Psychologist Sonia

Directions Website Contact the practice

Psychologist Sonia Counsellor and Clinical Psychologist,
Spiritual Psychologist.

27/07/2026

آپ خطرناک اُس وقت ہوتے ہیں…
جب آپ ری ایکٹ (React) کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

کسی نے تنقید کی؟
اوکے۔

کسی نے آپ کے ایمان پر سوال اٹھایا؟
اوکے۔

کسی نے آپ کی فیملی کے بارے میں کچھ کہا؟
اوکے۔

کسی نے آپ کو چھوٹا سمجھا؟
اوکے۔

کسی نے آپ کو برا کہا؟
اوکے۔

آپ اتنے فوکسڈ(Foucsed) ہونے چاہییں
کہ یہ “کسی” آپ کو نظر ہی نہ آئے۔

اور میں آپ کو ایک بات سو فیصد(100%) گارنٹی سے بتاتی ہوں…

جو لوگ ہر وقت دوسروں پر تنقید کرتے ہیں، غیبت کرتے ہیں، یا ہر بات میں نقص نکالتے ہیں، اکثر وہ اپنی ہی زندگی، حالات اور اندرونی بے سکونی سے لڑ رہے ہوتے ہیں۔ دوسروں کو نیچا دکھا کر وہ چند لمحوں کے لیے اپنے دکھ کو ہلکا کرنے کی کوشش کرتے ہیں

یہ بےچارے اکثر اپنی ہی زندگی، حالات اور اندرونی بےسکونی سے تنگ ہوتے ہیں۔

دوسروں پر بات کر کے
یہ خود کو کچھ دیر کے لیے کم miserable محسوس کرتے ہیں۔

اس لیے ہر بات دل پر نہ لیں۔
ہر بات کا جواب نہ دیں۔
ہر شخص کو اپنی صفائی نہ پیش کریں۔

""کچھ لوگوں کو جواب نہیں دیا جاتا،
صرف نظرانداز کیا جاتا ہے۔""

اپنا فوکس بچائیں۔
اپنی توانائی بچائیں۔
اپنا وقت بچائیں۔

کیونکہ آپ یہاں ہر “کسی” کو قائل کرنے نہیں آئے۔
آپ یہاں اپنی زندگی بنانے آئے ہیں۔

"Simple & Best Strategy is "Ignore

,یا آپ کے بچے کسی خاص بات پر زیادہ ضد کرتے ہیںیہ ایک ایسا سوال ہے جو اکثر مائیں پوچھتی ہیں۔ مائیں عموماً بچوں کے ساتھ زی...
02/07/2026

,یا آپ کے بچے کسی خاص بات پر زیادہ ضد کرتے ہیں
یہ ایک ایسا سوال ہے جو اکثر مائیں پوچھتی ہیں۔ مائیں عموماً بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارتی ہیں، ان کی دیکھ بھال کرتی ہیں، لیکن پھر بھی بچے باپ کی ایک آواز پر سیدھے ہو جاتے ہیں جبکہ ماں کے چلانے پر بھی اثر نہیں لیتے۔

اس کے پیچھے کوئی جادو نہیں ہے، بلکہ خالص انسانی نفسیات اور رویہ جات کا کھیل ہے۔ آئیے اس کی سائنسی اور نفسیاتی وجوہات کو سمجھتے ہیں:

1. فریکوئینسی کا فرق

ماں کا رویہ مائیں بچوں کے ساتھ چوبیس گھنٹے رہتی ہیں۔ وہ صبح اٹھانے سے لے کر رات سونے تک مسلسل ہدایات دیتی ہیں: "برش کرو"، "دودھ پیو"، "ہوم ورک کرو"۔ جب ایک ہی آواز اور ٹوکنے کا سلسلہ مسلسل جاری رہے، تو بچے کا دماغ اسے "بیک گراؤنڈ نوائز" یعنی ایک عام شور سمجھ کر نظرانداز کرنا شروع کر دیتا ہے۔

باپ کا رویہ: باپ عموماً گھر میں کم وقت گزارتے ہیں اور ہر بات پر نہیں ٹوکتے۔ جب باپ بولتے ہیں، تو وہ بچے کے لیے ایک "نیا یا غیر معمولی سگنل" ہوتا ہے، جس پر بچہ فوراً متوجہ ہو جاتا ہے۔

2. چلانے کا الٹا اثر :

جب ماں چِلا کر بات کرتی ہے، تو بچے کے دماغ کا خوف کا مرکز (Amygdala) متحرک ہو جاتا ہے۔

بچہ ماں کی بات کو "سمجھنے" کے بجائے "ڈفینس موڈ" میں چلا جاتا ہے.

وہ عارضی طور پر ذہنی طور پر "شٹ ڈاؤن" ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے ماں کی آواز اس کے کانوں میں تو پڑتی ہے لیکن دماغ تک نہیں پہنچتی۔

3. مستقل مزاجی اور نفاذ:

بچے بہت سمارٹ ہوتے ہیں، وہ حدیں ٹیسٹ کرتے ہیں:

بچوں کو معلوم ہوتا ہے کہ ماں اگر غصہ کر رہی ہے یا چلا رہی ہے، تو وہ زیادہ سے زیادہ تھوڑی دیر بعد خود ہی مان جائے گی یا پیار کرنے لگے گی۔ ماں کی دھمکیوں میں عموماً "عمل" کم ہوتا ہے۔

دوسری طرف، باپ جب بولتا ہے تو بچوں کو پتہ ہوتا ہے کہ اس بات کا کوئی ٹھوس نتیجہ نکلے گا جیسے پاکٹ منی بند ہونا، فون چھن جانا یا گھومنے نہ جانا۔ اس لیے وہ فوراً مان جاتے ہیں۔

4. مردانہ آواز کا رعب

حیاتیاتی طور پر مردوں کی آواز بھاری اور گہری ہوتی ہے۔ نفسیاتی طور پر بھاری آواز انسانی دماغ پر زیادہ رعب اور اقتدار قائم کرتی ہے، جس پر بچے لاشعوری طور پر فوراً ردعمل دیتے ہیں۔

---

ماؤں کے لیے نفسیاتی مشورے

اگر آپ چاہتی ہیں کہ بچہ چِلاائے بغیر آپ کی بات سنے، تو اپنے طریقے میں یہ چند تبدیلیاں لائیں:

بولیں کم، عمل زیادہ کریں: بار بار چلانے کے بجائے بچے کو ایک یا دو بار پیار سے کہیں۔ اگر وہ نہ مانے تو کوئی ایسی پابندی لگائیں جو اسے بری لگے (مثلاً اسکرین ٹائم کم کرنا)۔ جب اسے پتہ ہوگا کہ ماں صرف بولتی نہیں بلکہ کر کے دکھاتی ہے، تو وہ پہلی بار میں سنے گا۔

آئی کانٹیکٹ (Eye Contact) بنائیں: کچن سے یا دور سے آوازیں دینے کے بجائے بچے کے پاس جائیں، اس کے قد کے برابر نیچے بیٹھیں، اس کی آنکھوں میں دیکھیں اور دھیمے لیکن مضبوط لہجے میں اپنی بات کہیں۔

تکرار سے بچیں: اپنی بات کو ٹیپ ریکارڈر کی طرح بار بار مت دہرائیں۔ ایک بار کہیں اور بچے سے پوچھیں: "میں نے کیا کہا؟ دہرائیں تاکہ مجھے پتہ چلے آپ نے سمجھ لیا۔"

بچہ ماں سے پیار اور اپنائیت کا رشتہ رکھتا ہے، اس لیے وہ ماں کے سامنے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے اور نخرے اٹھواتا ہے۔ باپ کی بات ماننا "خوف یا رعب" کی وجہ سے ہوتا ہے، جبکہ ماں کے سامنے نہ سننا اس "کمفرٹ زون" کی وجہ سے ہے جو اسے ماں کے ساتھ حاصل ہوتا ہے۔

10/05/2026

اپنی زندگی میں دینا شروع کردیں....
کسی کو راستہ،
کسی کو علم،
کسی کو وقت،
کسی کو مشورہ اور کسی ضرورت مند کو اس کی ضرورت کے مطابق کچھ پیسے دے دیں۔
غیر ضروری خواہشات اور دباؤ سے دور رہیں یاد رکھیں کہ دینےکی خصوصیت تو صرف اللہ پاک کی ہے۔۔!!
"جب آپ دینا شروع کر دیتے ہیں تو آپ کی نسبت رب کریم سے جڑ جاتی ہے"
پھر آپ پریشانی اور ڈپریشن کا شکار نہیں ہوتے
"جتنا زیادہ آپ دینے والے بنیں گے اتنی زیادہ آپ کی زندگی میں خوشیاں آنا شروع ہو جائیں گی"
بس آپ طے کرلیں ہر روز کسی کو کچھ نہ کچھ ضرور دینا ہے.
اپنا خیال رکھیے شکریہ

13/10/2025

*🌹رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ تشریف لانے کے بعد صحابہ کرام کو نصیحتیں🌹*

*🌷سلام کے اداب🌷*

*1️⃣جب بھی کسی شخص سے ملاقات ہو تو انسان اسے سلام کرے*

*حتی کہ احادیث میں ہے کہ جب دو شخص چل رہے ہوں درمیان میں کوئی درخت یا پتھر یا دیوار آجائے اور پھر اپس میں ملیں تب بھی ایک دوسرے کو سلام کریں*
*( سنن ابی داؤد 5200)*

*2️⃣ گھر میں داخل ہونے کے بعد سلام کرنا چاہیے حتی کہ اگر گھر خالی ہو گھر میں کوئی بندہ نہ ہو تب بھی سلام کرنا چاہیے*

*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا انس ابن مالک رضی اللہ تعالی عنہ کو نصیحت کی کہ بیٹا جب بھی گھر میں داخل ہو تو سلام کرو اس سے اپ کو بھی برکت حاصل ہوگی اور گھر والوں کو بھی برکت حاصل ہوگی*
*(سنن ترمذی 2698)*

*بعض روایات میں ہے کہ جب انسان گھر میں داخل ہوتے ہوئے سلام نہیں کرتا تو شیطان کہتا ہے مجھے اس گھر میں رہائش مل گئی اور اگر کھانا کھاتے وقت بسم اللہ نہیں پڑتا تو شیطان کہتا ہے کہ مجھے کھانا بھی مل گیا اس لیے گھر داخل ہوتے وقت سلام کرنا چاہیے اور کھانا کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنی چاہیے*

*3️⃣ انسان جب کسی مجلس میں جائے تب بھی سلام کرے*

*4️⃣۔ جب مجلس سے اٹھے تب بھی سلام کرے*

*سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ ارشاد فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم میں کوئی شخص کسی مجلس میں جائے تب بھی سلام کرے اور جب مجلس سے اٹھے تب بھی سلام کرے*

*پہلا سلام دوسرے سے زیادہ ضروری نہیں*
*(سنن ابی داؤد 5208)*

*یعنی جس طرح پہلے سلام کرنا حق ہے تو دوسرا بھی اسی طرح حق ہے*

*5️⃣ سوار شخص پیدل کو سلام کرے اسی طرح چلنے والا بیٹھے ہوئے کو سلام کرے*

*6️⃣چھوٹا بڑے کو سلام کرے*

*7️⃣تھوڑے افراد زیادہ کو سلام کریں (صحیح بخاری 6231)*

*8️⃣ غیر مسلموں کو سلام نہ کیا جائے. یا*
*السلام علی من اتبع الہدی*
*ان الفاظ سے کہنا چاہیے*
*اگر غیر مسلم سلام کریں تو جواب میں صرف وعلیکم کہیں*

*9️⃣ اگر کوئی بندہ قضاۓ حاجت میں مشغول ہے تو اسےسلام نہ کیا جائے نہ ہی قضا حاجت کے وقت جواب دیا جائے*

*🔟 اگر کوئی شخص تلاوت ذکر وغیرہ میں مشغول ہے اسے سلام نہیں کرنا چاہیے*

*فائدہ*
*سلام کہنا سنت ہے اور جواب دینا واجب ہے لہذا کوئی ادمی اگر سلام کرے تو جواب دینا ضروری ہے اگر کوئی شخص جواب نہیں دے گا تو گنہگار ہوگا*

*سلام کے فوائد*

*✅اپس میں محبت پیدا ہوگی*
*✅جنت میں داخلے کا ذریعہ ہے*
*✅انسان میں عاجزی پیدا ہوتی ہے*
*✅گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ھے*

11/09/2025

لوگ کہتے ہیں بس جی فلانی ٹینشن نے شوگر کروا دی
فلاں دکھ شوگر لگوا گیا
کیا واقعی پریشانی سے شوگر ہو جاتی ہے؟
چلیں آج اس پر بات کرتے ہیں
جب ہم سٹریس (ٹینشن یا پریشانی) میں ہوتے ہیں تو جسم "ایمرجنسی موڈ" میں چلا جاتا ہے۔
دماغ جسم کو سگنل دیتا ہے کہ ہمیں زیادہ انرجی چاہیے۔
اس کے لیے جسم کورٹیسول اور ایڈرینالین جیسے ہارمون بناتا ہے۔
یہ ہارمونز جگر کو کہتے ہیں کہ خون میں زیادہ گلوکوز (شوگر) چھوڑو تاکہ انرجی فوراً مل سکے۔
لیکن اگر بار بار یا مسلسل سٹریس رہے تو یہ شوگر خون میں جمع ہوتی رہتی ہے۔
آہستہ آہستہ جسم کی انسولین بھی کمزور پڑ جاتی ہے وہ اپنا کام کرنا کم کر دیتی ہے اور مریض کو شوگر ہو جاتی ہے
اس لیے یہ بات سچ ہے کہ کوئی بہت بڑی پریشانی یا لمبے عرصے تک چلنے والا سٹریس شوگر ہونے کا سبب بن جاتا ہے
سٹریس سے بچنے کے لیے واک ایکسرسائز، مثبت سوچ اور اللہ پر یقین رکھیں

19/08/2025

اچھی زندگی جینے کی کوشش کرتے کرتے اچانک ہم صرف جینے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں
ایک وقت ہوتا ہے جب ہم زندگی میں آسائشیں چاہتے ہیں لیکن پھر ایسے وقت پلٹتا ہے کہ ہم صرف زندگی چاہتے ہیں ۔
زندگی کی قدر تب ہی ہوتی ہے جب ہم موت کو بہت قریب سے دیکھ لیتے ہیں

01/08/2025

آپ کا نام : حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
آپ کے والد کانام : عبداللہ
آپ کے دادا کانام : عبدالمطلب
آپ کے پردادا کانام : ہاشم
آپ کا قبیلہ : قریش
آپکا خاندان : بنو ہاشم
آپ کی پیدائش : 12 ربیع الاول
پیدائش کی جگہ : مکہ
نبوت سے پہلے آپ کیا کرتے تھے= تجارت
آپ نے مکہ میں کتنے سال گزارے = 50 سال
نبوت سے پہلے آپ کا کونسا مزہب تھا= آپ کسی مخصوص مزہب کے پیروکار نہیں تھے بلکہ آپ دین ابراہیمی پر تھے۔

آپ کو نبوت کس عمر میں ملی= 40 سال کی عمر میں
آپ کو نبوت کس جگہ مقام پر ملی؟ = غار حرا میں
غار حرا کہاں واقع ہے= جبل نور پہاڑ پر
یہ واقع کب پیش آیا= 27 رمضان المبارک کو
پہلی وحی کیا تھی ؟ = سورت العلق اقرا باسم ربک الذی خلق

آپ مکہ سے مدینہ کب روانہ ہوئے= 13 نبوی 622 عیسوی
آپ نے مدینہ میں کتنا عرصہ گزارا= 13 سال
آپ کی کتنی بیویاں تھیں ؟ گیارہ
آپ کے کتنے بیٹے تھے= 3 قاسم ۔عبداللہ۔ابراہیم
آپ کی کتنی بیٹیاں تھیں؟ 4 زینب۔رقیہ۔ام کلثوم۔فاطمہ
آپ کے داماد کا نام = زینب شوہر ابوالعاص۔رقیہ شوہر حضرت عثمان غنی ۔ام کلثوم شوہر حضرت عثمان غنی حضرت رقیہ کے وصال کے بعد آپکا نکاح حضرت ام کلثوم سے ہوا۔حضرت فاطمہ شوہر حضرت علی شیر خدا
آپ کی زندگی میں کتنے غزوات ہوئے؟ 27
آپ کی زندگی میں کتنے سریا ہوئے؟ 60 سے زائد
غزوات اسے کہتے ہیں جن میں آپ نے شرکت کی ہو اور سریا اسے کہتے ہیں جو چھوٹے لشکر ہوں جن میں آپ نے شرکت نہ کی ہو ۔
آخری خطبہ کب ہوا= زوالحج 10 ہجری 623 عیسوی
آپ کا وصال 12 ربیع الاول لیکن کنفرم نہیں ہے

اس معلومات میں اگر مجھ سے کوئی بھول ہو گئ ہو تو معاف کیجئیے گا ۔

  عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں نفسیاتی مسائل کو خاص اہمیت نہیں دی جاتی، بلکہ اگر کسی کو نفسیاتی م...
06/07/2025


عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں نفسیاتی مسائل کو خاص اہمیت نہیں دی جاتی، بلکہ اگر کسی کو نفسیاتی مسائل پر مدد کی ضرورت ہو تو وہ اپنے قریبی دوستوں یا رشتہ داروں سے بھی اپنے مسائل چھپانے کی کوشش کرتا ہے، کیونکہ ہمارا عمومی رویہ تضحیک آمیز ہوتا ہے۔ ہم نفسیاتی مسائل کو یا تو سنجیدہ نہیں لیتے یا پھر ایسے اوٹ پٹانگ مشورے دیتے ہیں کہ مسائل مزید پریشانی میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

04/07/2025

ڈپریشن کی شاخیں

1. بنیادی ڈپریشن (Major Depression)

یہ ڈپریشن کی سب سے عام اور شدید قسم ہے۔ اس میں انسان مسلسل اداسی، مایوسی، اور زندگی میں دلچسپی نہ ہونے کا شکار رہتا ہے۔ اس قسم کی علامات کم از کم دو ہفتے تک رہتی ہیں۔

2. دائمی ڈپریشن (Persistent Depressive Disorder)

اسے ڈسٹھائیمیا (Dysthymia) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک طویل مدتی قسم ہے جس میں اداسی اور نا امیدی کا احساس کم از کم دو سال تک رہتا ہے۔ اس میں علامات شدید نہیں ہوتیں لیکن طویل عرصے تک رہتی ہیں، جس سے زندگی کے معیار پر اثر پڑتا ہے۔

3. دو قطبی ڈپریشن (Bipolar Depression)

یہ ڈپریشن دو قطبی ڈس آرڈر کا حصہ ہوتا ہے۔ اس میں انسان کبھی انتہائی خوش اور پرجوش ہوتا ہے (مینیا)، اور کبھی شدید اداسی اور مایوسی کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہ ایک خاص نفسیاتی حالت ہے جس میں موڈ بہت زیادہ اوپر نیچے ہوتا ہے۔

4 بعد از زچگی ڈپریشن (Postpartum Depression)

یہ ڈپریشن اکثر خواتین میں بچے کی پیدائش کے بعد ہوتا ہے۔ اس میں خواتین کو اداسی، چڑچڑاپن، اور بچے کے ساتھ تعلق میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس قسم کی ڈپریشن کو سنجیدگی سے لینا ضروری ہے، کیونکہ یہ ماں اور بچے دونوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔

5. سائیکوٹک ڈپریشن (Psychotic Depression)

یہ ڈپریشن کی شدید قسم ہے جس میں انسان کو حقیقت سے ہٹ کر خیالات آ سکتے ہیں، جیسے کہ وہ غیر حقیقی باتوں پر یقین کرنے لگتا ہے (ڈیلوزنز) یا ایسی چیزیں دیکھنے یا سننے لگتا ہے جو اصل میں موجود نہیں ہوتیں (ہیلوسینیشنز)۔

6. صورت حالاتی ڈپریشن (Situational Depression)

یہ ڈپریشن کسی خاص واقعے یا صورت حال سے جڑا ہوتا ہے، جیسے کہ کسی قریبی شخص کا انتقال، طلاق، نوکری کا ختم ہونا وغیرہ۔ اسے ایڈجسٹمنٹ ڈس آرڈر بھی کہا جا تا ہ

04/07/2025

پرانے کلاس فیلوز کی ایک ملاقات تھی۔ ایک خاتون باربی کیو کے دوران ٹھوکر کھا کر گر گئیں۔ دوستوں نے مشورہ دیا کہ ڈاکٹر کو دکھایا جائے، لیکن وہ پُراعتماد تھیں کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نئی جوتی کیوجہ سے اینٹ سے ٹکرا گئیں۔ دوستوں نے انکی مدد کی، صفائی کروائی اور کھانے کی پلیٹ دی۔ پھر وہ باقی وقت سب کے ساتھ خوشی سے گزارتی رہیں۔*
*مگر ملاقات کے بعد، انکے شوہر نے سب کو اطلاع دی کہ انہیں اسپتال لے جایا گیا اور شام 6 بجے انکا انتقال ہو گیا.. باربی کیو کے دوران انہیں فالج کا حملہ ہوا تھا۔*
*اگر وہاں موجود لوگ فالج کی علامات پہچان لیتے، تو شاید وہ آج بھی زندہ ہوتیں۔*
*درحقیقت، فالج کی کچھ ابتدائی علامات ہوتی ہیں اور اسے روکا جا سکتا ہے۔ ایک نیوروسرجن کا کہنا ہے کہ اگر وہ فالج کے مریض تک تین گھنٹوں کے اندر پہنچ جائیں، تو وہ فالج کے اثرات کو مکمل طور پر ختم کر سکتے ہیں۔*
*راز یہ ہے کہ فالج کی علامات کو جلد پہچانا جائے اور مریض کو 3گھنٹوں کے اندر علاج فراہم کیا جائے— یہ مشکل نہیں۔*
*فالج کی شناخت کیلئے یاد رکھیں 3 آسان حروف:* *S، T، R*
*براہِ کرم پڑھیں اور سیکھیں!*
*اگر آپکے اردگرد لوگ فالج کی علامات نہ پہچان سکیں، تو مریض کو شدید دماغی نقصان ہو سکتا ہے۔*
*3 آسان سوالات پوچھیں:*
*S: (Smile) مسکرائیں*
*مریض سے کہیں کہ وہ مسکرائے۔*
*اگر منہ کا ایک کونہ نیچے جھک جائے، تو یہ علامت ہے۔*
*T: (Talk) بات کریں*
*مریض سے کہیں کہ ایک سادہ جملہ بولے، جیسے:*
*"آج دھوپ والا دن ہے"*
*اگر جملہ بے ربط یا الجھا ہوا ہو، تو یہ بھی علامت ہے۔*
*R: (Raise) ہاتھ اٹھائیں*
*مریض سے کہیں کہ دونوں ہاتھ اٹھائے۔*
*اگر ایک ہاتھ نیچے گر جائے، تو یہ بھی فالج کی علامت ہے۔*

📌 *نوٹ:*
*ایک اور علامت یہ ہے کہ مریض سے کہیں کہ زبان باہر نکالے۔*
*اگر زبان ایک طرف کو مڑی ہوئی ہو یا ٹیڑھی ہو، تو یہ بھی فالج کی علامت ہے۔*
*اگر مریض ان چاروں میں سے کوئی بھی عمل نہ کر سکے، تو فوراً ایمبولینس یا اسپتال کو کال کریں اور علامات بتائیں۔
راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں ان مریضوں کے علاج کی سہولت دی گئی ہے۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Psychologist Sonia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Psychologist Sonia:

Shortcuts

Share

Category