Insaf Doctors Forum

Directions Website

Insaf Doctors Forum Official page of Insaf Doctors Forum, led by Patron-in-Chief Imran Khan.

خیبرپختونخوا میں شعبہ صحت اور میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ٹی آئیز) کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اہم ملاقات۔پر...
19/06/2026

خیبرپختونخوا میں شعبہ صحت اور میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ٹی آئیز) کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اہم ملاقات۔

پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کا صوبائی وزیرِ صحت خلیق الرحمان، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر اور سیکرٹری ہیلتھ کے ہمراہ مشیرِ خزانہ مزمل اسلم اور ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اُتمانخیل سے ملاقات۔

ملاقات کے دوران محکمہ صحت خیبرپختونخوا، ایم ٹی آئیز ہسپتالوں کے بجٹ، اور ڈاکٹروں و طبی عملے کی تنخواہوں و مراعات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے تاکہ ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے یقین دہانی کروائی کہ انشاءاللّٰہ اس مرتبہ شعبہ صحت کا بجٹ گزشتہ سالوں کی نسبت کافی زیادہ ہوگا، جس سے نہ صرف ایم ٹی آئیز ہسپتالوں کی مالی صورتحال بہتر ہوگی بلکہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم اس بات پر زور دیتا ہے کہ مضبوط اور مؤثر صحت کا نظام تب ہی ممکن ہے جب اسپتالوں کو درکار وسائل، جدید سہولیات اور ہیومن ریسورسز کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم کو امید ہے کہ آنے والا بجٹ شعبہ صحت کی بہتری، مریضوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی اور طبی عملے کی فلاح و بہبود کے لیے ایک مثبت اور تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔

18/06/2026

راولپنڈی / اڈیالہ جیل

انصاف ڈاکٹرز فورم پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی کی دایگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو:

آج میرا نام منظور شدہ فہرست میں شامل ہونے کے باوجود داہگل ناکے پر پنجاب پولیس نے مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے روک دیا۔ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو لاقانونیت اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے۔ ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی

خدارا اس ملک پر رحم کریں! ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی

بانی پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق جو رپورٹس سامنے آئی ہیں، ان پر نہ صرف ہمیں بلکہ ان کی بہنوں کو بھی شدید تشویش لاحق ہے۔ ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی

بانی پی ٹی آئی کا جو علاج کیا جا رہا ہے، اس کے بارے میں اہلِ خانہ کو مکمل معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی

پہلے کہا جاتا تھا کہ ان کی آنکھ مکمل طور پر ٹھیک ہو گئی ہے، تو پھر پانچواں انجیکشن کیوں لگایا گیا؟ پانچواں انجیکشن لگائے جانے سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی

بانی پی ٹی آئی کی بیماری اور طبی حالت سے متعلق ان کی فیملی، خصوصاً ان کی بہنوں کو مکمل طور پر آگاہ نہیں کیا جا رہا۔ ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی

پانچواں انجیکشن لگانے کا مقصد یہی معلوم ہوتا ہے کہ مطلوبہ ریکوری حاصل نہیں ہو رہی، اسی لیے مزید انجیکشن لگانا پڑا۔ ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی

انصاف ڈاکٹرز فورم پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے ...
17/06/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے منظور شدہ فہرست میں شمولیت

نائب صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پنجاب ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی کا نام 18 جون 2026 کو اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے منظور شدہ افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اگر ملاقات کا موقع ملا تو ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی بطور نمائندہ ہیلتھ کمیونٹی، پیٹرن انچیف عمران خان کی خیریت، آنکھ کی بینائی اور مجموعی صحت کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ملک بھر کی صحت کی صورتحال اور شعبہ صحت کو درپیش چیلنجز پر بھی بریفنگ پیش کریں گے۔

12/06/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی کونسل کی تشکیل کے حوالے سے منعقدہ اہم مشاورتی اجلاس

اجلاس سے مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان ڈاکٹر مُدیر خان وزیر، سابق صوبائی صدور ڈاکٹر ناصر حسن آفریدی، ڈاکٹر کامران دُرانی اور ڈاکٹر نبی جان آفریدی سمیت دیگر سینئر و سابق عہدیداران نے خطاب کیا۔

رہنماؤں نے تنظیمی امور، نئی صوبائی کونسل کی تشکیل، مستقبل کی حکمتِ عملی اور شعبہ صحت میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے کردار پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔

اجلاس میں پشاور ریجن کے کثیر تعداد میں سابق عہدیداران اور تنظیمی رہنماؤں نے شرکت کی اور نئی صوبائی کونسل کی تشکیل کے حوالے سے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔

12/06/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی کونسل کی تشکیل کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں جاری۔

صوبے بھر سے ڈاکٹرز کی شرکت کے ساتھ تنظیمی امور، مشاورت اور نئی صوبائی کونسل کی تشکیل پر تفصیلی غور و خوض کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کچھ دھیر میں!

انصاف ڈاکٹرز فورم کے دور دراز اضلاع کے اراکین سے صوبائی کونسل کی تشکیل پر مشاورتی آن لائن اجلاس اتوار کو منعقد ہوگاانصاف...
11/06/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم کے دور دراز اضلاع کے اراکین سے صوبائی کونسل کی تشکیل پر مشاورتی آن لائن اجلاس اتوار کو منعقد ہوگا

انصاف ڈاکٹرز فورم کے مرکزی صدر کی ہدایت پر انصاف ڈاکٹرز فورم کی نئی صوبائی کونسل کی تشکیل کے سلسلے میں خیبرپختونخوا کے دور دراز اضلاع کے اراکین سے مشاورت کے لیے ایک اہم آن لائن زوم اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

یہ اجلاس اتوار، 14 جون 2026 کو رات 9:20 بجے منعقد ہوگا، جس میں بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات، ایبٹ آباد، اپر و لوئر دیر، ضم شدہ اضلاع اور دیگر دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے اراکین خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

تمام متعلقہ اراکین سے بروقت شرکت کی اپیل ہے!

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے تمام متعلقہ اراکین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ نئی صوبائی کونسل کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت...
10/06/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے تمام متعلقہ اراکین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ نئی صوبائی کونسل کی تشکیل کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ اجلاس بروز جمعہ، 12 جون 2026، دوپہر 2:00 بجے بمقام آرتھوپیڈک شعبہ، تیسری منزل، ایمرجنسی بلاک، خیبر ٹیچنگ ہسپتال، پشاور میں منعقد ہوگا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے تمام اراکین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بروقت شرکت یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر مُدیر خان وزیر
مرکزی صدر
انصاف ڈاکٹرز فورم

محترم ڈاکٹر عاطف مجید (صدر وائی ڈی اے پاکستان) سے چند بنیادی سوالاتسب سے پہلے آپ کو خیبرپختونخوا کی سرزمین پر خوش آمدید۔...
09/06/2026

محترم ڈاکٹر عاطف مجید (صدر وائی ڈی اے پاکستان) سے چند بنیادی سوالات

سب سے پہلے آپ کو خیبرپختونخوا کی سرزمین پر خوش آمدید۔

امید ہے پختونخوا جا کر آپ کو خود اندازہ ہو گیا ہوگا کہ پنجاب کی فارم 47 کے سہارے قائم حکومت اور خیبرپختونخوا کی آئینی، جمہوری اور عوامی حکومت کے ماحول میں کتنا واضح فرق ہے۔

پنجاب میں جب اپ احتجاج کرتے ہیں تو جواب لاٹھی چارج، شیلنگ، گرفتاریاں، معطلیاں، لائسنس منسوخی اور نوکریوں سے برطرفیوں کی صورت میں ملتا ہے۔ یہ کوئی خفیہ بات نہیں بلکہ ریکارڈ کا حصہ ہے، اور آپ خود اس تمام صورتحال کے گواہ بھی ہیں اور حصہ بھی رہے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ جب پنجاب میں ڈاکٹروں کو نشانہ عبرت بنایا جا رہا تھا، لائسنس منسوخ کیے جا رہے تھے، ٹریننگ معطل کی جا رہی تھی، ملازمتوں سے فارغ کیا جا رہا تھا، تب آپ کی وہ گرجدار آواز کہاں تھی جو آج آپ نے خیبرپختونخوا آ کر سناوائی ہے؟

کیا پنجاب میں ہونے والی گرفتاریاں، لاٹھی چارج اور عبرتناک کارروائیاں آپ کی احتجاجی حکمت عملی تبدیل کر دیتی ہیں، یا پھر خیبرپختونخوا ہی آپ کے احتجاج کا پسندیدہ ہدف ہے؟ کیا وہاں کے ڈنڈوں نے آپ کو مہذب شہری بنا دیا ہے؟

آج آپ خیبرپختونخوا جاتے ہیں، پشاور جا کر آپ نے محکمہ صحت کو یرغمال بنانے، دباؤ ڈالنے اور مسلسل بلیک میلنگ کی سیاست کرنے کی کوشش کی، غلیظ زبانی استعمال کی جاتی ہے، مسلسل پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود خیبرپختونخوا کی حکومت آپ کو سنتی ہے، وقت دیتی ہے اور مذاکرات کرتی ہے۔

کیا آپ یہی انداز، یہی لب و لہجہ اور یہی احتجاج پنجاب میں بھی کر سکتے ہیں؟

کیا یہ کھلا دوہرا معیار نہیں کہ پنجاب میں مکمل خاموشی ہو اور خیبرپختونخوا میں مسلسل شور، پروپیگنڈا اور ہنگامہ آرائی؟

اور سب سے اہم کہ کیا آپ حقیقت میں ہیلتھ کمیونٹی کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے اور یا پھر کُچھ مخصوص اداروں کے ایماء پر، اپوزیشن پارٹیوں کے خواہش پر آپ عمران خان کی حقیقی عوامی جمہوری فارم 45 کی حکومت کو بدنام اور ڈسکریڈٹ کیلئے ہیلتھ کمیونٹی کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے؟

کیا آپ مریم نواز کے سامنے بھی اسی شدت، اور اسی طرح گلے پاڑ کرنے چیخنے چلانے کی آواز میں پریس کانفرنس اور احتجاجی دھرنا دے سکتے ہیں؟

ہیلتھ کمیونٹی یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ پنجاب میں آپ کے منہ کو تالے لگ جاتے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا آتے ہی روزانہ پریس کانفرنسیں شروع ہو جاتی ہیں۔

ہیلتھ کمیونٹی یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ اگر آپ واقعی اتنے ہی بہادر، اصول پسند اور جمہوریت پسند ہیں تو پنجاب میں ایسا احتجاج کب ہونے جا رہا ہے جیسا آپ خیبرپختونخوا میں کرتے ہیں؟

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

06/06/2026

سول ہسپتال کوئٹہ کے ایک ڈاکٹر پر ہونے والا سفاکانہ تیزاب حملہ پوری طبی برادری کے لیے انتہائی تشویشناک اور افسوسناک واقعہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس المناک حملے میں ڈاکٹر کا تقریباً 70 فیصد جسم جھلس گیا، جو اس جرم کی سنگینی اور درندگی کی عکاسی کرتا ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم اس بزدلانہ، غیر انسانی اور قابلِ مذمت حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ڈاکٹرز اور شعبہ صحت سے وابستہ دیگر کارکنان اپنی زندگیاں انسانیت کی خدمت اور مریضوں کی جانیں بچانے کے لیے وقف کرتے ہیں۔ ان پر حملے نہ صرف افراد پر حملے ہیں بلکہ پورے نظامِ صحت اور انسانی اقدار پر حملہ تصور کیے جانے چاہئیں۔

ہم حکومتِ بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم زخمی ڈاکٹر اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور شعبہ صحت کے تمام کارکنوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

05/06/2026

مرکزی صدر انصاف ڈاکٹر فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر کا پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹر فورم عمران خان کی صحت کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس میں گفتگو

Address

PTI Central Secretariat Blue-area
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Doctors Forum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category