29/07/2026
اس PPA میں شروع سے ہی بڑی پروفائلز کے لوگ رہے ہیں اور آج بھی ہیں جیسا کہ حاضر سروس Commissioner, MNA, VC, Deans, Directors, Professors تو لاتعداد ہیں اس لیئے ان کو اس سے آگے جانے کی ضرورت ہی نہیں۔ اس لیئے ان کو کمی نظر نہیں آتی کیوں کہ سائیکالوجی پہلے ہی ان کو اچھا کیرئیر دے چکی ہے۔
اسی طرح کاروباری افراد بھی بہت ہیں۔
لیکن کیوں کہ یہ سب لوگ اپنے پروفیشن میں کامایب ہو چکے ہوتے ہیں۔ گھر بار، شادیاں، بچے پیدا ہو چکے ہوتے ہیں
اس لیئے ان کو ان سائیکالوجسٹس کی کیا خبر جو اپنی CV جگہ جگہ ڈراپ کرتے ہیں
جو انٹرنشپس کے لئے مارے مارے پھرتے ہیں
جن کو جاب ریفرنس کے لیئے پیسہ دینا پڑتا ہے
کانفرنس کچھ لوگوں کے لیئے Get together تو ہوتی ہے لیکن ان بچوں کے لیئے پیسہ کا ضائع ہوتا
ان کو کیا لگا بچے رکشہ سے آئیں یا کیری ڈبہ میں بس کانفرنس ولیمہ میں آنا ضروری ہوتا
کیا ان کو نہیں پتہ کہ ہمیشہ کسی بھی Association کا ایک Core Part ہوتا اور ایک Associated. پارٹ ہوتا ہے
پھر Elected Body کی الگ زمہ داریاں ہوتی ہیں پالیسز بنانی ہوتی ہیں
عام سائیکالوجسٹس اور ٹیچرز اور طلباء کے لیئے وسائل کو بہتر طور پر استعمال کرنا ہوتا ہے۔
میں یہ نہیں کہتا کسی نے کرپشن کی یا پیسہ کھایا میں یہ کہتا کہ جو تھوڑا بہت پیسہ ہوتا ہے ممبرشپ فیس کی مد میں اسے شیلڈز وغیرہ میں اور غیر ضروری کانفرس میں ضائع کرنے کی کیا ضرورت؟
آج دن تک رجسٹریشن نہیں کروائی گئی یہ مجرمانہ غفلتیں ہیں
اپنے کیئرئیر کے اختتامی سالوں میں اس طرح کی غیر ضروری Showcasing اصل میں Retirement Anxiety کو کم کرنے کی ایک کوشش ہے۔
ان کو اتنی پنشن مل جانی جتنی میں 10 نئے سائیکالوجسٹس جاب پر لگتے اس لیئے ان کو کیا فکر
یہ آن لائن الیکشن کیوں کروائیں؟
یہ سائیکالوجسٹس کی پروفائل کیوں بنوائیں؟
یہ پروفیشنل اور Academy Growth پر کیوں کام کریں؟
اگر کوئی بولتا بھی ہے تو صرف مخالفت کرنے کی غرض سے Development سے کوئی غرض نہیں۔
یہاں اپنے اپنے پیپیرز چھاپنے یا پروفیشنل تعلقات خراب نہ کرنے کی وجہ سے کوئی نہیں بولتا۔
گزشتہ ساٹھ سالوں سے آدم پرستی ہو رہی ہے
باقی دنیا کی Associations اس قدر مظبوط ہیں کہ بندہ حیران رہ جاتا
اور ہمارے ہاں جو الیکشن میں ایک پارٹی بن کر آئے وہی الیکشن کروا رہے؟
مطلب اگر الیکٹڈ لوگ نہیں تو پی پی اے کا وجود ہی نہیں۔
وہی لوگ ووٹ گن رہے جو ایک پارٹی کا حصہ ہیں۔
اگر گزشتہ دو سالوں کو دیکھیں یہ تو بہت اچھی بات ہے کہ ممبرشپ کی تعداد بڑھی۔ تقریباً 800 سے 1000 تک نئے ممبرز آئے جن کی فیس کی مد میں 50 لاکھ سے 75لاکھ تک آمدن ہوئی
اسی طرح کانفرنس فیس، نائیٹ گالا فیس کی مد میں بھی تقریباً 50 لاکھ سے 75 لاکھ کی آمدن ہوئی۔
اوسط 10000ہی Travel Expenses اور ہوٹل Stay کاؤنٹ کریں تو یہ بھی 70 لاکھ سے ایک کروڑ کا عام لوگوں کا خرچ ہوا
کل ملا کر دو ڈھائی کروڑ خرچ کروا کے کیا ملا؟
ماسوائے تصاویر کے؟
کیا یہ لوگ Accountable نہیں ہیں؟
جی بلکل بھی نہیں ہیں کیوں کہ Accountability وہاں ہوتی ہے جہاں SOPs ہوں۔ کوئی Mind Clear ہو Common Goals ہوں۔
جتنے بھی لوگ PPA کی کانفرنس میں گئے یا ووٹ دیا وہ خود سے سوال کریں کیا یہ کوئی Goal Directed Activity تھی؟
یا صرف اپنے اپنے HOD اور Supervisors کو خواش کرنا تھا؟
تمام سائیکالوجسٹس اس کی ممبرشپ ضرور لیں لیکن چند باتوں کے لیئے آواز اٹھائیں
1: پی پی اے کو رجسٹر کیا جائے۔
2: الیکشن Fair کروا جائیں
3: پی پی اے کی از سرے نو تشکیل کی جائے جس میں Core Body الگ ہو اور الیکٹڈ پرسن الگ ہوں
4: بلا وجہ کانفرنسسز اپنی آنا کی تسکین کے لیئے نہ ہوں
5: پی پی اے کا چارٹر لکھا ہو اور عمل کیا جائے۔
6: تمام آمدن اور اخراجات کا سالانہ آڈٹ کیا جائے اور ویب سائیٹ پر شائع کیا جائے
7: تمام سرگرمیوں کا Time Table بنایا جائے اسے ویب سائیٹ پر شائع کیا جائے
8: اگر الیکشن میں کوئی سرکاری ملازم حصہ لیتا ہے تو اس کی NOC گورنمنٹ سے لی جائیں۔
9: PPA کا آفس بنایا جائے
10: کمپلین Management کا طریقہ کار واضع کیا جائے۔
11: الیکشنز کو آن لائن آپشن بھی رکھا جائے
12: طلباء، پروفیشنل، اور Academic فیلڈز سے الگ الگ Representatives ہونے چاہئیے۔
13: تعلیمی اعتبار سے ہر ممبر کی پروفائل تیار کر کے ویب سائیٹ پر شائع کی جائے۔
14: پروفیشنل Challenges کو نمٹانے کے لیئے الگ سے کیمٹی تشکل دی جائے۔
ہر فیلڈ کا الگ سے Representative ہو۔
15: الیکشن سے پہلے تمام Audit Public کرنا تھا نہیں کیا اب کرو۔
16: Progress Report پبلش کرو گزشتہ تین سال کیا کیا؟
سب سے اہم موجود ہ الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ کیوں کہ پورے پاکستان کے سائیکالوجسٹس کو چند (یونیورسٹیوں کے کچھ سٹاف ممبرز)Academia کے لوگ Represent نہیں کر سکتے۔
#نویدسلطان