Voice OfJhang

Voice OfJhang Trusted Voice Online.
(1)

جھنگ کے ہونہار طلبہ نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا دیاAspire Grammar School Jhang کے SSC Part-I (9th Class) س...
04/09/2026

جھنگ کے ہونہار طلبہ نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا دیا
Aspire Grammar School Jhang کے SSC Part-I (9th Class) سال 2026 کے نتائج میں طلبہ و طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کر لیں۔
طالبات میں تمکین فاطمہ نے 543/545 نمبر حاصل کرکے نمایاں کامیابی سمیٹی، جبکہ طلبہ میں محمد انس 539/545 نمبروں کے ساتھ نمایاں رہے۔
نتائج میں درجنوں طلبہ و طالبات نے 500 سے زائد نمبر حاصل کیے، جو ادارے کی تعلیمی معیار، اساتذہ کی محنت اور والدین کی بھرپور رہنمائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وائس آف جھنگ کی جانب سے تمام کامیاب طلبہ، والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد۔
یہ نوجوان آج جھنگ کا فخر ہیں اور کل پاکستان کا روشن مستقبل ہوں گے۔

04/09/2026
گوجرہ روڈ بنگلہ نول والا کے قریب مٹی والی ٹرالی کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر۔موٹر سائیکل سوار دونوں بھائی شدید زخمی۔زخمی...
04/09/2026

گوجرہ روڈ بنگلہ نول والا کے قریب مٹی والی ٹرالی کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر۔موٹر سائیکل سوار دونوں بھائی شدید زخمی۔زخمیوں کا تعلق موضح لک بدھڑ سے ہے

04/09/2026

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا، 4 افراد زخمی
جھنگ. فیصل آباد روڈ پر موچی والا چک نمبر 171 کے قریب زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی قریبی موٹربائیک ایمبولینس اور ایمبولینس موقع پر روانہ کردی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعدازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کردیا۔
زخمیوں میں 28 سالہ فیصل مشتاق ولد مشتاق، 60 سالہ عابد ولد میرداد، 42 سالہ تنویر ولد اللہ یار اور 47 سالہ غلام یاسین ولد شفیع شامل ہیں، تمام زخمیوں کا تعلق چک نمبر 175 سے بتایا گیا ہے۔واقعے کی مزید قانونی کارروائی متعلقہ پولیس کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

04/09/2026

جھنگ۔چناب کالج جھنگ انتظامیہ کا انوکھا فیصلہ: والدین سراپا احتجاج!
​فیس جمع کروانے کا نیا حکم: چناب کالج جھنگ کی فیس اب صرف کالج کی مخصوص برانچ (MCB چناب کالج برانچ) میں ہی جمع ہوگی۔
​ والدین کو شہر سے تقریباً 14 کلومیٹر دور فیس جمع کروانے کے لیے جانا پڑے گا۔
​دور دراز سفر کی وجہ سے والدین کا قیمتی وقت اور اضافی کرایہ ضائع ہوگا۔
​سابقہ ڈی سی مدثر ریاض ملک کے دور میں ضلع بھر کی کسی بھی ایم سی بی (MCB) برانچ میں فیس جمع کروانے کی سہولت موجود تھی۔
​آج کے اس ڈیجیٹل اور آن لائن دور میں یہاں زندگی کے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، وہیں چناب کالج جھنگ انتظامیہ کی جانب سے ایک ایسا فیصلہ سامنے آیا ہے جس نے والدین کو شدید مشکل میں ڈال دیا ھے۔​پہلے یہ سہولت تھی کہ والدین ضلع بھر میں موجود کسی بھی ایم سی بی (MCB) بینک کی برانچ میں فیس باآسانی جمع کروا سکتے تھے۔ لیکن اب نئے احکامات کے تحت فیس صرف کالج برانچ میں ہی جمع ہوگی۔ اس فیصلے کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے والدین کو 14 کلومیٹر کا طویل سفر طے کر کے فیس جمع کروانا پڑ رہی ہے، جس سے نہ صرف ان کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے بلکہ اضافی سفری اخراجات کا بوجھ بھی پڑ رہا ہے۔
والدین اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور فیس کی ادائیگی کے لیے پرانی سہولت (ضلع بھر کے کسی بھی ایم سی بی بینک میں فیس جمع کروانے کا نظام) کو بحال کیا جائے تاکہ غریب و متوسط طبقے کے والدین اس اذیت سے بچ سکیں۔

03/09/2026

جھنگ()اینٹی کرپشن جھنگ کی کامیاب کارروائی، رشوت لیتے ہوئے اے ڈی/سب انسپکٹر اور ڈرائیور گرفتار
سرکل آفیسر اینٹی کرپشن جھنگ محمد سعید اختر کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے شورکوٹ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اے ڈی/سب انسپکٹر پولیس اور اس کے ڈرائیور کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔
کارروائی کے موقع پر محمد توصیف صاحب، سول جج شورکوٹ بھی موجود تھے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

شورکوٹ کینٹ تھانہ کا اے ایس آئی اللہ دتہ اور اس کاراہراست اینٹی کرپشن جھنگ کی تحویل میں
03/09/2026

شورکوٹ کینٹ تھانہ کا اے ایس آئی اللہ دتہ اور اس کاراہراست اینٹی کرپشن جھنگ کی تحویل میں

جھنگ: چیمبر آف کامرس انتخابات میں جی ڈی اے کی قانونی کامیابی، 7 ووٹرز اور 5 کارپوریٹ ممبران خارججھنگ: جھنگ چیمبر آف کامر...
03/09/2026

جھنگ: چیمبر آف کامرس انتخابات میں جی ڈی اے کی قانونی کامیابی، 7 ووٹرز اور 5 کارپوریٹ ممبران خارج

جھنگ: جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو اہم قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ قانونی کارروائی کے نتیجے میں سات افراد کو ووٹر لسٹ سے جبکہ پانچ افراد کو کارپوریٹ کلاس سے خارج کر دیا گیا۔

جی ڈی اے کے مطابق ان افراد کو ووٹر لسٹ اور کارپوریٹ کلاس میں شامل کیے جانے کے خلاف قانونی اعتراضات اٹھائے گئے تھے، جن پر متعلقہ فورم نے فیصلہ سناتے ہوئے ان کے نام خارج کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ووٹر لسٹ سے خارج کیے جانے والوں میں شیخ محمد اکرم، ریاض احمد خان، مسز افشاں شاہد، الطاف حسین، محمد شہروز صابر، راجہ شہزیب اور محمد عمر احسن شامل ہیں۔

اسی طرح کارپوریٹ کلاس سے شیخ نواز اکرم، فواد اکرم، غلام عثمان، توصیف عمر اور زید محمود خان کے نام خارج کر دیے گئے ہیں۔

جی ڈی اے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انتخابی عمل میں شفافیت، میرٹ اور قانونی تقاضوں کی بالادستی کا ثبوت ہے۔ اتحاد کے مطابق جھنگ چیمبر کے انتخابات میں مبینہ غیر قانونی اور جعلی اندراجات کے خلاف قانونی جنگ بھرپور انداز میں لڑی گئی اور کامیابی حاصل ہوئی۔

جی ڈی اے نے اس کامیابی کا کریڈٹ ڈاکٹر معظم وحید شیخ کی قانونی ٹیم کو دیتے ہوئے کہا کہ وکلا نے مؤثر دلائل اور مسلسل قانونی جدوجہد کے ذریعے یہ فیصلہ حاصل کیا۔

اتحاد نے اپنے بیان میں اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں شفاف، قانونی اور حقیقی جمہوری نظام کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

سرگودھا: تھانہ میلہ کی حدود بھابڑا میں میاں بیوی کی لاشیں برآمدخاتون سمرین کی پھندا لگی لاش، شوہر محمد ریاض کی خون آلود ...
03/09/2026

سرگودھا: تھانہ میلہ کی حدود بھابڑا میں میاں بیوی کی لاشیں برآمد
خاتون سمرین کی پھندا لگی لاش، شوہر محمد ریاض کی خون آلود ڈیڈ باڈی برآمد
ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کا واقعہ کا نوٹس، ایس ڈی پی او کوٹ مومن سے رپورٹ طلب
ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نفری کے ہمراہ موقع پر موجود
کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں کی موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا، پولیس
خاتون سمرین نے مبینہ طور پر شوہر محمد ریاض کے سر پر چارپائی کا پایہ مارا، پولیس
شوہر کو قتل کرنے کے بعد خاتون سمرین نے مبینہ طور پر خودکشی کی، ابتدائی تحقیقات
واقعہ کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری، مزید شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی ہوگی، پولیس

Address

Jhang
Jhang Sadar
35200

Telephone

+923336735267

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice OfJhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Voice OfJhang:

Shortcuts

Share