Govt Recognised Punjab Tibbia College & Tibbi Hospital Jhang

Govt Recognised Punjab Tibbia College & Tibbi Hospital Jhang Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt Recognised Punjab Tibbia College & Tibbi Hospital Jhang, Health/Medical/ Pharmaceuticals, kotwali Road near Sabri Hospital, Jhang Sadar.

18/08/2026
پنجاب طبیہ کالج جھنگ میں CPD حجامہ ٹریننگ پروگرام کا کامیاب انعقادپنجاب طبیہ کالج جھنگ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ نیشنل کونس...
16/08/2026

پنجاب طبیہ کالج جھنگ میں CPD حجامہ ٹریننگ پروگرام کا کامیاب انعقاد

پنجاب طبیہ کالج جھنگ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ نیشنل کونسل فار طب، حکومتِ پاکستان کی جانب سے NCT-CPD کے “Al-Hijama” پروگرام کی عملی تربیت کے لیے پنجاب طبیہ کالج جھنگ کا انتخاب کیا گیا۔

اسی سلسلے میں 16 اگست 2026ء کو پنجاب طبیہ کالج جھنگ میں “CPD Training Program on Al-Hijama”
جناب حکیم احمد سلیمی صاحب ، صدر نیشنل کونسل فار طب پاکستان ، محترم حکیم ذوالفقار علی زاہد صاحب کی ہدایت پر انعقاد ہوا ، جس میں مختلف شہروں سے حکماء حضرات نے بھرپور شرکت کی۔

اس تربیتی پروگرام میں شرکاء کو حجامہ کے بنیادی اصول، طریقۂ کار، ضروری احتیاطی تدابیر اور جدید معلومات سے آگاہ کیا گیا، جبکہ ماہرین کی زیرِ نگرانی مختلف جسمانی حصوں پر حجامہ کی عملی تربیت اور Hands-on Practice بھی کروائی گئی۔ اس علمی و عملی نشست کا مقصد حجامہ سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔

پروگرام کے اختتام پر پنجاب طبیہ کالج جھنگ، پاکستان طبی کانفرنس ، اور نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد کی طرف سے حکماء حضرات کو شرکت اور تربیت کے اعتراف میں Certificate of Participation بھی تقسیم کیے گئے۔

پنجاب طبیہ کالج جھنگ اس اہم اور مفید تربیتی پروگرام کے انعقاد پر نیشنل کونسل فار طب، حکومتِ پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے کہ انہوں نے حجامہ کے شعبے میں علمی و عملی تربیت کے فروغ کے لیے اس پروگرام کا انعقاد کیا اور پنجاب طبیہ کالج کو اس کے لیے منتخب کیا۔

مستقبل میں بھی نیشنل کونسل فار طب کے زیرِ اہتمام ایسے مفید، معیاری اور علمی و عملی CPD پروگرامز کا سلسلہ جاری رہے گا، تاکہ طبیب حضرات اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں میں مزید بہتری لاتے ہوئے جدید طبی تقاضوں سے ہم آہنگ رہ سکیں۔

پروفیسر حکیم سید محمد ذوالحسنین
پرنسپل
پنجاب طبیہ کالج جھنگ

پنجاب طبیہ کالج جھنگ.      (سیشن 2022-26)پروفیسر حکیم سید محمد  ذوالحسنین پرنسپل پنجاب یونانی طبیہ کالج رجسڑڈ جھنگ تدریس...
11/07/2026

پنجاب طبیہ کالج جھنگ. (سیشن 2022-26)

پروفیسر حکیم سید محمد ذوالحسنین پرنسپل پنجاب یونانی طبیہ کالج رجسڑڈ جھنگ
تدریسی و دفتری سٹاف کے ہمراہ گروپ فوٹو

Address

Kotwali Road Near Sabri Hospital
Jhang Sadar

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:00
Tuesday 09:00 - 14:00
Wednesday 09:00 - 14:00
Thursday 09:00 - 14:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 14:00

Telephone

+923111108400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Recognised Punjab Tibbia College & Tibbi Hospital Jhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share