31/10/2025
👇
---
کامرہ کینٹ: مصطفوی ڈائیلاسز سینٹر میں فنڈ ریزنگ تقریب، خدمتِ انسانیت کا مشن جاری
کامرہ کینٹ انتظامیہ کی جانب سے سی ای او طیبہ نصیر کی خصوصی دعوت پر سابق چیف آف ائیر اسٹاف و سابق چیئرمین پی آئی اےارشد ملک نے مصطفوی ڈائیلاسسز سینٹر کامرہ کینٹ کا دورہ کیا۔
یہ وہی مشن ہے جو 2017 میں اُس وقت کے ممبران کینٹ بورڈ فـرّخ سیر مغل، حاجی عارف ملک اور اُس وقت کے سی ای او چوہدری بابر حسین نے مل کر شروع کیا تھا، جس کا مقصد نادار اور غریب مریضوں کو مفت ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کرنا تھا۔
اس وقت سینٹر میں دو مشینیں کام کر رہی ہیں، جبکہ انتظامیہ نے ایک نئی مشین خریدنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے تاکہ مزید مریضوں کو بہتر علاج فراہم کیا جا سکے۔
تمام تاجر برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ مستفوی ڈیلائسز سینٹر کے روزمرہ اخراجات کے تسلسل کے لیے بھرپور شرکت کریں۔
تقریب میں ممبر کینٹ بورڈ افتخار، ملک سلیم رضا، مبشر حمید، شاہجہان خان سابق وائس چیئرمین عارف ملک،سابق وائس چیئرمین فرخ مغل، سیعد خان (کامرہ مال)، یم بیکرز کامرہ،سیاسی و کاروباری شخصیت محمد بلال، زبیر ماشاءاللہ اسٹور، جلال سٹی مینجمنٹ کامرہ، سماجی و کاروباری حضرات، موجودہ و سابق ممبران، سیاسی و صحافی برادری نے شرکت کی۔
ارشد ملک نے کہا کہ “2017 میں شروع ہونے والا یہ مشن آج بھی چیئرمین PAC کامرہ و پریزیڈنٹ کینٹ بورڈ اور صحافی برادری کے تعاون سے خدمتِ انسانیت کے جذبے کے ساتھ جاری ہے۔”
آخر میں ارشد ملک نے سی ای او میڈم طیبہ نصیر، کینٹ بورڈ، ڈاکٹر کینٹ بورڈ ممبران، مخیر حضرات اور تمام کاروباری شخصیات کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس نیک مقصد کی کامیابی کے لیے دعا کی