Al Syedah tibbe nabwi

Al Syedah tibbe nabwi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Syedah tibbe nabwi, Alternative & holistic health service, gulistan e jouher, Karachi Lines.
(4)

🌿 السیدہ طب نبوی
نفسیات، طب نبوی اور مستند حکمت کی روشنی میں قدرتی رہنمائی اور اعلیٰ معیار ھربل ادویات
✔️بچوں کی ذھنی نشونما
✔ زنانہ و مردانہ مسائل
✔ ہارمونل بیلنس اور ذہنی سکون
✔ معدہ، گیس، جوڑ درد اور جسمانی کمزوری
✔ معیاری ہربل تیاری اور ذاتی رہنمائی

اکثر لوگ جڑی بوٹیوں اور حکمت کی بات تو کرتے ہیں، مگر اصل فرق وہاں پیدا ہوتا ہے جہاں تشخیص، علم اور خلوص اکٹھے ہو جائیں۔ ...
02/08/2026

اکثر لوگ جڑی بوٹیوں اور حکمت کی بات تو کرتے ہیں، مگر اصل فرق وہاں پیدا ہوتا ہے جہاں تشخیص، علم اور خلوص اکٹھے ہو جائیں۔ اسی سوچ کے ساتھ السیدہ طبِ نبوی کا سفر شروع ہوا، جہاں مریض کو صرف ایک دوا نہیں بلکہ اس کے مزاج، جسمانی کیفیت اور نفسیاتی حالت کو سمجھ کر رہنمائی دی جاتی ہے ۔نفسیات اور طبِ نبوی دونوں کے اصولوں کو سامنے رکھ کر لوگوں کی صحت کے مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے کی کوشش کرتےہیں۔ یہاں کوشش یہی ہوتی ہے کہ جو بھی جڑی بوٹیاں یا ادویات تیار کی جائیں وہ اعلیٰ معیار، خالص اجزاء اور درست ترکیب کے ساتھ ہوں تاکہ علاج محفوظ بھی ہو اور مؤثر بھی۔

آج کے دور میں جہاں بہت سے لوگ بغیر باقاعدہ علم اور سند کے اس میدان میں آ رہے ہیں، وہاں السیدہ طبِ نبوی کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو اعتماد، درست مشورہ اور معیاری ادویات ایک ہی جگہ پر میسر آئیں۔ جو بھی فرد اپنی صحت کے بارے میں سنجیدہ رہنمائی چاہتا ہو، وہ رابطہ کر کے اپنی کیفیت بیان کر سکتا ہے۔ ان شاء اللہ یہاں صرف علاج نہیں بلکہ بہتری کی ایک امید آپکا انتظار کررھی ھے
Al Syedah tibbe nabwi

تحریر مکمل پڑھیں یہ معلومات اپ کی زندگی بدل سکتے ہیں۔ھم روزانہ استعمال ہونے والی متعدد اشیاء استعمال کرتے ہیں، لیکن اکثر...
01/08/2026

تحریر مکمل پڑھیں یہ معلومات اپ کی زندگی بدل سکتے ہیں۔ھم روزانہ استعمال ہونے والی متعدد اشیاء استعمال کرتے ہیں، لیکن اکثر ان کے اجزاء (Ingredients) پڑھنے کی عادت نہیں ہوتی۔ بعض مصنوعات میں ایسے کیمیکلز موجود ہونے کا امکان ہوتا ہے جنہیں سائنسی تحقیق میں Endocrine Disrupting Chemicals (EDCs) کہا جاتا ہے۔ یہ کیمیکلز جسم کے قدرتی ہارمونز جیسے تھائرائڈ ہارمون، انسولین، ایسٹروجن اور ٹیسٹوسٹیرون کے نظام میں مداخلت کر سکتے ہیں۔ ہر پروڈکٹ میں یہ کیمیکلز موجود ہوں، یہ ضروری نہیں، اس لیے لیبل پڑھنا اور بہتر متبادل کا انتخاب کرنا اہم ہے۔

کن گھریلو اشیاء میں یہ کیمیکلز موجود ہونے کا امکان ہو سکتا ہے؟

• پلاسٹک کی پانی کی بوتلیں
• پلاسٹک فوڈ کنٹینرز
• مائیکروویو میں استعمال ہونے والے پلاسٹک برتن
• نان اسٹک برتن
• ڈبہ بند خوراک (Canned Foods)
• فوم کے ڈسپوزیبل کپ اور پلیٹیں
• تھرمل رسیدیں (Shopping Receipts)
• شیمپو
• کنڈیشنر
• صابن اور باڈی واش
• فیس واش
• باڈی لوشن اور موئسچرائزر
• سن اسکرین
• میک اپ مصنوعات
• نیل پالش
• ہیئر ڈائی
• پرفیوم اور باڈی اسپرے
• ڈیوڈورنٹ
• ایئر فریشنر
• خوشبودار موم بتیاں
• لانڈری ڈٹرجنٹ
• فرش اور باتھ روم کلینرز
• کیڑے مار اسپرے
• PVC شاور پردے
• وینائل فرش
• بچوں کے نرم پلاسٹک کے کھلونے
• واٹر پروف کپڑے اور جیکٹس
• فاسٹ فوڈ کی گریس پروف پیکنگ

ان مصنوعات میں کن کیمیکلز کی موجودگی کا امکان ہو سکتا ہے؟

BPA، BPS، BPF، Phthalates (DEP, DBP, DEHP, BBP, DINP, DIDP)، Parabens (Methyl, Ethyl, Propyl, Butyl)، Triclosan، Triclocarban، Oxybenzone، Octinoxate، Homosalate، Octocrylene، Nonylphenol، Octylphenol، PFAS (PFOA, PFOS, GenX)، Atrazine، Glyphosate، Chlorpyrifos، DDT، DDE، Endosulfan، Lindane، Methoxychlor، Vinclozolin، Mancozeb، Carbaryl، Permethrin، Cypermethrin، Lead، Mercury، Cadmium، Arsenic، PCBs، PBDEs، Dioxins، Furans، Styrene، Benzophenone اور Resorcinol۔

احتیاط کیسے کریں؟

• پلاسٹک کے بجائے شیشے یا اسٹیل کے برتن استعمال کریں۔
• گرم کھانا پلاسٹک میں رکھنے یا گرم کرنے سے گریز کریں۔
• مصنوعات خریدتے وقت Ingredients ضرور پڑھیں۔
• غیر ضروری خوشبو والی مصنوعات کم استعمال کریں۔
• تازہ اور کم پراسیس شدہ غذا کو ترجیح دیں۔
• پھل اور سبزیاں اچھی طرح دھو کر استعمال کریں۔

نوٹ: یہ معلومات عوامی آگاہی کے لیے ہیں۔ ہر برانڈ یا ہر پروڈکٹ میں یہ کیمیکلز موجود ہوں، ایسا ضروری نہیں۔ ان کی موجودگی کا انحصار پروڈکٹ کی تیاری، فارمولیشن اور استعمال شدہ اجزاء پر ہوتا ہے۔

السیدہ طب نبوی کا مقصد مستند علمی معلومات کے ذریعے صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ لوگ باخبر فیصلے کر سکیں اور اپنی روزمرہ زندگی میں صحت مند انتخاب اختیار کریں۔۔

28/07/2026

یاد رکھیں، ہر بارش کے بعد آسمان صاف ہوتا ہے، اسی طرح ہر اداسی ہمیشہ نہیں رہتی۔ امید کا چراغ جلائے رکھیں، اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھیں، کیونکہ ایک صحت مند جسم اور پُرسکون ذہن ہی زندگی کے ہر موسم کو خوبصورت بنا دیتے ہیں۔بارش کی نرم بوندیں صرف زمین ہی نہیں، دلوں کو بھی چھوتی ہیں۔ کبھی یہی موسم سکون بن جاتا ہے، اور کبھی خاموشی سے دل کی اداسی کو مزید نمایاں کر دیتا ہے۔

اگر بارش کے دنوں میں آپ خود کو زیادہ اداس، تھکا ہوا یا تنہا محسوس کرتے ہیں تو اپنے جذبات کو نظر انداز نہ کریں۔ جیسے جسم کو متوازن غذا، آرام اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، ویسے ہی ذہن اور دل بھی توجہ، محبت اور سکون چاہتے ہیں۔

اپنے لیے کچھ وقت نکالیں، گرم مشروب کے ساتھ چند لمحے سکون سے گزاریں، فطرت کو محسوس کریں، گہری سانسیں لیں، اور اللہ تعالیٰ کو یاد کریں۔ دل کی اصل راحت اسی کے ذکر میں ہے۔

یاد رکھیں، ہر بارش کے بعد آسمان صاف ہوتا ہے، اسی طرح ہر اداسی ہمیشہ نہیں رہتی۔ امید کا چراغ جلائے رکھیں، اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھیں، کیونکہ ایک صحت مند جسم اور پُرسکون ذہن ہی زندگی کے ہر موسم کو خوبصورت بنا دیتے ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ آپ کے دل کو سکون، صحت اور خوشیوں سے بھر دے۔ آمین۔

🧠 سودا بڑھنے سے پیدا ہونے والی ذہنی و نفسیاتی بیماریاں(طبِ یونانی کی روشنی میں)1️⃣ اداسی، مایوسی اور ڈپریشن کا رجحانجب ج...
25/07/2026

🧠 سودا بڑھنے سے پیدا ہونے والی ذہنی و نفسیاتی بیماریاں
(طبِ یونانی کی روشنی میں)
1️⃣ اداسی، مایوسی اور ڈپریشن کا رجحان
جب جسم میں سودا بڑھ جاتا ہے تو دماغ کی حرارتِ غریزی کم ہو جاتی ہے، جس سے دل اور دماغ پر بوجھ سا رہنے لگتا ہے۔
آدمی:
خوشی محسوس نہیں کرتا
ہر بات میں منفی پہلو دیکھتا ہے
مستقبل سے مایوس رہتا ہے
یہ کیفیت آہستہ آہستہ ڈپریشن کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔
2️⃣ انزائٹی اور اسٹریس
سودا دماغی اعصاب کو خشک اور سخت کر دیتا ہے، جس کے باعث:
دل بے وجہ گھبراتا ہے
چھوٹی بات پر پریشانی بڑھ جاتی ہے
ذہن ہر وقت دباؤ میں رہتا ہے
یہی کیفیت انزائٹی اور مستقل اسٹریس کو جنم دیتی ہے۔
3️⃣ بلا وجہ ڈر، خوف، وہم اور وسوسے
سوداوی مزاج میں خیالات پر منفی اثر غالب آ جاتا ہے:
آدمی خطرات کا زیادہ اندازہ لگانے لگتا ہے
غیر حقیقی باتوں سے خوف محسوس کرتا ہے
بار بار وہی منفی خیالات ذہن میں گھومتے رہتے ہیں
یہ حالت طبِ یونانی میں وسواس اور مالیخولیائی رجحان کہلاتی ہے۔
4️⃣ زیادہ سوچنا اور دل کا بے چین رہنا
سودا کی زیادتی سے ذہن:
ایک خیال سے نکل کر دوسرے خیال میں پھنس جاتا ہے
باتیں بار بار دہراتا ہے
دل کو سکون نہیں ملتا
نتیجتاً آدمی ہر وقت بے چین اور فکری الجھن میں مبتلا رہتا ہے۔
5️⃣ یادداشت کی کمزوری
دماغی خشکی اور سودا کی زیادتی:
حافظے کو کمزور کر دیتی ہے
بات جلد بھول جانے کی شکایت ہوتی ہے
توجہ برقرار نہیں رہتی
یہ کیفیت پڑھنے، کام کرنے اور فیصلے کرنے میں رکاوٹ بنتی ہے۔
6️⃣ تنہائی پسند ہو جانا
سوداوی کیفیت میں مبتلا شخص:
لوگوں سے کترانے لگتا ہے
محفل میں دل نہیں لگتا
اکیلے رہنے کو ترجیح دیتا ہے
یہ سماجی دوری آگے چل کر ڈپریشن کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
7️⃣ نیند نہ آنا (Insomnia)
سودا دماغ کو خشک اور بیدار رکھتا ہے:
نیند آنے میں دیر لگتی ہے
بار بار آنکھ کھل جاتی ہے
خواب زیادہ اور بے چین کرنے والے ہوتے ہیں
نیند کی کمی سے تمام ذہنی امراض مزید شدت اختیار کر لیتے ہیں۔
8️⃣ غصہ، چھڑچھڑا پن اور دل میں بات رکھنا
سوداوی مزاج میں:
غصہ دب جاتا ہے مگر اندر ہی اندر بڑھتا رہتا ہے
انسان چھوٹی بات پر چڑچڑا ہو جاتا ہے
دل کی بات کسی سے کہہ نہیں پاتا
یہ اندرونی دباؤ اعصابی کمزوری اور ذہنی تھکن پیدا کرتا ہے۔

ان تمام امراض کے لیئے ہمارا خالص ہربل کورس تیار دستیاب ہے

مکمل کورس
قیمت 2500
ہوم ڈیلیوری کے ساتھ
دوا کوریئر یا ڈاک کے ذریعہ آپکی دہلیز تک پہنچائے جائے گی
پورے پاکستان میں ہوم ڈیلیوری کی سہولت دستیاب ہے
آڈر کے کے لیئے مکمل پتا ارسال کردیں

23/07/2026

ڈپریشن صرف وقتی اداسی نہیں، بلکہ ایک ایسا ذہنی مرض ہے جو اگر طویل عرصے تک برقرار رہے تو دماغ کی ساخت اور اس میں موجود کیمیائی نظام (Brain Chemistry) پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ایسے حالات میں دماغ کے وہ کیمیکلز، جو خوشی، سکون، امید اور جذبات کے توازن کو برقرار رکھتے ہیں، متاثر ہو جاتے ہیں۔

اسی وجہ سے ہر مریض کا علاج ایک جیسا نہیں ہوتا۔ کچھ افراد چند ماہ میں بہتر ہو جاتے ہیں، جبکہ بعض مریضوں کو اپنی کیفیت، بیماری کی شدت اور بار بار ہونے والے ڈپریشن کی وجہ سے کئی سال تک یا بعض اوقات معالج کے مشورے سے طویل مدت تک دوا استعمال کرنا پڑ سکتی ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ جیسے ہی معمولی بہتری محسوس کرتے ہیں، خود ہی ادویات بند کر دیتے ہیں یا مایوس ہو کر علاج ادھورا چھوڑ دیتے ہیں۔ اس سے نہ صرف بیماری دوبارہ شدت اختیار کر سکتی ہے بلکہ آئندہ علاج بھی زیادہ وقت لے سکتا ہے۔

اس لیے اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز ڈپریشن کا علاج کروا رہا ہے تو صبر، مستقل مزاجی اور مستند معالج کی ہدایات پر عمل بہت ضروری ہے۔ دوا میں کمی یا بندش ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کرنی چاہیے، کیونکہ صحیح علاج، مناسب رہنمائی اور مثبت طرزِ زندگی کے ذریعے اکثر مریض اپنی معمول کی زندگی کی طرف کامیابی سے واپس آ سکتے ہیں۔

اگر ذہنی دباؤ، بے چینی یا ڈپریشن کی علامات مسلسل موجود رہیں تو انہیں نظر انداز کرنے کے بجائے بروقت رہنمائی حاصل کرنا دانشمندی ہے، کیونکہ بروقت علاج صحت یابی کے امکانات کو نمایاں طور پر بڑھا دیتا ہے۔

اگر آپ کو بار بار گیس، تیزابیت، سینے میں جلن، قبض، بدہضمی، پیٹ کا پھولنا، منہ کی بدبو یا کھانا کھانے کے بعد بھاری پن محس...
22/07/2026

اگر آپ کو بار بار گیس، تیزابیت، سینے میں جلن، قبض، بدہضمی، پیٹ کا پھولنا، منہ کی بدبو یا کھانا کھانے کے بعد بھاری پن محسوس ہوتا ہے تو اسے معمولی مسئلہ سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔

معدہ صرف کھانا ہضم نہیں کرتا، بلکہ آپ کی توانائی، قوتِ مدافعت اور مجموعی صحت کا اہم مرکز ہے۔ جب معدہ مسلسل خراب رہے تو جسم میں کمزوری، بے چینی، نیند کی خرابی، غذائی اجزاء کی کمی اور روزمرہ کارکردگی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

معدے کی خرابی کی عام وجوہات:
• بے وقت کھانا
• زیادہ چکنائی اور فاسٹ فوڈ
• مسلسل ذہنی دباؤ
• کم پانی پینا
• قبض
• چائے، کولڈ ڈرنکس اور مصالحوں کا زیادہ استعمال
• نیند کی کمی اور غیر متوازن طرزِ زندگی

اسلام ہمیں اعتدال، سادہ غذا اور صحت مند عادات کی تعلیم دیتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے پیٹ بھر کر کھانے سے منع فرمایا اور اعتدال اختیار کرنے کی ترغیب دی۔ قرآنِ کریم میں شہد کو شفا قرار دیا گیا ہے، جبکہ کلونجی کی اہمیت بھی احادیثِ مبارکہ میں بیان ہوئی ہے۔ یہ تعلیمات صحت مند زندگی گزارنے کی بہترین بنیاد فراہم کرتی ہیں۔

اگر آپ معدے کے مسائل سے پریشان ہیں تو صرف وقتی آرام دینے والی ادویات پر انحصار کرنے کے بجائے اصل وجہ معلوم کریں، اپنی خوراک اور معمولات زندگی کو درست کریں، اور ضرورت پڑنے پر مستند معالج سے مشورہ کریں۔

السیدہ طب نبوی میں ہم طب نبوی، متوازن غذائی رہنمائی اور صحت مند طرزِ زندگی کے اصولوں کی روشنی میں معدے کی صحت سے متعلق آگاہی اور مناسب رہنمائی فراہم کرتے ہیں تاکہ آپ بہتر اور متوازن زندگی کی طرف قدم بڑھا سکیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو کامل صحت، عافیت اور شفا عطا فرمائے۔ آمین۔

#معدہ #گیس #تیزابیت #قبض #بدہضمی

22/07/2026

اعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
سورۃ بنی اسرائیل / الاسراء. آیت : 78

اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِدُلُوۡكِ الشَّمۡسِ اِلٰى غَسَقِ الَّيۡلِ وَقُرۡاٰنَ الۡـفَجۡرِ‌ؕ اِنَّ قُرۡاٰنَ الۡـفَجۡرِ كَانَ مَشۡهُوۡدًا‏ ﴿78﴾
(اے محمدﷺ) سورج کے ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک (ظہر، عصر، مغرب، عشا کی) نمازیں اور صبح کو قرآن پڑھا کرو۔ کیوں صبح کے وقت قرآن کا پڑھنا موجب حضور (ملائکہ) ہے ﴿78﴾

لفظی وضاحت :
[اَقِمِ: قائم کیجئے ] [الصَّلٰوةَ: نماز] [لِدُلُوۡكِ: ڈھلنے کے وقت سے] [الشَّمۡسِ: سورج کے] [اِلٰى غَسَقِ: اندھیرے تک] [الَّيۡلِ: رات کے] [وَقُرۡاٰنَ: اور قرآن] [الۡـفَجۡرِ: فجر کا] [اِنَّ: بے شک] [قُرۡاٰنَ: قرآن ] [الۡـفَجۡرِ: فجر کا] [كَانَ: ہے] [مَشۡهُوۡدًا‏: حاضر کیا گیا] ﴿78﴾

تفسیر :
آیت میں سب سے پہلے ہے کہ
اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِدُلُوۡكِ الشَّمۡسِ اِلٰى غَسَقِ الَّيۡلِ وَقُرۡاٰنَ الۡـفَجۡرِ‌ؕ
"(اے محمدﷺ) نماز قائم رکھیے سورج کے ڈھلنے سے رات کی تاریکی تک (ظہر، عصر، مغرب، عشا کی) اور قرآن کا پڑھا جانا فجر کے وقت"

اللہ سبحان و تعالٰی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے فرما رہے ہیں کہ اب آپ کو ہجرت کر کے مدینہ جانا ہے، مکہ کی بستی سے نکلنا تو ٹھہر گیا ہے، یعنی یہ تو ہو کر رہے گا. کفار مکہ کی مخالفت، دشمنی اور نفرت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ وہ آپ کی جان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، یہ سب سہنا بہت تکلیف دہ ہے. یہ ہجرت صبر سے ہی ممکن ہوتی ہے اور یہ صبر اس وقت ہی ممکن ہے جب آپ پانچوں نمازوں کا اہتمام کریں گے اور نمازوں میں بھی اللہ سے صبر مانگیں گے.

جیسا کہ سورۃ بقرہ کی آیت نمبر 46 میں ہے کہ
وَ اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِؕ
" اور صبر اور نماز سے مدد حاصل کرو"

کہا جا رہا ہے کہ سورج کے ڈھلنے سے لے کر رات کی تاریکی تک نماز قائم کیجئے، یعنی سورج کے ڈھلنے کے ساتھ ہی ظہر کی نماز کا وقت ہو جاتا ہے، پھر عصر مغرب اور عشاء کی نمازوں کا سلسلہ چل پڑتا ہے جو رات گئے تک جاری رہتا ہے. پانچویں نماز فجر کی نماز ہے جسے قُرۡاٰنَ الۡـفَجۡرِ کہا گیا ہے.
فجر کی نماز میں طویل قرات کی جاتی ہے. کہا جا رہا ہے کہ اب آپ نے نماز سے مدد لینی ہے اور پانچ نمازیں مکمل کرنی ہیں. نماز پڑھنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ روحانی قوت حاصل ہو گی، انسان نماز میں اللہ سے مدد مانگتا ہے، نماز پڑھنے سے اللہ تعالٰی دل میں سکینت اتارتے ہیں، ثابت قدمی حاصل ہو جاتی ہے. اللہ سے تعلق مضبوط کرنا کیوں ضروری تھا؟ تا کہ اللہ دل میں اطمینان و سکون اتارے اور ثابت قدمی عطا فرمائے تا کہ آنے والے وقت کا مقابلہ کیا جا سکے. اللہ سے تعلق مضبوط کرنے سے صبر بھی آتا ہے، ثابت قدمی بھی آتی ہے، اللہ پر توکل بھی آتا ہے. یہ تعلق نماز پڑھنے سے مضبوط ہوتا ہے. نماز قائم کرنے سے مراد ہے کہ خشوع و خضوع سے نماز پڑھی جائے. طہارت کا انتظام کیا جائے، جگہ بھی پاک ہو اور کپڑے بھی پاک صاف ہوں، انسان باوضو ہو اور قبلہ رو ہو، نماز توجہ اور اطمینان کے ساتھ پڑھی جائے، نماز اس طرح سے پڑھی جائے کہ ہم اللہ کو دیکھ رہے ہوں اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو اس طرح سے پڑھی جائے کہ اللہ ہمیں دیکھ رہا ہے.

اِنَّ قُرۡاٰنَ الۡـفَجۡرِ كَانَ مَشۡهُوۡدًا‏
"یقیناً فجر کے وقت قرآن کا پڑھا جانا حاضر کیا جاتا ہے"

فجر کا وقت نماز اور قرات کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہوتا ہے. رات کے آرام کے بعد انسان فجر کے وقت ذہنی اور جسمانی اعتبار سے تازہ دم ہوتا ہے، اس وقت یکسوئی ہوتی ہے اور فرشتوں کی حاضری کے اعتبار سے بھی یہ وقت بہت اہم ہوتا ہے. دنیا کے معاملات کی نگرانی کرنے والے فرشتے فجر اور عصر کے وقت تبدیل ہوتے ہیں، لہٰذا ان اوقات میں انسان جو کچھ کر رہا ہوتا ہے فرشتے اس کا مشاہدہ کر رہے ہوتے ہیں کیوں کہ فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور اس کے گواہ ہوتے ہیں. بعض مفسرین نے اس سے مراد نمازیوں کی حاضری لی ہے. یعنی فجر کی نماز کے وقت نمازیوں کو حاضری کا موقع دینے کے لئے نماز میں لمبی تلاوت کرنی چاہیے تا کہ سب اس میں شامل ہو جائیں. اس وقت فرشتوں کا بھی نزول ہوتا ہے، اس لئے بھی دلوں میں سکینت اترتی ہے اور دلوں میں اطمینان اور سکون آ جاتا ہے. ہمیں بھی فجر کی نماز میں قرآن کا بہت اہتمام کرنا چاہیے اور فجر کی نماز میں لمبی قرات کرنی چاہیے کیونکہ وہ قرآن فرشتوں کو پیش کیا جاتا ہے، وہ بھی اس وقت حاضر ہوتے ہیں اور گواہی دیتے ہیں.

صحت و توانائی کیلئے حلال سے بہتر کچھ بھی نہیں 💯💖
22/07/2026

صحت و توانائی کیلئے حلال سے بہتر کچھ بھی نہیں 💯💖

اللہ کی محبت پانے کیلئے اللہ سے محبت ھونا شرط ھے💖💯
21/07/2026

اللہ کی محبت پانے کیلئے اللہ سے محبت ھونا شرط ھے💖💯

Address

Gulistan E Jouher
Karachi Lines
75300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Syedah tibbe nabwi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Al Syedah tibbe nabwi:

Shortcuts

Share