Noor Marriage beauro

Noor Marriage beauro Noor Marriage beauro is a Karachi based marriage beauro located at azizabad block 8 federal b area.

30/04/2026

Contact 03378097094
For best proposals

30/12/2025

آایک والدہ اپنی چار بیٹیوں کے لیے پریشان کہتی ہیں
بیٹے جرمنی میں ہیں، سب کی شادیاں ہو چکی ہیں۔
چاروں بیٹیاں ماشاءاللّٰہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، مگر عمریں بالترتیب 34، 33، 28 اور 26 سال ہو چکی ہیں اور رشتے نہیں ہو پا رہے۔
والد شدید علیل ہیں، بستر پر ہیں۔
ماں کی آنکھوں میں پریشانی، دل میں خوف اور زبان پر ایک ہی سوال تھا:
“شاید ہماری بیٹیوں پر کسی نے بندش کروا دی ہے…”
وہ بتا رہی تھیں کہ عاملوں کے چکر لگائے، بکرے، بھینسیں حتیٰ کہ اونٹ تک دے چکی ہیں، مگر کوئی رشتہ گھر تک نہیں پہنچا۔
سمجھایا کہ ان کو
نہ کوئی بندش ہوتی ہے، نہ کوئی تالا۔
یہ سب جعلی عاملوں کے دھوکے ہیں جو لوگوں کے دکھوں سے روزگار بناتے ہیں۔
ہم نے کہا:
آج پاکستان میں تقریباً دو کروڑ لڑکیاں ایسی ہیں جو غیر شادی شدہ ہیں،
کیا سب پر بندش ہے؟
یا یہ وقت، حالات اور نصیب کا معاملہ ہے؟
جب انہیں یہاں موجود پروفائلز، لوگوں کے حالات، جدوجہد اور کہانیاں دکھائیں تو
ان کی آنکھوں میں آنسو بھی آئے
اور جعلی عاملوں پر غصہ بھی۔
انہیں امید دلائی کہ
نکاح کا ایک وقت مقرر ہے،
جب وہ وقت آتا ہے تو راستے خود بن جاتے ہیں۔
بس ضرورت ہے:
حوصلہ رکھنے کی
درست جگہ تلاش جاری رکھنے کی
اور اللّٰہ پر بھروسہ قائم رکھنے کی
اللّٰہ پاک سب کے نصیب آسان فرمائے،
ہر بیٹی کے گھر میں خوشیوں کا دروازہ کھولے
اور مایوسی کو دلوں سے نکال دے۔ آمین۔

17/12/2025

🌸 پاکستان میں رشتے کیوں نہیں ہو رہے؟ سچائی جو اکثر کوئی نہیں بتاتا

آج کل پاکستان میں لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں میں غیر ضروری تاخیر، انکار، اور غلط فہمیاں بہت عام ہو گئی ہیں۔ میچ میکر ہوں یا فیملیز، سب ہی کوشش کرتے ہیں، لیکن پھر بھی رشتے آگے نہیں بڑھتے۔
اصل مسئلہ کہیں اور ہے — ہمارے رویوں، غیر حقیقی توقعات اور غیر ضروری ڈیمانڈز میں۔

❌ 1. ضرورت سے زیادہ ریکوائرمنٹس – سب سے بڑی رکاوٹ

فیملیز اتنی زیادہ شرطیں رکھ دیتی ہیں کہ مناسب رشتے ہوتے ہوئے بھی انکار ہو جاتا ہے۔

🔸 لڑکا ڈاکٹر ہو
🔸 فوج میں ہو
🔸 اونچا قد
🔸 رنگ گورا
🔸 تنخواہ 2 لاکھ سے اوپر
🔸 گھر بھی اپنا ہو
🔸 گاڑی بھی ہو
🔸 فیملی بھی امیر ہو
🔸 لڑکی بھی ڈاکٹر ہو، پردہ کرتی ہو، خوبصورت ہو، فٹ ہو، عمر کم ہو

اتنی ساری شرطیں رکھ کر انسان رشتہ ڈھونڈ نہیں رہا ہوتا—رشتہ گُم کر رہا ہوتا ہے۔

❌ 2. "پرفیکٹ" رشتہ تلاش کرنا – جو حقیقت میں ہوتا ہی نہیں

کچھ فیملیز چاہتی ہیں کہ انہیں بالکل پرفیکٹ رشتہ ملے۔
اصل میں پرفیکٹ کوئی نہیں ہوتا—اچھا ہونا کافی ہے۔

جب ہم انسان کو انسان سمجھ کر نہیں دیکھتے، صرف خواھشات کا پیکج دیکھتے ہیں، تو رشتے ہوتے نہیں، بکھرتے جاتے ہیں۔

❌ 3. فیصلہ نہ کرنے کی عادت

کچھ فیملیز:

🔸 رشتے دیکھتی رہتی ہیں
🔸 ہر جگہ تصویریں بھیجتی رہتی ہیں
🔸 لیکن فیصلہ نہیں کرتیں

جب تک وہ سوچتی رہتی ہیں، دوسرا رشتہ کہیں اور ہو جاتا ہے۔ پھر آخر میں وہی کہتی ہیں:
"رشتے نہیں مل رہے۔"

❌ 4. میچ میکر پر الزام—but حقیقت کچھ اور ہے

میچ میکر آپ کو آپ کی ریکوائرمنٹس کے مطابق بہترین آپشن دیتے ہیں۔
لیکن جب فیملیز:

🔸 غیر ضروری ڈیمانڈز رکھیں
🔸 ہر رشتے میں خامی نکالیں
🔸 فیصلہ نہ کریں

تو پھر میچ میکر پر الزام لگا دیا جاتا ہے: "فراڈ ہے!"

حالانکہ اکثر مسئلہ ڈیمانڈز کا ہوتا ہے—not میچ میکر کا۔

✔️ 5. حل – رشتے آسان اسی وقت ہوتے ہیں جب دل آسان ہو

💠 1. غیر ضروری ڈیمانڈز ختم کریں

صرف 3 بنیادی چیزوں پر فوکس کریں:

کردار

مزاج

خاندان کی تربیت

💠 2. انسان کو انسان سمجھیں، پروفیشن نہیں

ڈاکٹر، آفیسر، انجینئر صرف شناخت ہے… شخصیت نہیں۔

💠 3. جلدی فیصلہ کریں

رشتہ سوچ سوچ کر نہیں ہوتا،
سمجھ داری اور عزت کے ساتھ وقت پر فیصلہ کرنے سے ہوتا ہے۔

💠 4. میچ میکر کو سپورٹ کریں

وہ ہر روز درجنوں لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اگر آپ اپ

06/11/2025
11/10/2025

رووزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لڑکیاں ریکجیٹ کی جاتی ہیں۔
کسی کا وزن زیادہ ہے کسی کا قد چھوٹا ہے کسی کا رنگ سانولا ہے ۔بات یہاں تک ہے اگر کوئی مرد دوسری شادی کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ کسی عورت کو تحفظ دینے یا کسی کا سہارا بننے کے لیے نہیں بلکہ اپنی عیش و عشرت کے لیے کرتا ہے ۔
میں والدین سے یہی کہونگی بچیوں کی شادی میں تاخیر نا کریں جتنی جلدی ہو جائے کردیں ۔
آپ کی بیٹی ڈاکٹر ہے سی اے ہے انجنیر ہے کتنی بھی بڑی پوسٹ پر ہے اسل علیل معاشرے پر فرق نہیں پڑتا ۔باقی لڑکیاں جو لیٹ میرج ہیں یا اپنے لیے رشتہ دیکھ رہی ہیں کمپرومائز کریں آگے بڑھیں ۔
اور ہر لڑکی پر اس وقت واجب ہو چکا ہے وہ خوبصورت بننے اور اپنے اسٹیٹس کو منٹین لازمی کریں
مرد کبھی آپکا دل نہیں دیکھے گا وہ صرف اسٹیٹس اور خوبصورتی دیکھے گا یہی اس وقت کی حقیقت اور سچ

21/09/2025

Contact for proposals
03378097094
Noor

07/09/2025

کہتے ہیں بیٹی کا کوئی گھر نہیں ہوتا۔ اس لیے کچھ لوگ بیٹیوں کی محبت میں شادی کے وقت انہیں جہیز میں ان کا گھر دے کر بھیجتے ہیں تاکہ ان کی بیٹی کے سر پر چھت اور پیروں تلے زمین موجود رہے۔
ایک عرصے تک میں بھی اسی سوچ کے حق میں تھی کہ شادی پر لاکھوں کا خرچہ نہ کریں بلکہ بیٹی کو اوکھے سوکھے ہوکر پلاٹ یا گھر ضرور دیں۔

لیکن پھر میں نے دنیا دیکھ لی۔۔۔۔

میں نے گھر پلاٹ والی بیٹیوں کو نسبتاً زیادہ زلیل ہوتے دیکھ لیا۔
میں نے تنکا تنکا جوڑ کر بیٹی کے لیے بنائے گئے آشیانے کو داماد کے نام ہوتے دیکھ لیا۔
میں نے بیٹی کے پلاٹ کو داماد کے بزنس کے لیے بکتے دیکھ لیا۔
میں نے جائیداد ہتھیانے کے لیے اسی بیٹی کو سسرال کے ہاتھوں بلیک میل ہوتے دیکھ لیا۔

پھر میں نے یہی سوچا کہ کسی بھی حکمت عملی سے بیٹی کا سکھ نہیں خریدا جاسکتا۔ ڈھیروں بینک بیلنس، پلاٹ، جہیز کا سامان بیٹی کی جھولی میں خوشیاں نہیں ڈال سکتا بلکہ بعض اوقات یہی سب چیزیں اس کی زندگی مزید مشکل بنا دیتی ہیں۔

آپ کو کل عابد صاحب کے سکول میں آنے والی ایک عورت کا حال بتاتی ہوں۔

عابد صاحب کہتے کہ ایک عورت سکول میں آئی۔ اس قدر پریشان کہ اس سے بولا بھی نہیں جارہا تھا۔ اس کا بیٹا ساتویں یا آٹھویں میں پڑھتا ہے۔ وہ اپنے بیٹے کے پیچھے آئی تھی لیکن بیٹا ماں کے ہاتھ نہیں آرہا تھا۔ پورے سکول میں کبھی کہیں چھپ جاتا کبھی کہیں۔ ماجرہ یہ تھا کہ وہ بچہ گھر کے کاغذات چرا لایا تھا۔ وہ گھر اس عورت یعنی بچے کی ماں کو اس کے والدین نے دیا تھا۔ بچے کا والد نشہ کرتا ہے۔ اور وہ اور اس کے بھائی مل کر اس عورت سے وہ گھر چھیننا چاہتے ہیں۔ اس گھناؤنے مقصد کے لیے انہوں نے سگے بیٹے کو ماں کے خلاف استعمال کیا اور اس سے گھر کے کاغذات اٹھوا لیے۔ اس عورت کے بقول وہ بچہ بالکل اس کے کنٹرول میں نہیں بلکہ اس قدر بگڑا ہوا ہے کہ ماں کو مارتا بھی ہے اور کل تو حد ہی ہوگئی ماں کو دربدر کرنے کے لیے گھر کی رجسٹری چرا لی۔

سکول والوں نے اس عورت کو پولیس سے رابطہ کرنے کا کہا اور وہ عورت روتی ہوئی وہاں سے چلی گئی۔
وہ مکان عورت کے لیے عزت خرید سکا نہ سکون بلکہ وبال جان بن گیا۔

عورت کو جائیداد میں حصہ ضرور دیں لیکن شادی کے وقت یا فوراً بعد بالکل بھی نہیں۔ پہلے کچھ سال دیکھ لیں کہ اگلا خاندان کسی گھڑے کا ڈھکن ہے بھی یا نہیں؟ داماد کو اپنا بزنس اپنے بل بوتے پر چلا لینے دیں۔
بیٹی کو

Address

Fb Area
Karachi

Opening Hours

Monday 00:00 - 18:00
Tuesday 00:00 - 18:00
Wednesday 00:00 - 18:00
Thursday 00:00 - 18:00

Telephone

+923378097094

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor Marriage beauro posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Noor Marriage beauro:

Shortcuts

Share