Mubashar Shafique - Mobi

Directions

Mubashar Shafique - Mobi Mubashar Shafique ( Mobi ) is Pakistan based Host and Radio Presenter Since 2009.

عید کا چاند نظر آیا ہے،گھر کی دیواروں پر، بام و در پرایک رنگِ طرب تو بکھرا ہے،مگر اس دل کے اجڑے گوشے میںروایت کی وہ رونق...
28/05/2026

عید کا چاند نظر آیا ہے،
گھر کی دیواروں پر، بام و در پر
ایک رنگِ طرب تو بکھرا ہے،
مگر اس دل کے اجڑے گوشے میں
روایت کی وہ رونق نہیں آئی۔
ہر طرف قربانی کی تیاریاں ہیں،
کہیں تکبیروں کی گونج ہے، کہیں رونقیں ہیں،
نئے ملبوس کی خوشبو سے ہوا مہکی ہے،
پر میری آنکھوں میں،
میرے چہرے کی ان اداس لکیروں میں،
ایک خلا سا ٹہلتا ہے۔
ابو جان!
آج عیدِ قرباں کا دن آپ کے بغیر،
عید تو ہے، پر عید جیسا نہیں۔
آپ اس دنیا کے ہنگاموں سے دور جا چکے ہیں،
مٹی کی چادر تانے کہیں سوئے ہیں،
لیکن اس دل کی دھڑکن میں،
میری سوچ کے ہر اک زاویے میں،
آپ کی موجودگی اب بھی سانس لیتی ہے۔
آپ تو میرے وجود کا حصہ ہیں،
آپ مر کر بھی کب مرے ہیں؟
آپ تو میرے دِل میں رہتے ہیں۔
میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں،
اور شاید اسی محبت کا یہ قرض ہے،
کہ آج جب سب سنتِ ابراہیمی کا جشن منا رہے ہیں،
تو میری پلکوں پر آپ کی یادوں کے ستارے ٹوٹ رہے ہیں۔
آج آپ کی کمی بہت شدت سے پکارتی ہے،
آج قربانی کے اس دن آپ کا وہ بڑھ کر ہاتھ بٹانا،
سب کو دیکھ کر مسکرانا، اور گلے سے لگانا،
بہت یاد آتا ہے۔
یہ چہرے کی اداسی کوئی شکوہ نہیں،
بس آپ کے پیار کی ایک گواہی ہے،
کہ عیدِ قرباں کا دن بھی
آپ کی یاد کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔

عید الاضحیٰ مبارک 😇

کیسا دیس ہے میرا!!آئی ایم ایف سے قرض لیا۔ افغانستان اور عوام کی منجی ٹھوکی۔ امریکا سے جپھی ڈالی. چین سے جنگ بندی کی بات ...
08/04/2026

کیسا دیس ہے میرا!!

آئی ایم ایف سے قرض لیا۔ افغانستان اور عوام کی منجی ٹھوکی۔ امریکا سے جپھی ڈالی. چین سے جنگ بندی کی بات کی۔ ایران کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ سعودی عرب پر حملے کی مذمت کی اور مشترکہ دفاعی معاہدہ پانی شانی مار کر دوبارہ تازہ کیا. پڑوسی کی آتما رولتے ہوئے دنیا میں ایکسٹریم ازم کے 'ایکسپورٹر' ملک میں 'اسلام آباد اکارڈ' کا رولا ڈالا. آبنائے ہرمز، جہاں دنیا بھر کی سٹی گم ہے، وہاں پاکستانی جھنڈے کے زور پر جہاز گزارے. امارات کو تین ارب ڈالرز قرض واپس دینے کی یقین دہانی کرائی. ٹرمپ کو دو ہفتے کی مہلت دلوائی۔ اقوام متحدہ میں بحرین کی قرارداد پر ووٹ دینے سے بھی بچ بچا کرلیا. ٹرمپ جیسے سانڈ کو آخری لمحات میں تعویز کرکے ایرانی سول آبادی کو بہت بڑی بربادی سے بچایا. عالمی ثالث بنے۔ آبنائے ہرمز کھلوائی۔ دنیا بھر کو تیسری عالمی جنگ سے (دو ہفتے) کے لیے بال بال بچا لیا.

اور قوم؟ قوم ہفتے میں تین دن ورک فرام ہوم کرتے ہوئے،پی ایس ایل دیکھ رہی تھی۔

یہ ملک نہیں، جگاڑ کا معجزہ ہے، جو بیک وقت دیوالیہ بھی ہے اور ناگزیر بھی۔ دنیا کی کوئی بزنس سکول اس ماڈل کو نہیں سمجھا سکتا جس میں ایک ملک ایک ہاتھ سے بھیک مانگے اور دوسرے ہاتھ سے دنیا بچائے۔ جس کی کرنسی گر رہی ہو مگر عالمی وقار بڑھ رہا ہو۔ جس کا بجٹ خسارے میں ہو مگر جغرافیائی سیاسی سرمایہ عروج پر ہو۔

کوئی اور ملک ہوتا تو یا تو قرض لیتا یا جنگ روکتا۔ پاکستان نے دونوں بیک وقت کیے۔ اور درمیان میں کرکٹ بھی دیکھی۔

اسے کہتے ہیں پاکستان۔ جہاں بقا بھی معجزہ ہے اور معجزہ بھی معمول ہے. الحمد للہ.

پاکستان - نام یاد رکھیں! 😅

After sometime
20/02/2026

After sometime

10/05/2025
10/05/2025

بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ

10/05/2025

‏ہم امن چاہتے ہیں۔ مگر ظلم کے خلاف
گر جنگ لازمی ہے۔ تو پھر جنگ ہی سہی
‎

آج عید کا دن ہے، خوشیوں کا موقع، مگر میرے دل میں ایک عجیب سی کیفیت ہے۔ خوش بھی ہوں کیونکہ یہ دن مسکراہٹیں بکھیرنے کا ہے،...
31/03/2025

آج عید کا دن ہے، خوشیوں کا موقع، مگر میرے دل میں ایک عجیب سی کیفیت ہے۔ خوش بھی ہوں کیونکہ یہ دن مسکراہٹیں بکھیرنے کا ہے، لیکن دل کے کسی کونے میں ایک اداسی بھی ہے کیونکہ آج ہی کے دن، چار سال پہلے، میں نے اپنے پیارے والد کو کھو دیا تھا۔

یہ سوچ کر دل بوجھل ہو جاتا ہے کہ وہ آج میرے ساتھ نہیں ہیں، میری خوشیوں میں شریک نہیں ہیں، مگر ان کی دعائیں اور محبت ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔ والد وہ ہستی ہوتے ہیں جو اپنی اولاد کے لیے ہر تکلیف سہتے ہیں، ہر لمحہ ان کی بہتری کے لیے جیتے ہیں۔ ان کا سایہ زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے، اور جب وہ اٹھ جاتا ہے تو زندگی کی حقیقتیں اور زیادہ تلخ لگنے لگتی ہیں۔

آج جب سب خوشیاں منا رہے ہیں، میں اپنے والد کی یادوں میں کھویا ہوا ہوں۔ چار سال گزرنے کے باوجود یادیں تازہ ہیں ان کی باتیں میرے کانوں میں گونجتی ہیں ، اور وہ لمحات یاد آتے ہیں جب والد کی موجودگی ایک تحفظ کا احساس دلاتی تھی۔ مجھے اج بھی محسوس ہوتا ہے کہ میرے ابو جان میرے اس پاس ہیں اور ان کی دعائیں اور محبت میرے ساتھ ہے، اور یہی وہ سرمایہ ہے جو ہمیں زندگی کی راہوں میں حوصلہ دیتا ہے۔

چار سال پہلے اج ہی کے دن میرے والد ہمیں چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے تھے اس وقت غموں کے پہاڑ جو مجھ پر اور میری فیملی پر ٹوٹے یوں محسوس ہوتا تھا کہ نہ پاؤں کے نیچے زمین ہے اور نہ سر پر اسمان سب ختم ہو گیا مگر چار سال کے بعد اج ایک طرف عید کی خوشیاں ہیں اور دوسری جانب ابو جان کے جانے کا غم تقدیر بھی عجب کھیل کھیلتی ہے

جو دن میری زندگی میں سیاہ ترین دن تھا اسی دن میں سب کو گلے لگا کر عید مبارک کہنا پڑ رہا ہے شاید یہی میرے رب کی مرضی ہے اور میں اپنے اللہ کی رضا میں راضی ہوں اور تمام دوستوں کو بھی میری جانب سے عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک دعا ہے کہ اللہ کریم اپ تمام لوگوں کے والدین کا سایہ اپ پر ہمیشہ قائم رکھے اور اللہ تعالیٰ میرے والد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہم سب کو صبر اور حوصلہ دے آمین۔

Savoring every bite at this lovely spot.
13/02/2025

Savoring every bite at this lovely spot.

Address

Karachi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mubashar Shafique - Mobi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category