نقابت المخادیم الهاشمية پاکستان

نقابت المخادیم الهاشمية پاکستان ۔

یہ ادارۃ (مرکز) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشواؤں حضرت مخدوم بہاؤ الدین زکریا الھاشميؒ اور حضرت مخدوم عبد الرشید حقانی الھاشميؒ کے آباؤ اجداد، أنساب، تاریخ اور انکے احوال و آثار پر تحقیق کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ نیز اس ادارۂ کا مقصد برصغیر میں موجود ان بزرگان کی تمام اولاد کے مشجرات کو یکجا اور محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ آپس میں تعلقات اور روابط بڑھانا ہے۔

مَخْدُومُ الْعَالَمِ وَالْمُسْلِمِینَ، غَوْثُ الْمُلْکِ ۔ 📜
17/08/2026

مَخْدُومُ الْعَالَمِ وَالْمُسْلِمِینَ، غَوْثُ الْمُلْکِ ۔ 📜

مَرْقَدُ الشَّیْخِ الصَّالِحِ حَضْرَتِ اَبوبَکْر بن دُلَفَ بن جَعْفَر الشِّبْلِیِّ الْبَغْدَادِیِّ قُدِّسَ سِرُّہُ الْعَ...
06/08/2026

مَرْقَدُ الشَّیْخِ الصَّالِحِ حَضْرَتِ اَبوبَکْر بن دُلَفَ بن جَعْفَر الشِّبْلِیِّ الْبَغْدَادِیِّ قُدِّسَ سِرُّہُ الْعَزِیْزُ ۔ 🕌

🔴 طاؤس العلماء حضرت شیخ اَبوبَکْرِ شبلی قدس سرہٗ العزیز [متوفی: 334ھ] برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشواؤں حُضور غَوْثِ الْعَالَمِین مَخدُوم بَھَاءِ الدِّین زَکَرِیَّا ہَاشِمِي قُدِّسَ سِرُّہُ الْعَزِیز [متوفی: 669ھ] اور حُضور مَخْدُومِ الْمُسْلِمِین مَخدُوم عَبْد الرَّشِید حَقَّانِی ہَاشِمِي قُدِّسَ سِرُّہُ الْعَزِیز [متوفی: 669ھ] کے جد اعلیٰ بُرْہَانُ الْمِلَّۃِ وَالدِّینِ حَضرَتْ سَیِّدُنَا سُلْطَان حُسَیْن شاہ ہَاشِمِي الْخَوَارَزْمِی قُدِّسَ سِرُّہُ الْعَزِیْز [متوفی: 412ھ] کے چچا و مرشدِ گرامی حَضرَتْ سَیِّدُنَا شَمْسُ الدِّین مُحَمَّد الْخَوَارَزْمِی قُدِّسَ سِرُّہُ الْعَزِیْز کے پیر و مرشد ہیں ۔

آپ رہ کا مزار بغداد کے مقبرہ خیزران کے وسط میں جامع امام اعظم کے عقب میں واقع ہے ۔ آپ رہ کا شمار سیّد الطائفہ حضرت شیخ جنید البغدادی قدس سرہٗ العزیز [متوفی: 297ھ] کے نامور شاگردوں اور جلیل القدر صوفیائے کرام میں ہوتا ہے ۔

مخدوم عدنان شاھ۔
📅 ۶ اگست، ۲۰۲۶ء

✨ تاریخ کے جھروکے سے: إِدَارة نقابَةِ المخاؔدیمْ الهاشمية پاکستان کی ۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ء سے باضابطہ تنظیمی سفر کے آغاز کی ح...
01/08/2026

✨ تاریخ کے جھروکے سے: إِدَارة نقابَةِ المخاؔدیمْ الهاشمية پاکستان کی ۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ء سے باضابطہ تنظیمی سفر کے آغاز کی حسین یادگار ۔

روزنامہ جنگ اخبار ۔
۱۸ جولائی, ۲۰۲۳ء

| | | | |

مخدوم روہيلانوالی — قُدْوَۃُ السَّالِکِیْن،  نُوْرُ الْمَشَائخ حضرت مخدوم المخادیم ڈیڈھا لعل ھاشمي مُلْتَانی سرکار رَہ ک...
30/07/2026

مخدوم روہيلانوالی — قُدْوَۃُ السَّالِکِیْن، نُوْرُ الْمَشَائخ حضرت مخدوم المخادیم ڈیڈھا لعل ھاشمي مُلْتَانی سرکار رَہ کے مختصر احوالِ حیات۔ 📜

🔴 ضلع مظفر گڑھ کی نواحی بستی روہیلانوالی میں مدفن ساتویں صدی ہجری کے روحانی بزرگ، حضرت مخدوم پیر ڈیڈھا لعل ہاشمي ملتاني رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا شمار اپنے وقت کے معروف اولیاء کرام میں ہوتا تھا۔ آپؒ، برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا، مخدوم العالم والمسلمین، غوث الملک، قلندرِ دوراں حضرت مخدوم رشید الدین محمد شاہ حقانی ہاشمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ [المعروف مخدوم عَبد الرشید حقانی رہ] کے برادرِ اصغر (چھوٹے بھائی) ہیں۔

🔹 روایاتِ صدری کے مطابق آپؒ کے بابرکت وجود سے بے شمار کرامات کے ظہور کی وجہ سے حضرت مخدوم جلال الدین سرخ پوش بخاری سہروردی رحمۃ اللہ علیہ آپ کو "ڈیڈھے لعل" کہہ کر پکارا کرتے تھے۔ بعد ازاں یہی لقب آپؒ کی شخصیت کا مستقل حصہ بن گیا اور آج صدیاں گزر جانے کے بعد بھی آپ اسی لقب سے مقتدر و معروف ہیں۔

🔹خاندانی ملفوظات اور شجرہ جات میں آپؒ کے اصل نام سے متعلق تفصیلات دستبردِ زمانہ کی وجہ سے مفقود ہیں؛ شاید اسی لیے جب بھی آپ کے بھائیوں کے نام تحریر کیے گئے، تو آپؒ کو اسی لقبِ گرامی کے ساتھ یاد کیا گیا۔ کچھ سال قبل، بعض مقامی افراد کی جانب سے مزارِ اقدس پر آپؒ کا نام "شہاب الدین" کنندہ کروا کر، آپؒ کو غوث بہاء الدین زکریا ملتانیؒ کے فرزند "مخدوم شہاب الدین انوارؒ" کے طور پر مشہور کرنے کی کوشش کی گئی، جو کہ تاریخی حقائق کے منافی ہے۔ مخدوم ڈیڈھا لعلؒ نے چونکہ تمام عمر تجرد (شادی نہ کرنا) کی زندگی گزاری، اس لیے جو افراد ان کی صلبی اولاد ہونے کے دعویدار ہیں، ان کا یہ دعویٰ باطل ہے۔ البتہ یہ قرینِ قیاس ہے کہ مقامی "ھاشمي" حضرات، غوث بہاء الحق سرکارؒ کے فرزند حضرت شہاب الدین انوارؒ ہی کی اولاد ہوں اور کسی دور میں یہاں آکر آباد ہوئے ہوں؛ جیسا کہ صوفیانہ تاریخ اور خاندانوں کے احوال میں کثرت سے دیکھا گیا ہے کہ کسی لاولد بزرگ کے مزار کے اطراف اسی وسیع خاندان کے دیگر افراد یا شاخیں آکر بس جاتی ہیں۔ [وَاللہُ اَعْلَمُ بِالصَّوَاب]

🔹 ڈسٹرکٹ گزیٹیئر کے تاریخی ریکارڈ کے مطابق، حضرت مخدوم ڈیڈھا لعل سرکارؒ کے مزارِ پرانوار کی تعمیر ریاست بہاولپور کے نوابین نے کروائی تھی، جہاں ہر سال ۶ تا ۸ شوال آپؒ کا عرسِ مبارک عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔

خاکپائے اہلبیتؑ؛
مخدوم عدنان شاھ ۔
📅 ۳۰ جولائی، ۲۰۲۶ء

💡 اہم علمی و تحقیقی نکات:
(1️⃣) محلِ دفن کی وضاحت: مخدوم شہاب الدین انوار بن مخدوم بہاء الدین زکریا ملتانیؒ، اپنے جدِ امجد کے مزار کے احاطے میں ملتان ہی کے تاریخی قلعے پر محوِ استراحت ہیں، لہٰذا انہیں روہیلانوالی کی ہستی قرار دینا تاریخی مغالطہ ہے۔
(2️⃣) روایت کی تصحیح: کتاب "ضلع مظفر گڑھ" کے مصنف [ڈاکٹر سجاد حیدر پرویز] صاحب نے لکھا کہ حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت سہروردیؒ نے انہیں "ڈیڈھے لعل" کہہ کر پکارا۔ یہ روایت زمانی اعتبار (Chronology) سے درست نہیں، کیونکہ مخدوم جہانیاں جہاں گشتؒ، حضرت سرخ پوش بخاریؒ کے پوتے ہیں اور ان کا دور کافی بعد کا ہے۔ اصل روایت حضرت مخدوم جلال الدین سرخ پوش بخاریؒ ہی کی ہے جو کہ آپ رہ کے ہمعصر بزرگ تھے۔
(3️⃣) نسبتی ثبوت: تمام قدیمی شجرہ جات، تذکروں اور خاندانی ملفوظات میں مخدوم ڈیڈھا لعلؒ کا ذکرِ خیر حضرت مخدوم عبد الرشید حقانی رہ کے سگے برادران کی فہرست میں ہی تسلسل کے ساتھ ملتا ہے۔
(4️⃣) سوانح حیات کی کمی: بدقسمتی سے آپؒ کے حالاتِ زندگی سے متعلق تحریری احوال اور مستند تاریخی مواد بہت ہی کم دستیاب ہے، جس کی وجہ سے ہم حضرت مخدوم کی حیاتِ مبارکہ کے تفصیلی واقعات اور روز و شب کے معمولات کو کماحقہ جاننے سے قاصر ہیں۔ اِس حوالے سے ادَارة نقابَت المخاؔدیمْ الهاشميہ پاکستان کے پلیٹ فارم سے مزید احوال سے متعلق تحقیق جاری ہے۔

سلسلہء عالیہ سہروردیہ کے تمام سالکین، محبان، مریدین باصفاء و  معتقدین خاندان غوثیہ کو شَیخ الاسلام، غَوث العالمین، سیّد ...
20/07/2026

سلسلہء عالیہ سہروردیہ کے تمام سالکین، محبان، مریدین باصفاء و معتقدین خاندان غوثیہ کو شَیخ الاسلام، غَوث العالمین، سیّد العَارفین، رَئیس الاوَلیاء، شَیخ کبیر المنیر، بانی سلسلہء سہروَردیہ فی الہِند شیخنا و مخدومنا حضرت مخدوم بَھاء الدین بَھاء والحق والشرع والدینْ زَکریا الہاشمے (متوفی: 666ھ) اِبن شیخ الصالح حضرت مولانا سیّدِنا وَجیہہ الدین محمد غوث الہاشمے الخوارَزمی‎ رحمۃ اللّٰہ علیہ کا سالانہ عظیم الشان عُرس بہت بہت مبارك ہو۔❣️

آفتابِ ولایت، سر چشمہء رشد و ہدایت حضرت غوث العالمین کی ذاتِ بابرکات خطہء ملتان اور برِصغیر پاک و ہند کے لیے ربِ کریم کا وہ عظیم احسان ہے جس کی ضیا پاشیوں سے کروڑوں دل ایمان کے نور سے منور ہوئے۔ آپؒ نے علم و عرفان، سخاوت اور ترویجِ دین کا وہ لازوال نظام قائم کیا جو صدیاں گزرنے کے بعد بھی آج اسی آب و تاب کے ساتھ تشنہ گانِ حق کی پیاس بجھا رہا ہے۔

آپؒ کے عرس کے موقع پر ملک بھر سے علماء و مشائخ، آپؒ کی جملہ اولادیں اور بلخصوص جنوبی پنجاب اور سندھ بھر سے آپؒ کے ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں مریدین و عقیدت مند کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جو ہر سال اپنے روحانی پیر و مرشد کو خراج عقیدت پیش کرنے آتے ہیں۔ دربارِ عالیہ پر زائرین کی والہانہ حاضری، عقیدت کے آنسو، اور درود و سلام کی صدائیں اس بات کی گواہ ہیں کہ اولیاء اللہ کے آستانے دلوں کو جوڑنے اور باطنی پاکیزگی کا سب سے بڑا مرکز ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو اپنے ان برگزیدہ بندوں کے نقشِ قدم پر چلنے اور ان کے فیوض و برکات سے مالامال ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ۔

🔴 نوٹ: شیخ الاسلام کے سنہ وصال پر مختلف آراء پائی جاتی ہیں لیکن جمہور مورخین نے 666ھ پر اتفاق کیا ہے۔

مخدوم سیّد عدنان شاہ اَلھاشمي ۔
إِدَارة نقابَت المخاؔدیمْ الهاشمية - (پاکستانْ)
۲۰ جولائی، بروز پیر ۱۴۴۷ھ

• ہم ادَارة نقابَت المخاؔدیمْ الهاشميہ پاکستان کی جانب سے سینئر سیاسدانوں مخدوم المخادیم مخدوم محمد جاوید شاہ ھاشمی صاحب...
18/07/2026

• ہم ادَارة نقابَت المخاؔدیمْ الهاشميہ پاکستان کی جانب سے سینئر سیاسدانوں مخدوم المخادیم مخدوم محمد جاوید شاہ ھاشمی صاحب کے گھر ریاستی اداروں کی دراندازی، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال اور ان کے دامادوں پر جھوٹی ایف آئی آر کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔

مخدوم سیّد عدنان شاھ ہاشمی ۔
ادَارة نقابَت المخاؔدیمْ الهاشميہ پاکستان
۱۸ جولائی، ۲۰۲۶ء

حضرت پیر سخی عثمان شَاھ ھاشمي رہ — سوانح حَیات، روحانی خدمات اور تاریخی تَذکرہ ۔از قلم: مخدوم سیّد عدنان شاھ ھاشمي ۔🔴 حض...
30/06/2026

حضرت پیر سخی عثمان شَاھ ھاشمي رہ — سوانح حَیات، روحانی خدمات اور تاریخی تَذکرہ ۔

از قلم: مخدوم سیّد عدنان شاھ ھاشمي ۔

🔴 حضرت مخدوم پیر سخی عثمان شاھ ھاشمي رحمۃ اللّٰہ علیہ کا تعلق سلسلہء سہروردیہ اور خاندان غوثیہ کے عظیم روحانی پیشواء حضرت مخدوم ابو البرکات، ابو محمد بهاء الدين ذڪريا ملتاني ره کے خانوادہ عالیہ سے "بکیرہ شریف" میں مدفون بزرگان سے بیان کیا جاتا ہے۔ آپؒ کی ولادت سندھی مؤرخین کے نزدیک ریاست ٹالپور کے ابتدائی عہد میں یعنی تقریباً 1790ء سے 1805ء کے درمیان موجود ضلع بدین کے اُس گاؤں میں ہوئی جو آج "پیر سخی" کے نام سے معروف ہے۔ یہ بستی "نئے دنبالو" سے تقریباً چار تا پانچ کلومیٹر شمال اور موجودہ درگاہ سے تقریباً نو دس کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

🔹آپؒ کے آباء میں ایک بزرگ حضرت پیر اللہ ورایو ھاشمي رحمۃ اللّٰہ علیہ جو عوام میں "پیر ورو" کے نام سے معروف تھے کہ تین صاحبزادگان تھے ۔

◉ حضرت پیر حسن شاہ ھَاشمي رہ ۔
◉ حضرت پیر فقیر محمد شاہ ھَاشمي رہ ۔
◉ حضرت پیر محمد شاہ ھَاشمي رہ ۔

🔹 حضرت پیر فقیر محمد شاہ ھاشمي رحمۃ اللّٰہ علیہ نے "تلہار" کے نواح میں سکونت اختیار کی اور وہیں آسودہ خاک ہیں، جبکہ حضرت پیر محمد شاہ ھاشمي رحمۃ اللّٰہ علیہ "پنگریو" تشریف لے گئے اور وہیں مدفون ہیں۔ حضرت پیر اللہ ورایو رحمۃ اللّٰہ علیہ کے بڑے فرزند حضرت پیر حسن شاہ ھاشمي رحمۃ اللّٰہ علیہ کے دو فرزند تھے۔ حضرت پیر جعفر شاہ ھاشمي رہ اور "حضرت پیر سخی عثمان شاہ ھاشمي رحمۃ اللّٰہ علیہ"، حضرت پیر جعفر شاہ رہ کے ہاں ایک بیٹے پیر غلام حیدر شاہ رہ پیدا ہوئے جو بغیر اولاد کے وصال کر گئے ۔

🔹حضرت پیر سخی عثمان شاہ ھاشمي رحمۃ اللّٰہ علیہ بچپن سے ہی زہد و تقویٰ، خوف خدا اور عشق رسول اللّٰہﷺ کے پیکر تھے۔ بزرگوں کا ادب و احترام، چھوٹوں پر شفقت، عبادت اِلٰہی کی تلقین اور سنت نبویﷺ کی پیروی آپ رہ کی نمایاں صفات تھیں۔ آپؒ لوگوں کو ہر وقت اللہ تعالیٰ کی بندگی اور رسول اللہﷺ کی محبت و اطاعت کی دعوت دیتے رہتے تھے۔ "سخی" کا لقب آپؒ کو آپکے والد گرامی حضرت پیر حسن شاہ رحمۃ اللّٰہ علیہ نے عطاء فرمایا۔ روایت کے مطابق حضرت پیر حسن شاہ رہ کو مسلسل تین راتیں خواب میں یہ اشارہ ملا کہ اپنے فرزند "عثمان" کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں سخاوت عام کرنے کی تلقین کریں چنانچہ انہوں نے اپنے فرزند سے فرمایا؛
"پيارا پٽ! اڄ پوءِ ڪاني بہ تنھنجي ۽ ماني بہ تنهنجي"
◉ ترجمہ: اے میرے پیارے بیٹے؛ آج سے کمانا بھی تمہارا اور کھلانا بھی تمہارا۔ اُس دن سے حضرت پیر سخی عثمان شاہ رحمۃ اللّٰہ علیہ کی فیاضی اور سخاوت زبان زد عام ہوگئی، اور آپؒ "پیر سخی" کے نام سے مشہور ہوگئے۔ آپؒ کی متعدد کرامت مقامی روایات میں محفوظ ہیں۔

🟢 قدیم زمانہ میں تھر، جنوبی سندھ اور لاڑ کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے غوثیہ جماعت کے مریدین اپنے روحانی سفر کا آغاز حضرت پیر سخی عثمان شاہ ھاشمي رحمۃ اللّٰہ علیہ کے مزارِ اقدس پر حاضری سے کرتے، اُسکے بعد بکیرہ شریف میں حضرت مخدوم قائم الدین قلندر ھاشمي رحمۃ اللّٰہ علیہ کی درگاہ پر حاضر ہوتے اور ملتان شریف روانہ ہوکر اپنے پیر و مرشد حضرت غوث بهاء الدين ذڪريا ملتاني هاشمي رحمۃ اللّٰہ علیہ کے مزار پر حاضری دیتے تھے۔ اُس دور میں یہ تمام سفر زیادہ تر پیدل طے کیا جاتا تھا ۔

🌿 موجودہ گاؤں "پیر سخی" پہلے راجپوت ٹھکروں [ٹھاکروں] کی بستی تھی۔ ایک مشہور روایت کے مطابق آپ رحمۃ اللّٰہ علیہ تبلیغِ اسلام کے سلسلے میں اس مقام سے گزرے، آپؒ کی روحانی توجہ اور پُر اثر نگاہ کا ایسا اثر کہ وہاں کے غیر مسلم ٹھکروں کے دل اسلام کی طرف مائل ہوگئے اور اُنہوں نے خوش دلی سے اسلام قبول کرلیا۔ بعد ازاں آپؒ نے انکی سابقہ "ٹھکر" شناخت کے بجائے "ویسر" کے نام سے انہیں موسوم فرمایا ۔

⚜️ حضرت پیر سخی عثمان شاہ ھاشمي رحمۃ اللّٰہ علیہ کے وصال کی درست تاریخ دستیاب نہیں البتہ دیگر ذرائع سے معلوم ہوتا ہے کہ آپؒ اپنے بھائی حضرت پیر جعفر شاہ رحمۃ اللّٰہ علیہ سے پہلے دنیا سے پردہ فرما چکے تھے، جنہوں نے بعد ازاں آپؒ کا مقبرہ تعمیر کروایا تھا ۔

📖 حضرت پیر سخی عثمان شاہ ہاشمی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے مزید حالاتِ زندگی پر تحقیق جاری ہے، جس کی روشنی میں آئندہ مزید مستند معلومات محبانِ خاندانِ غوثیہ اور سلسلۂ سہروردیہ سے وابستگان کی خدمت میں پیش کی جائیں گی۔

خاکپائے اہلبیت علیہم السّلام
✍🏻 مخدوم سیّد عدنان شاھ ھاشمي ۔
ادَارة نقابَت المخاؔدیمْ الهاشميہ پاکستان

تردید ۔ ❌سوشل میڈیا بلخصوص ٹک ٹاک پر کافی عرصہ سے "دانیہ شاہ" زوجہ حکیم شہزاد نامی ایک خاتون جو کہ معروف ٹی وی اینکر اور...
19/06/2026

تردید ۔ ❌

سوشل میڈیا بلخصوص ٹک ٹاک پر کافی عرصہ سے "دانیہ شاہ" زوجہ حکیم شہزاد نامی ایک خاتون جو کہ معروف ٹی وی اینکر اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ بھی ہیں سے متعلق مختلف افراد کی جانب سے بحث ہوتی رہتی ہے کہ محترمہ کا تعلق کس خاندان سے ہے؟ اگر وہ فاطمی یا ہاشمی خاندان سے نہیں تو وہ اپنے نام کے ساتھ سیّد/شاہ کیوں لگاتی ہیں۔

کسی بھی انسان کے لئے ایسا دعویٰ رکھنا جو اُسکا خاندانی نہ ہو معاشرے میں ایک حسّاس حیثیت رکھتاہے۔ اگر مذکورہ خاتون سیدہ نہیں تو اس طرح کھل عام اس نسبت کا اظہار کیونکر کرتی ہیں۔ اس حوالے سے نقابت الہاشمیہ پاکستان کے پلیٹ سے تردید پیش کی جارہی ہے۔

محترمہ دانیہ کا پورا نام "دانیہ بنت ملک مختیار ڈانور ہے اور انکے دادا کا نام ملک نذر ڈانور ہے۔ اس بات کا اظہار چند سال قبل میڈیا کے سامنے اِنکے والد نے بھی کیا تھا کہ میری بیٹی "سیدہ" نہیں۔ قبیلہ Danwar/Danwaran سرائیکی بیلٹ کے اضلاع لودھراں، بہاولپور اور ملحقہ علاقوں میں آباد ہے اور ملک کا لقب بھی اِنکے ہاں عام ہے۔

ایچ اے روز اپنی کتاب Glossary of the Tribes and Castes of the Punjab and North - West Frontier Province میں لکھتے ہیں کہ Danwar ایک چھوٹا سا جٹ قبیلہ ہے جو کہ ملتان اور اسکے اطراف میں آباد ہے۔ دوسری جانب مفتی قوی جو کہ ملتان ہی کے مقامی مولانا ہیں بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ دانیہ ایک سیّد زادی نہیں، جبکہ ڈانور قبیلہ سے تعلق رکھتی ہے، نیز مرحوم عامر لیاقت اور دانیہ ملک کا نکاح پڑھانے والے مولوی محمد قاسم بھی اس بات کے شاہد ہیں۔

اب یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ مقامی سطح پر اگر یہ خاندان ڈانور/ڈانوراں [جٹ] ہے تو دانیہ ملک نے کیوں سیدہ/شاہ کا لاحقہ استعمال کیا ہوا ہے؟ مزید تحقیقات سے یہ معلوم ہوا کہ دانیہ ملک کی والدہ نے ملک مختیار ڈانور سے طلاق لینے کے بعد جب ایک مقامی شخص پیر شہزاد شاہ سے شادی کی تو دانیہ ملک بھی اپنی ماں کے ساتھ رہنے لگی، جس کی وجہ سے عام و خاص اور بلخصوص مرحوم عامر لیاقت کو بھی غلط فہمی ہوئی اور ان خاتون کو ملک گیر سطح پر سیّدہ/شاہ سمجھا جانے لگا جبکہ حقیقت میں وہ جٹ قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں۔

لہٰذا عوام الناس کو نقابت الہاشمیہ پاکستان کی جانب سے باور کرایا جارہا ہے کہ مذکورہ خاتون کا فاطمی یا ہاشمی خاندان سے کوئی تعلق نہیں، اور انہیں دانیہ شاہ کے بجائے "دانیہ ملک" یا انکے شوہر حکیم شہزاد کی نسبت سے دانیہ شہزاد لکھا اور پکارا جائے۔

مخدوم عدنان شاھ۔
ادَارة نقابَت المخاؔدیمْ الهاشميہ پاکستان
جمعہ، 19 جون، 2026ء

📜 ذکرِ آفتابِ ولایت — حضرت مخدوم عبد الرشید حقانی ملتانی الھاشمي رہ ۔مخدوم عدنان شاھ ۔۱۴ جون، ۲۰۲۶ء
14/06/2026

📜 ذکرِ آفتابِ ولایت — حضرت مخدوم عبد الرشید حقانی ملتانی الھاشمي رہ ۔

مخدوم عدنان شاھ ۔
۱۴ جون، ۲۰۲۶ء

مخدوم العالم والمسلمین حضرت مخدوم عبد الرشید حقانی ملتانیؒ — ملتان کے عظیم ہاشمی بزرگ، جنہوں نے علم، روحانیت اور خدمتِ خ...
13/06/2026

مخدوم العالم والمسلمین حضرت مخدوم عبد الرشید حقانی ملتانیؒ — ملتان کے عظیم ہاشمی بزرگ، جنہوں نے علم، روحانیت اور خدمتِ خلق کی روشن مثال قائم کی۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نقابت المخادیم الهاشمية پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category