Civil Hospital Karachi

Civil Hospital Karachi Tune in for updates of Civil Hospital Karachi.
(1)

میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سول ہسپتال کراچی، ڈاکٹر سید خالد بخاری نے 4 اپریل کو اپنی ٹیم کی ہمراہ ہسپتال کا دورہ، جاری ترقیاتی کا...
05/04/2026

میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سول ہسپتال کراچی، ڈاکٹر سید خالد بخاری نے 4 اپریل کو اپنی ٹیم کی ہمراہ ہسپتال کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور مختلف شعبہ جات میں عملے سے ملاقات کی۔

سیکریٹری صحت سندھ کا سول اسپتال کراچی کا دورہ، ماسٹر پلان پر پیش رفت کا جائزہکراچی، ہفتہ 28 مارچ 2026 :سیکریٹری صحت سندھ...
29/03/2026

سیکریٹری صحت سندھ کا سول اسپتال کراچی کا دورہ، ماسٹر پلان پر پیش رفت کا جائزہ

کراچی، ہفتہ 28 مارچ 2026 :
سیکریٹری صحت سندھ، جناب طاہر حسین سانگی نے ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مجوزہ اسپتال ماسٹر پلان کے نفاذ اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید خالد بخاری نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔

دورے کے دوران سیکریٹری صحت نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے نمائندگان سے ملاقات کی اور ویئر ہاؤس کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر سائوتھ کی ٹیم کو بھی سروسز اسپتال کے احاطے میں خستہ حال عمارتوں کی مسماری کے لیے متحرک کیا گیا تاکہ آئندہ ترقیاتی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ ہو۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے او پی ڈی کی منتقلی کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی، تاکہ مجوزہ میڈیکل ٹاور کے لیے جگہ خالی کی جا سکے اور منصوبے پر کام کا آغاز ممکن بنایا جا سکے۔

سیکریٹری صحت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایات کے مطابق کام کی رفتار تیز کی جائے،محکموں کے مابین تعاون کو یقینی بنایا جائے اور منصوبے کو مقررہ وقت میں شروع کیا جائے۔

Sindh Information DepartmentHealth & Population Welfare Department, SindhSindh GovernmentDr. Azra Fazal Pechuho

وزیر صحت سندھ کا ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی کا دورہ کراچی، 26.03.26: وزیر صحت سندھ، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے...
26/03/2026

وزیر صحت سندھ کا ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی کا دورہ

کراچی، 26.03.26:
وزیر صحت سندھ، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے سیکریٹری صحت طاہر حسین سانگھی کے ہمراہ آج ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید خالد بخاری بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران وزیر صحت نے اسپتال کے ماسٹر پلان کے نفاذ کا جائزہ لیا، جس میں میڈیکل و سرجیکل ٹاور کی تعمیر اور او پی ڈی کی منتقلی شامل ہے تاکہ مریضوں کو بلاتعطل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

وزیر صحت نے اسپتال کی تاریخی عمارتوں کا بھی دورہ کیا جو حکومت سندھ کے منصوبے “ہیریٹیج ریہیبلیٹیشن اینڈ کنزرویشن پروجیکٹ – ڈاکٹر رتھ کے ایم پفاؤ سول اسپتال کراچی” کے تحت شامل ہیں، اور ہدایت جاری کی کہ تاریخی اہمیت کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں جدید طبی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔

fans Dr. Azra Fazal Pechuho Health & Population Welfare Department, Sindh Sindh Government Sindh Information Department

سیکریٹری صحت سندھ کا ڈاکٹر رتھ کے ایم پفاؤ سول ہسپتال کراچی کا دورہکراچی: سیکریٹری صحت سندھ، طاہر حسین سانگھی نے سول ہسپ...
18/02/2026

سیکریٹری صحت سندھ کا ڈاکٹر رتھ کے ایم پفاؤ سول ہسپتال کراچی کا دورہ

کراچی: سیکریٹری صحت سندھ، طاہر حسین سانگھی نے سول ہسپتال کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور ہسپتال کی مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور محکمہ صحت حکومتِ سندھ کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ لی۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں اور سہولیات کی بہتری سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے سیکریٹری صحت کو مجوزہ ماسٹر پلان کے حوالے سے آگاہ کیا، جس میں ہسپتال کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور تاریخی عمارت کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

سیکریٹری صحت نے جاری ترقیاتی اسکیموں کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ ترقیاتی کام وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو صاحبہ کی ہدایات کے مطابق جاری رہیں گے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو محکمہ صحت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا
سکیں۔

Sindh Information Department Health & Population Welfare Department, Sindh Dr. Azra Fazal Pechuho Sindh Government Bilawal Bhutto Zardari Dr. Syed Khalid Bukhari

15/01/2026
13/10/2025
12/10/2025

Upgradation of the Oxygen Supply System completed. The new system is now equipped with five main lines, metering, and alarm systems to ensure uninterrupted oxygen supply for patients.

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civil Hospital Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category