Dr.M.Yousaf Asad

Dr.M.Yousaf Asad doctor of homeopathy & tibb

08/01/2025

👈 👇👇
تھوجا ایک ہومیوپیتھک دوا ہے جو "وائٹ سیڈر" (White Cedar) یا "آربیور وائٹی" (Arborvitae) درخت سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ درخت شمالی امریکہ میں پایا جاتا ہے اور صدیوں سے مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال ہو رہا ہے۔
تھوجا بنیادی طور پر جلدی بیماریوں، مسوں (warts)، گانٹھوں (cysts)، اعصابی امراض، پیشاب کے مسائل اور جنسی امراض کے علاج میں مؤثر ہے۔

👈 👇👇

👈1. جلدی مسائل (Skin Conditions)
جلد پر سخت، کھردرے یا نرم مسے۔
چنبل، ایکزیما، اور جلد کی انفیکشن۔
جلد پر فنگل انفیکشن اور سیاہ دھبے۔
پسینہ خاص طور پر جسم کے نچلے حصے میں، جس میں بدبو ہو۔

👈2. اعصابی امراض (Nervous Disorders)
ذہنی دباؤ، وہم، اور اداسی۔
ایسا محسوس ہونا جیسے جسم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو۔
یادداشت کی کمزوری، اور ذہنی الجھن۔

👈3. مسے (Warts) اور رسولیاں (Cysts)
جنسی اعضاء، گردن یا چہرے پر مسے۔
مسے جو بڑھتے ہیں یا خون بہاتے ہیں۔
گانٹھیں جو سخت ہو جاتی ہیں۔

👈4. پیشاب کے مسائل.
پیشاب رک رک کر آنا یا جلن۔
بار بار پیشاب کی حاجت، لیکن مقدار کم۔

👈5. خواتین کے امراض.
حیض میں بے قاعدگی، یا زائد سفید پانی (لیوکوریا)۔
بچہ دانی میں رسولیاں۔
مسے یا فنگس کا انفیکشن۔

👈6. مردوں کے امراض.
جنسی اعضاء پر مسے یا زخم۔
خصیوں کی سوجن یا درد۔
جنسی کمزوری۔

پوٹینسی ..
👈1۔۔.... Thuja 30
معمولی جلدی مسائل، چھوٹے مسے اور فنگل انفیکشن۔
ذہنی اور جسمانی تھکن کے لیے۔
ابتدائی مرحلے میں استعمال کے لیے۔

👈2۔۔۔. Thuja 200C
گہرے اعصابی مسائل اور جلد کے پرانے امراض کے لیے۔
بڑے مسے اور رسولیاں۔
دماغی دباؤ اور اعصابی کمزوری۔

👈3۔۔۔. Thuja 1M
دائمی مسائل جیسے پرانے مسے یا لمبے عرصے سے جاری ذہنی امراض۔
بڑے گانٹھ یا جلد کی بیماریاں جو آسانی سے ٹھیک نہ ہوں۔

👈4۔۔. Thuja 10M
شدید اور جڑ سے ختم کرنے والے علاج کے لیے۔
گہرے اعصابی امراض اور پرانی جلدی بیماریوں کے لیے۔

👈👈👈تھوجا کا نیٹرم سلف (Natrum Sulph) اور میڈورینم (Medorrhinum) پر اثر انداز ہوتی ہے۔
سلفر (Sulphur) یا پلساٹیلا (Pulsatilla) کے ساتھ احتیاط کریں کیونکہ یہ تھوجا کے اثر کو کم کر سکتی ہیں۔

👈معاون ادویات ۔۔👇👇👇
تھوجا کو دیگر ہومیوپیتھک دواؤں کے ساتھ مخصوص علامات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے:

👈1۔۔۔. Thuja + Causticum
ضدی اور بار بار واپس آنے والے مسے۔
مسوں پر کھجلی یا جلن۔

👈2۔۔. Thuja + Nitric Acid
مسے جو خون بہاتے ہیں یا حساس ہوں۔
مسے جو درد کرتے ہوں۔

👈3۔۔. Thuja + Silicea
جلد کے پھوڑے، رسولیاں، یا سخت گانٹھیں۔
گہرے جلدی انفیکشن یا ناسور۔

👈4۔۔. Thuja + Sabina
خواتین میں زائد خون یا سفید پانی۔
رحم کی گانٹھیں یا مسے۔

👈5۔۔. Thuja + Staphysagria
جنسی اعضاء پر مسے یا فنگل انفیکشن۔
پیشاب کی جلن اور انفیکشن۔

نوٹ۔۔۔
تھوجا کا استعمال کسی ماہر ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کریں۔
علامات کے مطابق پوٹینسی کا انتخاب کیا جائے۔
اگر علامات میں بہتری نہ آئے یا حالت بگڑ جائے تو دوا بند کریں۔
ڈاکٹر محمد یوسف اسد

02/10/2022

وائیٹ بلڈ سیل اور پلیٹ لیٹس کے لیئے مجرب نسخہ
*ھوالشافی*
عناب 6 گرام
لہسوڑے 6 گرام
کالی مویز 6 گرام
شہتوت خشک 6 گرام
گل گلاب کی پتیاں 3 گرام
*ترکیب تیاری*
دو کپ پانی میں جوش دیں ایک کپ رہ جائے تو اتار کر پن چھان لیں۔ بس تیار ہے۔
*مقدار خوراک*
یہ قہوہ صبح و شام پلائین۔
*خواص و فوائد*
ھفتہ عشر مین 15 ھزار سے 3 لاکھ پلیٹیلیٹس بنتے ہین۔
نوٹ ؛
اگر توت خشک نہ ملیں تو شربت توت سیاہ قرشی کمپنی کا ڈالیں
*طالب دعا*
ڈاکٹر محمد یوسف اسد

12/09/2022
24/12/2021

پریکٹس آف میڈیسن آج کا موضوع : اعصابی مسائل

اناکارڈیم 6 ،اشواگندھا 3x جنکگو بائیلوبا 3x کالی فاس 3 جیلسی میم 3 :اعصابی کمزوری کی وجہ سے ایسے طالب علم جنہیں پڑھنا جلد بھول جائے امتحان کے خوف سے بھول جائے۔ دماغ اور دل پڑھائی کی طرف مائل نہ ہو نام یاد نہ رہیں چیزیں رکھ کر بھول جانا نسخہ ملا کر دس قطرے دن میں تین بار لیں ۔
تھیلیم 30 : اعصابی اینٹھن دھمکن والے درد ۔

لیکسس :جو دھوپ برداشت نہ کر سکتے ہوں ۔

مگنیشیا کارب، سٹانم میٹ،ارکائی ٹینم : اعصابی کمزوری کی اہم دوائیں ۔

سکھارومائسس: اونچی طاقت اعصابی چڑ چڑا پن ہو ۔

مگنیشیا کارب،جلسی میم کیمومیلا،آرسینک البم :اعصابی کمزوری اور بے خوابی کی اہم دوائیں ۔

سنبل :چھوٹی طاقت ہسٹریائی اور اعصابی علامات ہوں ۔

تھیلیم :خوفناک اعصابی درد ہو ۔

فاسفورس،برائی اونیا،کاسٹیکم 30: ملا کر اعصابی عارضی بیماریوں میں نسخہ ۔

میگ فاس ،سلیشیا :ملا کر اعصابی درد ۔

اگنیشیا :محفل میں بے عزتی محسوس کی سر میں شدید درد اعصابی تناؤ ۔

مرک سال :اعصابی تکلیف جو رطوبات کے رک جانے سے آئے۔

الیسم اینی سٹانم : بیٹھنے سے ران میں درد جیسے ٹوٹ گئی ہو ۔ چلنے سے درد ختم ۔

انڈی گو :بازوں کے عصبی درد عرق النساء جو بیٹھے سے ہوچلنے سے کم ہو ۔

ایسڈ فاس، Qکالی فاس 6x ایونا سٹائیواQ ایکو نائٹ،اگنیشیا :اعصابی کمزوری کی دوائیں ۔

اگنس کاسٹس : مریض کی یاداشت میں کمی۔اعصابی کمزوری ۔

آرنیکا ،لیڈم،سکوٹا وروسا :نازک اعصاب کی چوٹ میں اہم دوا نسخہ ۔

آرنیکا ، لیکسس ، لیڈم30:ملا کر بائیں طرف تکلیف ہو ۔

فلوئیڈکیری فولیسQ :اعصابی کمزوری کی وجہ سے آنے والی جنسی کمزوری کی دوا ۔

آرنیکا لیڈم،آرسینک البم جلسی میم :ملا کر اعصاب کے کناروں پر چھالے شنگل ۔

بربرس :انگلیوں کے ناخنوں کے پیچھے اعصابی درد ۔

چائنا30 :اعصابی و جسمانی کمزوری ۔

زنکم: اعصاب کی بیماریو ں میں اہم دوا ۔

سپائی جیلیا : اعصابی درد بائیں جانب ۔

سنگونیریا اعصابی درد دائیں جانب ۔

سٹافی سیگریا ،سلیشیا: گھٹنے کا اعصابی درد ۔

سینگونیریا: اگر کندھے کا جوڑ جم جائے

فاسفورس: چہرے کے اعصابی درد ۔

کاسٹیکم ، ر سٹاکس :پٹھوں کے لیے (اعصابی) ۔

کالی سیا نیٹم :اعصابی درد کنپٹی کے مقام پر جو مقررہ وقت پر آتا ہو ۔

کاکولس: اعصاب کی پیغام رسانی میں آہستگی ہو ۔

کالی فاس کلکیریا فاس میگ فاس 6x:ملا کر ہر قسم کی اعصابی کمزوری کی اہم دوائیں ۔

کالی کارب :اعصاب کی بہت گہری دوا ۔

کالی سیا نیٹم : اعصابی درد جو کنپٹیوں اور آنکھ کے دائرے میں ہو۔

کالی کارب : اعصاب کی بہت گہری دوا جس کا ہڈیوں پر اثر ہو ۔

کلکیریا آر س :اعصاب میں پھڑکنے کا رحجان ۔

سکھارم آفیسی نیلس : اعصابی کمزوری اور قوت اور وزن کو بڑھاتی ہے ۔

لیک ڈیف : مریض ٹھنڈا،مزاج گرم،گرم کمرےمیں بھی ٹھنڈک محسوس کرے ۔

مگنیشیا کاربونیکا :اعصابی کمزوری تھکاوٹ ۔

مزیزیم : ہڈیوں کی درد اور اعصابی دردوں میں ۔

میڈورائنم : ایام حیض میں بےقاعدگی سے درد اعصابی کمزوری ۔

کاسٹیکم :اعصاب کی بیماریوں میں اہم دوا ۔

کالی فاس: عضلاتی کمزوری کی دوا ۔

فلوئیڈکیری فولیسQ : اعصاب کی جملہ کمزوریوں کو رفع کرکے ان میں طاقت توانائی دیتی ہے ۔

آرم مٹیلیکم : خصیوں میں ورم یا اعصابی درد ۔

پرونس سپائیوسا :سینہ کے اعصابی دردوں میں اہم دوا ۔

ایسڈفاس،چائنا،سلینیم30: اعصابی کمزوری کی دوائیں ۔

منتھاپائیریٹا :سردی کا اثر قبول کرنے والے اعصاب کی دوا۔

ایونیا سٹائیوا،کلیمٹس :اعصابی کمزوری پر اچھا اثر کرنے والی دوائیں ۔

سنبل :چھوٹی طاقت بائیں طرف ٹھنڈا پن کااحساس بے حسی ہو ۔

کیوپرم،کاسٹیکم، رسٹاکس 30 : ملا کر اعصابی نسخہ ۔

سیکوٹی لیریا،سایپسر یپیڈیم،ٹری اوسیٹم : اعصاب کے لیے سکون آور دوائیں ۔

کالی سیا نیٹم :اعصابی درد جو کنپٹیوں میں ہو اور مریض بے ہوش ہو جائے

کالی فاس کلکیریا فاس میگ فاس 6x :ملا کر اعصابی بائیو نسخہ ۔
پیسی فلوراQ : اعصابی دردوں کی اہم دوا سکون دیتی ہے ہائی بلڈ پریشر اور نیند لانے کے لئے ۔
ڈاکٹر محمد یوسف اسد

28/08/2021

ایزو اسپرمیا ( یعنی جراثیم کا مردہ ہونا)کا علاج :-

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎،،
آج کا موضوع ان لوگوں کےلیے پیغام روشنی ہے جن کی شادی کو کٸی سال گزر جانے کے با وجود اولاد کی نعمت سے محروم ہین ۔یہ تو سب جانتے ہین کہ مردانہ بانجھ پن کی بڑی وجہ تین قسم کا بدنی زہر ہے جو انسان کے خون مین شامل ہوکر مادہ منویہ کے جراثيم کو مردہ کرتا ہے ۔وہ احباب جن کی منی مین Puss پایا جاتا ہو پہلے یہ نسخہ استعمال کرین ۔مدت puss کی نوعیت پر منحصر ہے لیکن 40 دن تک کا استعمال 22 تک کی ریشو کا پس ٹھیک ہوجاتا ہے۔
تمام بدن کا زہریلہ مواد ختم کرے گا ۔خون صاف کرے گا۔
کشتہ پٹھکڑی بہروزہ والا
کشتہ کوڑی تریاق والا
کتھہ سفید
قند سیاہ
ہموزن تمام اشیإ لے کی 4 رتی کی گولیاں باندھیں۔
1گولی صبح وشام شربت بزوری و صندل 2۔2 تولہ سے لیں
پھٹکڑی اور بہروزہ کو باریک کرکے کوزہ گلی میں ڈال کر گلحکمت کریں 3 سیر اوپلوں کی آگ دیں کشتہ پھٹکڑی تیار ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوڑی اور افیون کو آب نیم میں کھرل کرکے دس سیر اوپلوں کی آگ دیں کشتہ کوڑی تیار ہے
کسی بھی اچھے طبیب سے بنوا لین خود ہرگز نہ بنإین۔
اس 21 دن کے استعمال سے puss نارمل ہو جإے گا۔اس کے بعد یہ دوا بنا کر استعمال کرین
دارچینی۔گل گاوزبان۔بہمن سرخ۔بہمن سفید۔شقاقل۔جاوتری۔تیز پات۔خولنجاں۔الإیچی خورد۔منڈی بوٹی۔سعد کوفی۔سنبل الطیب۔کباب چینی۔جدوار۔زراوند مدحرج۔تمام اشیإ 4۔4 تولہ لین۔عرق کیوڑہ۔عرق گلاب۔عرق بید مشک ہر ایک 500 ml لے کر سب عروق ملا لین ۔اس مین مندرجہ بالا تمام اشیإ 12 گھنٹے کے لیے بھگو دین۔اس کے بعد انگور کا رس۔سیب کا رس۔گنے کا رس۔ آلو بخارے کا رس ۔خارخسک کا رس ہر ایک آدھا کلو شامل کر کے قرع انبیق سے عرق کشیدہ کرین۔آگ دھیمی رکھین۔تقریبا 3 بوتل عرق کشید کر لین۔
اب اس حاصل شدہ عرق کی ایک بوتل مین کشتہ چاندی در گل گاوزبان 1 تولہ کھرل کر کے خشک کرین
دوسری بوتل مین مرجان در خصیہ و مغز بز 2 تولہ کھرل کر لین
تیسری بوتل مین کشتہ عقیق در شیر بھیڑ 2 تولہ کھرل کرین۔
اب ان تینوں کو ملا کر ایک گھنٹہ خوب کھرل کرین۔
خوراک ایک رتی صبح وشام مکھن یا ملإی کے ساتھ
اس سے بلکل زیرو سپرمز بھی 30 دن مین 30۔20 فیصد پیدا ہو جإین گے ۔اور اگر اس کے ساتھ سفوف مرداں استعمال کروایا جإے تو انشإاللہ 40 دن ان دونوں نسخہ جات کے استعمال سے 60 فیصد سے زإید جراثيم پیدا ہوجاتے ہین۔
سفوف مرداں:-
مادہ منویہ کا پتلا ہونا،اس میں جراثیم کا کم ہونا یا مادہ منویہ کی کمی ہونا ۔ان مسائل کا ازالہ کرنا اس نسخہ کی خاصیت ہے۔
جوہر خصیہ بز ،جوہر مغز بز ، ہر ایک 60گرام ،ثعلب پنجہ،ثعلب مصری،سنگھاڑا خشک،لاجونتی ،مغز پنبہ دانہ،موصلی سفید ہر ایک 4 تولہ ۔صندل سفید،دانہ الائچی خورد،تخم اوٹنگن ہر ایک تولہ ،کشتہ مروارید،کشتہ مرجان،کشتہ عقیق،کشتہ بیضہ مرغ ہر ایک چھ ماشہ،کشتہ نقرہ در بھنگ تین ماشہ
جواہر سفوف اچھی طرح خشک کر لیں ،کشتہ جات کے علاوہ باقی چیزیں کھرل کرکے سفوف بنا لیں،پھر ان میں کشتہ جات شامل کرکے خوب کھرل کریں
ایک چمچ صبح و شام ہمراہ شیر گاؤ نیم گرم لیں
چالیس دن ،
مطلوبہ مسائل انشاءاللہ حل ہو جائیں گے
کسی بھی طبیب سے بنوا کر استعمال کرین ۔مالک کرم کرے گا ۔شفا ہوگی ۔
کام مشکل ضرور ہے لیکن رزلٹ دیکھ کر تھکاوٹ دور ہوجائے گی ان شاء اللہ ۔
مردانہ کورس کے بعد اگر عورت کو صرف 7 دن یہ نسخہ استعمال کروایا جإے تو حمل قإیم ہونے کے زیادہ چانسس ہین۔
اندر جو ۔زعفران۔جند بیدستر۔ڈاڑھی پیپل۔شاہترہ ہر ایک 4 ماشہ۔برادہ دندان فیل ڈیڑھ تولہ
سفوف بنا کر 7 خوراکیں بنا لین روزانہ شام کو ایک خوراک دودھ سے دین بعد از طہارت۔اس کے بعد قربت کرین۔انشإاللہ زنانہ بانجھ پن دوران ہو کر امید بھر إٓے گی
والسلام (عطیہ استاد محترم میاں محمد احسن)
طالب الطب
ڈاکٹر محمد یوسف اسد

15/05/2021

خواتین کے لیے میتھی دانہ کے چند حیرت انگیز فائدے

میتھی دانہ کے فوائد اور خواتین کی صحت کو بہتر کرنے کے لیے اس کا استعمال صدیوں سے چلا آرہا ہے ۔میتھی دانہ ہارمونزکی ترتیب کو برقرار رکھنے کے لیے ایک بہترین دوائی کے طور پر مانا جاتا ہے اور بہت سی خواتین اسے استعمال بھی کرتی ہے ۔ ذیل میں ہم کچھ ایسے گھریلونسخے بتار رہے ہیں جن پر عمل کرکے خواتین ان مسائل سے نجات پا سکتی ہیں ۔

ہارمونز کی بے ترتیبی :

ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ ایک کپ پانی میں اُبال کر پینے سے ہارمونز کی بے ترتیبی درست ہوجاتی ہے ۔ اس چائے کو دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ہارمونز کی ترتیب کے لیے یہ چائے جادوئی طرح سے کام کرتی ہے ۔

اسٹریس اور پریشانی کا علاج :

اگر آپ مسلسل پریشان ہیں اور آپ کو بہت زیادہ ذہنی تناؤ رہتا ہے تو اس نسخے پر عمل کرکے آپ اپنا اسٹریس لیول کم کرسکتی ہیں ۔اس کے لیے میتھی دانہ ، لیموں کا رس، شہد ، تلسی کے چند پتے اور ایک دار چینی کا ٹکڑا ایک کپ پانی میں اُبال کر ٹھنڈا کرکے پی لیں ۔اسٹریس لیول میں ضرور کمی آئے گی ۔

ماہواری کے درد میں کمی :

ایک چٹکی میتھی دانہ ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ پینے سے ماہواری کے درد سے نجات مل سکتی ہے ۔ ایام مخصوصہ سے دو یا تین دن پہلے بھی اگر اس نسخہ پر عمل کیا جائے تو periodsکی وجہ سے ہونے والی دوسری پریشانیوں سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے ۔

بلیک ہیڈ کے خاتمے کے لیے :

تین کھانے کے چمچ میتھی دانہ دوکپ پانی میں اُبالیں اتنا اُبالیں کہ پانی آدھ رہ جائے ۔ اب میتھی دانہ کا پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو اپنے پر بلیک ہیڈز اور کھلے مسام پر لگا لیں ۔ اسے خشک ہونے دین پھر چہرے پر اسکر ب کرکے اُتار لیں ۔ پہلی دفعہ کے استعمال سے آپ واضح فرق محسوس کریں گے اور روزانہ کے استعمال سے بلیک ہیڈز ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے۔میتھی دانہ کے پانی کو بالوں کی جڑوں میں لگالیں اور پوری رات لگا رہنے دیں ۔ صبح نیم گرم پانی دھو لیں ۔ ا س سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور بال گھنے ہوتے ہیں ۔۔

نئی ماؤں کے لیے :

میتھی دانہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بہت مفید ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیلیوری کے بعد ہونے والی کمزوری میں بھی میتھی دانے کے استعمال سے بہت افاقہ ہوتا ہے ۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے ۔میتھی دانہ ہرطرح سے خواتین کے لیے بہترین ہے۔ ڈاکٹر محمد یوسف اسد

25/04/2021

۔..۔ھوالشافی۔۔۔
برائے کلسٹرول و شفائے قلب۔
رائ ۔3 تولہ
اجوائن۔3 تولہ
کلونجی۔3 تولہ
تخم میتھی۔3 تولہ
تخم ستیاناسی۔3 تولہ
سنڈھ بے ریشہ۔3تولہ
تیز پات۔2 تولہ
تخم السی۔2 تولہ
اسارون۔2 تولہ
۔۔۔سب ادویہ کو صاف ستھرا کرنے کے بعد باریک پیس لیں۔500 ملی گرام کے کیپسول بھر لیں ۔۔1 .1 کیپسول دن میں تین مرتبہ عمراہ قہوہ دل آفریں کے۔۔
"""قہوہ دل آفریں"""
ادرک تین ماشہ۔
لہسن دو تریاں۔
دارچینی۔ایک ماشہ۔
پودینہ ۔پانچ پتیاں۔
زیرہ سفید ۔چار ماشہ۔
سونف چار ماشہ۔
"""ترکیب تیاری قہوہ""""
ان سب ادویہ کو ڈیڈھ کپ پانی میں ہلکی آنچ پر ابالیں جب ایک کپ بچ جائے تو چھان کر اس میں دو چمچ شھد ڈالیں ۔اور اسی قہوہ کے ساتھ کیپسول استعمال کریں۔۔۔۔

👈🏻👈🏻👈🏻👈🏻فوائد👉🏻👉🏻👉🏻👉🏻👉🏻
کلسٹرول ۔ٹرائ گلیسرائیڈ کو نست نابود کرتا ہے۔شریانوں میں فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے۔دل کے بند والوں کو کھول دیتا ہے۔ماٹاپا توند نکل جانا میں ازحد مفید ہے۔چلنے پھرنے سے سانس پھولتا ہو اسکے لیے یہ میرا آزمودہ نسخہ ہے۔۔۔۔بنائیں اور مجھ احقر کو دعاوّں میں ضرور یاد رکھیے گا۔
ڈاکٹر محمد یوسف اسد ۔

23/04/2021

ایچ پائلوری H Pylori
ہیلیکو بیکٹر پائیلوری
آج کل سب سے زیادہ پایا جانے والا مرض۔
ہیلی کوبیکٹر پائلوری (H. pylori) ایک قسم کا بیکٹیریا ہے۔ یہ جراثیم جسم میں داخل ہو کر نظام انہضام میں رہتے ہیں۔ بہت سالوں کے بعد ، وہ معدے کی استر یا چھوٹی آنت کے اوپری حصے میں السر کے نام سے ، زخموں کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایچ پائلوری H. pylori کے ساتھ انفیکشن عام ہے۔
دنیا کی تقریبا two دوتہائی آبادی کے جسم میں موجود ہے۔ زیادہ تر لوگوں کے لیۓ، اس سے السر یا کوئی دوسری علامت ظاہر نہیں ہوتی۔

مریض معدے کے مسائل کے ساتھ آتےھیں جن میں ایچ پائلوری کے مریض بہت زیادہ ھیں جسکی وجہ سے معدے کی تیزابیت کم ھو جاتی ھے نظام ھاضمہ سست ھوجاتا ھے پیٹ پھول جاتا ھے گیس کی شکائت ھو جاتی ھے معدہ بھر جانےکی وجہ سے ایسڈ ریفلکس کی وجہ سے خوراک کی نالی میں بھی جلن کی شکائت ھو جاتی ھے اور منہ کا زائقہ بھی خراب رھتا ھے ان ھی شکایات کی وجہ سے مریض کھانا کم کر دیتا ھے جسکی وجہ سے اسکا وزن بھی کم ھونا شروع ھو جاتا ھے۔

ہیلیکو بیکٹر پائیلوری یا H.Pylori جراثیم کیا هے?
ایچ پائیوری همارے ڈائجیسٹو سسٹیم خصوصاً معده اور ایسوفیگس کی لائینگ Lining یا مخاطی جهلی Mucus Memrane میں پایا جانے والا بیکٹیریا هے جو :
مناسب موقع ملنے پر معدے کی جهلی یا دیوار میں پینیٹریٹ کرکے وهاں سوزش ،زخم یا سوراخ کر دیتا هے۔
یه بیکٹیریا ڈبل میمبرین والا سیلولر جاندار هے جو همارے پاخانے ،بلڈ سٹریم اور خصوصاً معدے کی جهلی میں بهی ڈیٹیکٹ هو سکتا هے۔
ایچ پائیلوری کی علامات
معدہ کی سوزش۔ بدہضمی، ڈکار
پیٹ پھولنا معدہ میں گیس، بھوک نہ لگنا
السر ، معدے میں درد۔ معدے میں لگاتار چهبتا هوا درد
سینے میں جلن۔
متلی قے الٹی۔
کھایا پیا هضم نه هونا۔
ایسڈ ریفلیکس۔
سانس لینے میں دشواری۔
بغیر کسی واضح وجہ کے وزن کم ہونا۔
بلا وجہ بہت تھکاوٹ محسوس کرنا۔
جلد کا رنگ پھیکا
السر کی وجہ سے پاخانہ میں خون ہونا ، گہرا سرخ ، یا سیاہ رنگ ہونا۔ پاخانہ سیاہ،
بخار
حتی که ایچ پائیلوری معدے کے السر یا کینسر کی وجه بهی بن سکتا هے۔ اور مریض کو خون کی الٹی بهی آ سکتی هے۔
لیبارٹری ٹیسٹ
سیرم ایچ پائلوری ٹیسٹ Serum H.Pylori Test
سٹول ٹیسٹ Stool Test
گیسٹروسکوپی Gastroscopy

علاج
🍔سفوف معدہ
تیزابیت سے ہونے والے امراض، ایچ پائیلوری , کے لیئے آزمودہ ہے۔
ھوالشافی
ہلدی 20 گرام
ملٹھی 20 گرام
سونف 20 گرام
گوند کیکر 20 گرام
ریوند خطائی 40 گرام
سہاگہ بریاں 20 گرام
ترکیب تیاری۔۔۔
سہاگہ کو توے پر ڈال کے بریاں کر لے اور سفوف بنا لے اور باقی سب اجزا کا بھی سفوف بنا کے مکس کر لے تیار ہے...
مزاج گرم تر ۔
مقدار خوراک۔ تین گرام صبح دوپہر اور شام کھانے کے بعد

فوائد ۔ خشکی سے ہونے والے تمام امراض, تیزابیت سے ہونے والے امراض, کثرت حیض, بندش حیض,سوزش حیض,رحم میں پانی کی تھیلیاں, کمر کا درد , رحم کا لٹکنا,عورتوں کو وزن پڑھنا, لیکوریا,کمزوری,جسمانی کمزوری,ٹی بی ,معدے کی خرابی , ایچ پائیلوری , کے لیئے آزمودہ ہے .

🛑*گھریلو ٹوٹکوں سے علاج*
1۔ریوند چینی پیس کر ،ایک گلاس پانی میں دوچٹکی ریوند چینی اور ایک چمچ اسپغول ملاکر پی لیں، دن میں دو مرتبہ ۔30 سے 40 دن تک استعمال کریں۔
السر معدہ و امعاء ،چھوٹی بڑی آنت کے زخم، پاخانہ میں خون اور ایچ پائیلوری بھی ٹھیک ہوجائے گا۔

👈2۔ سوسی (ہلدی، ملٹھی، سونف) دو گرام کے ساتھ افسنتین 1 گرام صبح دوپہر شام 20 سے 30 دن تک مسلسل دیں۔
ایچ پایلوری مکمل نیگٹو ہو جاتا ہے۔

🥣 * چٹنی پودینہ خاص کثیر الفوائد*
مندرجہ ذیل چٹنی بہت زیادہ کارگر ہے ۔ اور خشک سرد اور خشک گرم جو کہ بیماری کا باعث ہے ان کیلئے میں نے بہترین پائی ہے ۔ اینٹی بائیوٹک کا کام کرتی ہے۔
کولیسٹرول ٹرائی گلیسرائیڈ وغیرہ کیلئے بھی بہت عمدہ ہے۔
شوگر کو دنوں میں کنٹرول کرتی ہے اور لگا تار استعمال شوگر تک کو ختم کرتا ہے
معدے کے امراض بدہضمی گیس سینے کی جلن، بھوک کا نہ لگنا، ایچ پائلوری میں حیران کن رزلٹ ہیں۔
جگر فیٹی لیور کیلئے بہترین ہے۔
دل کی بند نالیاں کھولنے بلڈ کو پتلا کرنے یورک ایسڈ وغیرہ پر بھی بہترین اثرات رکھتی ہے۔
اجزاء چٹنی
پودینہ ایک گٹی
ادرک۔ 2 انچ کا ٹکڑا
لہسن 12 جوے
ہلدی 1 کھانے کا چمچ
کالی مرچ ½چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ ہای بلڈ پریشر والے نمک شامل نہ کرے
دھنیہ بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔
خوراک کم از کم ایک کھانے کا چمچ ۔
کونڈی ڈنڈے میں کوٹ کر مریض کھانا اسی سے کھا سکتا ہے
ایلوپیتھک طریقہ علاج میں
That is ulcer bacteria.
Good combination for its cure, stop eating hard and frying food for complete cure. Avoid carbonated drunk throughout treatment.

🔸Cup. Omeprazole 20mg OD
🔹Tab. Clarithromycin 250mg bd or
▪️Cup. Amoxicillin 500mg bd
🔸Tab. Metronidazole 400mg bid
🔹Syp. Sucralfat
For 14 days
ڈاکٹر محمد یوسف اسد

21/04/2021

*شفائے ایچ پائیلوری*
۔۔۔۔۔ھوالشافی۔۔۔

سونف رومی 100 گرام
ریوند خطائی 80 گرام
الائچی کلاں 50 گرام
سنڈھ 50 گرام
گل سرخ ایرانی 50 گرام
کاسنی 50 گرام
دارچینی 50 گرام
کوزہ مصری 400 گرام

صاف ستھری چیزیں لے کر سفوف بنا لیں
مقدار خوراک
چھوٹی چمچ 🥄 صبح و دوپہر شام ہمراہ نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کروائیں

*خواص و فوائد*
ایچ پائیلوری، زخم، سوزش و ورم معدہ و امعاء، تیزابیت کی تمام علامات پر ازبس مفید ہے۔ کم خرچ بالانشین کا مصداق نسخہ ہے. .بنائیں اور اس احقر کو دعاوّں میں یاد رکھیں۔
مشورہ جات کے لیے ۔۔۔وٹس ایپ و کال
شام چھ سے رات آٹھ ب*شفائے ایچ پائیلوری*
۔۔۔۔۔ھوالشافی۔۔۔

سونف رومی 100 گرام
ریوند خطائی 80 گرام
الائچی کلاں 50 گرام
سنڈھ 50 گرام
گل سرخ ایرانی 50 گرام
کاسنی 50 گرام
دارچینی 50 گرام
کوزہ مصری 400 گرام

صاف ستھری چیزیں لے کر سفوف بنا لیں
مقدار خوراک
چھوٹی چمچ 🥄 صبح و دوپہر شام ہمراہ نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کروائیں

*خواص و فوائد*
ایچ پائیلوری، زخم، سوزش و ورم معدہ و امعاء، تیزابیت کی تمام علامات پر ازبس مفید ہے۔ کم خرچ بالانشین کا مصداق نسخہ ہے. .بنائیں اور اس احقر کو دعاوّں میں یاد رکھیں۔

17/04/2021

👈 👈 🔮* سیمن ٹیسٹ میں پس سیلز آنا * 🔮

👉👉👉👉👉👉 * Pus Cells *

(مادہ منویہ میں پیپ کا آنا)

✍️🌐* ۔ ڈاکٹر محمد یوسف اسد *🌐

🌀👇*ایسڈ فاس۔ Acid Phos* Q-1x

پس سیل کیلئے اعلی اور اوّل درجہ کی دوا ھے۔ پیشاب دودھیا۔ پیشاب کے بعد کے قطرے۔ دوران ج**ع جلد انزال ھو جانا

🌀👇*تھوجا۔ Thuja 1M*

سوزاک کی ہسٹری۔ پیشاب کرنے کے بعد قطرہ قطرہ ٹپکتا ھے۔ فوطوں کی سوزش۔ پیشاب کی نالی کی تنگی۔ جلن
پیشاب کی دھار پھٹی ھوئی۔

🌀👇*سلینیم۔ Selenium 30*

مادہ منویہ پتلا۔ نامردی۔ غلبہ شہوت اور شہوت زیادہ۔ ایسا محسوس ھو کہ پیشاب کی نالی میں قطرہ تیزی سے باہر آرہا ھے۔

🌀👇*کینابس سٹائیوا۔Cannabis Sativa 1M-CM*

سوزاک کی ہسٹری۔پیشاب کی نالی میاں سوئی چبھنے جیسا درد۔ پیشاب کی دو دھاریں بنیں۔ پیشاب کی نالی میں مسےّ نما بن جائیں۔ اس دوا کی چند خوراکیں ھی کافی ھیں۔

🌀👇*کلکیریا سلف۔Calcarea Sulph 200*
منی میں پیپ آنے کی بہترین ہیلپنگ میڈیسن۔

🌀👇*اسٹیلیگو۔Ustilago* Q

پس سیل۔ احتلام۔ جنسی حس تیز۔ جنسی خواب۔ اور خیالوں میں جنسی بھرمار۔

🌀👇*میڈورینیم۔Medorrhinum* 1M
سوزاک کی ہیسٹری۔ سوزاک دب گیا ھو۔ اس میڈیسن کی 1M طاقت میں ایک خوراک ھی کافی ھوتی ھے۔

📚*میرا مقصد آسان ہومیوپیتھی*📚 ڈاکٹر محمد یوسف اسد

12/04/2021

👉👉👉Homeopathic medicine

👉👉👉Cannabis indica (بھنگ )

👈 تحریر ہومیو ڈاکٹر محمد یوسف اسد.

👈👈 شارٹ کٹ علامات..

نفسیاتی مریضوں کی بہت بڑی دوا ہے.

👈👈اس کی دماغی علامات:.
*حوصلہ میں غیر معمولی زیادتی اور بے حد باتونی پن.
*پر از مذاق اور پُر از شیطانیت .
*حد سے زیادہ ہنسنا.
*توہمات اور خیالات میں بیجا زیادتی .
*یہ خیال کہ راگ سنائی دے رہا ہے اسی لئے آنکھیں بند کر کے اس خیالی راگ کی دل کشی میں محو ہو جائے.
*اس امر کا احساس کہ وہ آہستہ آہستہ پھولتا جا رہا ہے.
*وقت بہت لمبا محسوس ہو یعنی لمحے عمروں کے برابر ہوں اور چند گز بہت بڑا فاصلہ معلوم ہو.

*مسلسل ہوائی قلعے بناتے رہنا.
*پاگل پن جس میں مریض ہر وقت حرکت میں رہے.
*پریشانی جس کے ساتھ بے حد تنگی کا احساس.
*مریض کھلی ہوا میں بہتر محسوس کرے.

*پاگل ہو جانے کا مسلسل خوف.
*اندھیرے سے خوف.
* اس امر کا احساس کہ موت نزدیک آرہی ہے.
*کسی واقعہ یا خیال کو مختلف خیالات کی وجہ سے یاد نہ کرسکے.
* بے حد توجہی
*چند منٹ تک سو جائے اور پھر جاگ جائے.
ایسا معلوم ہو کہ گردوپیش کے لوگوں نے اسے جگا دیا ہے.
* اپنے آپ کو پہچاننے کی نااہلیت .
*دماغ خیالات کی بھر مار.
*مسلسل بحث کرے.
*بہت زیادہ بھولنے والا فقرہ مکمل نہیں کر سکتا.
*سہانے خیالات میں مگن رہے.
*غیب بینی کرتا ہے ( کذاب مرزا غلام احمد قادیانی کی طرح )
*سر چکرانے کی پرانی شکایت جیسے تیر رہا ہے

*نیند میں مردے دکھائی دیتے ہیں ڈراؤنے خواب.
*بزدل .

Dr.Muhammad Youssef Asad.

06/04/2021

نحو کی کوئی ایسی کتاب جس میں صرف نحوی قاعدے ہوں۔

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 17:00 - 22:00
Tuesday 17:00 - 22:00
Wednesday 17:00 - 22:00

Telephone

+923342405586

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.M.Yousaf Asad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.M.Yousaf Asad:

Share

Category