27/05/2026
عید نماز پڑھی گھر آ کر بیٹھا تو ایک لمحے کو محسوس ہوا عید ادھوری ہے آج میری
تھوڑی سی اداسی
تھوڑی سی ناشکری لے آئی ایک طرح سے
پھر میں باہر نکلا
بیکری کی طرف گیا
کچھ سامان خریدا
اتنے میں ایک صاحب آئے چھوٹا سا بچہ ساتھ تھا ان کے
انہوں نے جس طرح سے سامان یعنی
ساٹھ کی چینی
ستر کا دودھ
ایک چائے پتی کا ساشہ اور
بقیہ 10 روپے سے بچے کا دل بہلانے کے لئے کچھ خرید کر دیا
تو بہت الگ کیفیت تھی اس لمحہ
عید تو سب کی آتی ہے نا
آج ان کے ہاں بھی عید کا دن تھا
وہ بھی سینے میں ایک والد,بھائی یا شوہر کا دل رکھتے ہیں یقیناً
بچے نئے کپڑے نئے جوتے زیبِ تن نہ کر سکے
گھر میں چائے بنانے کو چینی پتی میرے سامنے خریدی
کوئے شوق سے نہیں کرتا یہ سب
یقیناً اللہ پاک ہی آزماتے ہیں اور
وہی آزمائش کو آسائش میں بدلنے والے ہیں
اس وقت ایک سوچ آئی
میں اپنی زندگی سے افسردہ ہوں
کس قدر ناشکری کی بات ہے
اللہ پاک سب کے معاملات آسان فرمائیں
آمین
آمین
میرے واسطے دعا کیجئیے گا
عبداللہ حمید فیض