Dr. Sajid Nazir

Dr. Sajid Nazir Homeopathic Docter ABRASH HOMEO HERBAL CLINIC

کسی مہا پروش نے کہا تھا کہ اکتوبر میں زہین لوگ پیدا ہوتے ہیں، شاید اس لئے قدرت نے مجھے بھی اکتوبر میں پیدا کیا، ویسے میں...
15/10/2024

کسی مہا پروش نے کہا تھا کہ اکتوبر میں زہین لوگ پیدا ہوتے ہیں، شاید اس لئے قدرت نے مجھے بھی اکتوبر میں پیدا کیا،
ویسے میں جو سال- گرہ ہے اس کو منانے کا قائل نہیں، اس لئے نہ کوئی وش کرتا ہے اور نہ ہی کوئ گفٹ دیتا ہے، لیکن چونکہ یہ آج کل ٹرینڈ بن گیا ہے تو اس لئے تھوڑا سا شغل لگا لیتے ہیں، اس دفعہ تو جنم دن بخار شریف کے ساتھ نبردآزما رہا،
پر پھر بھی کچھ دوست کیک اور گفٹ کے ساتھ غریب خانہ پر تشریف لے آئے، بخار شریف سے تھوڑی دیر کیلئے مہلت مانگ کرکیک کو بے دردی کے ساتھ کاٹ کر تناول فرمایا گیا۔ اور دن کا اختتام بخار شریف کی واپسی پر ہوا،
شکریہ ان دوستوں کا جنہوں نے میرا جنم دن یاد رکھا۔
جنم دن بخار شریف کے نام

 #قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَوْ كَانَ بَعْدِي نَبِيٌّ لَكَانَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّاب...
07/07/2024

#قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏
لَوْ كَانَ بَعْدِي نَبِيٌّ لَكَانَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ.
دلبر جانم، عدل کا پرچم، فاتح عالم، کفر پر ماتم،
22لاکھ مربع میل کا حکمران
قیصر و کسرا پر لرزا طاری کرنے والا
سسر *رسول ﷺ* ، داماد *علی*
مراد *نبیﷺ* , امام عادل، فاتح عالم
جس نے صحرا و سمندر پر حکمرانی کرکے دیکھائی،
جس کے حکم پر لرزتی زمین ٹھہر گئی،
سوکھا دریا جس کے خط سے جاری ہوگیا۔
جسکی چادر سے دہکتی آگ ٹھنڈی ہو گئی،
جس کا واسطہ دے کر مجاہدین نے دریا دجلہ میں گھوڑے دورا دیئے،
کامل اکمل، مراد نبی، امیر المومنین، فاروق اعظم سابقین و اولین،
عشرہ مبشرہ کے بزم نشین،
محدث قرآن، فاتح روم و ایران

"میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا"
جن کی اسلام لانے کی خوشی نہ صرف زمین پر بلکہ آسمان پر بھی منائی گئی،
جن کے اسلام لانے نے دین اسلام کو قوت بخشی اور ان کی خلافت اور عدل و انصاف نے دین اسلام کو دنیا کے کونے کونے میں روشناس کرایا۔
"جس راستے سے عمر گزرے شیطان اس راستے سے ہٹ جاتا ہے"
(اور الحمدللہ آج بھی حضرت عمر فاروق کا یہ معجزہ قائم ہے کہ آج بھی جہاں حضرت عمر فاروق کا ذکر ہو شیطان وہاں سے بھاگ جاتا ہے).
جن کے بنائے گئے قانون آج بھی یورپ کے بیشتر ممالک میں رائج ہے،
افسوس آج ہمیں صرف فاروق اعظم کا نام یاد ہے ان کی سیرت انکے احکامات بھول گئے،

باد بہاری کر طرح گزرا عراق و روم سے،
ابر بن کے اٹھا، ایران پر برسا *عمر*
مابعد ختم المرسلمیں، کوئی نبی آنا نہیں،
یہ سلسلہ چلتا اگر، ایک نبی ہوتا *عمر*
حضرت فاروق اعظم کی عظمت پر کڑوروں سلام۔

07/02/2024

#ووٹ کس کو دو؟؟؟
ذاتی طور پر کسی بھی سیاسی ج**عت کا رکن ہوں اور نہ ہی کُل وقتی سپورٹر, لیکن ایک ادنیٰ سا طالب علم ہونے کی وجہ سے ہر ج**عت کے نظریات اور کارکردگی پر کسی نہ کسی درجے میں نظر ضرور رہتی ہے, مملکتِ خداداد پر ایک بار پھر الیکشن کا دور دورہ ہے، ہر شخص تذب کا شکار ہے کہ ووٹ جیسی ذمہ داری کس کے حق میں پوری کی جائے۔
پچھلے 76 سالہ ملکی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو،

سب سی بڑی ج**عت مسلم لیگ ن عوام کی بات کرنے والی وہ ج**عت ہے جس میں نواز شریف صاحب کو پورے ملک میں اپنے علاؤہ کوئی وزارت عظمیٰ کے لائق کوئی بندہ ہی نہیں ملتا، 25 بار بھی حکومت ملے تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہی ہونگے۔

پیپلز پارٹی وہ عوامی پارٹی ہے جسکے کھاتے میں کارکردگی کے نام پر بھٹو کے نام کے علاؤہ کچھ نہیں۔

تحریک انصاف کے خلاف بات کرنا مطلب شہد کے چھتہ میں ہاتھ ڈالنے کے مترادف ہے،ملکی مفاد میں پہلی ج**عت تھی جسکو ہر محکمہ کی پوری حمایت حاصل تھی مگر غرور و تکبر اور اناڑی ٹیم نے مُلک اور اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔

جمعیت علماء اسلام کی مثال (کچھ دوستوں کے ساتھ معذرت کے ساتھ) ملکی سیاست میں آ لو جیسی ہے ہر حکومت میں فٹ۔

متحدہ قومی موومنٹ نے اس بار بہت پیارا سلوگن بنایا۔
، "اپنوں کا ووٹ اپنوں کے لئیے" لیکن شاید ایم کیو ایم یہ بھول گئی کے یہ اپنے 90 کی دہائی میں بھی اپنے ہی تھے، بلدیہ فیکٹری میں جلنے والے بھی اپنے ہی تھے۔

عوامی نیشنل پارٹی وہ واحد ج**عت ہے جو خوامخواہ ووٹ ضائع کرتی ہے کہنے کو تو پختون کمیونٹی کی ج**عت ہے لیکن آج تک خیبرپختونخوا ہو یا کراچی ترقیاتی کاموں کے نام پر ایک ٹھینگا بھی نہیں ہے۔

ج**عت سلامی کی کراچی میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود ترقی حوصلہ مند ہے ج**عت واحد پارٹی ہے جسکی قیادت اور ورکر پڑھے لکھے ہیں، جس میں ایک ادنیٰ درجے کا ورکر بھی اعلیٰ درجے پر فائز ہو سکتا ہے، ج**عت اسلامی کے امیر سراج الحق اور کراچی میں حافظ صاحب کی متحرک, فہمیدہ, صاحب کردار اور قائدانہ صلاحیتوں سے بھرپور شخصیت اپنی مثال آپ ہے۔ میری نظر میں سراج الحق کی شخصیت ہی اس لائق ہے کہ انہیں مملکتِ خداداد کا حال سدھارنے کیلئے وزیراعظم بنایا جاۓ۔۔۔
سراج الحق صاحب, اللہ تعالی آپکا حامی و ناصر ہو❤

27/01/2022

بخار، کھانسی، جسم درد، منہ کا کڑوا پن اور سونگھنے، ذائقے کی حس ختم ہونے جیسی علامات تقریباً پورے پاکستان میں پھیل چکی ہیں
خدارا اپنی حفاظت خود کریں حکومت کے اسرے پر مت رہیں
1- ٹھنڈے پانی سے مکمل پرہیز کریں
2- نیم گرم پانی پیئیں۔
3- جوشاندہ پئیں
4- گرم پانی کا بھاپ لیں
5- انڈے کھائیں
6- انجیر کھائیں
7- بادام کھائیں
8- لونگ، الاچی، دارچینی کا قہوہ پئیں
9- مٹن سوپ پئیں، کالی مرچ ادرک، ہلدی ڈال کر
10- دیسی مرغی کا سوپ پئیں، کالی مرچ، ادرک، ہلدی ڈال کر
11- کیلشیم کسی بھی صورت میں لازمی لیں
12- پانی کا استعمال زیادہ کریں

25/01/2022

آج 22 جمادی الثانی کو افضل البشر بعد الانبیاء بالتحقیق سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا عرس مبارک ہے، خوب خوب ایصال ثواب کیجیے۔

*کم ازکم ایک مرتبہ درود شریف پڑھ کر ایصالِ ثواب فرما دیجیے۔*

جزاک اللہ خیرا

19/01/2022

Agnus.
------------------------
آج تک ایگنس کاسٹس کو پرانے پاپیوں کی دوا اور ان علامات کی وجہ سےیہنچان تھی :جنسی اعضا کا ڈھیلا اور لٹکا ہونا اور زیادہ سے زیادہ نامردی کی دوا کے طور پر لکھا گیا ۔
آج کی سٹڈی نے اس دوا کی و سعت اور گہرا ی نے ہوش ربا ایسا انکشاف کیا کہ بے ساختہ ڈاکٹر ہانینیمن کی عظمت اور ہومیوپیتھی کی انفرادیت کا اقرار کرنا پڑا ذرا آپ بھی ملا حظہ کریں ۔
جو بھی انسان مرد ہو یا عورت چھپ کر گناہ کرتا ہے وہ اس کا خود گواہ ہوتا ہے جو لڑکا یا لڑکی شادی سے پہلے جنسی فعل میں ملوث ہو جاتے ہیں وہ عمومی طور پر فطرت کے قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے گنوریایا سفلس کا شکار ہو جاتے ہیں UTI کا شکار ہو گۓ اور پھر علاج کے لیے ہومیوپتھی کے علاوہ کسی دیگر پیتھی کے پاس چلے گۓ ان کے علاج سے سفلس مادہ جسم میں دبا دیا گیا ۔
اب جب اس کی شادی ہوئی تو اسے اریکشن ہی نہیں ہو پارہا اس کی زندگی سے چارم ہی ختم ہو گیا وہ بہت دکھی ہوتا ہے یہ ایسا دکھ جو وہ جلدی سے کسی سے شیر بھی نہیں کر سکتا چونکہ اس کی یہ تکلیف اس کی اپنی کرتوتوں کی وجہ سے آئی ہوتی ہے اور وہ جیسا کہ میں نے ابتدا میں عرض کیا خود گواہ ہوتاہے یہ پچھتاوااسے اس قدر دکھی کرتا ہے کہ زندگی کو بیکارسمجھتا ہےاورلوگوں سے میل جول سے کتراتا ہے اور خود کشی کا خیال آنے لگتا ہے اگر لڑکی مریضہ ہے تو وہ بھی لیکوریا یا گنوریل انفیکشن کا شکار ہو گی بانجھ پن مقدر بن جاتا ہے اگر حمل ہو جائے تو دودھ پیدا نہیں ہوتا یقین مانیں اللّه رب العزت نے انسان کو ایسا نہیں بنایا مگر فطرت کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہوتا ہے اب آتے ہیں اس کے علاج کی طرف ؟اس میں Agn.caust. 3 c to 30 c دن میں 3 مرتبہ بعض ڈاکٹر صاحبان اسے 200 پوٹینسی میں لینے کی بھی سفارش کرتے ہیں یہ سوزاکی موا د چونکہ گہرائی میں پڑ ا ہوتا ہے اس لیے ایسے جیسے کھود کر نکا لنا ہو وقت درکار ہوتا ہے اس دوا کو کام کرنے کا موقع دیں عورت مریضہ بھی جنسی عمل۔ میں سرد مہری کا شکار ہوتی ہے اس دوا کی مدد سے بفضل باری تعا لی وہ بھی ٹھیک ہوجاتی ہے جو دودھ پیدا کرنے والے ہارمون ناکارہ ہو گۓ تھے پھر سے کام کرنے لگ جائیں گے انشاء اللہ پلیز کمنٹ میں ضرور بتائے اس پوسٹ کی تحریر سے کیا مقا صد حاصل ہوں گے شکریہ .

17/03/2019

مردانہ کمزوری کا انمول تحفہ, ایسے لوگوں کے لیے جو بچپن میں اپنے آپ سے غلط کردار کرتے آئے, جو مشت زنی کرتے رہے اور جو اپنی جوانی کو برباد کر کے اب پچھتا رہے ہیں, اور وہ لوگ جو مباشرت کے متلاشی ہوں, چاہتے ہوں کہ ج**ع کرنے کے بعد کسی قسم کی تھکاوٹ کا شکار نہ ہوں, وہ لوگ جو مباشرت کے لئے تیار نہیں ہیں ج**ع کرنے کے لئے ترستے ہیں, اس9نسخے سے دن میں چار بار ج**ع کریں پھر بھی کوئی تھکاوٹ کا شکار نہ ہوں, بلکہ ایک نئی بھر پور صلاحیت رکھنے والی جوانی اور حیرت انگیز طاقت پیدا ہو جائے, میاں بیوی دونوں کو خوب لذت و امساک پیدا کرے , لمبی ٹامنگ پیدا کرے, قابل قدر نسخہ ہے مرد و عورت بوتھ کے لیے یکساں طور پر مفید ہے

نسخہ... ثعلب مصری 10 گرام, تخم جوثماثل 10 گرام, زعفران خالص 10 گرام, اسگند ناگوری , 10 گرام, سہاگہ بریاں 10 گرام, بہمن سرخ اور سفید 15 گرام, عقرقرحا 12 گرام, زنجبیل 10 گرام , الائچی کلاں دانہ 12 گرام, سچے موتی عرق گلاب میں ا پاؤ میں پیس کر میدہ بنا ہوا جو انگلیوں کے پوروں میں نہ لگے 12 گرام.
سب ادویہ کو باریک پیس کر رکھیں. تیار ہے.
خوراک.
آدھی سے ایک چمچ صبح اور شام ہمراہ آدھا کلو دودھ سے کھا لیں,
ہفتہ پندرہ دنوں کے استعمال سے آپ کے اندر اتنی طاقت, پاور آجائے گی کہ آپ خود حیران ہو جائیں گے زبردست واعلی نسخہ ہے ایک بار ضرور آزما کر دیکھ لے۔۔

28/01/2019

اپنی صحت کی جانچ کے لیے سالانہ کون کون سے ٹیسٹ کروانے چاہئیں؟

1۔ CBC. (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ)۔ یہ خون میں موجود مختلف خلیات یعنی ریڈ بلڈ سیلز، وائٹ بلڈ سیلز آور وائٹ بلڈ سیلز کی تمام اقسام اور پلیٹ لیٹس کی تعداد اور خون میں موجود ہیموگلوبن کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ خون میں ہیموگلوبن کی کمی مطلب اینمیا کا شکار ہیں (جسے عرف عام میں خون کی کمی کہا جاتا ہے) یا جسم میں کوئی انفیکشن یا الرجک پروسیس چل رہا ہے تو اس ٹیسٹ سے پتہ چل جاتا ہے۔

2۔ LFTs (لیور فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ جگر کا ٹیسٹ ہے۔ جس میں جگر کے نارمل کام کرنے کی صلاحیت کو چیک کرنے کے لیے خون میں بلی ریوبن اور کچھ اینزائمز کو جانچا جاتا ہے۔ بلی ریوبن ایک مادہ ہے جو کہ ہمارے خون کے سرخ خلیات کی توڑ پھوڑ سے بنتا ہے اور جگر اس کو جسم سے صاف کرنے کے لیے دیگر کچھ مادوں کے ساتھ جوڑتا ہے اور پھر یہ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ اگر جگر کے نارمل فنکشن میں کوئی خرابی ہو تو بلی ریوبن کی مقدار خون میں ایک مخصوص ویلیو سے بڑھ جاتی ہے۔

3۔ RFTs (رینل فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ گردوں کی جانچ کا ٹیسٹ ہے۔ اس میں خون میں موجود یوریا اور کریٹینن کو جانچا جاتا ہے اور اگر ان کی مقدار ایک مخصوص حد سے زیادہ ہو تو یہ گردوں کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے

4۔ Lipid profile Test. یہ جسم میں موجود مختلف طرح کے لپڈز کی جانچ کرتا ہے یعنی کولیسٹرول ، ہائی ڈینسٹی لائیپو پروٹینز اور لو ڈینسٹی لائیپو پروٹینز۔ جن افراد کی فیملی ہسٹری میں دل کے امراض ہوں ان کو (خاص طور پر مرد حضرات کو) یہ ٹیسٹ سال میں ایک بار ضرور کروانا چاہیے۔ لپڈز لیول میں اگر تھوڑی بہت گڑ بڑ ہو تو آپ ابتدائی لیول پر اس کی جانچ کر کے اپنی خوراک میں تبدیلی اور ورزش کو روٹین کا حصہ بنا کر دل کے خطرناک امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مردوں میں دل کے امراض کا تناسب زیادہ ہے۔ لہذا سب مرد حضرات کو بیس سال کی عمر کے بعد یہ ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے اور جن کے ماں باپ میں سے کسی کو دل کا مرض ہے تو وہ سالانہ یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں۔

5۔ BSL. ( بلڈ شوگر لیول )۔ یہ ٹیسٹ خون میں موجود گلوکوز کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ کی فیملی ہسٹری میں ڈایا بٹیز (شوگر) کی بیماری ہے تو سالانہ اپنا یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں

6۔ Stool test . ترقی یافتہ ممالک میں ہر چھ ماہ بعد سکریننگ ٹیسٹ میں یہ بھی کیا جاتا ہے۔ کولون اور ریکٹم کے مختلف امراض خصوصا کینسر کو جلدی پکڑنے کے لیے یہ ٹیسٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ اس ٹیسٹ میں سٹول سیمپل کی مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں خون ، پس یا کوئی اور ایبنارمل مادہ تو موجود نہیں ہے۔

7۔ Urine complete examinatiom۔ اس ٹیسٹ میں یورین کی مکمل مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں بیکٹریا ، خون ، پس یا کرسٹلز وغیرہ تو موجود نہیں۔۔یہ ٹیسٹ یورینری ٹریکٹ کی بیماریوں کی جانچ کے لیے ضروری ہے.

09/10/2018

بیٹے کی پیدائش کیلۓ آزمودہ نسخہ ۔ برائے مرد ححضرات۔
مردانہ تولیدی جراثیموں کی افزائش کیلیئے

جن کی صرف بیٹیاں ہیں ان کے خوشخبری ہے سب سے پہلے انسان کا عقیدہ یہ ہونا چاہیے کہ اللہ جس کو چاہتا ہے بیٹے عطا کرتا ہے جس کو چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے جس کو چاہتا ہے بیٹے اور بیٹیاں ملا کر دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے یہ سب کچھ اللہ کے ہی حکم سے ہی ہوتا ہے
میرے بھائی پریشان نہیں اگر اللہ نے آپ کو بیٹیاں دی تو وہ اللہ عرش عظیم پوری کائنات کا بادشاہ آپ کو بیٹا بھی عطا فرماۓ گا اپنے فضل سے انشاء اللہ
آپ اللہ پر بھروسہ کر کے یہ نسخہ استعمال کریں اور دعائیں کریں اللہ آپ کو ضرور پر ضرور بیٹا عطا فرماۓ گا انشاء اللہ
اس پوسٹ کو زیادہ سے ذیادہ شیئر کریں تاکہ ان سب لوگوں تک پہنچ جاۓ جو بیٹے جیسی نعمت سے محروم ہیں اس پوسٹ کو شیئر کر کے صدقہ جاریہ میں حصہ لیں
‏*
ثعلب مصری 8 تولہ
‏*
مصطگی رومی 8 تولہ
‏*
ثعلب پنجہ 8 تولہ
‏*
موصلی سفید 8 تولہ
‏*
ستاور 8 تولہ
‏*
الائچی دانہ 1 تولہ
ان سب کا سفوف بنا لیں اور اس سفوف کی 90 عدد پڑیاں بنا لیں صبح روزانہ ایک کلو دودھ میں ایک پڑی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ کہ حلوہ بن جاۓ تو اس میں مغز اخروٹ ، مغز بادام ، مغز پستہ اور مغز چلغوزہ 5 ، 5 گرام باریک کاٹ کر اس میں مکس کر کے نہار منہ کھائیں
‏*
‏*
مغز کدو 5 تولہ
‏*
مغز کھیرا 5 تولہ
‏*
مغر خربوزہ 5 تولہ
‏*
سیب کا مربہ 500 گرام
‏*
گاجر کا مربہ 500 گرام
‏*
بہی کا مربہ 500 گرام
‏*
آملہ کا مربہ 250 گرام
‏*
ہریڑ کا مربہ 250 گرام
‏*
ان سب مربہ جات کو باریک کر کے مکس کر لیں اور ان مربہ جات میں مغز ڈال کر مکس کر کے کسی ڈبہ میں ڈال کر محفوظ کر لیں شام کو روزانہ 2 چمچ کھائیں
نوٹ
تیں ماہ بعد ج**ع کریں اللہ بیٹا عطا فرماۓ گا انشاء اللہ

17/06/2018

قوت باہ کیا ہے
قوت باہ میں اضافہ کرنے کے قدرتی طریق
شادی کے بعد مرد کو اپنی جنسی تسکین کی انجام دہی کے لیے جو قوت درکار ہوتی ہے اسے قوت باہ کہتے ہیں۔یہ قوت بعض مردوں میں زیادہ اوربعض میں کم ہوتی ہے۔ جس شخص میں یہ قوت جتنی زیادہ ہوتی ہے اُسے اِس عمل میں اتنا ہی زیادہ لطف آتا ہے۔ گرم علاقوں مثلاً عرب کے لوگوں میں شہوت زیادہ اور سرد علاقوں میں نسبتاً کم ہوتی ہے۔

زمانہ قدیم سے انسان قوت باہ اور تولیدی صلاحیتوں میں اضافہ کی خواہش رکھتا ہے، مرد حضرات اپنی قوت باہ میں اضافے کے لئے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم یہ انسانی خواہش آج بھی زمانہ قدیم کی طرح اپنی پوری شدت کے ساتھ قائم و دائم ہے۔

اگر مرد میں قوت باہ کمزور ہو اور عورت میں شہوت زیادہ ہو تو ایسی حالت میں عورت کو آسودگی نہیں ہوتی ۔ایسی حالت میں عورت ج**ع سے بے رغبتی برتنے کے ساتھ ساتھ شوہر سے نفرت بھی کرنے لگتی ہے۔جس کی وجہ سے مرد حضرات مجبوراً ایسے طریقے اور ٹوٹکے ڈھونڈنے لگتے ہیں کہ جن کے استعمال سے وہ اپنی کھوئی ہوئی طاقت کا خزانہ واپس حاصل کر سکیں۔

یہی وہ وقت ہوتا ہے کہ جب وہ جعلی حکیموں اور ڈاکٹروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں،خدارا آج کل کے جعلی حکیموں اور ڈاکٹروں سے بچیں

اس تحریر میں ہم بات کریں گے کہ قوت باہ کیا ہے۔ قوت باہ کی کمزوری کی وجوہات اور علامات کیا ہیں؟ مردانہ کمزوری کا دیسی علاج کیسے ممکن ہے، قوت باہ میں اضافہ کرنے والی غذائیں کون کون سی ہیں؟

قوت باہ کی کمزوری کی وجوہات

قوت باہ کی کمزوری کی درجہ ذیل وجوہات ہوتی ہیں۔

کثرت ج**ع یا کثرت اح**ام یا مشت زنی اغلام بازی سے مردانہ طاقت میں خاصی کمی واقع ہو جاتی ہے۔
دل و دماغ جگر وغیرہ کے ضعیف ہو جانے سے یا پھر معدہ گردوں کے ضعیف ہو جانے سے قوت باہ میں کمی آ جاتی ہے ۔
ڈپریشن ذہنی دباﺅ کی شدید ترین حالت ہے اس کا اثر بھی شدید ہوتا ہے۔ ذہنی دباؤ غم و غصہ اور ڈپریشن نامردی کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ ہے۔
بعض ادویات کے سائیڈ افیکٹ سے قوت باہ میں کمی
آ جاتی ہے۔ ان ادویات میں بلڈ پریشر کی ادویات، اینٹی ہسٹامین، ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن کی ادویات شامل ہیں۔
اکثر یہ شکایت عضو خاص میں کسی پیدائشی نقص یا بیماری کی وجہ سے ہوتی ہے۔
منشیات کا زیادہ استعمال قوت باہ کی کمزوری کا باعث بنتا ہے۔ نشے سے دل کی صحت متاثر ہوتی ہے جب دل اعضاء کو خون مناسب مقدار میں فراہم نہیں کر پاتا تو کمزوری ہونا یقینی بات ہے۔
فحش (گندی) فلموں میں دکھائے جانے والے غیر فطری اور غیر حقیقی مناظر نوجوانوں کے ذہن میں احساس کمتری اور کمزوری کا احساس پیدا کرتے ہیں جو انہیں نامرد بنا دیتا ہے۔
قوت باہ کی کمزوری کی بڑی وجہ مشت زنی ہوتی ہے، مشت زنی کرنے والے افراد اپنے ہی ہاتھوں اپنی طاقت کو ختم کر دیتے ہیں۔

قوت باہ کا دیسی علاج

اگر آپ مردانہ کمزوری کا شکار ہیں اور اپنی قوت باہ میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو جعلی حکیموں اور ڈاکٹروں کی دوائیں استعمال کرنے کی بجائے قدرتی غذاؤں سے کمزوری کو دور کرنے کی کوشش کریں۔

کیونکہ غذاؤں کے استعمال سے آہستہ آہستہ جو قوت حاصل ہوتی ہے۔ وہ نہ صرف مستقل ہوتی ہے بلکہ اس میں استحکام بھی ہوتا ہے۔ اور ایسی قوت کے کوئی منفی اثرات بھی نہیں ہوتے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے آپ قدرتی غذاؤں کے استعمال سے اپنی قوت باہ میں بے پناہ اضافہ کر سکتے ہیں... قوت باہ میں اضافے کے لیے آپ مندرجہ ذیل غذاؤں کا استعمال کر سکتے ہیں...

1. لہسن اور قوت باہ

لہسن نہ صرف کثرت ج**ع یا عیاشی کی وجہ سے پیدا ہونے والی جنسی کمزوری اور نامردی کا بہترین علاج ہے۔ بلکہ یہ کسی بھی وجہ سے زائل ہو جانے والی جنسی طاقت کی بحالی کے لئے بھی بہترین ٹانک ہے۔ یورپ کے جنوب مشرقی حصہ میں لہسن کو تولیدی صحت کا ضامن سمجھا جاتا ہے...

لہسن قوت باہ بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے، لہسن اور قوت باہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مردانہ کمزوری دور کرنے کے لیے اس کا استعمال زمانہ قدیم سے جاری ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ لہسن اگر سونے کے بھاؤ بھی ملے تو ضرور کھاؤ، ...

لہسن سے ان لوگوں کوبہت فائدہ ہوتا ہے جنہیں مباشرت کی خواہش پوری کرنے میں کسی قسم کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر ایچ کے باکرو اپنی تحقیق سے ثابت کرتے ہیں کہ جنسی اعتدال کی کامیابی میں لہسن بہت ہی مفید قدرتی ٹانک ہے۔ اس کا طریقہ استعمال نہایت ہی آسان ہے۔ صرف 2 سے 3 توریاں لہسن کی ہر صبح نگل لیں اور اس کے حیران کن نتائج سے لطف اندوز ہوں...

2. پیاز کا استعمال

مردحضرات اپنی قوت باہ بڑھانے کے لئے مختلف طریقےاور حربے استعمال کرتے ہیں، لیکن اکثرانہیں ناکامی کا سامنا ہی کرنا پڑتا ہے۔لیکن پیاز کے ذریعے سے حاصل ہونے وا لی قوت میں استحکام ہوتا ہے اور یہ ایک ایسا طریقہ ہے کہ جس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں۔ قدرت نے پیاز میں وہ خصوصیات پنہاں کیں ہیں کہ عقل گم ہوجاتی ہے...

جیسے اگر عضو

بدن صحیح طرح سے کام نہ کررہا ہو تو پیاز اس کمزوری کو نہ صرف دور کرتا ہے بلکہ اسے قدرتی حالت میں واپس لانے میں بھی اہم کردار اداکرتا ہے۔قدیم مصری، رومن، یونانی اور عرب شہوت انگیزی کے لئے پیاز کی اہمیت سے بخوبی واقف تھے اور آج بھی اس کے فوائد اپنی جگہ پر قائم و دائم ہیں...

پیاز لے کر اس کا ایک کلو پانی نکالیں اور اس میں ایک کلوشہدڈال کر اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں. اور جب پانی خشک ہو جائے تو اس کو اتار کا ٹھنڈا کر لیں. اورروزانہ صبح و شام دو دو چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کریں...

اس کے چالیس دن کے استعمال سے ایک نئی طاقت و جوانی ملے گی۔ اور مردانہ کمزوری اور اعصابی کمزوری ختم ہو جائے گی۔ اور قوت باہ میں بے انتہا اضافہ ہو جائے گا۔

3. انجیر کا استعمال

انجیرایک ایسا پھل ہے جسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے جہاں لاتعداد فوائد ہیں وہیں یہ قوت باہ کے لیے بھی بے حد اکثیر ہے۔ قدیم علوم کے مطابق یونانی قوت باہ کو بڑھانے کے لئے انجیر کا استعمال کیا کرتے تھے اور آج جدید میڈیکل سائنس نے بھی یہ ثابت کردیا ہے کہ انجیر تولیدی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے، کیوں کہ یہ زنک، میگنیشیم اور میگنیز جیسے منرلز سے بھرپور ہوتی ہے۔

مردانہ قوت کے لیے انجیر کا استعمال کیا جاتا ہے۔وہ انسان جنکو شہوت نہیں آتی وہ صرف سات دن تک انجیر کو استعمال کریں تو ان کو شہوت آنا شروع ہو جاتی ہے۔ ایک مٹی کا برتن لیں، اور اس میں پانی ڈال کر پانچ دانے انجیر بگھونے کے لیے رکھ دیں اور صبح نہار منہ انجیر کو کھالیں. اور پانی جس میں انجیر بھگوئی تھی. اس کو پی لیں. انجیر کو بھگونے سے اس کی تاثیر ٹھنڈی ہو جاتی ہے...

4. گاجر اور قوت باہ

گاجروں کی افادیت زمانہ قدیم سے ہی مسلم ہے۔ گاجروں کے دیگر طبعی فوائد کے علاوہ یہ مردانہ قوت بڑھانے کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ گاجریں اور انڈے شہوت کو ابھارنے اور ٹائمنگ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

قوت باہ میں اضافے کے لیے اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پاؤ گاجریں کاٹ لیں اوراس میں ہاف بوائل انڈہ شامل کریں اور پھر شہد میں ڈبو کر کھائیں۔ صرف ایک ماہ روزانہ کے استعمال سے آپ کو وہ نتائج نظر آئیں گے جو بہت ہی حیران کن ہوں گے...

5. بھنڈی کا استعمال

وہ لوگ جو مردانہ قوت سے یکسر محروم ہوچکے ہیں انہیں چاہیے کہ بھنڈیوں کا استعمال شروع کردیں۔ قوت باہ کے لیےبھنڈی کا استعمال نہا یت مفید ہے۔ قوت باہ میں اضافے کے لیے اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ بھنڈی کو سکھا لیا جائے. اور جب اچھی طرح سوکھ جائے تو اس کا پاڈر بنالیں اس کو کوٹ کر اس کا سفوف بناکر اپنے پاس رکھ لیں۔

اس سفوف کو روزانہ ایک تولہ نہار منہ تازہ پانی کے ساتھ کھا لیں۔ جو شخص وقفے وقفے سے اس کو کھاتا رہتا ہے۔ کبھی بھی مردانہ کمزوری کا شکار نہیں ہوتا۔ اور اس کے چند دنوں کے استعمال سے کھوئی ہو جوانی واپس لوٹ آتی ہے۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ بھنڈیوں کی جڑ کا سفوف بنالیں اور اسے دودھ میں ملا کر پئیں۔ روزانہ ایک گلاس آپ کو ایک نئی طاقت سے روشناس کرائے گا...

6. چھوہاروں کا استعمال

چھوہاروں کو خشک کھجور بھی کہا جاتا ہے اور یہ آئرن کا گڑھ ہوتے ہیں۔ چھوہارے غیر معمولی طاقت کا منبع ہوتے ہیں جو شہوت کی طاقت کو بڑھاتے ہیں۔ اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔نیم گرم دودھ میں چند چھوہارے، بادام اور پستہ ڈال کر استعمال کریں...

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ چوہارے، بادام اور پستہ کو ملا کر پیس لیں اور روزانہ دودھ کے ساتھ دو سے تین چمچ کھائیں۔اس کے چند دن کے استعمال سے آپ کو اپنی ذات میں ایسی حیرت انگیز تبدیلی محسوس ہو گی۔ جس کا تحریری شکل میں احاطہ کرنا مشکل ہے...

7 زیتون کا تیل اور قوت باہ

مردانہ کمزوری کے شکار افراد جو اپنی قوت باہ میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے زیتون کا تیل اور شہد اکسیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مردانہ طاقت میں کمی کی شکایت کرنے والے حضرات اگر ان دونوں چیزوں کا استعمال با قاعدگی کے ساتھ کریں تو ان کی مردانہ طاقت یعنی قوت باہ میں اضافہ ہو گا۔ مردانہ کمزوری جاتی رہے گی۔

اس مقصد کے لیے صبح و شام چار چمچ شہد ایک کپ بکری کے دودھ میں گھول کر پی لیں جب کہ دوپہر کے وقت بکرے کے کپورے زیتون کے تیل میں پکا کر مناسب مقدار میں کھائیں۔ چند دنوں کے بعد ہی جسم میں اس کا اثر محسوس ہو گا۔ اور مردانہ طاقت کی کمزوری کی شکایت ختم ہو جائے گی۔چند ماہ کے مسلسل اور باقاعدہ استعمال سے کبھی دوبارہ مردانہ کمزوری نہیں ہو گی...

سردیوں کے موسم بہتر نتائج کے لیے زیتون کے تیل سے نفس کی مالش بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کے بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ زیتون کا تیل لے کر اس کے ہم وزن لہسن اور چوتھائی دارچینی ڈال کر گرم کر لیں کہ لہسن جل کر کوئلہ ہو جائے۔

29/04/2018

Fatty liver فیٹی لیور

آج کل پوری دنیا بالخصوص پاکستان میں فیٹی لیور کا مرض بہت بڑھ گیا ہے۔ اکثر کسی اور مسلئے کیلیئے الٹراساونڈ کروایا جائے تو روپورٹ میں فیٹی لیور کا پرابلم بھی سامنے آجاتا ہے۔

جگر سے فیٹس کا تعلق۔۔۔
دراصل جگر غذاء کے میٹابولزم کا مرکزی عضو ہے۔ لیکن یاد رکھیں جگر غذائی اجزاء گلوگوز۔ چکنائی۔ وٹامنز اور دیگر منرلز کا سٹور بھی ہے۔ روزمرہ کھائی جانے والی غذاء قابل ہضم ہوکر جگر کے خلیات میں ژخیرہ بھی ہوتی رہتی ہے۔ اور ساتھ میں خرچ بھی ہوتی رہتی ہے۔

فیٹی لیور کی تعریف۔
اس مرض میں جگر کے اندر چربی یعنی فیٹس زیادہ جمع ہوجاتے ہیں۔ اس کیفیت کو hepatic steatosis بھی کہتے ہیں۔

تفصیل۔۔۔۔
جگر میں چربی کی کچھ مقدار عام فعل ہے مگر جمع شدہ چربی کا بڑھ جانا بہت سے مسائل کو جنم دیتا ہے۔ جگر جسم کا دوسرا سب سے بڑا عضو ہے اس کے فعل میں ہماری کھائی پی ہوئی غذاء کا استحالہ کرنا اور خون سے مضر اجزاء کو صاف کرنا شامل ہے۔ جگر میں جمع چربی بڑھنے سے جگر کا فطری فعل کمزور ہوجاتا ہے۔ جب جگر میں اسکے کل وزن کے 5-10% سے زائد چربی جمع ہوجائے تو اسے فیٹی لیور سمجھا جائے گا۔

یونیفیکیشن تھیوری اور فیٹی لیور۔۔۔۔۔
جب بدن میں خشکی سردی سے سوزش کا آغاز ہوتا ہے تو دیگر اعضائے بدنی کی طرح جگر کا فعل بھی تیز ہوجاتا ہے۔ یعنی پورے بدن میں سوزش ہی نظر آتی ہے۔ سوزش دراصل ایک قسم کی فعلی تیزی ہے۔ اس صورت میں جگر کو بھی اپنے افعال تیز کرکے بدن کی ضروریات پوری کرنی پڑتی ہیں۔ اس درجہ میں جگر اپنے اندر زخیرہ شدہ غذائی اجزاء کو تیزی کے ساتھ میٹابولائز کرتا ہے اور فیٹی لیور کی پرابلم محسوس نہیں ہوتی۔

دوسرا ورمی درجہ اور فیٹی لیور کا آغاز۔۔۔۔۔
سوزش کا مریض جب ورم کے درجہ میں داخل ہوتا ہے۔ تو تھکاوٹ اور ضعف کا شکار ہوچکا ہوتا ہے۔ مزاج گرم خشک ہوتا ہے۔ تب کھائی گئی اغذیہ کا کثیر حصہ جگر میں سٹور ہوتا ہے مگر سستی آرام طلبی اور تھکاوٹ کی وجہ سے خرچ کم کرتا ہے۔ یہی فیٹی لیور کا نقطہ آغاز ہے۔ یوں جگر میں سٹور شدہ فیٹس کی مقدار دن بدن بڑھنے لگتی ہے۔ جگر میں ورم کی صورت پیدا ہونے لگتی ہے۔ جب ورم جگر پیدا ہوجائے درجہ زیل علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔
بھوک کی کمی
جسمانی کمزوری
تھکاوٹ
ضعف
چکر آنا۔

تیسرا درجہ ترشح۔۔ اور فیٹی لیور۔۔۔۔۔
طویل عرصہ اس کیفیت میں رہنے کے بعد بھی اگر مناسب طبی علاج نہ کیا جاسکے تو قشری اعصابی تحریک شروع ہوجاتی ہے۔ قشری اعصابی سے اعصابی قشری تک بدن میں رطوبات کا ترشح ہوتا ہے۔ بعض اعضاء کے اندر رطوبات جمع ہونے لگتی ہیں۔ لیکن کچھ وقت بعد رطوبات آس پاس کی خلاوں میں جمع ہونے لگتی ہیں۔ اس وقت بھی لیور فیٹی ہوتا ہے۔ ورم جگر کافی بڑھ چکا ہوتا ہے۔ ۔

چوتھا درجہ خدر اور فیٹی لیور۔۔۔
عموما جگر اپنے تباہ ہونے والے خلیات کی جگہہ نئے خلیات پیدا کرتا رہتا ہے۔ لیکن اگر تباہ ہونے والے خلیات کی رفتار تیز ہو اور قشری خلیئے پیدا نہ ہوسکیں تو چوتھے تخدیر کے درجہ میں تباہ ہونے والے خلیوں کی جگہہ مخاطی خلیئے پیدا ہونے لگتے ہیں۔ سردی سے خون گاڑھا ہوتا ہے۔ اس عمل کو سائروسس cirrhosis کہتے ہیں۔
یہی سائرسس بعد میں لیور کینسر کی صورت ظاہر ہوتا ہے۔ تب علامات کچھ یوں ہوتی ہیں۔
پیٹ میں پانی۔
جنڈس
جلد اور آنکھوں کا پیلا پن۔
خون کی الٹی۔
دماغی کمزوری
بھوک بند ہونا۔

فیٹی لیور کے عام اسباب۔
شراب نوشی
شگریٹ نوشی
موٹاپا
مرغن غذائیں۔
آرام طلبی
ورزش اور سیر نہ کرنا
کھانا کھا کر لیٹ جانا
شوگر
وراثتی خلل
انگریزی ادویہ مثلا اسپرین۔ نولواڈیکس۔ اسٹیرائیڈز۔ ٹیٹراسائکلین۔ کے سائیڈ ایفیکٹس۔
لیکن کچھ لوگوں کو الکحل کے بغیر بھی فیٹی لیور کا مسلہ پیدا ہوجاتا ہے۔

فیٹی لیور کی تشخیص۔۔۔۔
1۔ جسمانی معائینہ۔
اگر مریض کے جگر میں ورم ہے تو معالج پیٹ کا معائینہ کرکے بڑھے ہوئے جگر کو محسوس کرسکتا ہے۔
2۔ بلڈ ٹیسٹ۔۔ اگر لیور فنکشن ٹیسٹ LFT میں جگر کے انزائمز نارمل مقدار سے بڑھے ہوئے ہوں تو فیٹی لیور کا ہونا ضروری نہیں البتہ سوزش جگر کے اسباب پہ غور کیا جاسکتا ہے۔ اور فیٹی لیور کیلیئے الٹراساونڈ تجویز کردیا جاتا ہے۔
3۔ الٹراساونڈ میں مقام جگر پہ سفید دھبہ فیٹی لیور کو ظاہر کرتا ہے۔
4۔ اس کے علاوہ CT SCAN MRI اور FIBRO SCAN سے مزید تشخیص کی جاسکتی ہے۔
5۔ LIVER BIOPSY. اس ٹیسٹ میں جگر کے ٹشوز لے کر ان کا مطالعہ لیبارٹری میں کیا جاتا ہے۔

فیٹی لیور اور اس کا علاج۔
کوئی بھی بھی مرض ہو کبھی بھی مرض سے مخصوص دواء صرف نام سن کر نہیں دی جاسکتی۔ بلکہ درجہ مرض اور مزاج کے مطابق دوائیں منتخب کی جانی چاہیئیں۔
ہمیشہ مرض میں علامات کی کمی بیشی کے مطابق ادویہ حسب مزاج دی جائیں گی۔

Address

Mominabad
Karachi
75800

Telephone

03012948354

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Sajid Nazir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Sajid Nazir:

Shortcuts

Share

Category