Dr. Ansari Homeopathic Medical College & Hospital

Dr. Ansari Homeopathic Medical College & Hospital Dr. Ansari Homeopathic Medical College & Hospital is a homeopathic college, situated in Federal B Area Block 18 Gulberg Town, Karachi..

KARACHI CAMPUS 2
Ghous-e-Aazam Homeopathic Medical College & Hospital
Tel: 36807405, 36367689

HYDERABAD CAMPUS
Foundation Homeopathic Medical College & Hospital
B-35, Block 'E', Unit # 6, Latifabad (71800), Hyderabad
Tel: 0221-3861310

RAWALPINDI CAMPUS
Ahmed Raza Homeopathic Medical College & Hospital
C-37A, Satellite Town, Near Chandni Chowk, Rawalpindi
Tel: 051-34414144

ATTOCK CAMPUS
Bari Ima

m Homeopathic Medical College & Hospital
K-41, Deen Plaza, Near Government Girls High School # 1, Attock
Tel: 0597-3612257

Date sheet for DHMS Annaul Examination 2026
18/06/2026

Date sheet for DHMS Annaul Examination 2026



Weldon Homoeopathy It real magic of lifeامریکہ کی ٹاپ NASA سائنسدان Amy Lansky کا سب سے بڑا کیریئر ٹرن!ناسا چھوڑا ، ہومی...
13/04/2026

Weldon Homoeopathy
It real magic of life
امریکہ کی ٹاپ NASA سائنسدان Amy Lansky کا سب سے بڑا کیریئر ٹرن!
ناسا چھوڑا ، ہومیوپیتھی اپنائی — کیوں؟

وہ کوئی عام خاتون نہیں تھیں… وہ دنیا کے سب سے ایڈوانس ادارے NASA میں کام کرنے والی ایک سائنسدان تھیں۔ ان کا نام Amy Lansky تھا۔ انہوں نے Stanford University سے کمپیوٹر سائنس میں PhD کی. 1980 کی دہائی میں وہ Ai جیسے مشکل میدان میں تحقیق کر رہی تھیں، اس وقت دنیا کیلئے Ai ایک نیا تصور تھا، وہ Ai جو ابھی ہمارے پاس پہنچا ہے۔

وہ NASA Research Center میں Senior Computer Scientist تھیں، سلیکون ویلی کی چمکتی ہوئی دنیا میں وہ بہت نمایاں مقام رکھتی تھیں۔ ناسا میں ہر طرف انکی عزت تھی۔ ان کے پاس علم تھا، logic تھا، experience تھا… وہ ہر چیز کو سائنسی انداز میں سمجھنے کی عادی تھیں۔ مگر ان کی زندگی میں ایک ایسا درد تھا جسے کوئی algorithm حل نہیں کر سکتا تھا۔

ان کا بیٹا Max حروفِ تہجی جانتا تھا اور یادداشت کے کھیلوں میں بڑوں کو بھی ہرا دیتا تھا—لیکن ایک عجیب بات تھی: وہ بہت کم بولتا تھا اور سننے کی صلاحیت ٹھیک ہونے کے باوجود بات کو سمجھ نہیں پاتا تھا۔ پری اسکول میں جب دوسرے بچے کھیلتے اور باتیں کرتے، Max اکیلا ایک کونے میں کھڑا رہتا تھا۔ وہ کسی سے بات بھی نہیں کرتا تھا، بس انگلی سے لوگوں کو ہلکا سا چھو کر اپنی بات سمجھانے کی کوشش کرتا تھا۔ یہ سب دیکھ کر ایک ماں کا دل بے چین ہو جاتا، اور آخرکار اسکول کے عملے کے مشورے پر انہوں نے بچے کا معائنہ کروایا۔ دل میں خوف لیے وہ ڈاکٹر کے پاس گئیں، اور کچھ ٹیسٹس اور جائزے کے بعد ڈاکٹر نے وہ الفاظ کہے جو کسی بھی ماں کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ ہوتے ہیں:

“آپ کے بچے کو آٹزم ہے”—ایک ایسی دماغی اور Behavior کی بیماری جسکا کوئی علاج نہیں، لاعلاج ہے۔

یہ وہ لمحہ تھا جب ایک NASA scientist نہیں… ایک ماں ٹوٹ گئی۔ مگر اس نے ہار نہیں مانی۔ اس نے پورے America میں best doctors کو دکھایا، جدید therapies کروائیں، ہر ممکن treatment آزمایا۔ کوئی result نہیں۔سارا مروجہ ایلوپیتھک سسٹم فیل ہو گیا۔ پھر اس نے Acupuncture بھی try کیا… مگر وہاں سے بھی کوئی خاص فائدہ نہ ہوا۔ آخرکار اسی Acupuncture doctor نے اسے ایک مختلف راستہ دکھایا اور ایک homeopath کا نام دیا—Dr. John Melnychuk۔

جب Amy Lansky ان کے پاس گئیں تو وہ حیران رہ گئیں۔

نہ کوئی blood test ، نہ MRI، نہ کوئی scan۔

صرف سوالات …

“کیا Max کو milk بہت پسند ہے؟”

“اس کی sleep کیسی ہے؟ restless تو نہیں؟”

“کیا اس کی آنکھوں کے white part میں blue tint نظر آتا ہے؟”

“کیا وہ ضدی ہے؟

کیا وہ perfectionist ہے؟”

یہ سب Amy کے لیے بہت عجیب تھا…

کیونکہ یہ approach اس کی scientific training سے بالکل مختلف تھی۔

ڈاکٹر نے کیس کو غور سے سمجھنے کے بعد خاموشی سے اپنی ریپرٹری نکالی، چند اہم نکات کا جائزہ لیا، اور پھر Max کے لیے Carcinosin تجویز کی۔ ساتھ ہی ہدایت دی کہ اس دوا کو روزانہ پانی میں ملا کر بچے کو دیں۔

پہلے دو دن… کچھ بھی نہیں ہوا۔ مگر تیسرے دن ایک ایسا لمحہ آیا جس نے سب کچھ بدل دیا۔ Max نے پہلی بار اپنی ماں کی طرف دیکھا… اور مسکرایا۔ ایک حقیقی smile۔ چوتھے دن اس نے ایک لفظ واضح بولا۔ چند دنوں میں وہ engage ہونے لگا، ایک ہفتے بعد اپنے بھائی کے ساتھ کھیلنے لگا۔ Amy کی آنکھوں میں آنسو تھے… کیونکہ وہ جانتی تھی کہ یہ صرف improvement نہیں، کچھ extraordinary ہو رہا ہے۔

دو مہینے میں speech بہتر، eye contact بہتر، behavior بہتر۔ نو مہینے بعد وہ ایک different child بن چکا تھا—happy، social، expressive۔ ایک سال بعد جب دوبارہ evaluation ہوا تو امریکہ کے ٹاپ specialists سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور حیران رہ گئے:ہر ڈاکٹر کے منہ سے ایک ہی لفظ نکل رہا تھا

" کہ ? Is this the same child "

اب Max کو special education کی ضرورت ختم ہو چکی تھی۔ اب اسے سپیشل بچوں کے سکول سے ہٹا کر نارمل سکول میں ڈال دیا گیا۔ اب وہ پہلی دفعہ normal بچوں کی طرح school جا رہا تھا۔

تب ایمی کو پہلی بار احساس ہوا کہ وہ دوا جو صرف پانی میں ملا کر دی گئی تھی—اور جس میں بظاہر اس دوا کا ایک بھی مالیکیول موجود نہیں تھا—کس قدر طاقتور ثابت ہوئی۔ اسی معمولی سی خوراک نے ایک مشکل اور تقریباً لاعلاج کیس کا رخ ہی بدل دیا۔

چونکہ وہ خود Ai اور Math کی سائنسدان تھی، جس کی دنیا مکمل طور پر حساب Calculation اور منطق کے گرد گھومتی تھی، اس لیے وہ حیرت میں ڈوب گئی۔ وہ سوچنے پر مجبور ہو گئی کہ آخر ایک ایسی دوا، جو بظاہر صرف پانی معلوم ہوتی ہے، اتنا گہرا اثر کیسے ڈال سکتی ہے؟

یہی وہ لمحہ تھا جس نے ایک سائنسدان کی سوچ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ اس نے اپنی آنکھوں سے وہ حقیقت دیکھی تھی جسے وہ اپنی روایتی سائنس سے explain نہیں کر سکتی تھی۔

اسی دن اس نے ایک غیر معمولی اور حیران کن فیصلہ کیا—اس نے NASA کی اپنی اعلیٰ ملازمت چھوڑ دی، AI میں اپنے کیریئر کو خیرباد کہا، اور یہ طے کر لیا کہ اب وہ اپنی زندگی ہومیوپیتھی کو سمجھنے اور اس کی گہرائی میں جانے کے لیے وقف کرے گی۔

اس نے ہومیوپیتھی کو سیکھنے کی تلاش میں پوری دنیا کا سفر کیا—انگلینڈ، یورپ اور امریکہ—جہاں جہاں بڑے ہومیوپیتھ موجود تھے، وہ ان سے سیکھنے پہنچی اور گہرائی سے اس علم کو سمجھا۔

پھر اس نے اپنے اس حیرت انگیز سفر اور تجربات کو ایک کتاب کی شکل دی:

Impossible Cure: The Promise of Homeopathy

یہ کتاب دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں مقبول ہو گئی، Amazon پر بیسٹ سیلر بنی، اور لاکھوں لوگوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن ثابت ہوئی۔

آج Amy Lansky صرف ایک سابق NASA سائنسدان نہیں رہیں… بلکہ وہ ایک مشن پر ہیں۔ وہ والدین کی رہنمائی کر رہی ہیں—خاص طور پر اُن بچوں کے لیے جو آٹزم کا شکار ہیں۔

وہ لوگوں کو یہ سکھا رہی ہیں کہ بعض اوقات شفا وہاں سے ملتی ہے جہاں جدید سائنس خاموش ہو جاتی ہے—اور یہی وہ پیغام ہے جسے وہ دنیا تک پہنچا رہی ہیں۔

یہ کہانی صرف ایک cure کی نہیں… یہ ایک transformation کی کہانی ہے۔ ایک scientist سے ایک healer تک کا سفر۔ ایک ماں کی اپنے لاعلاج بیٹے کے لئے وہ جدوجہد جو ہاری نہیں۔ اور ہومیوپیتھی کے ایک ایسے معجزے کی گواہی جس کو پچھلے 200 سو سالوں سے پوری طاقت کے ساتھ دبانے کی جتنی کوشش کی گئی ہومیوپیتھی اتنی ہی ابھر کر سامنے آئی۔ ایک ایسی سائنس کی کہانی جس نے بھی اس کو سمجھا پھر اسکی محبت کے لئے ناسا جیسے ادارے کو بھی چھوڑ دیا۔

ہومیوپیتھی صرف پلاسبو کا نام نہیں… یہ دربدر بھٹکے ہوئے، لاعلاج اور دکھی مریضوں کے لیے امید کی ایک روشن کرن اور خاموش طاقت ہے۔یہ ناممکن کو ممکن بنانے والی سائنس ہے۔

اس کہانئ کے اختتام پر میں نیچے ایک لنک دے رہا ہوں،

اس پر آپ کلک کر کے دیکھیں کہ جس خاتون نے ہومیوپیتھی سیکھنے کے لئے ناسا جیسے ادارے کو لات مار دی، اسکا تعلیمی اور پروفیشنل بیک گراؤنڈ کتنا شاندار تھا۔، اس کے پاس دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیز کی کتنی ڈگریان اور کن کن اداروں کے ساتھ وہ کام کرچکی تھی۔ وہ Ai جس کے لئے آج ہم 2026 میں مرے جارہے ہیں وہ اس Ai کی 1980 میں Head تھیں۔ یہ لنک چیک کریں۔
لنک نیچے پہلے کمنٹ میں ہے 👎🏿

امریکہ سمیت پوری دنیا کے سائنسی حلقوں میں کھلبلی مچانے والی ایمی لانسکی کی یہ کہانی ثابت کرتی ہے کہ ہومیوپیتھی کو روکا نہیں جا سکتا۔ کیونکہ یہ صرف دوا نہیں — یہ امید ہے، یہ حقیقت ہے، جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا

ہومیوپیتھی اپنائیں نسل درنسل صحت پائیں

01/04/2026

Dear Students,
You are requested to collect the Examination Form 2026 from the college office from 2nd April 2026 and submit it as soon as possible to avoid late fee.

عزیز طلبہ!
آپ سے گزارش ہے کہ امتحانی فارم 2026 کالج آفس سے 2 اپریل 2026 سے حاصل کرکے جلد از جلد جمع کروائیں تاکہ لیٹ فیس سے بچا جا سکے۔

06/11/2025
Date Sheet for D.H.M.S Annual Examinations, 2025
10/07/2025

Date Sheet for D.H.M.S Annual Examinations, 2025



10/06/2025

ڈاکٹر انصاری ہومیوپیتھک میڈیکل کالج و ہسپتال، کراچی۔
عزیز طلبہ و طالبات!
1:سالانہ امتحانات کا آغاز جولائی 2025کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔
2:ایڈمٹ کارڈ یکم جولائی 2025سے کالج ہذا سے وصول کیے جاسکتے ہیں۔
3:ایڈمٹ کارڈ کی وصولی کے لئے بقایا جات کی ادائیگی ممکن بنائیے۔
4:کالج فیس کی مکمل ادائیگی 25 جون2025 تک کروائی جا سکتی ہے۔
5: ڈبل لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم ابھی بھی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کیلئے رابطہ کریں:
0345-3111846
0311-2324013
0334-3126255

10/06/2025

Dr. ANSARI HMC KARACHI

Dear students
1: Annual examinations are expected in the 2nd week of July.
2: Admit cards will be issued from 1st July 2025.
3: Clear all outstanding dues before getting the admit card.
4: Clear your College dues before 25 June 2025.
5: The Examination form with double late fee can still be submitted.

For further information, please contact
0345-3111846
0311-2324013
0334-3126255

Examination Forms with a single late fee is 16th May, 2025.
06/05/2025

Examination Forms with a single late fee is 16th May, 2025.

22/04/2025

*Reminder*
*Dr.Ansari HMC Karachi*
Inform to all students,
DHMS annual examination form will be available in college office from 7 April 2025. Last date for submission of examination form is 30 April 2025 with out late fee.

سالانہ امتحانی فارم 7 اپریل 2025 سے کالج ہذا سے وصول کیے جا سکتے ہیں ۔فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ بغیر لیٹ فیس 30 اپریل 2025 ہے۔

Principal
H.Dr Ghulam Fareed
0345-3111846
0311-2324013

عالمی یومِ ہومیوپیتھی پر تمام ہومیوپیتھک برادری اور ہومیوپیتھی سے محبت کرنے والوں کو مبارکباد آئیے، اس دن ہم عہد کریں کہ...
10/04/2025

عالمی یومِ ہومیوپیتھی پر تمام ہومیوپیتھک برادری اور ہومیوپیتھی سے محبت کرنے والوں کو مبارکباد

آئیے، اس دن ہم عہد کریں کہ اس عظیم علم کو علم، خدمت اور خلوصِ نیت کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔ ان شاءاللہ عزوجل







Address

B. S. 6, Block 18, Samanabad, Ancholi, F. B Area
Karachi
75950

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923455575575

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Ansari Homeopathic Medical College & Hospital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Ansari Homeopathic Medical College & Hospital:

Shortcuts

Share