What’s Going On In Karak

What’s Going On In Karak Screws corruption, scandals and intimidation

23/05/2026

تحصل کرک صدر عاصم خٹک کا سوشل میڈیا میں انکے ساتھ منسوب وائس مسیجز کے حوالے سے اہم ترین بیان، شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان!

22/05/2026

‏یہ چھ ماہ پرانی ویڈیو ہے جس میں ایم این اے شاہد خٹک کہ رہا ہے کہ ہم عمران خان کی صحت کو نارملائز نہیں ہونے دیں گے، ہم باؤنسر ماریں گے۔ اور وقت گُزر گیا

ایسا لگ رہا تھا کہ یہ لوگ آج کوئی بڑا قدم اٹھا لیں گے۔ ان کا طریقہ واردات یہی ہے کہ عوام کو ہر ایک دو ماہ بعد ایسی فضا میں لے جاتے ہیں جیسے کل ہی کچھ ہونے والا ہو، اور اسی کشمکش میں وقت گزرتا جا رہا ہے۔ اور ہر دو ماہ بعد کوئی ایسا ڈرامہ

جلسے، سٹریٹ مومنٹ، رہائی فورس اور اب سخت آنے والا بیان

مقصد صرف اقتدار کو طول دینا ہے۔۔۔

پی ٹی آئی کے کارکن سالار نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ کرک سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایم پی اے خرشید خٹک نے وزارت حاصل کرنے...
21/05/2026

پی ٹی آئی کے کارکن سالار نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ کرک سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایم پی اے خرشید خٹک نے وزارت حاصل کرنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے ایک قریبی شخص کو 6 کروڑ روپے دیے، تاہم انہیں صرف اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر کا عہدہ دیا گیا۔
سالار نیازی کے مطابق اس واقعے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کس سطح تک پہنچ چکی ہے۔

20/05/2026

#دوھواں دار پریس کانفرنس۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر کرک عاصم خٹک کا کنٹریکٹرایسویشن کے صدر کو کرارہ جواب۔۔۔۔۔
مزید تفصیل اس ویڈیو رپورٹ میں۔۔۔۔👇👇👇

کل تک الیکشن کیلئے زمینیں بیچنے والے آج ایک سال میں پشاور حیات آباد میں بنگلے اور V8 لینڈ کروزرز کے مالک کیسے بن گئے ؟؟ ...
19/05/2026

کل تک الیکشن کیلئے زمینیں بیچنے والے آج ایک سال میں پشاور حیات آباد میں بنگلے اور V8 لینڈ کروزرز کے مالک کیسے بن گئے ؟؟
سوال ہوگا
جواب ہوگا

ایسے دستور کو
صبح بے نور کو
میں نہیں مانتا
میں نہیں مانتا۔

18/05/2026

🚨 مفاد پرستی یا نظریاتی تبدیلی؟ نوجوانوں کے بدلتے بیانات نے عوام کو حیران کر دیا!
​کل تک حق اور سچ کی آواز اٹھانے والے نوجوان آج پیسوں اور کرپشن کے حق میں کھڑے ہو گئے۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح پہلے سچ بولا گیا اور اب جھوٹ کا سہارا لے کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نوجوانوں کی اس موجودہ صورتحال پر آپ کی کیا رائے ہے؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

18/05/2026

چھوٹے بچے اور کمزور دل حضرات اس ویڈیو سے پرہیز کری
پاکستان تحریک انصاف کے بعض عہدیدار آج کل اخلاقیات بھول کر گالیاں پر اتر آئے ہیں
زبان اور کردار ہی اصل پہچان ہوتے ہیں

17/05/2026

سر جی ان ایکشن !

پاکستان تحریک انصاف کے جوائن سیکرٹری کرک کامران خٹک نے گالی دینا شروع کر دیا کیا یہاں عمران خان نے سکھایا ہے
سوال صرف یہ ہے کہ کیا سیاسی اختلاف کا جواب گالی اور بدزبانی ہے؟
کیا یہی پاکستان تحریک انصاف جسے تبدیلی کا نام دیا گیا تھا
اگر قیادت زبان میں اخلاق نہ سکھائے تو کارکنوں سے برداشت کی امید کیسے رکھی جا سکتی ہے

17/05/2026

پاکستان تحریکِ انصاف حلقہ پی کے 97 کے ایم پی اے
خورشید خٹک پر اپنی ہی ورکرز کی کھل کر تنقید
سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی
اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ آوازیں وقتی ہیں یا کسی بڑی تبدیلی جب اپنے ہی کارکن اپنے ایم پی اے پر کھل کر تنقید کریں
تو سمجھ لو عوام اب جواب مانگ رہی ہےکا آغاز

17/05/2026

کرک:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری و سابق امیدوار قومی اسمبلی حامد طوفان نے کل کامران شہید چوک میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جلسے کو ناکام قرار دیا
انہوں نے سڑک کے افتتاح پر سیاسی جلسے کے انعقاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے بجائے صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے
حامد طوفان نے پی ٹی آئی نمائندوں پر بھی مختلف الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ عوام اب حقیقت اور دعوؤں میں فرق بخوبی جان چکے ہیں
کرک کی سیاست میں اس بیان کے بعد سیاسی ماحول مزید گرم ہونے کا امکان ہے
مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیے

Address

Warsak

Telephone

03337766794

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when What’s Going On In Karak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share