TiB Health TV

TiB Health TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from TiB Health TV, Medical and health, Khudian khas, Kasur.

🌿 Welcome to Al Shafi Dawakhana! 🌟
Services We Offer:
- 📦 Parcel
- 💊 Specialized treatments for diabetes, joint pain, skin issues & vitality boosters
- 🌱 100% natural guaranteed results

💙💊 Thank you https://wa.me/923000473002

23/08/2026

خون گاڑھا, کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈ کی زیادتی۔

سستی ہونا، سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس چڑھتا ہے ۔ چند قدم چلنے سے سانس چڑھتا ہے۔ کام کرنے کو دل نہیں کرتا۔ نیند بہت آتی ہے، صبح آنکھ نہیں کھلتی۔ جسم میں کمزوری محسوس ہوتی ہے،بلڈ پریشر کا زیادہ رہنا۔
کولیسٹرول کی شرح زیادہ ۔
لپڈ پروفائل ٹیسٹ چیک کرائیں ۔

پہلے دن چیک کرالیں اور اگر ریشو زیادہ ہو تو
السی 30 گرام
سونف 10 گرام
دارچینی 5 گرام
ان کو پیس کر باریک پاوڈر بنائیں ۔
ایک چھوٹا چمچ دہی میں ملا کر کھائیں۔
صبح نہار منہ استعمال کریں۔
15 دن استعمال کرنے کے بعد دوبارہ رپورٹ کروائیں۔
انشااللہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ کی مقدار نارمل ہوجاۓگی

22/08/2026

کشمش کو توانائی اور غذائیت سے بھرپور میوہ مانا جاتا ہے ، اسے دن کے کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے اور یہ فوری توانائی کے ساتھ ساتھ بے شمار طبی فوائد بھی فراہم کرتی ہے، لیکن اسے کھاتے وقت کوئی یہ نہیں سوچتا کہ کشمش بھگو کر کھانا زیادہ فائدہ مند ہے یا بغیر بھگوئے؟
کشمش دراصل انگور کو خشک کرنے سے بنتی ہے، مگر خشک ہوتے ہی اس میں موجود مٹھاس اور غذائی طاقت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق کشمش میں قدرتی شکر، فائبر، آئرن، پوٹاشیم، وٹامن بی 6 اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو جسم کو طاقت دینے کے ساتھ کئی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔ مگر اس کے فائدے اس بات پر بھی منحصر ہوتے ہیں کہ اسے کس طرح کھایا جائے۔
اگر کشمش کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح خالی پیٹ کھایا جائے تو یہ ہاضمے کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہوتی ہے۔ بھیگی ہوئی کشمش نرم ہو جاتی ہے، جس سے اسے ہضم کرنا آسان ہو جاتا ہے اور قبض جیسے مسائل میں کمی آتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ خون کی صفائی، جگر کی بہتری اور وزن کم کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔
دوسری جانب، کشمش کو اس کی اصل شکل میں کھانے سے جسم کو فوری توانائی ملتی ہے۔ چونکہ اس میں قدرتی گلوکوز ہوتا ہے، اس لیے تھکن، کمزوری یا ورزش سے پہلے کشمش کھانا فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ تاہم زیادہ مقدار میں کشمش کھانے سے کیلوریز بڑھ سکتی ہیں، جو وزن میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کشمش صرف توانائی ہی نہیں دیتی بلکہ آنکھوں، ہڈیوں، جلد اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود آئرن خون کی کمی کو دور کرتا ہے، پوٹاشیم دل کی صحت بہتر بناتا ہے جبکہ اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
غذائی ماہرین کا مشورہ ہے کہ کشمش کھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے رات بھر پانی میں بھگو دیا جائے اور صبح خالی پیٹ اچھی طرح چبا کر کھایا جائے۔
اگر مقصد ہاضمے کی بہتری، خون کی صفائی اور مجموعی صحت ہے تو بھیگی ہوئی کشمش بہتر انتخاب ہے، لیکن اگر فوری توانائی چاہیے تو اسے تھوڑی مقدار میں بغیر بھگوئے بھی کھا سکتے ہیں۔

21/08/2026

دارچینی اور دودھ کا امتزاج صحت کے لیے بہت مفید ہے،
یہ نیند بہتر کرتا ہے، قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے، ہاضمے کو بہتر بناتا ہے، بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، وزن کم کرنے اور جوڑوں کے درد سے نجات دلاتا ہے،
جبکہ اسے گرم کر کے پینے سے نزلہ، کھانسی، اور جسمانی کمزوری میں آرام ملتا ہے، اور جلد و بالوں کے مسائل بھی حل ہو سکتے ہیں.

دار چینی والا دودھ بنانے کا طریقہ:
ایک کپ دودھ کو پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کریں (اُبالیں نہیں).
اس میں ایک چوتھائی چائے کا چمچ دار چینی پاؤڈر اور/یا دیگر اجزاء (جیسے ہلدی، ادرک، کالی مرچ، شہد) ملا کر 2-3 منٹ تک پکائیں.
چھان کر نیم گرم حالت میں پی لیں

اہم فوائد:
نیند: پرسکون نیند کے لیے سونے سے پہلے پیئیں.
ہاضمہ: گیس، اپھارہ اور قبض کا خاتمہ کرتا ہے.
بلڈ شوگر: خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے.
قوتِ مدافعت: نزلہ و زکام اور کھانسی سے لڑتا ہے.
جوڑوں کا درد: سوزش کم کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے.
کولیسٹرول: خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے.
جلد و بال: جلد اور بالوں کے انفیکشن سے بچاتا ہے.
جسمانی کمزوری: طاقت بحال کرتا ہے.

نوٹ: ہفتے میں ایک دن چھوڑ کر استعمال کریں

20/08/2026

بار بار پیشاب — گردوں کا اشارہ؟

رات میں بار بار جاگنا…
اور باتھ روم جانا۔

یہ عادت نہیں ہوتی۔
یہ جسم کی زبان ہوتی ہے۔

اگر پانی کم پیا ہو
تو وجہ سمجھ آتی ہے۔
لیکن بغیر وجہ
پیشاب بار بار آئے
تو اندر کچھ بدل رہا ہوتا ہے۔

اکثر پہلا شک
گردوں پر جاتا ہے۔

جب گردے
پیشاب کو درست طرح
فلٹر نہ کر پائیں
تو مقدار بڑھنے لگتی ہے۔
مثانہ جلد بھر جاتا ہے۔

دوسری بڑی وجہ
بلڈ شوگر کا بگڑنا۔

خون میں شوگر بڑھے
تو جسم
اضافی شوگر
پیشاب سے نکالتا ہے۔
اسی لیے بار بار حاجت لگتی ہے۔

کبھی مسئلہ
مثانے کی کمزوری ہوتا ہے۔
اعصاب صحیح سگنل نہیں دیتے۔
اور احساس جلدی آ جاتا ہے۔

ساتھ نظر آنے والی نشانیاں:
• پیشاب میں جلن
• کمر کے نچلے حصے میں درد
• رات کو زیادہ حاجت
• پیاس کا بڑھ جانا

کن لوگوں میں زیادہ ہوتا ہے؟
• شوگر والے
• زیادہ نمک لینے والے
• کم پانی پینے والے
• عمر رسیدہ افراد

کن لوگوں کو فوری توجہ چاہیے؟
• پیشاب میں خون
• شدید جلن
• بخار کے ساتھ مسئلہ
• اچانک وزن کم ہونا

مزاج (تاثیر)
یہ مسئلہ
اکثر گرم مزاج
یا اعصابی کمزوری میں بڑھتا ہے۔

بہتر عادتیں:
• پانی دن میں تقسیم کر کے پئیں
• نمک اعتدال میں رکھیں
• رات دیر سے مائعات کم کریں

جب جسم
بار بار آواز دے
تو اسے
خاموش نہ کرائیں۔

یہ معلومات
ضرورت مند تک پہنچائیں۔

19/08/2026

پانی کی کمی — خاموش تباہی یا اصل شفا؟
کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ پانی صرف پیاس بجھانے کے لیے ہے،
مگر حقیقت یہ ہے کہ انسان کی زندگی کا ہر نظام پانی پر کھڑا ہے۔

ہمارا جسم تقریباً 70% پانی پر مشتمل ہے،
لیکن پھر بھی ہم میں سے زیادہ لوگ پانی کم پیتے ہیں۔
اور یہی لاپرواہی وہ آہستہ آہستہ بگاڑ ہے
جو اندر سے جسم کو کمزور کرتی ہے۔

پانی کی کمی جسم کو کیسے نقصان پہنچاتی ہے؟

پہلے علامات معمولی ہوتی ہیں:

تھکن

بھاری پن

جلد خشکی

چہرے کی بے رونقی

پھر جسم چیخ کر بتانے لگتا ہے:

سر درد

قبض

دل کی دھڑکن بے ترتیب

دماغ دھندلا ہونا

غصہ اور چڑچڑاہٹ

یہ سب ایک ہی پیغام دیتے ہیں:
"آپ کا جسم پانی مانگ رہا ہے"

جسم کے اندر کیا بدلتا ہے؟

جسم میں جب رطوبت کم ہوتی ہے
تو میزاج، ہاضمہ، نیند اور قوتِ مدافعت سب متاثر ہونے لگتے ہیں۔

یہاں علاج مشکل نہیں…
صرف پانی چاہیئے۔

آپ کو روزانہ کتنا پانی چاہیے؟

عام طور پر:
8 سے 10 گلاس روزانہ

اگر آپ:

زیادہ محنت کرتے ہیں

ورزش کرتے ہیں

گرمی میں زیادہ رہتے ہیں
تو جسم کو اور زیادہ پانی چاہیے۔

سب سے بہترین طریقہ

صبح اٹھتے ہی ایک سے دو گلاس نیم گرم پانی

دن بھر میں تھوڑا تھوڑا کر کے پانی

ایک ساتھ زیادہ پانی نہ پئیں، یہ معدے پر بوجھ بنتا ہے۔

اور یاد رکھیں:
چائے، کافی، کولڈ ڈرنکس پانی نہیں — یہ تو جسم سے اور پانی نکال دیتے ہیں۔

مثال کے طور پر
اگر آپ 4 کپ چائے پیتے ہیں
تو کم از کم 2 اضافی گلاس پانی لازمی شامل کریں۔

پانی بڑھانے والے قدرتی پھل

تربوز

کھیرے

خربوزہ

انگور

سیب

سنگترہ

یہ جسم کو پانی بھی دیتے ہیں اور طبیعت کو ہلکا اور پرسکون کرتے ہیں۔

طب یونانی کا نرم علاج

عرق گلاب

عرق سونف

عرق بید مشک

یہ دل، دماغ اور معدے کو ٹھنڈک دے کر
جسم میں رطوبت کو قدرتی توازن پر لاتے ہیں۔

جسم کا ایک حیران کن ردِعمل

جب آپ پانی کم پیتے ہیں
تو جسم سمجھتا ہے کہ قحط آ گیا ہے
اور پانی محفوظ کرنا شروع کر دیتا ہے۔
نتیجہ:

چہرہ پھولا ہوا

آنکھوں کے نیچے سوجن

جسم میں گیس اور بوجھ

لیکن جب آپ باقاعدگی سے پانی پینا شروع کرتے ہیں
تو جسم اعتماد کرتا ہے
اور زہریلے مادے باہر نکال دیتا ہے۔
یہی وہ لمحہ ہے جب انسان خود کو
ہلکا، تروتازہ اور پرسکون محسوس کرتا ہے

18/08/2026

دیسی گڑ اور سفید تل ملا کر رات کو کھالیں فائدہ ایسا کہ ، زندگی بھر دعا کیا کریں گے...!
گڑ اور تلوں کو ملا کر ایک ایسا آسان علاج بتایا جائے گا جن کے استعمال سے نہ صرف خطرناک بیماریاں فوری طور پر ٹھیک ہوجائیں گی بلکہ آپ کے جسم کو مچھلی ، مٹن ،گوشت اور دودھ سے زیادہ طاقت ملے گی۔
گڑ معجزاتی خوبیاں رکھتا ہے۔ گڑ ہمارے معدے کے لیے فائدہ مند خوبیاں رکھتا ہے۔ گڑ نہ صرف ہمارے جسم سے زہریلے مادوں کی صفائی کرتا ہے بلکہ کھانا کھانے کے بعد گڑ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا چوس لیاجائے تو کھایا پیا سب ہضم ہو جاتا ہے۔
جب کہ تلوں میں دودھ سے زیادہ کیلشیم ، گوشت سے زیادہ پروٹین موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن بی، منرلنز اور فیٹی ایسڈز بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے
کمزور نظر کو تیز کرنے ، حافظہ اور اعصاب کو مضبوط کرنے کے لیے یہ علاج اپنی مثال آپ ہے۔
اس کے علاوہ فالتو چربی ختم کرنے اور کولیسٹرول کرنے اور خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے گڑ اور تلوں کا استعمال ضرور کریں۔ کیونکہ یہ علاج کیلشیم اور پروٹین سے مالا مال ہوتاہے۔
سردیوں میں گڑ اور تلوں کو اگر ایک خاص طریقے سے استعمال کیا جائے تو کمزور جسم مضبو ط اور تمام پوشیدہ کمزوریاں ختم ہوجاتی ہیں۔ حمل کے بعد خواتین کو گڑ اور تل کے لڈو بنا کر ضرور کھلائیں ،
حمل کی تمام کمزوریاں ٹھیک ہوجائیں گی۔
آپ کو بتاتے ہیں گڑ اور تلوں کا خاص علاج۔
اس کو بنانے کے لیے ہمیں چاہیے ہوگا۔ پرانا دیسی گڑ، اس کو پیس کر باریک کرلیں۔ یہ گڑ اتنا ہو کہ ایک کپ بن جائے ۔ کالے یا سفید تل جو بھی مل جائیں لیں گے دو کپ۔ ایک کپ کے قریب باریک کیا ہوا ناریل گِری لیں گے۔ بادام دس سے پندرہ گریاں اور دو کھانے کے چمچ سونف لیں گے ۔ اب ان تمام چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں۔ بلینڈر سے تیار سفوف کو ہوا بند جار میں محفوظ کرلیں۔
رات کا کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد اس سفوف کی دو چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ کھا لیں۔
معدے ، مثانے، دماغ اور نظر کے تمام امراض ٹھیک ہوجائیں گے۔ .
ایسے افراد جن کا مزاج گرم ہے یا وہ پھر جو شوگر کے مریض ہیں۔ یا پروٹین سنسٹیو ہے وہ اس کا استعمال نہ کریں۔ سردیوں میں اس علاج کا استعمال آپ کو بڑی بڑی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔

17/08/2026

انسان کا دماغ رات کو دیر تک جاگنے کے لیے نہیں بنا۔!

کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ جب رات دیر تک
جاگتے ہیں تو دل میں عجیب خوف، پریشانی یا منفی سوچیں زیادہ آتی ہیں؟ یعنی آپ کا دماغ ہر چھوٹی چھوٹی چیز کو بڑا بنا دیتا ہے، یا پھر آپ کو ڈر لگنے لگتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ کوئی محض اتفاق نہیں، بلکہ سائنسدانوں نے تحقیق سے یہ بات ثابت کی ہے کہ دیر رات جاگنا دماغ اور دل پر اثر ڈال دیتا ہے۔

اب یہ سمجھیں کہ انسان کے جسم اور دماغ میں
ایک فطری گھڑی ہوتی ہے جسے سائنس میں ‛circadian rhythm‘ کہتے ہیں۔ یہ گھڑی روزانہ ہمیں بتاتی ہے کہ کب سونا ہے اور کب جاگنا ہے۔ جیسے دن میں روشنی ہے تو دماغ کہتا ہے کہ جاگو، اور رات کے اندھیرے میں نیند کا وقت ہے۔ جب ہم آدھی رات کے بعد جاگتے ہیں تو یہ گھڑی الجھ جاتی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ دماغ اپنے معمول کے مطابق کام نہیں کرتا، اسی لیے منفی خیالات یا خوف زیادہ محسوس ہوتا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ رات دیر تک جاگنے والے لوگ دن کے مقابلے میں زیادہ پریشان یا اداس ہو سکتے ہیں۔

مزید یہ کہ ہمارے جسم میں میلاٹونن نام کا ہارمون
ہوتا ہے، جو رات کے اندھیرے میں بڑھتا ہے اور دماغ کو بتاتا ہے کہ آرام کا وقت ہے۔ اگر ہم اس وقت جاگتے ہیں، تو یہ ہارمون دماغ کو الجھا دیتا ہے۔ اسی وجہ سے لوگ رات دیر تک جاگنے کے بعد دن بھر تھکن، غصہ یا اداسی محسوس کرتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ دیر رات جاگنے والے لوگ صبح جلد اٹھنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ذہنی اور جذباتی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

لہذا، اگر آپ کو کبھی ایسا لگے کہ آپ کے منفی خیالات
یا خوف بڑھ رہے ہیں، تو ذرا غور کریں کہ کہیں آپ رات کو دیر تک جاگ تو نہیں رہے۔ کوشش کریں کہ رات کو وقت پر سوئیں، موبائل اور روشنی والی چیزیں سونے سے پہلے کم کریں، اور صبح کو تازہ دم ہو کر اٹھیں۔ یہ سب کچھ محض خیال نہیں بلکہ باقاعدہ تحقیق سے بھی ثابت ہے کہ دیر رات جاگنا دماغ اور دل پر اثر ڈال سکتا ہے۔

اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے

16/08/2026

💕 *کثرت حیض کا، بہترین دیسی علاج*💕

💕یہ نسخہ ان خواتین کیلئے ہے جن کو مینسسز بار بار آتے ہوں ایک ماہ میں یعنی مرض کثرت حیض کا ہونا، بار بار خون کا آنا، اس کے علاوہ یہ پیچش اور پَس سیل کو بھی مفید ہے، بنا کر استعمال کریں اور ان موذی امراض سے چھٹکارہ پائیں۔

💕 *نسخہ الشفاء* 💕
گندھک آملہ سار 300 گرام، بادیان 300 گرام، زیرہ سفید 200 گرام

💕 *ترکیب تیاری*💕 :
تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں۔

💕 *مقدار خوراک*💕 :
آدھا چمچ چائے والا چمچ دن میں تین بار کھانے کے 30 منٹ بعد سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

💕 *نوٹ*💕:
جو خواتین ایلو پیتھک ادویات خون روکنے والی کھا کھا کر تھک چکی ہیں وہ یہ نسخہ بنا کر استعمال کریں قدرت کا کرشمہ دیکھیں... 💕💕💕💕💕 💕💕💕

13/06/2026

*مشت_زنی_ ایک _قاتل_نشہ*

مشت زنی ایک بہت ہی گندی اور بری عادت ہے

*مکمل کورس دو ماہ کا ھے*
*ایک ماہ قیمت 3000 روپیہ*
یہ عادت آہستہ آہستہ نشہ کی حد تک چلی جاتی ہے۔ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی مشت زنی کرنے والا اس سے باز نہیں رہ سکتا ۔

حالیہ ایک دو دہائیوں میں بہت تیزی سے اس وبا میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی واحد وجہ پورنوگرافی کی آسان پہنچ ہے جو سمارٹ فون کے ذریعے حاصل ہوجاتی ہے ۔

بطور ایک حکیم مجھ سے پرسنل میں جو لوگ اس مسئلے کے لئے واٹس ایپ کرتے ہیں ان میں کم از کم عمر والے بچوں کی عمر 14 سے 17 سال ہوتی ہے۔ اَپر لیمٹ کی کوئ قید نہیں شادی شدہ حضرات بھی ان میں شامل ہیں۔

اگر ایک لڑکا 15 سال کی عمر میں مشت زنی شروع کرتا ہے اور اس کی شادی 30 سال کی عمر میں ہوتی ہے تو وہ 15 سال مشت زنی کر چکا ہوتا ہے۔ جس سے عضو میں تناو کا نا ہونا ، مباشرت میں دورانیہ کا بالکل نا ہونا ۔ اگر کسی طرح عارضی طور پر ان کو قابو کر بھی لیا تو مادہ منویہ میں s***m count کا کم ہو جانا عام سی بات ہے۔ پیشاب کے ساتھ قطرے آنا ، عضو کا ٹیرھا پن بھی اسی وجہ سے ہوتا ہے۔

مشت زنی سے جنسی کمزوری کے ساتھ ساتھ جسمانی کمزوری انتہا تک پہنچ جاتی ہے۔ جس میں درج ذیل مساہل شامل ہیں۔
بھوک کا نا لگنا

جسم اور جوڑوں میں درد
تھکاوٹ اور سسُتی
نظر کمزور ہو جانا
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے
بالوں کا گرنا اور سفید ہونا
جسم میں metabolism کا ٹھیک کام نہ کرنے کی وجہ سے معدہ اور جگر کی کارکردگی پر منفی اثرات.
یاداشت کم ہونا memory loss

اب بات کرتے ہیں اس کے حل اور علاج کی جانب ۔ جو نقصان اتنے سالوں میں ہوا ہے اس کے لیے علاج تو لازمی ہے لیکن جو کام آپ نے خود کرنے ہیں وہ آپ کریں۔

مشت زنی پر قابو پانے کے لئے سب سے پہلے آپ کو مضبوط قوت ارادی کی ضرورت ہے۔ یعنی اپنے اوپر زور جبر کرنا سیکھیں۔

اسمارٹ فون کا استعمال چھوڑ دیں ۔ یار جس طرح بھی آپ پورنوگرافی چھوڑ سکتے ہیں چھوڑ دیں۔

اپنے دماغ کو مثبت چیزوں میں مصروف رکھیں ۔
ہر وقت یہ سوچیں کہ میں نے اس الت سے جان چھڑانی ہے ۔
جلدی سوئیں جلدی جاگیں۔
واک کو اپنی عادت بنالیں۔
بھوک لگانے والے سیرپ اپنے ڈاکٹر کے مشورہ سے استمعال کریں۔
جب بھوک لگے تو صحت مند خوراک کھائیں تو فروٹ جوس ، پھل اور خون پیدا کرنے والی اشیا کا استعمال کریں ۔

ڈاکٹر کے مشورہ سے ملٹی وٹامن استعمال کریں۔

خدارہ اپنے آپ پر رحم کریں
صحت مند زندگی گزاریں۔ اور خوش وخرم رہیں۔
مشت زنی کورس منگوانے کے لیے رابط کریں

*دوا کا پارسل ہوم ڈلیوری آل پاکستان و بیرون ملک کیا جاتا ہے مکمل رازداری کے ساتھ*

حکیم رانا محمد زکریا
طب و الجراحت ماہر معدہ و جنسیات
سیکس اسپیشلسٹ بے اولادی بانجھ پن و جراثیم

12/06/2026

*جوانی_کا_آشیانا_کب_اور_کیوں_بجھ_جاتا_ہے۔*

بہت سے دوست کہتے ہیں کہ حکیم صاحب موضوع بدل لیں میں نے بھی ہزار بار کوشش کی لیکن WhatsApp پر آکر 10 میں سے 9 بندے مجھ سے قوت باہ کو بڑھانے کے لیے نسخہ مانگتے ہے دوستو قوت باہ کے مریض اب 90 فیصد ہیں tuch mobile کے غیر ضروری استعمال نے بستے ہوے گھر اجاڑ دیئے یہاں مرد و زن کے نازیبا سے نازیبا حرکات و سکنات نے ایک دوسرے میں فضول اور بے سود محبت کے پیچھے اپنے آپ کو تباہ و برباد کرلیا ہے تو اس موضوع کو برقرار رکھتا اور لکھتا ہوں تاکہ آنے والے وقت سے لوگ سبق سیکھیں اور بے راہ روی کا شکار ہونے والے نوجوان بچ جائیں اور سمجھ جائیں کہ جوانی کا آشیانہ کیسے جلتا ہے بہاروں میں خزاں کیسے آتی ہے زندگی کے چڑھاو میں اتار کیسے آتا ہے لہلاہتی شاخوں میں سوکھاپن کیسے آتا ہے کس طرح زندگی کے نشیمن میں پھول بن کھلے مرجھا جاتے ہیں چمکتے چہرے زرد کیوں پڑجاتے ہیں سڈول اور طاقتور جسم کمزور کیوں ہونا شروع ہوجاتے ہیں دل ناداں میں بے رغبتی کیوں چھا جاتی ہے نزدیک پڑی ہوی چیز میں رغبت کیوں اٹھ جاتی ہے۔

دوستوں انسان کا دماغ اصل مرکز ہے جب اس میں خلل واقع ہوتا ہے تو سارے جسم میں خلل وارد ہو جاتا ہے اور قوتیں کمزور ہوجاتی ہیں مشت زنی ایک ایسی لعنت ہے جو اسکو اپنا لیتا ہے وہ زندگی کی بہاروں میں ہمیشہ خزاں دیکھتا ہے اور اپنے چمن کو اجأڑ لیتا ہے۔
دوستوں جب عضو خاص میں باریک باریک شریانیں ہوتی ہیں اور بہت نازک ہوتی ہے جنکو زرا سی رگڑ بھی نقصان پہچا سکتی ہے اور اسی وجہ سے جب مشت زنی کی کثرت میی اضافہ ہوتا ہے یا کرکر انسان تھک جاتا ہے تو اس وقت عضو تناسل کمزور ہوچکا ہوتا ہے اسے مسلسل مسلنے کی وجہ سے باریک شریانوں میی خون کی روانگی کم ہوجاتی ہے اور اس میں ٹیڑاپن آکر سکڑاو شروع ہو جاتا ہے اور اسی کی وجہ معدہ و جگر بھی کمزور ہو جاتے ہیں اور دماغ بھی ساتھ ہی اپنا کام دیکھا دیتا ہے یاداشت کمزور چہرا زرد غصہ چڑچڑاپن پیٹ میں ہوا گیس کے گولے پشاپ کی رنگت پیلی بدن سوکھتے جانا بھوک پیاس میں کمی ٹھنڈے پسینے آنا ھاتھ پاؤں میں جلن تنہائی پسند رہنا محفلوں سے اکتا جانا انتشار ختم ہوجانا اح**ام جریان قطرے کا موسم شروع ہوجانا آگے جراثیموں میں ٹوٹ پھوٹ ہونا سوزاک کا مرض لاحق ہوجانا جراثیم کم ہوجانا اور بے اولادی تک گیم چلی جاتی ہے مادہ منویہ کا پتلا ہونا ٹاٸمنگ زیرو پواٸنٹ ون پہ چلی جانا انہی وجوھات سے زندگی بے زار ہوکر رہ جاتی
اور بھی بہت کچھ ہے لکھنے کو لیکن آج کے لیے اتنا ہی کافی ہے

*ہمارے یہاں زنانہ و مردانہ اندرونی و بیرونی تمام بیماریوں کا تشفی بخش علاج کیا جاتا ہے*
*بنی ہوئی دوا آل پاکستان و بیرون ملک بذریعہ کوریئر و ڈاک بھیجی جاتی ہے*

👈 امراض کی تشخیص اور علاج و دوا کیلیئے صبح( 10 تا رات 10)بجے تک روزانہ میسج کر سکتے ہیں۔


حکیم رانا زکریا
فاضل طب والجراحت ماہر معدہ و جنسیات
الشافی دواخانہ رجسٹرڈ کھڈیاں خاص قصور

Address

Khudian Khas
Kasur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TiB Health TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share