Dr Manzoor Rheumatology

Directions Website

Dr Manzoor Rheumatology Rheumatologist | Arthritis, Joint Pain & Autoimmune Diseases Specialist
📍 Anwae Taj Medical Complex, Near Camp Chowk, Khanewal
📞 Appointment: 0313-6444642

04/11/2026

آج جوڑ میں درد اور سوجن، کل بالکل آرام… پھر کچھ دن بعد وہی تکلیف؟

بار بار ہونے والی اس کیفیت کو نظرانداز نہ کریں۔ درست تشخیص کے لیے ریومٹالوجسٹ سے معائنہ کروائیں۔ ڈاکٹر منظور خان کی اس ویڈیو میں Palindromic Rheumatism کے بارے میں جانیے۔

بایوپسی کا نام سن کر گھبرائیں نہیں، اس کا مقصد سمجھیں! 🔬بایوپسی میں جسم سے ٹشو یا خلیات کا چھوٹا سا نمونہ لے کر جانچ کی ...
02/11/2026

بایوپسی کا نام سن کر گھبرائیں نہیں، اس کا مقصد سمجھیں! 🔬

بایوپسی میں جسم سے ٹشو یا خلیات کا چھوٹا سا نمونہ لے کر جانچ کی جاتی ہے، تاکہ بیماری کی نوعیت واضح ہو اور مناسب علاج منتخب کیا جا سکے۔

✅ بایوپسی کا مشورہ ملنے کا مطلب لازماً کینسر نہیں۔
✅ طریقہ اور تیاری متاثرہ عضو کے مطابق مختلف ہوتے ہیں۔
✅ یہ عموماً محفوظ ہے، مگر ممکنہ خطرات اپنے ڈاکٹر سے ضرور سمجھیں۔
✅ خون پتلا کرنے والی دوا خود سے بند نہ کریں، اور رپورٹ ڈاکٹر کو دکھائیں۔

خوف کی وجہ سے ضروری تشخیص میں تاخیر نہ کریں۔ یہ معلومات اپنے پیاروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

ڈاکٹر منظور خان
کنسلٹنٹ ریومٹالوجسٹ
انور تاج میڈیکل کمپلیکس، خانیوال

01/11/2026

خدمت کا جذبہ اور آپ کے اعتماد کا ساتھ، یہی ہمارے سفر کی اصل طاقت ہے۔ 🩺❤️
آپ کی بہتر صحت اور فعال زندگی کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔

ڈاکٹر منظور خان | کنسلٹنٹ ریومٹالوجسٹ
📍 انور تاج میڈیکل کمپلیکس، ملتانی دربار، خانیوال

29/10/2026

خواتین میں جوڑوں کا درد—کیا وجہ ہارمونز ہیں؟ 🌸

مینوپاز کے دوران جوڑوں میں درد اور اکڑاؤ کو سمجھیں۔ ہر درد کو صرف بڑھتی عمر یا ہارمونز سے منسوب نہ کریں؛ مسلسل درد یا سوجن ہو تو معائنہ کروائیں۔

ڈاکٹر منظور خان
کنسلٹنٹ ریومٹالوجسٹ، خانیوال

28/10/2026

کیا دبلے پتلے افراد کو بھی فیٹی لیور ہو سکتا ہے؟ 🤔

اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ فیٹی لیور صرف زیادہ وزن والے افراد کو ہوتا ہے، لیکن نارمل وزن کے باوجود بھی جگر میں چربی جمع ہو سکتی ہے۔ اسے Lean Fatty Liver کہا جاتا ہے۔

یہ کیوں ہوتا ہے اور کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟ مکمل معلومات کے لیے ویڈیو دیکھیں۔ 👨‍⚕️

اس ویڈیو کو اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ وہ بھی اس بارے میں جان سکیں۔ 🔄

ڈاکٹر منظور خان

27/10/2026

گٹھیا صرف جوڑوں تک محدود نہیں! 🦴

ریمیٹائڈ آرتھرائٹس میں جوڑوں کے درد اور سوجن کے ساتھ تھکاوٹ، کمزوری اور صبح کا اکڑاؤ روزمرہ کاموں کو بھی مشکل بنا سکتے ہیں۔

اس ویڈیو میں جانیں کہ گٹھیا روزمرہ زندگی پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے۔ آگاہی کے لیے ویڈیو اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کریں۔

ڈاکٹر منظور خان
کنسلٹنٹ ریومٹالوجسٹ | خانیوال

پِتّے میں پتھری ہے، مگر درد نہیں؟ کیا پھر بھی آپریشن ضروری ہے؟ 🤔بغیر علامات والی پتھری کو Silent Gallstones کہتے ہیں۔ ای...
26/10/2026

پِتّے میں پتھری ہے، مگر درد نہیں؟ کیا پھر بھی آپریشن ضروری ہے؟ 🤔

بغیر علامات والی پتھری کو Silent Gallstones کہتے ہیں۔ ایسی صورت میں عموماً فوری آپریشن ضروری نہیں ہوتا، لیکن فیصلہ اپنی علامات، معائنے اور رپورٹ کے مطابق سرجن کے مشورے سے کریں۔

⚠️ شدید یا مسلسل پیٹ درد، بخار، یرقان یا بار بار الٹی ہو تو فوراً ہسپتال جائیں۔

یہ معلومات اپنے گھر والوں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

25/10/2026

🧠 کیا آپ کو بار بار سر درد، گردن میں درد یا چکر آنے کی شکایت رہتی ہے؟

بعض اوقات یہ علامات Arnold-Chiari Malformation کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہیں، جس میں دماغ کا نچلا حصہ ریڑھ کی ہڈی کی نالی کی طرف آ جاتا ہے۔

ہر سر درد اس بیماری کی علامت نہیں، لیکن مسلسل یا بڑھتی ہوئی علامات کو نظر انداز نہ کریں۔ بروقت تشخیص کے لیے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

👨‍⚕️ ڈاکٹر منظور خان

22/10/2026

🩸 خون کی کمی ہے، لیکن آئرن لینے کے باوجود Hb نہیں بڑھ رہا؟ 😳

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر خون کی کمی آئرن کی کمی کی وجہ سے نہیں ہوتی؟

بعض مریضوں میں جسم کی مسلسل سوزش، ریمیٹائڈ آرتھرائٹس یا دیگر دائمی بیماریوں کی وجہ سے خون کی کمی پیدا ہو سکتی ہے، جسے Anemia of Inflammation کہتے ہیں۔

⚠️ ایسی صورت میں صرف آئرن کی گولیاں، ڈرپس یا Venofer انجیکشن لگوانا ہر مریض کے لیے ضروری یا فائدہ مند نہیں ہوتا۔

✅ اصل بیماری کی تشخیص، آئرن کی سطح کا جائزہ اور سوزش کا مناسب علاج بہت ضروری ہے۔

👨‍⚕️ ڈاکٹر منظور خان
کنسلٹنٹ ریومیٹولوجسٹ
📍 انوار تاج میڈیکل کمپلیکس، خانیوال

📢 اس معلوماتی ویڈیو کو شیئر کریں تاکہ دوسرے لوگ بھی غیر ضروری علاج سے بچ سکیں۔

20/10/2026

الحمدللہ! ہاتھوں کی سوجن اور درد میں نمایاں بہتری! ❤️

یہ اسی مریض کی Part 2 ویڈیو ہے جو کئی سال سے جوڑوں کے درد، ہاتھوں کی سوجن اور روزمرہ کاموں میں مشکلات کا شکار تھا۔

مریض طویل عرصے سے مختلف ادویات، سٹیرائیڈز اور دیسی پھکیوں کا استعمال کر رہا تھا، لیکن مناسب تشخیص اور علاج کے بعد الحمدللہ اب اس کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ ✅

اس ویڈیو میں مریض خود اپنی بہتری اور علاج کے تجربے کے بارے میں بتا رہا ہے۔

یاد رکھیں! ہر جوڑ کے درد کا علاج صرف دردکش ادویات یا سٹیرائیڈز نہیں۔ درست تشخیص، مناسب علاج اور باقاعدہ فالو اَپ بہت ضروری ہیں۔

👨‍⚕️ ڈاکٹر منظور خان
Consultant Rheumatologist
📍 انوار تاج میڈیکل کمپلیکس، خانیوال

Address

Anwar Taj Medical Complex
Khanewal
58150

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Manzoor Rheumatology posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Nearby clinics