Tariq homeopathic clinic and store

Tariq homeopathic clinic and store This is a homeopathic clinic and store we provide a best check up and description and quantity medicine pakistani and german medicine .

سکھ اور دکھ اپنی تقدیر سے ملتے ہیں 🌸امیری اور غریبی کااس سے کوئی لینا دینا نہیںرونے والے عالی شانمحلویں میں بھی روتے ہیں...
13/08/2026

سکھ اور دکھ اپنی تقدیر سے ملتے ہیں 🌸
امیری اور غریبی کا
اس سے کوئی لینا دینا نہیں
رونے والے عالی شان
محلویں میں بھی روتے ہیں
اور جن کی قسمت میں خوشیاں ہوں
وہ جھونپڑی میں بھی ہنستے ہیں ! 🏡

🦅 خوف کبھی کبھی حقیقت سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے...یہ کہانی پرانے زمانے کے ایک تجربہ کار شکاری کی زبانی بیان کی گئ...
12/08/2026

🦅 خوف کبھی کبھی حقیقت سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے...
یہ کہانی پرانے زمانے کے ایک تجربہ کار شکاری کی زبانی بیان کی گئی ہے، اور اس کے مطابق یہ ایک سچا واقعہ ہے۔
شکاری بتاتا ہے کہ ایک دن چکور اپنے بچوں کے ساتھ خوراک کی تلاش میں کھیتوں کی طرف آئے۔ آسمان پر ایک باز چکر لگا رہا تھا۔ اچانک اس کی نظر نیچے موجود چکوروں پر پڑی۔ وہ شکار کے ارادے سے تیزی سے نیچے جھپٹا، لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔ راستے میں درخت کی ایک نوکیلی شاخ اس کے جسم میں پیوست ہوگئی اور وہ وہیں مر گیا۔
شکاری کہتا ہے:
"معلوم نہیں یہ منظر کتنے دن پرانا تھا، لیکن جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ باز تو اس نوکیلی شاخ پر مردہ لٹک رہا تھا، مگر نیچے موجود تمام چکور بھی مر چکے تھے۔"
اس کی وجہ یہ تھی کہ چکور خوف کے مارے اپنی جگہ سے ہلے تک نہیں تھے۔ انہیں یہی گمان رہا کہ باز ابھی بھی ان کے اوپر موجود ہے، اور اگر انہوں نے ذرا بھی حرکت کی تو باز انہیں شکار کر لے گا۔
سبق:
کبھی کبھی دشمن سے بھی زیادہ خطرناک دشمن کا خوف ہوتا ہے۔ جب خوف انسان یا جانور پر پوری طرح حاوی ہو جائے تو وہ حقیقت کو دیکھنے اور حالات کو سمجھنے کی صلاحیت بھی کھو بیٹھتا ہے۔
خوف سے آزاد ہو جاؤ، کیونکہ ہر خطرہ اتنا بڑا نہیں ہوتا جتنا خوف اسے بنا کر پیش کرتا ہے۔

بدکردار بیوی کا شوہر کی زندگی پر سب سے بڑا اثر اس کے ذہنی سکون اور خود اعتمادی کی مکمل تباہی ہے۔ ازدواجی زندگی کی بنیاد ...
11/08/2026

بدکردار بیوی کا شوہر کی زندگی پر سب سے بڑا اثر اس کے ذہنی سکون اور خود اعتمادی کی مکمل تباہی ہے۔ ازدواجی زندگی کی بنیاد اعتماد، احترام اور وفاداری پر قائم ہوتی ہے، اور جب ان میں سے کوئی ایک عنصر بھی ختم ہو جائے تو پورا خاندانی نظام بکھر جاتا ہے۔
بدکردار بیوی نہ صرف ایک رشتے کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ شوہر کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر گہرے اور منفی اثرات مرتب کرتی ہے:
1. ذہنی سکون کا خاتمہ اور مسلسل تشویش
شوہر ہر وقت شک، ذہنی دباؤ اور بے چینی کی حالت میں رہتا ہے۔ گھر جہاں انسان کو دن بھر کی تھکاوٹ کے بعد سکون ملنا چاہیے، وہیں اس کے لیے اذیت کا مرکز بن جاتا ہے۔
2. عزتِ نفس اور خود اعتمادی کی مجروحیت
معاشرتی اور ذاتی سطح پر شوہر کی عزتِ نفس شدید متاثر ہوتی ہے۔ وہ خود کو ناکام محسوس کرنے لگتا ہے اور اس کا اعتماد اس حد تک ٹوٹ جاتا ہے کہ وہ اپنے فیصلے کرنے کی صلاحیت بھی کھو بیٹھتا ہے۔
3. سماجی اور پیشہ ورانہ زندگی کی تباہی
ذہن کی غیر حاضری اور مسلسل پریشانی کی وجہ سے شوہر کی کام پر توجہ ختم ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں اس کی پیشہ ورانہ ترقی رک جاتی ہے یا نوکری/کاروبار میں نقصان ہوتا ہے۔ نیز، لوگ اور رشتہ دار بھی دوری اختیار کرنے لگتے ہیں۔
4. بچوں کی تربیت پر منفی اثرات
ایسے زہریلے ماحول کا سب سے بڑا نقصان بچوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ شوہر نہ صرف بچوں کے روشن مستقبل کی فکر میں گھلتا رہتا ہے بلکہ خود بھی بچوں کو وہ محبت اور توجہ نہیں دے پاتا جو ان کا حق ہے۔
5. جذباتی اور جسمانی بیماریاں
طویل عرصے تک غم، غصے اور تناؤ میں رہنے سے شوہر بلڈ پریشر، دل کے امراض، ڈپریشن اور دیگر شدید جسمانی و نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔
#وفاداری

عیاش طبقے کی عیاشیوں نے اس قوم کو کس مقام پر پہنچا دیا ہے۔ ابھی تھوڑی دیر پہلے فلائی اوور پر قریباً 70 سالہ بوڑھی ماں جی...
11/08/2026

عیاش طبقے کی عیاشیوں نے اس قوم کو کس مقام پر پہنچا دیا ہے۔ ابھی تھوڑی دیر پہلے فلائی اوور پر قریباً 70 سالہ بوڑھی ماں جی کو موٹر سائیکل کے پیچھے بڑی مشکل سے سولر کی ایک پلیٹ اٹھا کر اپنے بوڑھے شوہر کے ساتھ جاتے دیکھا۔ بزرگ بڑی ہی مشکل سے موٹر سائیکل چلا رہے تھے اور بیلنس کرنے کے لئے بار بار بائیک سائیڈ پر کھڑی کر رہے تھے۔ یاد رہے گوجرانوالہ کے 87 ارب پتیوں نے واپڈا کو اربوں کا چُونا لگا رکھا ہے جس کا قرض چکانے یہ دو بوڑھی و لاچار جانیں اس طرح سڑکوں پر خوار ہو رہی ہیں۔۔

صلح کرنی ہو تو ماضی کے حساب نہ کھولو… 🌿🤍کچھ باتیں بھول جانا ہی رشتے بچانے کی سب سے بڑی سمجھداری ہے۔ورنہ صلح نہیں، جنگ شر...
10/08/2026

صلح کرنی ہو تو ماضی کے حساب نہ کھولو… 🌿🤍
کچھ باتیں بھول جانا ہی رشتے بچانے کی سب سے بڑی سمجھداری ہے۔
ورنہ صلح نہیں، جنگ شروع ہو جاتی ہے۔

#صلح #رشتے #حقیقت #

میٹھا ہونے کا نقصان گنے سے بہتر کون جانتا ہے 👍❤️✨
31/07/2026

میٹھا ہونے کا نقصان گنے سے بہتر کون جانتا ہے 👍❤️✨

کچھ ممالک میں یہ ریٹ آج بھی ہیں یا شاید اس سے بھی  کم ہونگے خاص کر یورپ اور یوکے میں۔پاکستان میں کس کو ووٹ دیا جائے تاکہ...
27/07/2026

کچھ ممالک میں یہ ریٹ آج بھی ہیں یا شاید اس سے بھی کم ہونگے خاص کر یورپ اور یوکے میں۔پاکستان میں کس کو ووٹ دیا جائے تاکہ یہ والا دور واپس آ جائے کون لا سکتا ہے ڈالر اور روپیہ برابری پر؟؟

27/07/2026

Address

Shahi Road
Khanpur
64000

Telephone

03006727493

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tariq homeopathic clinic and store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Tariq homeopathic clinic and store:

Shortcuts

Share

Category