THQ Hospital Khanpur

THQ Hospital Khanpur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from THQ Hospital Khanpur, Hospital, Shahi Road, Khanpur.

📢 AnnouncementThe 3rd Merit List for the School of Midwifery (Morning & Evening), 2-Year Degree Program, Session 2026–20...
31/07/2026

📢 Announcement

The 3rd Merit List for the School of Midwifery (Morning & Evening), 2-Year Degree Program, Session 2026–2027 has been displayed on the official website:

https://pshealthpunjab.gov.pk/Home/Notifications

The merit list is also available on the Notice Board of the Administration Block, THQ Hospital Khanpur.

All concerned candidates are advised to check the merit list and complete the admission process within the prescribed timeline.

29/07/2026

I got over 90 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

27/07/2026
26/07/2026

🧹 Weekly Deep Cleaning Drive 🏥

THQ Hospital Khanpur
District Rahim Yar Khan
Date: 26.07.2026

As part of our ongoing commitment to maintaining a safe, hygienic, and patient-friendly healthcare environment, a Weekly Deep Cleaning Drive was conducted throughout THQ Hospital Khanpur.

The activity covered the Emergency Department, OPD, Indoor Wards, Trauma Centre, Labour Room, Operation Theatre, Corridors, Waiting Areas, Washrooms, and Hospital Premises. The dedicated sanitation staff carried out comprehensive cleaning and disinfection to uphold the highest standards of cleanliness and infection prevention.

A clean hospital reflects our commitment to quality healthcare and the well-being of every patient, attendant, and staff member.

✨ Together for a Cleaner, Safer & Healthier Hospital.

مین سرخی سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال خان پور کا تفصیلی دورہ، صفائی، ادویات اور عملے کی حاضری پر ا...
26/07/2026

مین سرخی
سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال خان پور کا تفصیلی دورہ، صفائی، ادویات اور عملے کی حاضری پر اطمینان، مزید بہتری کی ہدایات

خان پور (فضل الرحمن ساجد عزیز درخواستی) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رحیم یار خان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حافظ بابر علی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر/ایم ایس ڈاکٹر لیاقت علی چوہان اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCH & NP ڈاکٹر فہد افتخار کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال خان پور کا تفصیلی دورہ کیادورے کے دوران ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، فارمیسی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صفائی ستھرائی، ضروری ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری سمیت ہسپتال کے مجموعی انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیاسی ای او ڈاکٹر حافظ بابر علی نے ہسپتال کے ماحول، وارڈز اور واش رومز کی صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے فارمیسی کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات کے اسٹاک اور رجسٹرز بھی چیک کیئےاور ہدایت کی کہ مریضوں کو مفت اور معیاری ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مختلف شعبوں میں ڈیوٹی پر موجود عملے کی حاضری کا ریکارڈ بھی چیک کیا جبکہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے درپیش انتظامی اور تکنیکی مسائل سے بھی آگاہ کیا، جن کے حل کے لیے سی ای او نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں ڈاکٹر حافظ بابر علی نے ہسپتال انتظامیہ اور عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ٹی ایچ کیو ہسپتال خان پور" عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہماری اولین ترجیح مریضوں کو بروقت، مفت اور معیاری علاج کی فراہمی ہے۔ صفائی، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔"انہوں نے مزید کہا کہ "ہسپتال کو درپیش مسائل سے ہم بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں مرحلہ وار حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تمام ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور خلوص نیت سے انجام دیں تاکہ عوام کا سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔" ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور ڈاکٹر نجیب عالم نے بعد ازاں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر حافظ بابر علی کو ہسپتال کے حوالے سے مکمل تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی

25/07/2026
مورخہ 22 جولائی 2026 کو ڈاکٹر نجیب عالم، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈاکٹر خان محمد سینئر میڈیکل آفیسر کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر...
22/07/2026

مورخہ 22 جولائی 2026 کو ڈاکٹر نجیب عالم، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈاکٹر خان محمد سینئر میڈیکل آفیسر کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور نے ہسپتال ہذا کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا۔

وزٹ کے دوران درج ذیل شعبہ جات کا معائنہ کیا گیا:

ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ:
ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈیوٹی پر موجود میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے پایا گیا۔ ادویات اور ایمرجنسی آلات کی دستیابی کو چیک کیا گیا جبکہ صفائی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔ سٹاف کو ہدایت کی گئی کہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو فوری، مؤثر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

آؤٹ ڈور (OPD) بلاک:
آؤٹ ڈور بلاک میں مریضوں کی آمد، رجسٹریشن کے عمل اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ مریضوں کے بیٹھنے کے انتظامات، صفائی کی صورتحال اور ادویات کی فراہمی کا معائنہ کیا گیا۔ مجموعی انتظامات تسلی بخش پائے گئے۔ سٹاف کو ہدایت جاری کی گئی کہ مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے۔

لیبر روم اور گائنی وارڈ:
لیبر روم اور گائنی وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ضروری طبی آلات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی گئی جبکہ مریضوں کو بہتر نگہداشت اور سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔

میڈیکل اور سرجیکل وارڈز:
میڈیکل اور سرجیکل وارڈز میں داخل مریضوں کی دیکھ بھال، صفائی اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا گیا۔ مجموعی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔

فارمیسی اور سٹور:
فارمیسی اور سٹور کا معائنہ کیا گیا جہاں ادویات کے سٹاک اور متعلقہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ادویات کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے اور ریکارڈ کو باقاعدگی سے اپڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

لیبارٹری:
لیبارٹری میں ٹیسٹ کی سہولیات، مشینری کی فعالیت اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ لیبارٹری سٹاف کو ہدایت کی گئی کہ ٹیسٹ رپورٹس بروقت جاری کی جائیں اور معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

زیرِ تعمیر ڈائلسز سنٹر:
ہسپتال میں زیرِ تعمیر ڈائلسز سنٹر کا بھی دورہ کیا گیا۔ جاری تعمیراتی کام، دستیاب سہولیات اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ عملہ کو ہدایت کی گئی کہ تعمیراتی کام کو مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ گردوں کے مریضوں کو بہتر اور جدید طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مجموعی ہدایات:
وزٹ کے اختتام پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے تمام متعلقہ سٹاف کو ہدایت جاری کی کہ ہسپتال میں صفائی، نظم و ضبط اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں تمام شعبہ جات کے انچارجز کو ہدایت کی گئی کہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

نتیجہ:
وزٹ کے دوران ہسپتال کے بیشتر شعبہ جات کی مجموعی کارکردگی تسلی بخش پائی گئی جبکہ بعض شعبہ جات میں مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

Address

Shahi Road
Khanpur
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when THQ Hospital Khanpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category