Regional Blood Center Swat

Regional Blood Center Swat A Safe Blood Transfusion/Donation Center

Haider Ali (Surgical Technician) is donating blood at RBC Swat. This is his 7th blood donation, continuing his commitmen...
21/08/2026

Haider Ali (Surgical Technician) is donating blood at RBC Swat. This is his 7th blood donation, continuing his commitment to serving humanity through voluntary blood donation.

💚🇵🇰🤍
14/08/2026

💚🇵🇰🤍

🩸 Donate Blood, Save Lives! RBC Swat provides free CLIA screening for Hepatitis B/C, HIV, Syphilis, Malaria & Blood Grou...
11/08/2026

🩸 Donate Blood, Save Lives! RBC Swat provides free CLIA screening for Hepatitis B/C, HIV, Syphilis, Malaria & Blood Group.
📲 Donors can receive their screening report through our WhatsApp group.





04/08/2026
04/08/2026

کبل سوات دھماکہ کے زخمیوں کے لئے دیوان حریم سے خصوصی طور پر رب نواز صاحب اور سید فحد صاحب ریجنل بلڈ سنٹر سوات آئے اور اپنے خون کا قیمتی عطیہ دیا۔

Dewan-E-Hareem

02/08/2026

02/08/2026

کبل دھماکہ کا ایک اور زخمی سنٹرل ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد شہیدوں کی کل تعداد 17 ہو گئی۔

پریس ریلیز ریجنل بلڈ سنٹر RBC Swat سوات:ریجنل بلڈ سنٹر سوات کبل میں ہونے والے دلخراش بم دھماکے پر انتہائی رنج و افسوس کا...
02/08/2026

پریس ریلیز ریجنل بلڈ سنٹر RBC Swat سوات:
ریجنل بلڈ سنٹر سوات کبل میں ہونے والے دلخراش بم دھماکے پر انتہائی رنج و افسوس کا اظہار کرتا ہے۔
​کبل بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریجنل بلڈ سنٹر سوات کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے فوری طور پر متحرک ہو کر سنٹر میں خون کے عطیات کی جمع آوری اور فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے۔
ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی سنٹر کے تمام ملازمین فوری طور پر ڈیوٹی پر پہنچ گئے اور اپنی خدمات کی فراہمی شروع کر دی۔
​اس تمام ایمرجنسی ریسپانس اور آپریشنز کی خود مانیٹرنگ مینیجر ریجنل بلڈ سنٹر سوات ڈاکٹر سید مزمل شاہ نے کی جبکہ ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر سلطان احمد اور ایڈمن آفیسر ڈاکٹر فضل قادر کی سربراہی میں ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے انتہائی فعال انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیے اور تمام مراحل کو بااحسن سنبھالا۔
​دھماکے کی خبر ملتے ہی سوات کے غیور اور باہمت عوام بالخصوص جوشیلے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں ریجنل بلڈ سنٹر سوات کا رخ کیا اور اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے لیے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات پیش کیے۔ ریجنل بلڈ سنٹر سوات ان تمام عطیہ دہندگان اور خون دینے والے نوجوانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس مشکل وقت میں ایثار اور ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
​ایمرجنسی ریسپانس کے تحت کبل دھماکے کے تمام زخمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر بغیر کسی تعطل کے خون اور اس کے ضروری اجزاء (Blood Components) فراہم کیے گئے۔

​ریجنل بلڈ سنٹر سوات کی پوری ٹیم اس دکھ کی گھڑی میں تمام شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہے اور ان کے غمزدہ لواحقین و زخمیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
ریجنل بلڈ سنٹر سوات ملاکنڈ ڈویژن کے عوام اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور کسی بھی ناگہانی یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

​جاری کردہ:
ڈاکٹر شاہد عالم
میڈیکل آفیسر و فوکل پرسن
ریجنل بلڈ سنٹر سوات

02/08/2026
02/08/2026

کبل دھماکہ کے شہیدوں کے لئے خون کے عطیات دینے کے لئے پورا سوات امڈ آیا۔
سینکڑوں کی تعداد میں عوام خون کے عطیات کے لئے جمع ہو گئے۔
عوام دھڑا دھڑ ریجنل بلڈ سنٹر سوات میں خون کے عطیات دے رہے ہیں۔
کبل دھماکہ کے زخمیوں کو بلا تعطل خون کے اجزاء مہیا کئے جا رہے ہیں۔
ریجنل بلڈ سنٹر سوات مشکل کی اس گھڑی میں اپنے عوام اور اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ریجنل بلڈ سنٹر سوات کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔

Address

Khyber
19110

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Regional Blood Center Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Regional Blood Center Swat:

Shortcuts

Share

Category