08/06/2026
ماؤں کے نام اہم پیغام
آپ کا دودھ آپ کے بچے کی بہترین غذا اور صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے۔
ہر ماں یہ جان لے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے وجود میں اپنے بچے کی ضروریات کے مطابق دودھ پیدا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھی ہے۔ ضرورت صرف حوصلے، اعتماد اور مسلسل کوشش کی ہے۔ ماں کا دودھ بچے کے لیے صرف غذا نہیں بلکہ قدرت کا ایک مکمل حفاظتی نظام ہے جو اسے متعدد بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور اس کی جسمانی و ذہنی نشوونما کو بہتر بناتا ہے ، پیدائش کے فوراً بعد بچے کو ماں کا دودھ پلانا شروع کریں ایک سال کی عمر سے پہلے بچے کو گائے، بکری یا دیگر جانوروں کا دودھ دینا مناسب نہیں، کیونکہ اس سے الرجی، خون کی کمی، دست اور دیگر کئی بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ، ماں کا دودھ بچے کے ساتھ ساتھ ماں کی اپنی صحت کے لیے بھی بے حد فائدہ مند ہے۔ جو مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں، ان میں کئی سنگین بیماریوں کے امکانات کم ہو جاتے ہیں ، ماں کا دودھ ایک محفوظ، قدرتی اور مفت غذا ہے جو بچے کی بہترین پرورش کے ساتھ گھر کے اخراجات میں بھی بچت کا باعث بنتی ہے۔
ہر ماں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچے کو اپنا دودھ ضرور پلائے۔ اللہ تعالیٰ نے جو فطری نظام بنایا ہے، وہ ماں اور بچے دونوں کی صحت، حفاظت اور خوشحالی کے لیے بہترین ہے۔ آج کی تھوڑی سی کوشش آپ کے بچے کو ایک صحت مند، مضبوط اور روشن مستقبل دے سکتی ہے۔
ڈاکٹر حنیف اللہ خٹک چلڈرن اسپیشلسٹ
کلینک : عامر میڈیکل سنٹر پرویز مارکیٹ بالمقابل بنوں فلائنگ کوچ اڈہ نزد ٹائپ سی ہسپتال کرک سٹی