DPT KUST Official

DPT KUST Official Physical Therapy

A proud moment for the Department of Doctor of Physical Therapy, KUST. 🎓The Final Year Project Defence of the 1st DPT Ba...
28/07/2026

A proud moment for the Department of Doctor of Physical Therapy, KUST. 🎓
The Final Year Project Defence of the 1st DPT Batch (2021–2026) concluded successfully today. Students confidently presented their research, earning appreciation from the external examiners for the quality of their work. A memorable milestone in the department’s journey.

کوہاٹ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل تھراپی میں ویلکم اور الوداعی تقریب کا انعقادکوہاٹ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل ...
22/07/2026

کوہاٹ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل تھراپی میں ویلکم اور الوداعی تقریب کا انعقاد

کوہاٹ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل تھراپی میں نئے آنے والے طلباء کے اعزاز میں ایک پروقار ویلکم پارٹی جبکہ سینئر طلباء کے لیے ایک پُراثر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈیپارٹمنٹ کے تمام طلباء و طالبات اور معزز اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے دوران نئے آنے والے طلباء کو نہایت گرمجوشی اور محبت کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا، جبکہ سینئر طلباء کو ان کی پانچ سالہ تعلیمی جدوجہد اور کامیابی سے ڈگری مکمل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل تھراپی کے چیئرمین ڈاکٹر سر نعمان رحیم نے تمام طلباء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے دعا کی۔ انہوں نے طلباء کو محنت، لگن اور مثبت سوچ کے ساتھ اپنے مستقبل کی جانب بڑھنے کی تلقین کی۔

سینئر طلباء نے بھی اپنے جونیئرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جونیئر طلباء نے ہمیشہ مشکل وقت میں سینئرز کا بھرپور ساتھ دیا، جسے وہ ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔

تقریب کے دوران ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل تھراپی، KUST کی جانب سے ان طلباء کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا جنہوں نے اپنے ساتھی طلباء اور ڈیپارٹمنٹ کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ خلوص، جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دیں۔

آخر میں ان تمام سینئر طلباء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا جنہوں نے پانچ سالہ ڈگری کامیابی سے مکمل کی۔ دعا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی محنت، عزم اور لگن کے ساتھ کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں اور اپنے والدین، اساتذہ اور ادارے کا نام روشن کریں۔

ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل تھراپی کسٹ

Admissions Open: Fall 2026! 🩺✨Join the Doctor of Physical Therapy (5-Year Program) at the Department of Physical Therapy...
12/07/2026

Admissions Open: Fall 2026! 🩺✨
Join the Doctor of Physical Therapy (5-Year Program) at the Department of Physical Therapy, Kohat University of Science & Technology (KUST).
Eligibility: F.Sc (Pre-Medical) with min. 60% marks
Last Date to Apply: 17 August 2026
Apply Online: www.kust.edu.pk
Contact: 0922-920715
Be the change. Choose Physical Therapy.

Admissions Open for 2026The Department of Physical Therapy is pleased to announce that admissions for the 2026 academic ...
12/07/2026

Admissions Open for 2026

The Department of Physical Therapy is pleased to announce that admissions for the 2026 academic session are now open. We warmly invite aspiring students to become part of a dynamic learning environment dedicated to excellence in education, clinical training, and professional development.

Join a department committed to preparing skilled, compassionate, and competent physical therapists through experienced faculty, modern teaching methodologies, well-equipped laboratories, and hands-on clinical exposure.

Take the first step toward a rewarding career in healthcare. Apply today and become a part of the future of Physical Therapy.

Apply http://admissions.kohat.edu.pk

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیشنل کونسل کے وفد کا کامیاب دورہآج الائیڈ ہیلتھ سائن...
01/07/2026

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیشنل کونسل کے وفد کا کامیاب دورہ

آج الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیشنل کونسل، اسلام آباد کے معزز وفد نے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت کونسل کے نائب صدر ڈاکٹر انیس محمد نے کی، جبکہ وفد میں ڈائریکٹر و ڈین، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، خیبر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر حیدر دارین اور دیگر معزز ممبران بھی شامل تھے۔

دورے کے دوران الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جن میں بالخصوص ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل تھراپی شامل تھا۔ اس موقع پر شعبہ کے اساتذہ ڈاکٹر نعمان رحیم صاحب ، ڈاکٹر داؤد آفریدی صاحب ، ڈاکٹر رحمان اورکزئی صاحب ، ڈاکٹر عبید ، ڈاکٹر عائشہ حمید ۔ڈاکٹر نفیسہ اشفاق ۔ڈاکٹر ناوال فضل ،ڈاکٹر نازنین کے علاوہ طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

انسپکشن کے بعد کونسل کے وفد نے شعبہ کے انتظامی، تدریسی اور پیشہ ورانہ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور مثبت رائے دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شعبہ مستقبل میں بھی اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھے گا۔

کونسل نے واضح طور پر یقین دہانی کرائی کہ تمام انرولڈ طلبہ کو مستقبل میں کونسل کی جانب سے رجسٹریشن یا پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ یقین دہانی طلبہ اور ان کے والدین کے لیے نہایت حوصلہ افزا ہے۔

یہ کامیابی طلبہ کی مسلسل جدوجہد، اساتذہ کی محنت اور یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون کا ثمر ہے۔ ہم اس موقع پر الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیشنل کونسل، اسلام آباد کے معزز وفد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے شعبہ کا تفصیلی جائزہ لیا، مثبت سفارشات پیش کیں اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

ہم بالخصوص وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر الیاس صاحب کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پوری یونیورسٹی انتظامیہ کے بھی بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے وفد کی بہترین میزبانی کی، ہر ممکن تعاون فراہم کیا اور طلبہ کے مفادات کو ہمیشہ ترجیح دی۔

ہم امید کرتے ہیں کہ کونسل، یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کے درمیان یہ باہمی تعاون مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا تاکہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبے کو مزید مضبوط اور معیاری بنایا جا سکے_

ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل تھراپی کسٹ کوہاٹ

Signing Off, But Never Saying Goodbye. 🎓✍️Our Signature Day was more than just writing names—it was about celebrating fr...
30/06/2026

Signing Off, But Never Saying Goodbye. 🎓✍️

Our Signature Day was more than just writing names—it was about celebrating friendships, laughter, unforgettable moments, and the journey that brought us together.
Every signature, every message, and every smile became a memory we'll carry for the rest of our lives.
To everyone who signed our shirts, shared kind words, and made this day so special—thank you. You didn't just leave your name; you left a piece of your heart with us.

As we close this beautiful chapter, we step into a new one with gratitude, hope, and memories that will never fade.

DPT Batch 2021–2026
Once a batch, always a family. ❤️ 🎓✨

28/06/2026

One last gathering. One final celebration. (29-June-26)🫠
You're warmly invited to our Signing-Off Ceremony of DPT Batch 2021-2026.🫀
Let's make our last moments together unforgettable❤️🙌🏻

آپ سب سے پُرخلوص گزارش ہے کہ 29 جون 2026 کو منعقد ہونے والے Signature Day میں اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔آپ کی موجودگ...
28/06/2026

آپ سب سے پُرخلوص گزارش ہے کہ 29 جون 2026 کو منعقد ہونے والے Signature Day میں اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔
آپ کی موجودگی اس دن کی رونق اور خوبصورتی میں اضافہ کرے گی۔ یہ ایک خوبصورت موقع ہے کہ ہم سب ایک تعلیمی خاندان کی حیثیت سے اکٹھے ہوں، خوشیاں بانٹیں اور اپنے سینئرز کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کریں۔
آئیں، اپنی شرکت سے اس یادگار دن کو مزید خاص بنائیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ اس خوبصورت روایت کا حصہ بنیں۔
ہم آپ کی آمد کے منتظر ہیں۔ 🌸
📍 Department of Physical Therapy, KUST Kohat
29 جون 2026

الائیڈ ہیلتھ سائنسز کمیٹی نے آج کوہاٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن (ایم پی اے) داؤد آفریدی ک...
14/06/2026

الائیڈ ہیلتھ سائنسز کمیٹی نے آج کوہاٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن (ایم پی اے) داؤد آفریدی کے ساتھ مذاکرات کیے۔ ان مذاکرات کا مقصد الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کو درپیش مسائل، بالخصوص ان کی پیشہ ورانہ رجسٹریشن اور مستقبل سے متعلق خدشات کا حل تلاش کرنا تھا۔
مذاکرات کے دوران وائس چانسلر اور داؤد آفریدی نے طلبہ کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مستقبل کی تحریری ضمانت دی۔ کہ اگر آئندہ طلبہ کو کسی قسم کے مسائل، رکاوٹوں یا رجسٹریشن کے معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس کی ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ، بالخصوص وائس چانسلر اور داؤد آفریدی پر عائد ہوگی۔
کمیٹی کے مطابق وائس چانسلر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ طلبہ کی متعلقہ پروفیشنل کونسل کے ساتھ رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کرائی جائے گی۔ مزید یہ کہ اگر کسی وجہ سے کونسل رجسٹریشن نہیں کرتی تو اس معاملے کی ذمہ داری بھی وائس چانسلر قبول کریں گے۔

الائیڈ ہیلتھ سائنسز کمیٹی نے تمام طلبہ، مختلف سوسائٹیوں اور فیڈریشنز کے صدور کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس جدوجہد میں مسلسل تعاون کیا اور طلبہ کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔
اس پیش رفت کے بعد کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ کل سے تمام یونیورسٹیاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

تاہم کمیٹی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر مستقبل میں طلبہ کے حقوق یا رجسٹریشن کے مسئلے پر دوبارہ کوئی رکاوٹ پیدا ہوئی تو طلبہ ایک بار پھر اپنے حقوق کے حصول کے لیے میدان میں آئیں گے اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

طلباء مزاحمت ذندہ باد

الائیڈ ہیلتھ سائینسز کسٹ

Address

Kohat University Of Science And Technology
Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DPT KUST Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share