اینیمل کیئر سنٹر کوتانی

اینیمل کیئر سنٹر کوتانی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from اینیمل کیئر سنٹر کوتانی, Doctor, Kotani Punjab, Kotani.

جانوروں میں ڈی ورمنگ اندرونی کیڑے/ کرم/ ورم کیا پیٹ کے کیڑوں کی دوائی جانوروں کو سال میں چار مرتبہ، یعنی ہر تین ماہ بعد ...
06/02/2026

جانوروں میں ڈی ورمنگ اندرونی کیڑے/ کرم/ ورم

کیا پیٹ کے کیڑوں کی دوائی جانوروں کو سال میں چار مرتبہ، یعنی ہر تین ماہ بعد دینا ضروری ہے؟

ایسا بلکل بھی ضروری نہیں ہے, یہ مارکیٹنگ والوں کا نعرہ تو ہو سکتا ہے, لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے, اگر جانور فارم پر ہی رہتے ہیں, چارہ کھرلیوں میں کھاتے ہیں, پانی صاف ہے, اور فارم پر صفائی ستھرائی کا بہتر انتظام ہے تو آپ کے جانوروں کو بلکل بھی سال میں چار یا تین بار ڈی ورمنگ کی ضرورت نہیں, ہاں اگر جانور چرائی پر جاتے ہیں، پانی کبھی جوہڑ کبھی نالے، کھالے، نہر سے پیتے ہیں اور لوگوں کے جانور بھی اسی طرح چرائی کرتے ہیں تو پھر آپ کو کم از کم تین بار ڈی ورمنگ کی ضرورت ہے, برسات کے بعد, شدید سردیوں سے پہلے اور موسم بہار / گرمیوں سے پہلے

بہت سے ایسے فارم ہیں, جہاں پچھلے تین سال سے بڑے دودھ والے جانوروں میں ڈی ورمنگ دوائی استمعال ہی نہیں ہوئی, اور بہت سے ایسے بھی ہیں جہاں ہر چار ماہ بعد دوائی پلانا ضروری ہوتا ہے

ایک بار ڈی ورمنگ دوائی پلانے کے ہفتہ / دس دن بعد میں دوبارہ پلانا ؟

تقریباً نوے فیصد حد تک یہ بات بھی درست نہیں ہے, اور ایک بار دوائی پلا کر دوبارا ایک ہفتے یا چودہ دن بعد دوبارہ پلانا بھی ٹھیک نہیں ہے اور آپ کے پیسے کا ضائع ہے,
کچھ مخصوص حالات میں اگر ڈاکٹر کا مشورہ ہو تو ضرور پلائیں، نہیں تو خود سے اپنے پیسے ضائع نہ کریں,
لیور فلوک / جگر کے کیڑوں کے لیے ایک دوائی کا فارمولہ استعمال ہوتا ہے، اور وہ صرف بالغ جگر کے کیڑوں کو ختم کرتا ہے، بچے /انڈے کو نہیں مارتا, اس لیے یہ دوائی دوبارہ پلانی پڑتی ہے, لیکن, اس فارمولہ کے علاوہ اور بھی بہت سے ادویات ہیں جو لیور فلوک / جگر کے کیڑوں بالغ, انڈے, بچوں کو بھی ختم کرتی ہیں
تو بات کو سمجھیں, ہر دوائی اور ہر طرح کے جانور کی حالت میں دوبارہ نہیں پلائی جاتی, ایسا نہیں ہے کہ آپ مرضی سے ایک ہفتے یا دو ہفتے بعد اپنے پیسے ضائع کریں, اگر مستند ڈاکٹر کا مشورہ ہو تو ضرور استعمال کریں

ڈی ورمنگ دوائی پانی/ لسی /دودھ میں مکس کر کے دینی چاہیے ؟

نہیں, اس کی کوئی ضرورت نہیں, بہتر تو یہی ہے کسی چیز میں بھی ڈی ورمنگ دوائی مکس نہ کیا جائے, اگر جانور چھوٹا ہو یا ڈی ورمنگ دوائی کی خوراک تھوڑی ہو تو انجیکشن / ٹیکے کی سوئی اُتار لیں اور جانور کو اس سے پلا دیں ،

یاد رکھیں جانوروں کو جو بھی دوائی آپ منہ

تمام مویشی پال حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ لمپی اسکن بیماری پھیل چکی ہے، لہٰذا اپنے جانوروں کو بروقت ویکسین لگوائیں تاک...
27/08/2025

تمام مویشی پال حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے
کہ لمپی اسکن بیماری پھیل چکی ہے،
لہٰذا اپنے جانوروں کو بروقت ویکسین لگوائیں تاکہ وہ اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔"

25/08/2025

بیکنگ سوڈا اور گائے کی صحت 🐄

کیا آپ جانتے ہیں کہ گایوں کو بیکنگ سوڈا کھلانے کے کیا فوائد ہیں؟

🔬 مسئلہ:
زیادہ اناج یا غیر متوازن چارہ کھلانے سے گائے کے معدے (Rumen) میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جسے Rumen Acidosis کہا جاتا ہے۔

⚠️ وجوہات:

زیادہ اناج یا کنسنٹریٹ چارہ دینا

چارے میں فائبر کی کمی

اچانک فیڈنگ میں تبدیلی

🚫 نقصانات:

بھوک کم ہونا

دودھ کی پیداوار میں کمی

ہاضمے کے مسائل

پیروں کی بیماری (Laminitis) کا خطرہ بڑھ جانا

✅ بیکنگ سوڈا کا کردار:

معدے کے تیزاب کو نیوٹرلائز کرتا ہے

ہاضمے کو بہتر بناتا ہے

بھوک میں اضافہ کرتا ہے

دودھ کی پیداوار بہتر بناتا ہے

🟢 بچاؤ (Prevention):

چارے میں مناسب فائبر (سوکھی گھاس وغیرہ) شامل کریں

فیڈنگ کا شیڈول اچانک تبدیل نہ کریں

روزانہ تھوڑی مقدار میں بیکنگ سوڈا ملائیں (ویٹرنری ڈاکٹر کے مشورے سے)

💊 علاج (Treatment):
اگر گائے میں شدید ایسڈوسس کے علامات نظر آئیں تو فوری طور پر ویٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کریں، تاکہ وہ بیکنگ سوڈا، اینٹی ایسڈ یا دیگر علاج تجویز کر سکے۔

کیا گرمی کی شدت اپنی انتہا پر ہے؟مویشی بھی ہیں پریشان!ان دنوں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔ اگر ...
09/06/2025

کیا گرمی کی شدت اپنی انتہا پر ہے؟

مویشی بھی ہیں پریشان!

ان دنوں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔ اگر ہم انسان اس جھلستی گرمی سے نڈھال ہیں، تو ذرا تصور کریں ان بے زبان جانوروں کا، جو نہ شکایت کر سکتے ہیں، نہ چھاؤں تلاش کر سکتے ہیں، اور نہ ہی اپنی حالت بیان کر سکتے ہیں۔

یہ صرف گرمی کا احساس نہیں، بلکہ ایک خطرناک حالت ہوتی ہے جسے “گرمی کا دباؤ” (Heat Stress) کہتے ہیں — جو مویشیوں کی صحت کو بُری طرح متاثر کر سکتی ہے، یہاں تک کہ موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔



🔥 گرمی کا دباؤ (Heat Stress) کیا ہے؟

یہ وہ کیفیت ہے جب جانور کا جسمانی درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ جاتا ہے، اور وہ خود کو ٹھنڈا رکھنے سے قاصر ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر جب:
• ہوا کی آمد و رفت کم ہو
• پانی کی فراہمی ناقص ہو
• گرمی اور نمی کی شدت زیادہ ہو



🚨 خطرے کی نشانیاں:

• تیز سانسیں اور ہانپنا
• خوراک سے بے رغبتی
• دودھ کی پیداوار میں واضح کمی
• سایہ دار جگہوں پر خاموشی سے بیٹھے رہنا
• عمومی سستی اور کمزوری



⚠ ممکنہ نقصانات:

✘ دودھ کی پیداوار میں شدید کمی
✘ افزائش نسل میں تاخیر
✘ قوتِ مدافعت میں کمی
✘ اور شدید حالت میں… جان کا نقصان بھی



✅ بچاؤ کے مؤثر طریقے:

🌬 پنکھوں یا پانی کے اسپرے سے ماحول کو ٹھنڈا رکھنا
🚰 ٹھنڈا، صاف پانی ہر وقت دستیاب رکھنا
🐄 باڑے میں جانوروں کی گنجائش کم رکھنا
🌾 چارہ ٹھنڈے اوقات میں (صبح سویرے یا شام) دینا
🌳 سایہ دار پناہ گاہیں بنانا



🧊 ایک مفید مشورہ:

گرمی کے انتہائی دنوں میں باڑے کی زمین پر صبح اور شام پانی کا چھڑکاؤ کریں۔ یہ سادہ سا عمل ماحول کی حرارت کم کر کے جانوروں کو سکون پہنچاتا ہے۔



🐮 پیغام برائے مویشی پال حضرات:

“گرمی کا موسم سخت ضرور ہے، مگر مناسب احتیاطی تدابیر سے ہم اپنے جانوروں کو اس اذیت سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ یاد رکھیں، جانور کا سکون ہی آپ کے قیمتی دودھ اور محفوظ سرمایہ کی ضمانت ہے۔”

📢 مزید ایسی معلوماتی پوسٹس دیکھنے کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں!
📸 اس تصویر کو لائک کریں ❤️ اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا نہ بھولیں 🔄

گائے کا دیسی گھی دستیاب ہے
13/05/2025

گائے کا دیسی گھی دستیاب ہے

رمضان المبارک میں سحری و افطاری کے وقت دسترخوان کو دیسی گھی کی خوشبو سےمعطر کرنے کیلئے ہم سے رابطہ کریں، 0335-6528676
0343-1300084
0347-7301009
0344-6504009
0334-5144009

06/12/2024

بھینس میں ٹریکیوسٹومی

بھینس میں ٹریکیوسٹومی ایک جراحی عمل ہے جس میں ہوا کی نالی (ٹریچیا) میں ایک سوراخ (اسٹومہ) بنایا جاتا ہے تاکہ اوپری سانس کی نالی کو بائی پاس کیا جا سکے۔ یہ عام طور پر اس وقت کیا جاتا ہے جب ہوا کی نالی بند ہو، سانس لینے میں دشواری ہو، یا سر اور گردن کے علاقے میں کسی خاص بیماری کا سامنا ہو۔
مزید معلومات کیلئے اینیمل کیئر سینٹر کوتانی پر تشریف لائیں
0335-6528676
0343-1300084

01/12/2024

بچھڑے میں جبڑے کی مرمت
ہماری ماہر ویٹرنری ٹیم نے ایک کم عمر بچھڑے کے ٹوٹے ہوئے جبڑے کی کامیاب مرمت کی

14/08/2024

Tibia bone fracture in calf .
Alhamdulilla successfully surgery Done.
اینیمل کیئر سنٹر کوتانی
0335-6528676
0343-1300084

Address

Kotani Punjab
Kotani

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اینیمل کیئر سنٹر کوتانی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category