06/09/2026
اے راہِ حق کے شہیدو، وفا کی تصویرو— تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں!✨
6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر OneLabz کی طرف سے پاک فوج کے بہادر جوانوں اور شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت۔ 1965ء کی جنگ میں ہمارے شجاع پاسبانوں نے جس بے مثال شجاعت، جذبے اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ ہماری تاریخ کا روشن اور نا قابلِ فراموش باب ہے۔ 💚🫡
آئیے اس پرمسرت اور تاریخی دن پر عزم کریں کہ ہم اپنے اپنے شعبوں میں ایمانداری اور محنت سے کام کرتے ہوئے وطنِ عزیز پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور کامیابی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔
پاکستان دفاعی اور تکنیکی لحاظ سے ہمیشہ مضبوط رہے۔ پاکستان زندہ باد!🎉