07/06/2026
بلوچستان میں سرجن ڈاکٹر ماہ نور پر Acid Attack ہوا نہیں بلکہ کروایا گیا ہے۔ ان سیاستدانوں اور بیوروکریٹس نے کروایا ہے جنہوں نے اپنی انتظامی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے میڈیا پہ ڈاکٹرز کو بطور Villain پیش کیا ، جنہوں نے ہسپتال جیسی مقدس جگہوں کو اپنی سیاسی کمپین کیلئے جلسہ گاہ بنایا ، جنہوں نے فرضی ترقی کا ڈھونگ رچانے کیلئے ڈاکٹرز کو جان بچانے والی ضروری ادویات لکھنے کی بجائے ہسپتال میں موجود صرف پیراسٹامول لکھنے پر مجبور کیا ، جنہوں نے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی بجائے ہزاروں ہسپتال اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو بیچ دیے ، جنہوں نے ہسپتالوں کی سکیورٹی مضبوط کرنے کی بجائے کمیشن لیکر سکیورٹی کے ٹھیکے پرائیویٹ ایجنسیوں کو دیکر ڈاکٹرز کو vulnerable کیا۔ اس ایسڈ اٹیک کا کریڈٹ ان پروفیسرز اور ایم۔ایس صاحبان کو بھی جاتا ہے ، جو ہسپتالوں اور میڈیکل کالجز میں اصلاحات کی بجائے اپنی پروموشن اور پرنسپل شپ کیلئے سیکریٹریٹ میں جاہل وزیر اور بی۔اے پاس سیکریٹری کے تلوے چاٹتے ہیں۔