Ali Shan Hub

Call Directions Website Contact the practice

Ali Shan Hub Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ali Shan Hub, Astrologist & Psychic, Lahore.

Drawing on deep knowledge of Vedic Astrology, Prashna, KP System, BNN, and Numerology, I help individuals gain clarity, balance, and meaningful transformation in life.

05/09/2026

Retrograde planets.
Retrograde motion
Astrology Zodiac




03/09/2026

مفید معلومات

حیواناتی پروٹین۔۔
🥩 گوشت
🥚 انڈے
🐟 مچھلی
🥛 دودھ

نباتاتی پروٹین۔۔۔
🌾 گیہوں
🍚 چاول
🫘 دالیں

حیواناتی پروٹین عموماً نباتاتی پروٹین کے مقابلے میں زیادہ مکمل اور اعلیٰ معیار کی پروٹین سمجھی جاتی ہے، کیونکہ اس میں جسم کے لیے ضروری تمام امینو ایسڈز مناسب مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

02/09/2026
02/09/2026

زندگی بھی کیا زندگی ہے، جب خیال آتا ہے کچھ لکھوں، اتنے میں کوئی مصروفیت آ جاتی ہے… پھر خیال بھی کہیں مصروف ہو جاتا ہے۔ 😅

01/09/2026

🌑 کیا آپ کی زندگی میں بار بار تاخیر، رکاوٹ اور ذمہ داریاں آتی ہیں؟

کائناتی علوم میں بعض کیفیات ایسی بیان کی گئی ہیں جن میں زندگی کی رفتار جیسے اچانک سست پڑ جاتی ہے۔ کام ہوتے ہیں، مگر دیر سے۔ راستے کھلتے ہیں، مگر رکاوٹوں کے بعد اور ذمہ داریاں انسان کی عمر اور حالات سے کہیں زیادہ محسوس ہونے لگتی ہیں۔

اگر اسی کیفیت کو علم طب اور مزاج کی زبان میں سمجھنے کی کوشش کریں تو انسانی جسم میں سردی، خشکی، سکون اور ساخت کے مفاہیم نمایاں ہوتے ہیں۔

انسان جب مسلسل رکاوٹ، انتظار اور غیر یقینی کیفیت میں رہتا ہے تو اس کا اثر صرف حالات پر نہیں پڑتا بلکہ ذہن اور جسم کے معمولات پر بھی محسوس ہوتا ہے۔

سب سے پہلے ذہنی قوت متاثر ہوتی ہے۔

انسان بار بار سوچتا ہے۔۔۔۔۔

میرا کام کیوں نہیں ہو رہا؟
اتنی کوشش کے باوجود نتیجہ کیوں نہیں مل رہا؟
یہ رکاوٹ کب ختم ہوگی؟

یہ مسلسل سوچ انسان کو اندر سے تھکا دیتی ہے۔ اعتماد کم ہونے لگتا ہے، فیصلہ کرنے میں وقت لگتا ہے اور انسان ہر نئے کام سے پہلے والی رکاوٹ کا تصور کرنے لگتا ہے۔

یہی کیفیت اگر طویل عرصے تک رہے تو کھانے پینے کے معمولات بھی بدل جاتے ہیں۔ کسی کا بھوک کا احساس کم ہو جاتا ہے، کوئی بے وقت کھانے لگتا ہے، کوئی ذہنی دباؤ میں ضرورت سے زیادہ کھانے لگتا ہے۔ ہاضمے کی شکایات بھی بعض لوگوں میں ذہنی دباؤ کے ساتھ بڑھ جاتی ہیں۔

علم طب کی روشنی میں جب سردی اور خشکی انسانی جسم میں غالب آجائیں تو اسے عموماً ایسی علامات کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے جہاں جسم میں حرکت، رطوبت اور نرمی کے مقابلے میں خشکی اور سختی کا تصور بڑھ جاتا ہے۔ اسی لیے اس کیفیت کو علامتی طور پر ہڈیوں، دانتوں، جوڑوں اور جسم کے ڈھانچے سے بھی جوڑا جاتا ہے۔

جس طرح ہڈی جسم کو سہارا دیتی ہے، اسی طرح نظم و ضبط انسان کی زندگی کو سہارا دیتا ہے۔ لیکن جب نظم و ضبط خوف اور سختی میں تبدیل ہو جائے تو سہارا بھی بوجھ محسوس ہونے لگتا ہے۔

اسی لیے اس کیفیت کا تعلق صرف رکاوٹ سے نہیں بلکہ برداشت، صبر، ذمہ داری اور اندرونی مضبوطی سے بھی سمجھا جاتا ہے۔

اور جب یہ کیفیت رجعتی زحل ہو جیسے آج کل ہے تو اسے اندر کی طرف پلٹنے، پرانے معاملات کو دوبارہ دیکھنے اور اپنی کمزوریوں پر دوبارہ کام کرنے کا وقت سمجھا جاتا ہے۔

یعنی انسان کو باہر کی دنیا سے لڑنے سے پہلے اپنے اندر کے خوف، مایوسی، بے یقینی اور کمزور ہوتی ہوئی ذہنی قوت کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

شاید ہر تاخیر سزا نہیں ہوتی۔
کچھ تاخیر انسان کو روکنے کے لیے نہیں،
بلکہ اسے ایک مضبوط بنیاد دینے کے لیے ہوتی ہے۔

اور شاید اسی لیے زندگی کی بعض سخت کیفیتیں ہمیں وہ سبق سکھاتی ہیں جو آسان حالات کبھی نہیں سکھا سکتے۔

اب بھی اگر زندگی میں آنے والی رکاوٹوں، مشکلات سے بھاگنے کی کوشش کریں، خوف،پریشانی کی وجہ سے کھانے کا پہننے کا گھومنے کا پتا ہی نہ ہو تو پھر آپ تحریر کو سمجھ نہیں سکے اور آپ کا اندرونی نظام زیادہ متاثر ہوگیا ہوا۔

31/08/2026

آپکے بگڑنے کی وجہ کیا ہے؟

27/08/2026

12 Rabi ul awwal

23/08/2026

کیوں پریشان ہو؟

اگر آپ کی ماہواری اچانک 5 دن سے کم ہو کر صرف 2 دن رہ گئی ہے تو اسے نظر انداز نہ کریں۔ بعض اوقات ذہنی دباؤ کم کھانا، ضرور...
19/08/2026

اگر آپ کی ماہواری اچانک 5 دن سے کم ہو کر صرف 2 دن رہ گئی ہے تو اسے نظر انداز نہ کریں۔ بعض اوقات ذہنی دباؤ کم کھانا، ضرورت سے زیادہ ورزش نیند کی کمی جسم میں چربی کی بہت کم مقدار یا ہارمونز سے متعلق مسائل اس تبدیلی کی وجہ بن سکتے ہیں۔

اپنے جسم کے اشاروں پر توجہ دیں، اور اگر یہ تبدیلی بار بار ہو رہی ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔

اپنی صحت کو بہتر طریقے سے ٹریک کرنے کے لیے 7 دن کا مفت ٹرائل حاصل کریں ۔

https://onelink.to/efvw8p

oladoc #

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali Shan Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Ali Shan Hub:

Shortcuts

Share