29/06/2025
جب "سائنس" نے معصومیت کو جلا ڈالا: نیو میکسیکو کی 13 سالہ لڑکیاں اور ایٹمی بم کا سچ!
از: راشد حسین
جولائی 1945، امریکہ کے ایک خوبصورت علاقے Ruidoso, New Mexico میں 13 سالہ لڑکیوں کا ایک گروپ مہم جوئی کے لیے کیمپنگ پر گیا۔ گرم موسم، صاف پانی، ہنستی کھیلتی زندگیاں، اور ان سب میں سب سے آگے ایک معصوم لڑکی باربرا کینٹ۔
یہ لڑکیاں دریا میں نہا رہی تھیں، جب اچانک آسمان پر ایک دھماکہ ہوا، روشنی کی شدید چمک، کانوں کو گونجتا شور، اور چند ہی گھنٹوں بعد آسمان سے "سفید برف" گرنے لگی۔
لیکن یہ برف نہیں تھی... یہ موت تھی۔
باربرا کینٹ کے مطابق:
> "آسمان عجیب سا ہو گیا، جیسے سورج نے اچانک زمین پر حملہ کر دیا ہو۔ پھر سفید فلیکس نیچے گرنے لگیں، جو ہمیں برف لگیں۔ ہم نے خوشی سے نہایا، وہ 'برف' چہرے پر لگائی… لیکن وہ گرم تھی، سرد نہیں۔ ہم نے سمجھا شاید گرمی کی وجہ سے ایسا ہے۔ ہم صرف 13 سال کی تھیں۔"
انہیں کیا معلوم کہ وہ "سفید فلیکس" دراصل Trinity Test کے ریڈیو ایکٹو فال آؤٹ تھے، دنیا کا پہلا ایٹمی بم تجربہ جو صرف 40 میل دور ہوا تھا
Trinity Test: ایٹمی بم کا پہلا دھماکہ
5:29am، 16 جولائی 1945 — Alamogordo کے قریب جنگلی وادی Jornada del Mu**to میں امریکہ نے دنیا کا پہلا ایٹمی دھماکہ کیا۔ سائنسدان، فوج، اور حکومت تو محفوظ مقام پر تھے، لیکن آس پاس ہزاروں عام لوگ، یہاں تک کہ صرف 12 میل کے فاصلے پر، خطرے سے بے خبر اپنے روزمرہ میں مصروف تھے۔
انہیں نہ وارننگ دی گئی، نہ محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ ریڈیو ایکٹو مواد کئی دن تک زمین پر گرتا رہا
نتیجہ: بچپن کی ہنسی، زندگی بھر کا دکھ
وہ 13 سالہ لڑکیاں، جنہوں نے موت کو برف سمجھ کر خود پر مل لیا — سب کی سب کینسر کا شکار ہوئیں۔
ان میں سے ہر ایک لڑکی 30 سال کی عمر سے پہلے دنیا چھوڑ گئی۔
صرف باربرا کینٹ بچیں، وہ بھی زندگی بھر کئی بار کینسر کے عذاب سے گزریں۔ اُن کا جسم بچ گیا، مگر بچپن کا معصوم ذہن خوف اور صدمے سے کبھی نہیں نکل سکا۔
سائنسدان ڈاپو مائیکلز کی کہانی — علم کا بوجھ
ڈاپو مائیکلز، جنہوں نے اس پروجیکٹ میں کام کیا، شروع میں پرجوش تھے۔ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ کس بربادی کا حصہ بن رہے ہیں۔
لیکن جب حقیقت سامنے آئی، جب انہیں پتہ چلا کہ ان کے تجربے نے کتنی معصوم جانوں کو متاثر کیا — وہ پاگل ہو گئے۔ اپنے ضمیر سے بھاگ نہیں سکے۔