Dr.Arslan Nawaz

Call Directions Contact the practice

Dr.Arslan Nawaz Advanced Endocrine & Metabolic Care
Consultant Endocrinologist & Diabetologist
Diabetes • Thyroid • Obesity • Osteoporosis • Hormonal Disorders

14/07/2026

🚨 کیا شوگر گردوں کو خاموشی سے خراب کر رہی ہے؟

اکثر لوگوں کو گردوں کی بیماری کی ابتدا میں کوئی علامت محسوس نہیں ہوتی۔

ذیابیطس گردوں کو آہستہ آہستہ نقصان پہنچا سکتی ہے، لیکن خوشخبری یہ ہے کہ بروقت شوگر کنٹرول، بلڈ پریشر کا علاج، اور باقاعدہ گردوں کے ٹیسٹ سے اس خطرے کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

✅ اگر آپ کو ذیابیطس ہے تو سال میں کم از کم ایک بار: • UACR (پیشاب میں پروٹین) • eGFR (گردوں کی کارکردگی)

ضرور چیک کروائیں۔

30/06/2026

کیا دل کی دھڑکن تیز ہونا صرف دل کا مسئلہ ہی ہوتا ہے ؟







🥤 کیا آپ کو ہمیشہ زیرو شوگر سافٹ ڈرنک ہی پینی چاہیے، یا کبھی دل چاہے تو ریگولر بھی پی سکتے ہیں؟اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ یا...
29/06/2026

🥤 کیا آپ کو ہمیشہ زیرو شوگر سافٹ ڈرنک ہی پینی چاہیے، یا کبھی دل چاہے تو ریگولر بھی پی سکتے ہیں؟

اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ یا تو پوری بوتل پیو یا بالکل نہ پیو۔

❌ ایسا ضروری نہیں۔

اگر کبھی دل چاہے تو صرف 50–100 ملی لیٹر ریگولر کولڈ ڈرنک بھی ایک بہتر حکمتِ عملی ہو سکتی ہے۔

📌 100 ملی لیٹر عام کولڈ ڈرنک میں تقریباً:
🔸 48 کیلوریز
🔸 12 گرام چینی

جبکہ 240 ملی لیٹر کی پوری کین میں تقریباً:
⚠️ 115 کیلوریز
⚠️ 29 گرام چینی

چینی اور کیلوریز کی مقدار کے ساتھ ساتھ گلائسیمک انڈیکس(GI) اور گلائسیمک لوڈ (GL)بھی اہم ہیں

🔹 100 ملی لیٹر ریگولر کولڈ ڈرنک کا گلائسیمک انڈیکس
• GI تقریباً 65
اور گلائسیمک لوڈ
• GL تقریباً 8 (درمیانی)
ہے۔

🔹جبکہ زیرو شوگر سافٹ ڈرنک میں
• کیلوریز نہ ہونے کے برابر
• چینی نہ ہونے کے برابر
• GI اور GL نہ ہونے کے برابر

یعنی زیرو شوگر سافٹ ڈرنک خون میں شوگر بڑھانے کے لحاظ سے بہترین انتخاب ہے۔

✅لہذااگر سافٹ ڈرنک پینی ہی ہو تو زیرو شوگر ورژن کو ترجیح دیں۔

لیکن اگر کبھی ریگولر کولڈ ڈرنک پینے کا دل چاہے تو پوری بوتل پینے کے بجائے صرف 50–100 ملی لیٹر پر اکتفا کریں۔

🎯 یاد رکھیں:
صحت مند زندگی کا مطلب ہر چیز چھوڑ دینا نہیں، بلکہ صحیح انتخاب، مناسب مقدار اور اعتدال اختیار کرنا ہے۔

کیا آپ گلائیسیمک انڈیکس اور گلائیسیمک لوڈ کے بارے میں جانتے ہیں یا مزید جاننا چاہتے ہیں؟

— Dr. Arsalan Nawaz
Endocrinologist | Diabetes, Thyroid & Hormone Specialist

🚨 کیا شوگر ہونے کے بعد ہوٹل، شادی یا دعوت کا کھانا نہیں کھا سکتے؟❌ ایسا نہیں ہے!ذیابیطس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ زندگی بھر ...
27/06/2026

🚨 کیا شوگر ہونے کے بعد ہوٹل، شادی یا دعوت کا کھانا نہیں کھا سکتے؟

❌ ایسا نہیں ہے!

ذیابیطس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ زندگی بھر ہر دعوت یا باہر کے کھانے سے محروم رہیں۔

اگر کبھی شادی، دعوت یا ہوٹل میں کھانا کھانا ہو تو چند باتوں کا خیال رکھیں:

🥩 پلیٹ میں پروٹین (چکن، مچھلی یا گوشت) کی مقدار زیادہ رکھیں۔

🥗 سلاد اور سبزیاں لازمی پلیٹ میں شامل کریں۔

🍚 چاول، بریانی، نان یا روٹی مناسب مقدار میں لیں۔

🥤 اگر کولڈ ڈرنک پینے کا دل چاہے تو بہتر انتخاب ڈائیٹ یا شوگر فری کولڈ ڈرنک ہو سکتا ہے۔

🚶 اگر ممکن ہو تو کھانے کے بعد 10–15 منٹ چہل قدمی کریں۔

🩸 اپنی شوگر باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں، تاکہ آپ کو معلوم رہے کہ مختلف غذائیں آپ کی شوگر پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہیں۔

🎯 ذیابیطس میں کامیابی کا راز ہر چیز چھوڑ دینا نہیں، بلکہ صحیح انتخاب، مناسب مقدار اور اعتدال ہے۔

❓آپ کے لیے شادی یا ہوٹل میں سب سے مشکل چیز کس سے پرہیز کرنا ہوتا ہے؟

🍚 بریانی
🍰 میٹھا
🥤 کولڈ ڈرنکس
🍞 نان یا روٹی

اپنی رائے کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔

👨‍⚕️ Dr. Arsalan Nawaz
FCPS Endocrinology | FCPS Medicine | MRCP (UK)

25/06/2026

کیا ہر تھکن کی وجہ تھائیرائیڈ ہی ہے؟


🚨 کیا وزن کم کرنے کے لیے بھوکا رہنا ضروری ہے؟❌ نہیں!وزن کم کرنے کا مطلب کھانا چھوڑ دینا یا خود کو بھوکا رکھنا نہیں، بلکہ...
24/06/2026

🚨 کیا وزن کم کرنے کے لیے بھوکا رہنا ضروری ہے؟

❌ نہیں!

وزن کم کرنے کا مطلب کھانا چھوڑ دینا یا خود کو بھوکا رکھنا نہیں، بلکہ صحیح مقدار میں متوازن غذا کھانا ہے۔

بہت سے لوگ وزن کم کرنے کے لیے ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں، انتہائی سخت ڈائٹ اختیار کرتے ہیں یا اپنی پسندیدہ غذاؤں سے مکمل پرہیز کر لیتے ہیں۔ ایسے طریقوں سے وقتی طور پر وزن کم ہو سکتا ہے، لیکن اکثر وزن دوبارہ بڑھ جاتا ہے۔

صحت مند اور پائیدار وزن میں کمی کے لیے ضروری ہے کہ غذا میں:

🥚 مناسب پروٹین شامل ہو

🥗 سبزیاں اور سلاد وافر مقدار میں ہوں

🍎 پھل مناسب مقدار میں استعمال کیے جائیں

🌾 مکمل اناج کو ترجیح دی جائے

🥜 صحت مند چکنائیوں کا اعتدال سے استعمال کیا جائے

یاد رکھیں، وزن کم کرنے کا مقصد صرف ترازو پر عدد کم کرنا نہیں بلکہ مجموعی صحت کو بہتر بنانا ہے۔

🎯 وزن کم کرنے کا راز بھوکا رہنا نہیں، بلکہ متوازن غذا، مناسب جسمانی سرگرمی اور مستقل مزاجی ہے۔

❓کیا آپ نے وزن کم کرنے کے لیے کبھی کوئی سخت ڈائٹ آزمائی ہے؟

اگر ہاں، تو آپ کا تجربہ کیسا رہا؟ کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔

👨‍⚕️ Dr. Arsalan Nawaz
FCPS Endocrinology | FCPS Medicine | MRCP (UK)

🚨 کیا وزن کم نہ کر پانا صرف ارادے کی کمزوری ہے؟❌ نہیں!بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ موٹاپا صرف زیادہ کھانے یا کم ورزش کرنے کا...
24/06/2026

🚨 کیا وزن کم نہ کر پانا صرف ارادے کی کمزوری ہے؟

❌ نہیں!

بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ موٹاپا صرف زیادہ کھانے یا کم ورزش کرنے کا نتیجہ ہے، لیکن حقیقت اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔

موٹاپا ایک دائمی طبی بیماری ہے جس میں جینیاتی عوامل، ہارمونز، نیند، ذہنی دباؤ، ماحول اور طرزِ زندگی سب اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اسی وجہ سے ایک ہی غذا یا ایک ہی طریقہ ہر شخص کے لیے یکساں مؤثر نہیں ہوتا۔

بعض افراد صرف غذا اور ورزش سے وزن کم کر لیتے ہیں، جبکہ بعض مریضوں کو طبی نگرانی، ادویات یا بعض صورتوں میں وزن کم کرنے کی سرجری کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

🎯 موٹاپا کردار کی کمزوری نہیں، بلکہ ایک قابلِ علاج طبی بیماری ہے۔

اگر آپ وزن کم کرنے کی بار بار کوشش کے باوجود کامیاب نہیں ہو پا رہے تو مناسب طبی مشورہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

کیا آپ نے کبھی وزن کم۔کرنے کی کوشش کی ہے ؟ اور آپ اس میں کس حد تک کامیاب ہوئے اور آپ کو اس میں کیا مشکلات پیش آئیں؟ کمینٹس میں بتائیے۔

👨‍⚕️ Dr. Arsalan Nawaz
FCPS Endocrinology | FCPS Medicine | MRCP (UK)

24/06/2026

کیا موٹاپا صرف ذیادہ کھانے سے ہوتا ہے ؟



22/06/2026

انسولین کے بارے میں پائے جانی والی غلط فہمیاں




#شوگر

Address

Lahore

Telephone

+923458438177

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Arslan Nawaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Arslan Nawaz:

Shortcuts

Share