Young Psychologist

Young Psychologist There is no shame in getting help

15/05/2026
13/05/2026

ماضی ایک اچھا استاد تو ہو سکتا ہے، لیکن یہ رہنے کے لیے اچھی جگہ نہیں ہے۔ بہت سے لوگ اپنی زندگی کا بہترین حصہ صرف اس لیے ضائع کر دیتے ہیں کہ وہ کسی پرانی تکلیف کو پکڑ کر بیٹھے رہتے ہیں۔ جب آپ کسی دکھ کو بار بار دہراتے ہیں، تو آپ اپنے دماغ کو دوبارہ وہی تکلیف سہنے پر مجبور کرتے ہیں۔ جو ہو گیا، اسے بدلا نہیں جا سکتا، لیکن اس سے حاصل ہونے والے سبق کو اپنی طاقت بنایا جا سکتا ہے۔ اپنے آپ کو معاف کرنا سیکھیں اور زندگی کو ایک نیا موقع دیں۔ آپ کا آج آپ کے کل سے زیادہ اہم ہے، اسے پچھتاووں کی نذر نہ کریں۔

08/05/2026

کچھ اندازوں کے مطابق انسان روزانہ ہزاروں فیصلے کرتا ہے۔ ان میں سے بہت سے فیصلے خودکار انداز میں ہوتے ہیں۔ ذرا غور کریں کہ کتنی بار انسان:
بغیر سوچے اوورتھنکنگ شروع کر دیتا ہے۔
جذباتی ردِعمل دے دیتا ہے۔
خود پر شک کرنے لگتا ہے۔
وہی پرانی عادتیں دہراتا رہتا ہے۔

بغیر یہ سمجھے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ کئی بار مسئلہ ایجوکیشن یا صلاحیت کا نہیں ہوتا،
بلکہ لاشعوری patterns ہوتے ہیں۔

اور اگر patterns سیکھے جا سکتے ہیں تو بدلے بھی جا سکتے ہیں۔

When kindness come back multiplied✨💫
28/11/2025

When kindness come back multiplied✨💫

28/08/2025

ہر بات کا فوری اور ہر وقت جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔ جلدی react دکھانا آپ کی hidden personality traits کو ظاہر کر سکتا ہے، *جیسے کہ impatience یا impulsiveness۔ ایسے ردِعمل اکثر misunderstandings اور conflicts کا باعث بنتے ہیں* ۔

بہتر ہے کہ situations کو سمجھ کر، patience کے ساتھ اور سوچ سمجھ کر جواب دیا جائے۔ اس سے نہ صرف آپ کی communication skills بہتر ہوتی ہیں بلکہ آپ کی emotional intelligence بھی مضبوط ہوتی ہے، جو کہ personal اور professional زندگی دونوں میں بہت اہم ہے۔

یاد رکھیں، calm اور thoughtful response آپ کو زیادہ قابلِ احترام اور قابلِ اعتماد بناتا ہے۔
اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھیں

24/07/2025

🌞 دن کا آغاز مثبت سوچ کے ساتھ — سائنسی بنیاد پر 🌞

🧠
"تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دن کی شروعات اگر مثبت سوچ، شکر گزاری اور سیلف کمپیشن (خود سے ہمدردی) سے کی جائے تو ذہنی صحت، جذباتی لچک (resilience)، اور دماغی کارکردگی میں واضح بہتری آتی ہے۔"
📚
🔹 According to Barbara Fredrickson’s Broaden-and-Build Theory (2001),

"Positive emotions broaden one’s awareness and encourage novel, varied, and exploratory thoughts and actions. Over time, this builds lasting personal resources — from physical and intellectual to social and psychological."

🌷
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ دن کا آغاز مثبت سوچ، دعا یا شکر سے کریں — تو آپ کا دماغ خودکار طور پر زندگی کے بہتر امکانات دیکھنے لگتا ہے۔

📌
آج کا ذہنی ارادہ:
✔ میں ہر حال میں بہتری تلاش کروں گی
✔ میں اپنی توانائی مثبت لوگوں اور چیزوں پر مرکوز رکھوں گی
✔ میں خود کو معاف اور قبول کروں گی

🕊️
"سوچ بدلیے، دنیا بدلے گی۔
کیونکہ مثبت سوچ صرف خیال نہیں، ایک شعوری انتخاب ہے۔"

آپ کے بچوں کی عزت ہر چیز سے بڑھ کر ہےخاندان کی محفلوں میں اور دوستوں کے درمیان یہ نہ بھولیں کہ اپنے بچوں کی عزت اور ان ک...
06/04/2025

آپ کے بچوں کی عزت ہر چیز سے بڑھ کر ہے

خاندان کی محفلوں میں اور دوستوں کے درمیان یہ نہ بھولیں کہ اپنے بچوں کی عزت اور ان کے اندر اعتماد پیدا کرنا آپ کی پہلی ذمے داری ہے

کسی کو خوش کرنے کے لیے اپنے بچوں کی تذلیل نہ ہونے دیں اور نہ ہی کسی کو یہ اجازت دیں کہ وہ مذاق کے بہانے آپ کے بچوں کو نیچا دکھائے اور آپ صرف ہنس کر سب کچھ برداشت کریں جیسے آپ کو کوئی اعتراض نہیں

اگر کوئی آپ کے بیٹے یا بیٹی کو منفی الفاظ سے یاد کرے تو کبھی یہ نہ کہیں کہ ہاں یہ بات سچ ہے
بلکہ محبت اور دانائی سے اپنے بچے کا دفاع کریں

کبھی بھی دوسروں کے سامنے کسی کے کہنے پر اپنے بچے کو ڈانٹنے یا سزا دینے پر مجبور نہ ہوں

بچوں پر تنقید یا شکایت ان کے سامنے یا لوگوں کے بیچ نہ کریں

ایسے موقعے بظاہر چھوٹے لگتے ہیں لیکن بچے کی شخصیت پر بہت گہرا اثر چھوڑ جاتے ہیں اور اس کا اعتماد کمزور کر سکتے ہیں

بچوں کی پُشت بنیں ان کا سہارا بنیں
اور اگر وہ غلطی کریں تو اکیلے میں ان کی رہنمائی کریں لوگوں کی نظروں سے دور بیٹھ کر نرمی سے سمجھائیں۔

Address

Muslim Town
Lahore

Telephone

+923170318989

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Psychologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Young Psychologist:

Shortcuts

Share