Therapy Zone

Therapy Zone 🚨Online + Offline Therapeutic Treatment By Clinician Sania Khaleeq ...

🎗 Psychological ,Psychosexual, Ethical, Marital Revival Zone .

plx come to whtsapp

0334 4019300

21/05/2026

اپکا پارٹنر آپکو خاموش اذیت بھی دے سکتا ھے تاکہ آپکا وجود بیمار پر جائے اور ایسی واردات صرف ایک عیار پارٹنر ہی ڈال سکتا ھے ۔

حسدی لوگوں سے بچیں ۔حسد کرنے والا دوسرے کی اچھی چیزوں رشتوں ,خوبصورتی , رزق گھر ,محبتوں ,آسائشوں , نعمتوں , خوشیوں , زیو...
21/05/2026

حسدی لوگوں سے بچیں ۔

حسد کرنے والا دوسرے کی اچھی چیزوں رشتوں ,خوبصورتی , رزق گھر ,محبتوں ,آسائشوں , نعمتوں , خوشیوں , زیورات , رزق , کچن , بزنس , اچھے کپڑوں , اچھی جوتیوں , شہرت , کار اچھی بائیک , اچھا لائف پارٹنر اور لائف پارٹنر کی محبت کو بھی ختم کر دیتا ھے کہیں اچھا رشتہ ھو گیا ھے بیٹی یا بیٹا فرمانبردار ہیں وغیرہ وغیرہ ہر چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی چیز سے حسدی بہت جلتا سڑتا رہتا ھے چھپ چھپ کر خبریں رکھتا ھے باتوں باتوں میں اندر کی باتیں پوچھتا ھے کیونکہ وہ برداشت نہیں کر پاتا اگر اسکے پاس معمولی سی بھی نعمتوں کی کمی ھو یا پیٹ بھرا بھی ھو گا مگر حسدی کی نیت مرتے دم تک گندی لالچی رہتی ھے تو وہ کسی دوسرے بہن بھائی رشتے دار کولیگ دوست کو ان نعمتوں میں خوش دیکھ کر یا سن کر مسکرا تو دیتا ھے لیکن اندر سے سڑ بھن کر کوئلہ ہو جاتا ھے یہی سوچتا ھے اسے کیوں مل گیا مجھے کیوں نہیں ملا جبکہ یہ تقسیم اللہ پاک کی ھے مگر حسدی سمجھتا ھے اگر میرے پاس نعمتوں کی کمی ھے تو مجھے چھین لینی چاہئیے یا دوسرے کو بھی اس نعمت سے محروم ھو جانا جائیے جو میرے پاس نہیں ھے جتنی جلن بڑھتی جاتی ھے اتنا ایک حسدی انسان اور اسکی منفی انرجی دوسرے خوش انسان کی ذات اسکے گھر کو نقصان دیتی رہتی ھے حسدی لوگ اگر ذہن میں کچھ جلن رکھتے ہوئے سوچنے بھی لگ جائیں کہ اس دوست اس رشتے کی خوشیاں مجھ سے زیادہ کیوں ہیں بس اتنا سوچنا ہی کافی ہوتا ھے سمجھیں وہیں اسی وقت منفی انرجی خوش انسان کی خوشیوں کو کھا گئ جہاں کسی حسدی نے آپکا رزق دیکھ لیا سمجھیں رزق بند ھونا شروع ھو گیا مسائل شروع ،، صرف دل میں آنے کی دیر ھوتی ھے کہ حسدی لوگ دوسرے کو صرف دل میں حسرت سے سوچیں بات کریں یا دیکھیں کہ ہمارے پاس نہیں ھے لیکن دوسرے کے پاس ھے سمجھیں آپکا زوال شروع ،،،،،،، اگلا سٹیپ کہ شدید حسدی سوچ جلن کے بعد باقاعدہ پریکٹیکلی نقصان پہنچانے پہ بھی اتر آتی ھے جس میں مختلف معاملات کو خراب کرنے کیلئے جادو تعویزات وغیرہ کروانا دوسروں کی بیویاں اور ہذبینڈ کو خراب کرنا سب سے پہلے شروع ھوتا ھے ۔ اس لئے اپنی خوشیوں چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بھی گھر سے باہر کے بہن بھائیوں جنکا آپکو اندازہ ھو کہ وہ لالچی نیت رکھتے ہیں نزدیکی رشتوں لوگوں سے بچا کر رکھیں ورنہ آپ ہمیشہ روتے ہی رہیں گے ۔

چلتے چلتے میں اپنا ذاتی تجربہ بھی ضرور شیئر کروں گی ہم فیملی کئ سالوں سے ماشاءاللہ الحمداللہ باقاعدہ گرمیوں کی چھٹیوں میں پہاڑی علاقوں پہ سیر و تفریح کرنے جاتے رہے ہیں اتنا خوشی سے وقت گزرتا رہا ہم پوری فیملی کیلئے ایک ایک ایک دن بہت بہت بہترین خوبصورت یادگار ثابت ہوتا رہا کیونکہ میں کبھی اپنے معالات دوسروں تک نہیں پہنچاتی سوائے ایک دو بہن بھائیوں کے الحمداللہ ،، مگر پچھلے سال میرے ہذبینڈ نے میرے منع کرنے کے باوجود جانے سے پہلے اپنے بہت نزدیکی رشتوں کو ہمارے سیروتفریح پر جانے کا بتا دیا ،، اففف اففف آپ یقین کریں گھر سے نکلتے وقت سے لے کر گھر واپس پہنچنے تک ہم صرف غصہ تکلیف شکایتوں آوازاری کا ہی شکار رہے☠️ لاکھوں خرچ کر کے بھی کچھ مزہ نہیں آیا بلکہ غصے میں یہ فیصلہ ھوا اب نہیں جائیں گے کیونکہ پہلی بار ہمارا وزٹ اتنا بے کار رہا کہ بچے بھی ناخوش جب میں نے غور کیا ایسا اس بار کیوں ھوا جبکہ کبھی ایسا کچھ نہیں ھوا پھر یاد آیا کیونکہ جانے سے پہلے میرے ہزبینڈ ایک فیملی کو بتا چکے تھے جنکو نہیں بتانا چاہئیے تھا اور میں نے منع بھی کیا تھا نتیجہ میری فیملی کو بھگتنا پرا ۔

اندازہ کیجئے حسدی لوگ آپکو کیسے دور بیٹھے اپنی منفی انرجی کا شکار کرتے ہیں اس لئے چھپا کر رکھیں خود کو اپنی خوشیوں کو تاکہ آپ روتے نہ رہیں بلکہ زندگی اور اللہ پاک کی نعمتوں کو انجوائے کریں ۔ ✨️🎉🎈🎊🎖🎉





Clinician Sania Khaleeq

26/04/2026

Clinician Sania Khaleeq

حمل میں بچہ بچائیں حاملہ خاتون جو دیکھتی سنتی محسوس کرتی ھے جو سوچتی ھے جو کھاتی ھے جتنا سوتی ھے خوش ھے یا دکھی ھے یعنی ...
13/03/2026

حمل میں بچہ بچائیں

حاملہ خاتون جو دیکھتی سنتی محسوس کرتی ھے جو سوچتی ھے جو کھاتی ھے جتنا سوتی ھے خوش ھے یا دکھی ھے یعنی اسکی زندگی کا ایک ایک لمحہ ایک ایک جذبہ چاہے وہ خوشی کا ھو یا غم کا اس تک پہنچنے کے بعد اسکے بچے کو فورا بہترین انرجی بھی دیتا ھے یا پھر شدید متاثر کرتا ھے ،، ایسا بلکل نہیں ھے کہ حاملہ خاتون دکھی ھو غم میں ہو چیخو پکار چل رہی ھو اور اسکے اندر بننے والے بچے کے دل و دماغ پر ٹراما یعنی صدمے کے زور دار ہتھوڑے نہ پریں بلکہ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں ایک انسان 40 کی عمر میں ایک زور دار چیخ کی آواز سے کس حد تک ڈرتا اور متاثر ہوتا ھے جبکہ وہ اعصابی طور پر ایک ہاتھ کے سائز جتنے بچے سے کس حد تک مضبوط ھے اسکے مقابلے میں ایک ہاتھ کے سائز جتنے بچے تک اگر اسی زور دار فریکوئنسی سے چیخیں پہنچ رہی ہوں تو اندازہ کیجئے اس ہاتھ کے سائز جتنے بچے کا دل جو ابھی والدہ کے جسم کے اندر دھڑکنوں سے جڑا ہوا ھے جذبات سے جڑا ہوا ھے کس قدر ڈر خوف اور ٹراما کا شکار ہو گا ،، جو ماں کے پیٹ میں اسی فریکوئنسی پر سننے والی چیخ کو برداشت کر رہا ھے کیا وہ ہیلتھی Growing condition میں رہے گا ؟؟؟؟ سہم جائے گا وہ چھوٹا سا لوتھرا ، ہاف بوائلڈ انڈے جیسا نرم نرم جسم کیا اتنی شدید صدمے کی انرجی کو برداشت کر سکے گا ؟؟؟ نہیں کر سکتا اسکا دل مردہ ھو جائے گا دماغ ریزہ ریزہ ھو جائے گا کیونکہ اتنا کچا جسم نرم نرم سا۔۔۔

جسے ایک 30 یا 40 سال کی ماں برداشت کر رہی ھے چیخ کا مطلب دکھ درد تکلیف لڑائی جھگڑوں کی وائبریشن ،، یہی ٹراما انرجی یعنی صدمے سے بھری انرجی جو حاملہ لڑکی کے پاس تھی اس سے دس گناہ زیادہ اس ایک ہاتھ کے سائز جتنے بچے کے دل اور دماغ کے اندر پہنچ کر بچے کے دل دماغ کے سیلز اور جسم کے باقی حصوں کے مسلز کو پیٹ کے اندر ہی زخمی کرتی جاتی ھے بچے کے دماغ کی نشونما خراب " اوٹزم " شروع کیونکہ سیلز ڈیمیج مسلز ٹوٹے پھوٹے رہ گئے ،، اتنی خطرناک انرجی جب بچے کے اندر سٹور ہو جاتی ھے تب پیدائشی مسائل رونما ہوتے ہیں اور الزام پیدا کرنے والی پہ لگتے ہیں جبکہ اس کے ذمہ دار سسرال اور ہذبینڈ خود ہیں یہی پیٹ کے اندر ملنے والا ٹراما بچے کو پیدائش کے بعد درجنوں نفسیاتی اور جسمانی مسائل کا شکار کرتے ہیں اور آج کے بیشتر GEn Z اسی ٹراما کو پیٹ میں برداشت کرتے ہوتے جوان ھو چکے ہیں انکی عادات یا تو نیلی فلمز یا لڑکیاں کیونکہ انہیں ویلیو ملے جو انہیں انکی والدہ کے اندر رہتے ہوئے نہیں ملی ایسے ٹراما شکار جوان لڑکے اور لڑکیاں کئ بار کینسر سیل کو ایکٹو کر لیتے ہیں ذہنی طور پر کمزور ڈرے سہمے یا مجرم ذہنیت کے فراڈئیے نکل آتے ہیں اور کئ بار شدید جنسی ڈیزائز کئ ساتھ دن میں 4 سے پانچ بار س ی ک س کرنے کے بعد بھی نئی پراسٹیٹیوٹ ڈھونڈتے پھرتے ہیں کہ ہماری جنسی ڈیزائز بہت ہیں ہمیں چار شادیاں کرنی ہیں اور ابھی تو ایک ہوئی ھے جبکہ ایسا جنسی جنونی رویہ ایک نفسیاتی ٹراما کا شکار مرد ٹراما کی وجہ سے دیتا ھے جو کئ بار والدہ کے پئٹ میں ملا ہوتا ھے اور کئ بار بچپن کے کسی حادثے کا رزلٹ ہوتا ھے ۔

لیکن مزے کی بات یہ ھے کہ ان سب گہری سائنٹیفک باتوں کا ہماری 80 فیصد جاہل عوام پر کوئی اثر نہیں انہیں صرف اپنی جاہل گنوار لالچی کم ظرفی سے بھری سوچوں اور حرکتوں سے پیار ھے اور جہالت سے پیار ہمیشہ قائم رہے گا کیونکہ خود جاہل جو ہوئے ۔

___________////___________






Clinician Sania Khaleeq

12/03/2026




فالتو تعلق فالتو چیزیں  زندگی میں کچھ رشتے کچھ تعلق کچھ کپڑے کچھ جوتیاں کچھ خراب انڈرگارمنٹس کچھ بے کار فرنیچر کچھ ہلکے ...
11/03/2026

فالتو تعلق فالتو چیزیں

زندگی میں کچھ رشتے کچھ تعلق کچھ کپڑے کچھ جوتیاں کچھ خراب انڈرگارمنٹس کچھ بے کار فرنیچر کچھ ہلکے ٹوٹے برتن کچھ استعمال نہ آنے والی اشیاء بے کار جگہ گھیر کر پری رہتی ہیں جو صرف بلیک انرجی کو آپکی طرف کھینچتی ہیں آپکے گھر آپکی شخصیت اور آپکی مثبت ذہنی صلاحیتوں کو متاثر کرتی ھے خود کی زندگی اور گھر کو فالتو اشیاء فالتو تعلقات فالتو ٹاکسک زبردستی کے رشتوں اور چیزوں سے خالی کیجئے انہیں اپنی ذہنی جسمانی زندگی اپنی الماریوں اور اپنے گھروں سے باہر پھینک دیجئے کیونکہ زندگی کو پرسکون بنانے کیلئے گھر کی اور تعلقات کی صفائی کرتے رہنا بہت ضروری ہوتا ھے کیونکہ Clutter یعنی فالتو اشیاء آپکی پرسنیلیٹی کی کشش کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیتی ھے خود کو بروقت بچا لینا ہی عقل مندی کا ثبوت ھے ۔
سمجھ آئی جے 😶





Clinician Sania Khaleeq

07/03/2026
07/03/2026

اچھی قسمت اپکے بروقت بہترین فیصلے خالص نیت اور نیک عمل کی محتاج ھے ناکہ فراڈ سے کمایا گیا پیسہ آپکی اچھی قسمت کی نشانی ھے ۔

Address

Lahore
05450

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Therapy Zone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share