27/08/2026
شاٹیکا (عرق النساء) — ایک خاموش چیخ
کہیں ریڑھ کی ہڈی کے کسی کونے میں دبی ایک نس، جب صبر کا دامن چھوڑ بیٹھتی ہے، تو پورے جسم میں درد کی ایک اداس لہر دوڑ جاتی ہے۔ یہ درد کمر سے نکلتا، کولہے کو چیرتا، رانوں کے بیچ بہتا، اور پنڈلیوں میں اتر کر قدموں تک دستک دیتا ہے۔ یہ کوئی عام درد نہیں، یہ عرق النساء ہے — ایک نام جو سننے میں خوش آہنگ، مگر جینے میں اذیت ناک ہے۔
شاٹیکا کی کہانی — درد اور برداشت کا سنگم
شاٹیکا کا آغاز اکثر اچانک ہوتا ہے۔ کبھی ایک بھاری بوجھ اٹھاتے وقت، کبھی غلط انداز میں بیٹھنے یا لیٹنے سے، تو کبھی خاموشی سے بڑھتی ہوئی ریڑھ کی کمزوری کے سبب۔
ابتداء میں ہلکی سی جلن، کچھ بےچینی، اور پھر آہستہ آہستہ وہ درد جو دن میں خواب چرا لے اور راتوں کو نیند۔ ایک ایسا درد جو جسم سے زیادہ روح کو تھکا دیتا ہے۔
ہومیوپیتھک روشنی میں امید کی کرن
ہومیوپیتھی — جسم کی اپنی قوتِ مدافعت کو جگانے کا فن۔
جہاں دوسرے طریقے محض درد کو دباتے ہیں، ہومیوپیتھی بیماری کی جڑ کو چھوتی ہے، نرمی سے، محبت سے۔
چند ہومیوپیتھک موتی جو شاٹیکا کے اندھیرے میں امید کی چمک بکھیرتے ہیں:
آخری بات
شاٹیکا ایک صبر آزما راستہ ہے، مگر ہومیوپیتھی کے نرگسی پھول ہاتھ میں تھامے، یہ راستہ پھولوں بھرا بھی ہو سکتا ہے۔ بس یقین، محبت اور وقت کی ضرورت ہے۔
ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد عمر اکبر