15/06/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ازقلم زینب صفدر
تاریخ: 15/6/26
کالم نمبر:514
مستند احادیث اور ہمارے بچوں کا روشن مستقبل
آج کل ایک سوچ عام ہو رہی ہے کہ ہمارے پاس قرآن موجود ہے پھر ہمیں احادیث کی کیا ضرورت؟ حالانکہ یہ حقیقت ہمیں کبھی نہیں بھولنی چاہیے کہ قرآن اور حدیث ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں۔ جہاں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں احکام نازل فرمائے وہیں ان پر عمل کرنے کا طریقہ اور ان کی تشریح ہمیں نبی کریم ﷺ کی احادیث سے ہی ملتی ہے۔
المیہ یہ ہے کہ کچھ لوگ اپنی طرف سے بات گھڑ کر اسے حدیث کا نام دے دیتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک عمل ہے۔ رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے کہ جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولا (یعنی اپنی بات کو میری طرف منسوب کیا) وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
اسی لیے یہ ضروری ہے کہ ہم خود بھی مستند احادیث کا مطالعہ کریں اور اپنے بچوں کی بنیاد بھی صحیح علم پر رکھیں۔
کیا آپ اپنے بچوں کے لیے کوئی ایسی کتاب تلاش کر رہے ہیں جو ان کی عمر کے مطابق ہو سمجھنے میں آسان ہو اور جس کا مواد مستند ہو؟
یاد رکھیں! بچوں کی تربیت میں چھوٹی سی کوشش بھی بڑے اثرات مرتب کرتی ہے۔ بظاہر ہمیں لگتا ہے کہ بچہ ابھی چھوٹا ہے اسے کیا سمجھ آئے گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ ہر بات اور ہر رویے کو بہت گہرائی سے محسوس کرتا ہے۔ آپ جس طرح اس کی تربیت کا بیج بوئیں گی وہی پھل پائیں گئیں
اگر آپ الطبیہ انٹرنیشنل کی اس کتاب کو اپنے معمول کا حصہ بنا لیں روزانہ بچے کو اپنے پاس بٹھا کر ایک حدیث اور اس کا ترجمہ سنائیں تو یقین جانیں کہ اس کے دل میں نبی کریم ﷺ کی محبت کا پودا جڑ پکڑ لے گا۔ یہ کتاب محض الفاظ نہیں بلکہ آپ کے بچے کی زندگی سنوارنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو اسے چھوٹی عمر سے ہی اسلامی تعلیمات سے جوڑ دے گی۔
آپ کی اسی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے "الطبیہ انٹرنیشنل" نے ایک انتہائی خوبصورت اور مختصر کتاب پیارے بچوں کے لیے 50 احادیث تیار کی ہے۔
اس میں انتہائی اہم احادیث کا انتخاب کیا گیا ہے۔
احادیث کا مفہوم انتہائی آسان زبان میں پیش کیا گیا ہے تاکہ بچے آسانی سے سمجھ سکیں۔
بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے خوبصورت رنگوں کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
والدین کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے بچوں کی زندگی کو سنتِ نبوی ﷺ کی روشنی سے منور کریں۔ یہ چھوٹی سی کتاب نہ صرف بچوں کی تربیت میں معاون ثابت ہوگی بلکہ ان کے لیے دین اسلام کو سمجھنے کا پہلا قدم بھی بنے گی۔
ان شاءاللہ تعالیٰ
آج ہی اپنے بچوں کے لیے یہ کتاب حاصل کریں اور انہیں اسلامی تعلیمات کے خوبصورت سفر کا حصہ بنائیں۔
رابطہ کے لیے:
فون: 04237800917