Dr Abdul Majid Pulmonologist.

Directions

Dr Abdul Majid Pulmonologist. MBBS,FCPS Medicine(imm).FCPS Pulmonology(r)
Deals with chest related Issues In Lahore

19/09/2026

کینسر کا پھیلاؤ ایسے لگ رہا ہے جیسے خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے،پچھلے ایک ہفتے میں پانچ چھ مریض ایسے دیکھے ہیں جن کو کینسر ہے اور وہ بھی پھیلا ہوا۔یا تو پھیپھڑے کا کینسر ہے جو باقی جسم میں پھیلا ہوا ہے یا کسی اور جگہ کا کینسر ہے جو پھیپھڑے تک پھیل چُکا ہے۔ایسے مریض سانس کی خرابی،کھانسی اور چھاتی میں درد وغیرہ کی شکایت کے ساتھ آئے ہیں۔
اس مریضہ کو چھ ماہ پہلے کمر میں درد کی شکایت ہوئی جس کو شائٹیکا بتایا گیا اور اُسی کا علاج شروع کیا گیا،لیکن کچھ عرصے بعد سے سانس خراب اور کھانسی شروع ہو گئ ہے جس کو جب چیک کیا تو پھیپھڑے میں ماس پڑا تھا کینسر کا اور جھلی میں پانی پڑ چُکا تھا۔کینسر کی مکمل تشخیص کے لیے ٹیسٹ بھجوائے ہیں ساتھ میں پانی نکالنے کے لیے ٹیوب ڈال دی ہے مریضہ کو۔اللہ پاک شفا دیں۔آمین
ڈاکٹر عبدالماجد مجاہد پلمونولوجسٹ ۔
03021477469(whtsapp).

18/09/2026

یہ نوجوان بچپن سے دمہ کا مریض ہے لیکن اس کو کبھی بہت زیادہ سیریس نہیں لیا،ہمیشہ ٹیکہ وغیرہ لگوا کے کچھ دن گزارتے تھے۔اس طرح وقتی آرام تو مل جاتا رہا ہے لیکن آہستہ آہستہ مریضہ کا دمہ ٹھیک کنٹرول نہ ہونے سے بگڑتا رہا ہے۔اب مریض ہر کچھ دن بعد سانس خراب ہو جاتی ہے،کھانسی اور بلغم آنے لگ جاتی ہے۔اصل میں مریض کو اب فنگس انفیکشن ہو گیا ہوا ہے،اسی لیے اب بار بار سانس خرابی اور کھانسی رہتی ہے۔
مریض کو فنگس انفیکشن کے لیے دوائی شروع کرائی ہے اب الحمدللہ کافی بہتر حالت میں ہیں۔
سانس اور کھانسی کے مسائل کی تشخیص اور اُن کے حل کے لیے آپ ہمیں چیک کرا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالماجد مجاہد پلمونولوجسٹ ۔
03021477469(whtsapp).

18/09/2026

پھیپھڑے کی کوئی بھی بیماری آپ اگر اگنور کریں گے تو پھر اپنے لیے ایک گڑھا کھود رہے ہیں۔اگر ایک بہتر سانس کے ساتھ جینا چاہتے ہیں تو پھر سانس کھانسی کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو فوری ڈاکٹر کو دکھائیں ورنہ بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

18/09/2026

یہ نوجوان ایلومینیم فیکڑی میں کام کرتا ہے۔بلکل ٹھیک ٹھاک تھا،ڈیڑھ ماہ پہلے بُخار ہوا جو کہ دوائی لینے سے بہتر ہو گیا لیکن ایک ہفتہ بعد پھر سے دوبارہ تیز بُخار شروع ہو گیا جس کے ساتھ بلغم والی کھانسی اور سانس کی اتنی خرابی ہوئی کہ تین چار دن ICU میں رہنا پڑا ہے۔مریض کا ایکسرے اور سی ٹی سکین کرایا ہے جس میں دونوں طرف نمونیا پھیلا ہوا ہے اور بائیں طرف پس پڑ گئ ہے جسے Lung Abscess کہتے ہیں۔
اگر پہلی بار بُخار کے وقت مریض کی تشخیص اور ٹھیک علاج ہو جاتا تو شائد دوبارہ اتنا بڑا مسئلہ سامنے نہ آتا۔ابھی Lung Abscess کے لیے دوائی شروع کرائی ہوئی ہے اور اب کافی بہتر ہو گیا ہے۔آکسیجن اُتر گئ ہے،بُخار بھی نہیں ہو رہا لیکن ابھی پیپ موجود ہے جب وہ ختم ہو گی پھر مریض مکمل ٹھیک ہو گا۔Lung abscess میں چھ سے آتھ ہفتے تک دوائی دینی پڑ سکتی ہے اور بعض اوقات سرجری بھی کرانی پڑتی ہے اس لیے وقت پر ٹھیک تشخیص اور علاج سے آپ اس سے بچ سکتے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالماجد مجاہد پلمونولوجسٹ ۔
03021477469(whtsapp).

17/09/2026

وقت پر کھانسی،بُخار،چھاتی میں درد کی ٹھیک تشخیص نہ ہونے سے مسئلہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ چھاتی پیپ سے بھر گئ ہے جسے نکالنے کے لیے ٹیوب ڈالی ہے اور دوائی شروع کرائی ہے۔

17/09/2026

میل ہوں یا فیمیلز کینسر کا پھیلاؤ ایسے لگ رہا ہے کہ کافی زیادہ ہو گیا ہے۔مسئلہ ایسے شروع ہوتا ہے جیسے کوئی عام سا ہی مسئلہ ہو لیکن کبھی کبھی بہت بڑا مسئلہ بن کر سامنے آجاتا ہے۔ایسے ہی اس مریضہ کے گھر والے یہی سمجھ رہے تھے کہ مریضہ کی چھاتی میں درد اور سانس کی خرابی شوگر اور بلڈ پریشر کی وجہ سے ہے۔شروع میں اس لیے کچھ بھی نہیں کیا لیکن اب تین ماہ کے اندر مسئلہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ اب سٹیج فور کے کینسر میں تبدیل ہو گیا ہے۔اس وجہ سے چھاتی میں بار بار پانی پڑ رہا تھا جسے نکالنے کے لیے اور پھر پاؤڈر ڈالنے کے لیے ٹیوب ڈالی ہے جب پانی مکمل ختم ہو جائے گا تو پاؤڈر ڈال کر اس جگہ کو ختم کردیں گے۔
ڈاکٹر عبدالماجد مجاہد ۔
03021477469(whtsapp).

16/09/2026

50 سال کی اس مریضہ کے گھر کی چھت پر چھ سال سے کبوتر ہیں لیکن مریضہ کو کبھی سانس یا کھانسی کے مسائل نہیں رہے،اب دوسال سے مریضہ کو کھانسی اور سانس کی خرابی شروع ہوئی جو کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور اب مریضہ واش روم تک نہیں جا پاتی ہیں ۔اس کی وجہ مریضہ کو پھیپھڑے سُکڑنے کی بیماری Hypersensitivity Pneumonitis ہو گئ ہے جس میں پھیپھڑے مسلسل سُکڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور مریض کو کھانسی اور سانس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس مریض کو اب آکسییجن کی ضرورت پڑتی ہے اپنا سانس بحال رکھنے کے لیے۔
مریضہ کی دوائی شروع کرائی ہے ساتھ میں گھر سے کبوتر ختم کرنے کا کہا ہے۔

14/09/2026

دوماہ سے سانس اور کھانسی کے مسائل سے لڑ رہا تھا یہ مریض لیکن ٹھیک تشخیص نہ ہونے سے مختلف دوائیاں تو لیتا رہا لیکن مسئلہ بھی بڑھتا رہا اس لیے اب چھاتی میں ہر طرف پیپ اور خون بھر گیا ہے جس نے مریض کی حالت بہت خراب کر دی ہے۔پیپ اور خون کو چھاتی سے نکالنے کے لیے ٹیوب ڈالی ہے تاکہ مزید انفیکشن نہ پھیلے اور ساتھ دوائی شروع کرائی ہے۔اللہ پاک صحت دیں ۔آمین

13/09/2026

⁨ جب جسم میں کہیں کوئی مسئلہ ہو تو ہمیشہ مکمل تشخیص کے لیے اُسی جگہ سے سیمپل حاصل کرنا ہوتا ہے۔اب جیسے چھاتی میں پانی جمع ہے تو ہمیشہ ماہر ڈاکٹر سے پانی نکلوانا یا صرف ٹیسٹ کے لیے پانی نکلوانا چاہیئے کیونکہ مکمل تشخیص کے ساتھ مریض کو مزید پیچیدگیوں سے بھی بچانا ہوتا ہے کیونکہ اس عمل کے دوران پھیپھڑا پھٹ بھی سکتا ہے۔ماہر ڈاکٹر کا انتخاب آپ کے مسئلے کو سمجھنے اور علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
چھاتی کے کسی مسئلے کے لیے آپ ہمیں چیک کرا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالماجد مجاہد پلمونولوجسٹ۔
03021477469(whtsapp).⁩

12/09/2026

چھاتی کے کینسر سے لڑتی یہ مریضہ تین بچوں کی ماں ہے ۔بریسٹ کا کینسر اب پھیپھڑوں تک پہنچ گیا ہے۔اور چھاتی دونوں طرف پانی سے بھر گئ ہوئی ہے۔ایک طرف ٹیوب ڈال دی ہے تاکہ پانی ختم ہو جائے اور پھر پاؤڈر ڈال سکیں پھر دوسری طرف بھی ڈالنی ہو گی۔اللہ پاک اس مریضہ کے لیے آسانی کریں۔آمین
ڈاکٹر عبدالماجد مجاہد پلمونولوجسٹ لاہور
03021477469(whtsapp).

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Abdul Majid Pulmonologist. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category