27/08/2026
ہر بدہضمی صرف تیزابیت نہیں ہوتی!
ایک مریض گزشتہ 4 ہفتوں سے معدے کے اوپری حصے میں درد (Epigastric Pain)، بھوک میں کمی (Anorexia) اور پیٹ میں بھرا بھرا پن (Abdominal Fullness) محسوس کر رہا تھا۔ علاج لینے کے باوجود علامات برقرار رہیں۔
اسی لیے مزید تاخیر کے بجائے Upper GI Endoscopy کی گئی۔
اینڈوسکوپی میں Duodenum میں ایک واضح ulcer نظر آیا۔ اس کی وجہ جاننے اور کسی اہم بیماری کو خارج کرنے کے لیے Biopsies بھی لی گئیں۔
یہ کیس ہمیں ایک اہم بات یاد دلاتا ہے:
اگر معدے کی علامات مسلسل رہیں اور علاج کے باوجود ٹھیک نہ ہوں، تو صرف دوائیں تبدیل کرتے رہنا کافی نہیں۔ وجہ جاننا ضروری ہے۔
🔹 مسلسل معدے کا درد
🔹 بھوک میں کمی
🔹 پیٹ کا بھرا بھرا پن
🔹 وزن میں کمی
🔹 بار بار بدہضمی
🔹 علاج کے باوجود علامات کا برقرار رہنا
ایسی علامات میں ڈاکٹر کے مشورے سے Endoscopy یا Colonoscopy بیماری کی اصل وجہ تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
اپنی علامات کو نظر انداز نہ کریں—بروقت تشخیص، بروقت علاج۔
Fot appointment 0308-8516001