Neurosurgeon Hassan Ali Khosa

Neurosurgeon Hassan Ali Khosa Passionate Vascular Neurosurgeon
Special interests in minimal invasive
Brain Tumor & Neuro-Spine Surgery !!!
(1)

“80 سالہ بزرگ کا ایل 3-4-5 کا آپریشن “ یہ کیس ضرور پڑھیں اور شیئر کریں جزاک اللّٰہ  #اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے اس80 سالہ...
18/06/2026

“80 سالہ بزرگ کا ایل 3-4-5 کا آپریشن “ یہ کیس ضرور پڑھیں اور شیئر کریں جزاک اللّٰہ
#اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے اس80 سالہ بزرگ مریض کو چند سال قبل کمر میں درد ہوا ۔ پھر آہستہ آہستہ چلنے میں دشواری ہونے لگی ۔ لیکن مرض کی تشخیص نہ ہوئی ۔ پھر 6 ماہ قبل دونوں پاؤں مکمل طور پر سن ہو گئے چلتے ہوے پاؤں سے جوتا نکال جاتا تھا اور پتہ بھی نہ چلتا تھا۔ بائیں ٹانگ میں شیاٹیکا کی درد شروع ہو گئی ۔۔۔ ایم آر آئی کروا کر میرے کلینک کرسچن ہسپتال مشن چوک ساہیوال بروز منگل تشریف لئے ۔ ایم آر آئی میں ایل 3-4-5 کی نس پر پٹھا آیا ہوا تھا جس کا گزشتہ دِنوں سائرہ میموریل ہسپتال ماڈل ٹاؤن لاہور میں کامیاب آپریشن کیا گیا الحمدُ للہ ۔۔ آپریشن کے فوراً بعد ہی بائیں ٹانگ کی درد مکمل طور پر ٹھیک ہو گئی ماشاء اللّٰہ !!! ٹانگیں ہلکی ہو گئیں ماشاء اللّٰہ !!! آپریشن عمر کے کسی حصے میں بھی کیا جاسکتا ہے بشرط کہ مریض صحت مند ہو !!! بیشک شفا دینے والی ذات صرف اللّٰہ کی ہے !!!

17/06/2026

ماشاء اللّٰہ سے کوئی انہیں ایسا بیٹھا دیکھ کر یا انہیں چلتے دیکھ کر بتا سکتا ہے کہ ان 80 سالہ بزرگ کا ایک ہفتے قبل ایل 3-4-5 کا آپریشن ہوا ہے !!! ماشاء اللّٰہ ماشاء اللّٰہ !!! بےشک شفا دینے والی ذات صرف اللّٰہ کی ہے !!!!

16/06/2026

Thankyou Tim Hortons for a lovely breakfast to begin theatre day

15/06/2026
14/06/2026

یہ معلومات ویڈیو آخر تک دیکھیں اور شیئر کریں جزاک اللّٰہ

14/06/2026

Random neurolog

ضرور شیئر کریں جزاک اللّٰہ سینوویل سِسٹ (Synovial Cyst) جوڑوں (جیسے ریڑھ کی ہڈی یا کلائی) کے درمیان ابھرنے والی ایک غیر ...
14/06/2026

ضرور شیئر کریں جزاک اللّٰہ

سینوویل سِسٹ (Synovial Cyst) جوڑوں (جیسے ریڑھ کی ہڈی یا کلائی) کے درمیان ابھرنے والی ایک غیر کینسر والی، پانی یا سیال سے بھری تھیلی ہوتی ہے جو جوڑوں کو رگڑ سے بچانے والے سیال (Synovial fluid) کے رسنے سے بنتی ہے۔ زیادہ تر کیسز میں یہ کمر کے نچلے حصے (L4-L5) میں جوڑوں کے گھساؤ (Arthritis) کی وجہ سے ہوتی ہے۔
عام علامات اگر یہ سِسٹ کسی قریبی اعصاب (Nerve) پر دباؤ ڈالے تو درج ذیل علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
کمر، ٹانگ یا بازو میں درد: درد کی لہر کا ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا (Sciatica کی طرح)۔
سنسناہٹ اور کمزوری: متاثرہ اعصاب کی وجہ سے پٹھوں میں کمزوری محسوس ہونا۔سن ہونا: چلتے یا کھڑے ہوتے وقت ٹانگوں میں سن پن آنا۔ت
شخیصاس کی تصدیق کے لیے ڈاکٹر عام طور پر ایم آر آئی (MRI) کا مشورہ دیتے ہیں، جس سے سِسٹ کا سائز اور اعصاب پر اس کے دباؤ کی واضح تصویر سامنے آ جاتی ہے۔
علاج کے طریقےعلاج کا فیصلہ سِسٹ کی شدت اور علامات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے:
ادویات اور فزیوتھراپی: درد کم کرنے والی ادویات اور کمر کے
پٹھوں کو مضبوط کرنے والی ایکسرسائزز۔
سٹیرایڈ انجیکشن (Steroid Injections): اس کے ذریعے سِسٹ کے ارد گرد سوجن کو وقتی طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔
سرجری: اگر درد شدید ہو اور انجیکشن سے افاقہ نہ ہو تو مائیکرو سرجری کے ذریعے سِسٹ کو نکال دیا جاتا ہے یا جوڑ کو مستحکم (Fusion) کیا جاتا ہے۔

“ دماغ کی رسولی اور دم درود “ یہ کیس ضرور پڑھیں اور شیئر کریں تاکہ بروقت تشخیص سے لوگوں کی جان بچائی جا سکے جزاک اللّٰہ ...
14/06/2026

“ دماغ کی رسولی اور دم درود “ یہ کیس ضرور پڑھیں اور شیئر کریں تاکہ بروقت تشخیص سے لوگوں کی جان بچائی جا سکے جزاک اللّٰہ
دماغ کی رسولی کی عام علامات میں شدید سر درد الٹیاں نظر کی کمزوری فالج مرگی کے دورے چلنے میں دشواری بہرا پن اور دو دو نظر آنا شامل ہیں!!! دماغ کی رسولی کی تشخیص کے لئے دو ابتدائی ٹیسٹ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی (ٹیکے والی) کروائے جاتے ہیں !! اور مجھے خوشی ہے کہ آپ لوگوں کے تعاون سے اب ہمارے مریض اس قدر آگاہ ہو گئے ہیں کہ اپنے مرض کو خود سے جاننا شروع ہو گئے ہیں لیکن ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے !!! ساہیوال سے تعلق رکھنے والی اس مریضہ میں دماغ کی رسولی کی تشخیص تو ہو گئی لیکن وقت پر آپریشن کروانے کی بجائے دم درود کروانے چلے گئیں اور نتیجہ بادام جتنی رسولی آدھے دماغ جتنی ہو گئی ۔ اب کہتے ہیں جان بچاؤ!!! دم درود ضرور کروائیں لیکن آپریشن کے ساتھ اور بعد میں تاکہ شفا ملے!! یاد رکھیں جنگیں تلواروں سے لڑی جاتی ہیں اور دعاؤں سے جیتی جاتی ہیں !!! بیشک شفا دینے والی ذات صرف اللّٰہ کی ہے !!!

“چلتے ھوئے ٹانگ میں درد ھوتا تھا اور پاؤں سو جاتے تھے “ یہ کیس ضرور پڑھیں اور شیئر کریں جزاک اللّٰہ ڈیرہ غازی خان کے علا...
13/06/2026

“چلتے ھوئے ٹانگ میں درد ھوتا تھا اور پاؤں سو جاتے تھے “ یہ کیس ضرور پڑھیں اور شیئر کریں جزاک اللّٰہ
ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی زریں سے تعلق رکھنے والی اس مریضہ کو چلتے ہوے ٹانگ میں درد ہوتی تھی ۔ ایم آر آئی کروائی تو پتا چلا کہ ایل 4-ایل 5-ایس1 کی نس پر پٹھا آیا ہوا ہے جس کا گزشتہ دِنوں سائرہ میموریل ہسپتال ماڈل ٹاؤن لاہور میں کامیاب آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن کے دوران ہم پیشاب والی نالی بھی نہیں ڈالتے کیوں کہ ہمین اللّٰہ تعالیٰ پر یقین ہوتا ہے کہ آپریشن کے بعد ہمارا مریض خود چل کر جائے گا ۔ اس مریضہ کی درد آپریشن کے فوراً بعد ہی نس کھلتے ہی ٹھیک ہو گئی الحمدُ للہ ۔۔ لیکن اماں جی نے پھر عجیب سوال کیا “ تکلیف تو مجھے نیچے ٹانگوں میں تھی لیکن آپریشن آپ نے کمر کا کردیا “۔ تعلیم کی کمی اور مریض سے اس کے مرض کو جب اس کے رشتے دار چھپاتے ہیں تو پھر ایسے سوال جنم لیتے ہیں ۔ الحمدُ للہ آپریشن کے اگلے روز مریضہ خود چل کر گھر گئی۔ ماشاء اللّٰہ ۔ بیشک شفا دینے والی ذات صرف اللّٰہ کی ہے !!!

“بازُو میں شدید درد اور رات کو سوتے ھوئے بازو سو جاتے “ یہ کیس ضرور پڑھیں اور شیئر کریں جزاک اللّٰہاُونچے تکیے کے استعما...
12/06/2026

“بازُو میں شدید درد اور رات کو سوتے ھوئے بازو سو جاتے “ یہ کیس ضرور پڑھیں اور شیئر کریں جزاک اللّٰہ
اُونچے تکیے کے استعمال کے نتیجے میں اکثر مریض جب صبح کو اٹھتے ہیں تو گردن میں درد کے ساتھ ساتھ بازو کے درد کی شکایت کرتے ہیں ۔ یہ درد ٹانگ میں ہونے والی شیاٹیکا کی درد ہی کی طرح شدید ہوتی ہے اور گردن کے مہروں کے درمیان ڈسک کے سلیپ ہونے کی وجہ سے نس پر دباؤ پڑنے کے نتیجے میں ہوتی ہے ۔ ایسے ہی ایک مریض کا گزشتہ دِنوں کامیاب آپریشن کیا گیا ۔ اس آپریشن کے دوران گردن کے پانچویں اور چھٹے مہرے کے درمیان والی ڈسک کو نکال کر مصنوعی ڈسک ڈالی گئی ۔ آپریشن کے فوراً بعد ہی بازو کی درد مکمل طور پر غائب ہوگئی ماشاء اللّٰہ !!! بیشک شفا دینے والی ذات صرف اللّٰہ کی ہے !!!

Address

Saira Memorial Hospital Model Town Lahore
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 17:00 - 18:30
Thursday 17:00 - 18:30
Sunday 10:00 - 15:00

Telephone

+923394214777

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Neurosurgeon Hassan Ali Khosa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Neurosurgeon Hassan Ali Khosa:

Shortcuts

Share

Category