14/08/2026
14 اگست — جشنِ آزادی 🇵🇰
آزادی صرف ایک دن منانے کا نام نہیں، بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔
میرا پیغام ہے کہ ہم اپنے پاکستان کو صرف نعروں سے نہیں، بلکہ اپنے کردار، دیانت، علم، برداشت اور مثبت رویّوں سے مضبوط بنائیں۔
ایک صحت مند قوم وہی ہوتی ہے جہاں ہر فرد اپنی ذہنی، اخلاقی اور سماجی ذمہ داری کو سمجھتا ہے، دوسروں کا احترام کرتا ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے بہتر معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
آئیے اس یومِ آزادی پر عہد کریں کہ ہم اپنی ذات کی بہتری سے معاشرے کی بہتری کی طرف قدم بڑھائیں گے۔
پاکستان ہم سب کا ہے، اور اس کی ترقی کی ذمہ داری بھی ہم سب کی ہے۔ 🇵🇰
جشنِ آزادی مبارک!
— Tehmina Yasser
Clinical Psychologist | Founder, Better Life Psychological Services