Qudsia Counseling Corner

Qudsia Counseling Corner "Unlocking minds, fostering growth, and embracing well-being, together in psychology."

16/07/2026

ہر صحیح بات، صحیح انداز میں کہی جائے تو اثر کرتی ہے اور ہر صحیح بات، اگر غلط انداز میں کہی جائے، تو رد کر دی جاتی ہے۔

اس لیے مقصد صرف سچ بولنا نہیں، بلکہ ایسا سچ بولنا ہے جو دل تک پہنچے۔

01/07/2026

دنیا کی باتیں کبھی ختم نہیں ہونگی۔ لوگ کچھ نہ کچھ کہتے رہیں گے، خبریں آتی رہیں گی،
اور مصروفیات بڑھتی رہیں گی۔

لیکن ایک فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ اپنے ذہن میں کس چیز کو جگہ دیتے ہیں۔

جس طرح جسم کو اچھی غذا کی ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح ذہن کو بھی اچھی باتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

آج اپنے ذہن کو امید، علم اور خیر سے بھرنے کو کوشش کریں…کیونکہ ہر نئی صبح، بہتر انسان بننے کا ایک نیا موقع لے کر آتی ہے۔

30/06/2026

*آج کا ٹاسک*

آج رات سونے سے پہلے یہ تین جملے لکھیں یا زبان سے کہہ دیں۔۔

آج کا سب سے اچھا لمحہ یہ تھا۔۔۔۔۔۔

میں فلاں چیز کے لئے سب سے زیادہ شکر گزار ہوں۔۔۔

کل میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہتر کرنے کی کوشش کروں گا /گی

28/06/2026

ہم اپنی توجہ باہر کی دنیا کو دیتے ہیں۔

لوگ کیا کر رہے ہیں؟
کون کیا کہہ رہا ہے؟
زندگی میں آگے کیسے بڑھنا ہے؟

مگر بہت کم لوگ رک کر اپنے اندر جھانکتے ہیں۔

کبھی چند لمحے خاموشی میں بیٹھو۔ نہ موبائل ہو، نہ شور ہو، اور نہ مصروفیت۔

کبھی خود کو خاموشی میں observe کرو…
شاید تمہیں احساس ہو کہ تمہیں دنیا سے زیادہ اپنے دل کی مرمت کی ضرورت ہے۔

22/06/2026

بعض اوقات انسان کو آگے بڑھنے کے لیے ایک یاد، ایک دکھ، ایک پچھتاوے یا ایک خوف کو پیچھے چھوڑنا پڑتا ہے۔

چھوڑ دینے کا مطبل ہار ماننا نہیں ہے۔۔ اگر آپ چھوڑ رہے ہو، تو آپ ہرگز نہیں ہارے

بلکہ کبھی کبھی چھوڑ دینا اپنے سکون اور اپنے مستقبل کو بچانے کا نام ہوتا ہے۔

17/06/2026

یا اللہ! آج کے دن کو ہمارے حق میں بہتر فرما، آسانیاں عطا فرما اور اپنی رحمتوں سے نواز۔ آمین
Morning🌄

16/06/2026

ہمارے گھروں میں محبت کی کمی نہیں ہوتی، صرف اچھی گفتگو کی کمی ہوتی ہے۔

ہم ایک دوسرے کے ساتھ بول چال صحیح کر لیں، تو ہمارے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔

14/06/2026

*انحصاری (Dependent) شخصیت کے علامات*

جب انسان چھوٹے فیصلے بھی خود نہیں کر پاتا اور ہمیشہ دوسروں کی رائے مانگتا (کبھی کبھار کی بات نہیں ہو رہی)

بار بار پوچھے گا "میں ٹھیک کر رہا ہوں نا؟"

اکیلے رہنے سے شدید ڈرے گا

ہمیشہ دوسروں کو ناراض کرنے سے ڈرے گا

اپنی رائے کو پیچھے رکھے گا

لوگوں کے ساتھ چپک کر رہنے کی کوشش کرے گا

چھوڑے جانے کا خوف رکھے گا

"نہ" کہنا تو بہت ہی مشکل ہوگا

اور غلط بات میں بھی اختلاف سے بچنے کی کوشش کرے گا

غلط تعلقات میں بھی رہ لے گا صرف اس لیے کہ اکیلا نہ ہونا پڑے

11/06/2026

"کچھ لوگ اپنی زندگی کے چھوٹے سے چھوٹے فیصلے بھی خود نہیں کر پاتے… وہ ہر بات پر کہتے ہیں۔۔

" آپ بتائیں میں کیا کروں؟"

نفسیات میں اس رویے کو Dependent پرسنالٹی ڈس آرڈر کہا جاتا ہے۔"

یہ ایک ایسی شخصیت ہوتی ہے جس میں انسان دوسروں پر *حد سے زیادہ انحصار* کرتا ہے۔ خود فیصلے کرنے میں مشکل محسوس کرتا ہے اور اکیلے رہنے سے ڈرتا ہے۔
یعنی کہ ایک ایسی شخصیت جو خود سے زیادہ دوسروں پر چلتی ہے۔

11/06/2026

زندگی کی سب سے بڑی غلطیوں میں سے ایک یہ ہے کہ ہم ہر وقت اپنی زندگی کا موازنہ دوسروں سے کرتے رہتے ہیں۔

آپ کا مقابلہ کسی اور سے نہیں، بلکہ اپنے گزشتہ کل سے ہے۔

اگر آج آپ کی سوچ کل سے بہتر ہے،
آپ کا اخلاق کل سے بہتر ہے،
آپ کی محنت کل سے زیادہ ہے،
تو آپ ترقی کر رہے ہیں، چاہے رفتار کتنی ہی آہستہ کیوں نہ ہو۔

آج کا مقصد صرف اتنا رکھنا ہے کہ
میں نے کل والے اپنے آپ سے تھوڑا بہتر بننا ہے۔

صبح بخیر 🌅

Address

Lahore

Telephone

+923171801353

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qudsia Counseling Corner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Qudsia Counseling Corner:

Shortcuts

Share

Category