Dua Welfare Homeopathic Medical Centre

Call Directions

Dua Welfare Homeopathic Medical Centre Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dua Welfare Homeopathic Medical Centre, Medical Center, shahdra town lahore, Lahore.

08/02/2023
Healthy breakfast
08/02/2023

Healthy breakfast

فالج کیا ہوتا ہے؟ 𝐖𝐡𝐚𝐭 𝐢𝐬 𝐒𝐭𝐫𝐨𝐤𝐞فالج دماغ میں خون کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے یہ دنیا بھر میں معذوری اور اموات...
08/02/2023

فالج کیا ہوتا ہے؟ 𝐖𝐡𝐚𝐭 𝐢𝐬 𝐒𝐭𝐫𝐨𝐤𝐞
فالج دماغ میں خون کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے یہ دنیا بھر میں معذوری اور اموات کا ایک اہم سبب ہے اور یہ کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے۔

وجوہات 𝐂𝐚𝐮𝐬𝐞𝐬 𝐨𝐟 𝐒𝐭𝐫𝐨𝐤𝐞
𝟏: بلڈ پریشر کا زیادہ ہونا
𝟐: کولیسٹرول زیادہ ہونا
𝟑: ذیابطیس کنٹرول نہ ہونا
𝟒: باقاعدگی سے سگریٹ پینا
𝟓: موٹاپا اور جسم کا تناسب صحت مند نہ ہو نا

فالج ہونے سے پہلے کی غذائیں

اچھی اور متوازن غذا انسان کو بلڈ پریشر، وزن کم کرنے اور فالج ہونے سے بچاتی ہے۔
بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے پوٹاشیم والی غذائیں مدد دیتی ہیں۔ جس کے لیے پالک، گاجر، بروکلی اور ٹماٹر وغیرہ شامل ہیں۔
شوگر کے مریض ہری سبزیاں زیادہ استعمال کریں۔ اس کے علاوہ پھلوں میں مالٹا، گریپ فروٹ اور انگور جیسے پھل اپنی غذائوں میں شامل کریں۔ کیلا اور آم کم استعمال کریں۔
کم چکنائی والی خوراک کو زندگی میں شامل کریں۔ موٹاپا اور ہائی کولیسٹرول سے فالج جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ پروٹین والی غذاؤں کا استعمال کریں۔ جس میں زیتون کا تیل، براؤن چاول اور سلاد وغیرہ زیادہ استعمال کریں۔
کولڈرنگ اور فرائی چیزوں سے پرہیز کریں۔ کولیسٹرول کم کرنے کے لیے دلیہ، مٹر، سیب، انگور اور اسٹرابیری جیسی خوراک کا استعمال کریں۔
فالج ہونے کی ایک اہم وجہ سگریٹ نوشی ہے۔ سگریٹ کا استعمال بند کریں۔

فالج ہونے کے بعد کی غذائیں

ہمیشہ تازہ کھانا کھائیں۔ ٹھنڈے کھانے سے پرہیز کریں۔ فالج کے مریض گوشت کھاتے وقت سفید گوشت کا انتخاب کریں اور سرخ گوشت سے پرہیز کریں۔
سٹرس فروٹس کا زیادہ استعمال کریں۔ ایسے کھانوں سے پرہیز کریں جو کڑوے تیزابی یا تیز ہوں۔ گاجر، چقندر بھنڈی، کڑی پتا، ادرک، لہسن اور سبزیوں کا استعمال کریں۔
تازہ پھلوں کے جوس پئیں، جس میں انار کا جوس زیادہ مفید ہے۔ کم چکنائی والی ڈیری فوڈ کا انتخاب کریں۔ مچھلی غذا میں شامل کریں۔ فروزن دالیں اور سبزیوں سے پرہیز کریں۔ نمک کا استعمال کم کریں۔ خشک میوہ جات میں مناسب مقدار میں اخروٹ، پستہ، بادام آپ کی روز مرہ خوراک میں شامل کرنے کے لئے بہت اچھے ثابت ہوں گے۔
مزید مشورے کے لیے آپ اپنی رپورٹس اس نمبر پر شیئر کر سکتے ہیں۔
اللہ تعالی ہم سب کو صحت مند زندگی عطا فرمائے۔ آمین

02/11/2022

بچوں کا قد بڑھانے کا علاج۔۔!!۔۔

سب سے پہلے میڈورینم Cm کی ایک خوراک دیں۔ دو دن ناغہ کریں۔
ہفتہ کے پہلے دن کلکیریا کارب۔ 1m۔دیں۔ اگلے چار دن کلکیریا فاس6x چار گولیاں صبح دوپہر شام ۔ پانچویں دن برائٹا کارب 1m. دیں۔اگلے چار دن کلکیریا فاس 6x دن میں 3 بار دیتے ہیں۔مزید چار دن بعد پیچوٹیرین۔200 کی ایک خوراک دیں۔اور اگلے چار دن کلکیریا فاس 6x . دیتے رہیں۔میڈورینم کے 15 دن بعد ٹیوبرکولینیم۔cm کی صرف ایک خوراک دیں۔ دو دن وقفہ کریں۔ چار دن تک پھر کلیریا فاس 6x دیں۔
علاج شروع ھونے سے 20 دن بعد پھر برائٹا کارب 1m دیں۔
پھر ایک ہفتہ بعد کلکیرئا کارب 1m . اس طرح ہر ہفتہ دونوں باری باری دیں درمیان میں کلکیریا فاسx دیں۔
یہ یاد رہے کہ ٹیوبرکولینیم اور میڈورینم اور پیچوٹیرین صرف ایک ایک بار دیں۔
انشاءاللہ تین ماہ میں بچے کا قد بڑھا شروع ھو جائے گا۔
اگر قد بڑھانے والی ایکسرے سائز ساتھ میں کریں گے تو مزید اچھا رزلٹ ملے گا۔
ساتھ میں انڈا۔ دودھ۔دہی ۔کیلا۔۔ لیں گے تو مزید اچھا رزلٹ رہے گا۔۔ اس طریقہ۔ہر قسم کا رکا ھوا قد بڑھا شروع ھو جاتا۔ البتہ لڑکیوں کے منسز شروع ھونے کے بعد قد قدرے کم اور مشکل سے بڑھتا ہے۔ ذرا محنت اور توجہ سے بچے کا قد والدین سے بھی اونچا ھو سکتا۔۔قد بڑھانے کا یہ طریقہ کا تعلق میری اپنی سوچ اور تجربات سے منسلک ہے کسی فلسفہ یا ھومیو قانون کا حصہ نہی۔ البتہ کچھ کتابوں میں بھی اس سے ملتا جلتا فارمولا درج ہے۔ یہ بھی یاد رکھیں بچوں کا قد ایک سال زیادہ بڑھتا ہے اور دوسرے سال کم بڑھتا ہے۔ مئی جون جولائی کے مہنوں میں بچوں کا قد تیزی سے بڑھتا ہے۔
نیز کہا جاتا ہے کہ اٹھارہ سال تک قد بڑھ سکتا ہے۔ لیکن میں نے 24 سال تک کے نوجوانوں کا بھی ایک سے 3 انچ قد بڑھتے دیکھا ہے۔ البتہ 4 سے 5 سال اور 12 سے 14 سال کی عمر میں قد تیزی سے بڑھتا ہے۔
البتہ جب قد بڑھا شروع ھو جائے تو باقی میڈیسن بند کریں اور کلکیریا فاس استعمال کر سکتے ہیں ۔ جب ضرورت ختم ھو جائے تو دوا بند کر دینی چاہیئے۔ورنہ آپ یہ دوا کئی مہینے بلکہ ایک سال تک بھی لے سکتے ہیں۔ڈاکٹر عابد راو۔

نوٹ: بہتر ہے ادویات کا استعمال ھومیو ڈاکٹر کی اجازت سے کیا جائے۔ خود سے ہر گز نہ لیں۔

02/11/2022

نزلہ زکام اور ہومیو پیتھی ۔۔
نوٹ ۔۔ یہاں تمام نہی صرف چند علامات ، جن میرے کلینکل ایکسپیرینس میں آئ ہیں ، بیان کی جا رہی ہیں ۔۔
مزاج ۔۔
سرد ۔۔۔ ٹیوبرکولائینم 1M
گرم ۔۔۔ بیسیلینم 1M
دمہ ۔۔۔ کالی كارب 1M
موٹا پیلپلا ۔۔۔ کلکیریا كارب 1M
موٹا مضبوط ۔۔۔ گریفائٹس 1M
جسمانی گندا ، دہنی نفیس ۔۔۔ سلفر 1M
جسمانی و ذہنی گندا ۔۔۔۔ تھوجا 1M
ذہنی و جسمانی نفیس ۔۔۔ سیلیشیا 1M
ذہنی بدمعاش ۔۔۔ ہیپر سلف 1M
ذہنی شریف اور معصوم ۔۔۔ کار سینوسن 1M
قد لمبا ۔۔۔۔ فاسفورس 1M
قد ٹھنگنا ۔۔۔۔۔ میڈورینم 1M
علامات ۔۔
زکام کے ساتھ چھینکیں ۔۔ اخراج پتلا ۔۔۔ نٹرم میور 200
جلن جس کو گرمی سے آرام اے ۔۔۔ آرسینیکم 200
زکام ، چھینکیں ، اخراج گاڑھا ۔۔۔ پلساٹیلا 30
ناک کی نوک سرخ اور اس میں کھجلی ۔۔۔ آرم ٹریفلم 200
رات کو ناک بند ۔۔ ہیپر سلف 30
جس کروٹ لیٹے وه نتھنا بند ۔۔ نکس 30
ذرا کی ٹھنڈی ہوا سے ناک بند ۔۔۔ کالی بائیکروم 30
زکام کے ساتھ جسم، اور ہڈیوں میں درد ۔۔۔ یوپیٹوریم پرف 30
میرے تجربہ میں یہ علامات کے مطابق انہی ادویات سے 90% کیس حل ہو جاتے ہیں ۔۔۔ بہت کم کوئی اور دوا کی ضرورت پڑتی ہے ۔۔۔
۔

24/10/2022

*Some clinical tips*
1...اگر ذیابیطس کے ساتھ،ٹخنوں پر ورم یا سوجن ہو تو ایک ہی دوا ذہن میں آتی ہے۔۔ارجنٹم میٹ
2..اگر دوران حیض،پستان ٹھنڈے ہوں تو ایک ہی دوا ہے،میڈھورینم
3...پردرد حیض،جس میں،پاٶں دیوار ہا کسی سخت چیز کے ساتھ،جما اور دبا کے رکھنے سے،درد میں کمی آتی ہو تو ایک ہی دوا بنتی ہے،میڈھورینم
4...اگر مہینوں سے حیض بند ہوں،اور درست تجویز کردہ ادویات رسپانس نہ کر رہی ہوں تو ایک ہی دوا سمجھ میں آتی ہے۔۔۔ٹیوبرکولینم
5...انتقال مرض یا میٹاسٹیٹس میں ابراٹینم کو کبھی نہ بھولیں۔
5..کرانک امراض کا علاج کرتے وقت،سب سے پہلے اوپر والی تہہ یا وہ علامت،جس میں شدت ہو،یا ایسی تکلیف جس کا زکر مریض باربار کرے،اس کو اہمیت دیں۔
نوٹ۔۔۔یہ پوسٹ صرف ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے لیے ہے،مریض سیلف میڈیکیشن سے پرہیز کریں۔
Dr. Dua

Address

Shahdra Town Lahore
Lahore
54000

Telephone

+92 305 4487660

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dua Welfare Homeopathic Medical Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category