Dr Muhammad Umair

Dr Muhammad Umair "Doctor’s guide to health, awareness & medical care." "Spreading authentic medical knowledge & patient awareness."

نشتر ہسپتال میں سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے پر ہاؤس آفیسر کو ٹرمینیٹ کر دیا گیاآپ کی اس بارے کیا رائے ہے؟؟                 ...
12/06/2026

نشتر ہسپتال میں سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے پر ہاؤس آفیسر کو ٹرمینیٹ کر دیا گیا

آپ کی اس بارے کیا رائے ہے؟؟

11/06/2026

پاکستان میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہے، لیکن صرف تعداد بتانے سے زمینی حقائق نہیں بدلتے۔ ان میں سے ایک بڑی تعداد بیرونِ ملک خدمات انجام دے رہی ہے جبکہ بہت سے ڈاکٹر مختلف وجوہات کی بنا پر کلینیکل پریکٹس نہیں کر رہے۔ نتیجتاً سرکاری ہسپتالوں اور صحت کے مراکز میں دستیاب ڈاکٹروں پر مریضوں کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ عملی طور پر ایک ڈاکٹر کو 1500 یا اس سے بھی زیادہ افراد کی صحت کی ضروریات پوری کرنا پڑتی ہیں۔ جب تک صحت کے شعبے میں افرادی قوت، سہولیات اور ورکنگ کنڈیشنز بہتر نہیں ہوں گی، صرف رجسٹرڈ ڈاکٹروں کے اعداد و شمار عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم نہیں کر سکتے۔

11/06/2026

ملک میں 1328 افراد کے لیے ہسپتالوں میں ایک بستر مختص ہے

10/06/2026

پنجاب اسمبلی کی جانب سے میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی عمر 70 سال مقرر کرنے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔ جب ملک میں ہزاروں نوجوان پروفیسرز، کنسلٹنٹس اور ماہرین موجود ہیں تو اعلیٰ انتظامی عہدوں پر مسلسل عمر کی حد بڑھانا نوجوان قیادت کے راستے میں رکاوٹ بنے گا۔ موجودہ قوانین میں وائس چانسلرز کے لیے عمر کی حد 65 سال تھی، مگر اب اسے مزید بڑھانے کی تجویز اور منظوری سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ چند مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے نظام کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔"

ینگ ڈاکٹرز کمیونٹی میں اس مجوزہ فیصلے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اگر وائس چانسلرز کی ریٹائرمنٹ عمر 65 سے بڑھا کر 75 سال...
08/06/2026

ینگ ڈاکٹرز کمیونٹی میں اس مجوزہ فیصلے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اگر وائس چانسلرز کی ریٹائرمنٹ عمر 65 سے بڑھا کر 75 سال کر دی جاتی ہے تو یہ عملی طور پر نوجوان اور قابل ڈاکٹروں کے لیے ترقی کے مواقع مزید محدود کر دے گا۔ تعلیمی اور میڈیکل اداروں میں ریفریشڈ سوچ، نئی ریسرچ اپروچ اور جدید مینجمنٹ سسٹم لانے کے لیے ضروری ہے کہ لیڈرشپ میں تسلسل کے ساتھ نئی نسل کو آگے آنے کا موقع ملے۔ جب سینئرز لمبے عرصے تک عہدوں پر برقرار رہیں گے تو جونیئرز کی کیریئر گروتھ رک جائے گی، جس سے اداروں میں ڈیڈ لاک اور مایوسی بڑھ سکتی ہے۔ اس لیے تقرریوں میں میرٹ، ٹرانسپیرنسی اور جنریشنل بیلنس کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔













Doctors dedicate their lives to saving others, often working long hours under immense pressure, yet their own safety is ...
08/06/2026

Doctors dedicate their lives to saving others, often working long hours under immense pressure, yet their own safety is frequently overlooked. A secure hospital environment is not a privilege—it is a necessity. Violence, harassment, threats, and inadequate security measures not only endanger healthcare professionals but also compromise patient care. Protecting doctors means protecting the entire healthcare system. It is time to ensure safer workplaces, stronger security protocols, and zero tolerance for violence against medical staff. Respect doctors, support healthcare workers, and help build hospitals where healing can take place without fear.

07/06/2026

کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ نور کے ساتھ پیش آنے والا افسوسناک واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے اور یہ طبی پیشے کے وقار، تحفظ اور انسانی احترام پر ایک سنگین حملہ ہے۔ ہم ڈاکٹر ماہ نور کے ساتھ مکمل یکجہتی اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

اس واقعے کے خلاف جنرل ہسپتال میں Black Day منایا جائے گا، جس میں تمام ڈاکٹرز سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ یہ اقدام نہ صرف اظہارِ احتجاج ہے بلکہ اس عزم کی علامت بھی ہے کہ طبی عملے کے تحفظ اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، محرکات کو سامنے لایا جائے، اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو

🚨 ان بدتمیز اور بے غیرت عناصر کو پہچانیں اور شیئر کریں! 🚨لعنت بھیج کے شیئر کریں ۔ ہسپتالوں کو ان جاہل اور قانون سے عاری ...
06/06/2026

🚨 ان بدتمیز اور بے غیرت عناصر کو پہچانیں اور شیئر کریں! 🚨

لعنت بھیج کے شیئر کریں ۔

ہسپتالوں کو ان جاہل اور قانون سے عاری لوگوں نے تماشہ گاہ بنا دیا ہے۔ ویڈیو میں موجود اس شخص کے ہاتھ کے ایکشن اور حرکات ملاحظہ کریں۔

یہی حرکت اگر اس نے کسی تھانے، عدالت یا آرمی ہسپتال میں کی ہوتی تو اب تک قانون نافذ کرنے والے اس کا "ہاف فرائی" کر چکے ہوتے اور یہ سیدھا جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتا۔

لیکن چونکہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو کوئی تحفظ حاصل نہیں، اس لیے یہ یہاں آ کر شیر بنتے ہیں۔

جو بھی بندہ ہسپتالوں میں آ کر اس طرح بدتمیزی کرے، ہماری لیڈیز سٹاف کی ویڈیوز بنائے یا ایسی مشکوک حرکتیں کرے، تو خاموش رہنے کے بجائے فوراً اس کی ویڈیو بنائیں اور سوشل میڈیا پر ڈال کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

تو مختصراً یہ کہ، اگر پولیس، میڈیا اور سیاست دان صرف ویڈیو کی زبان ہی سمجھتے ہیں،

Well done Dr Shafi U Zaman


















💉 طاقت کی ڈرپ، طاقت کے ٹیکے اور جگر کی گرمی ختم کرنے والی ڈرپس — حقیقت یا دھوکا؟آج کل بہت سے لوگ کمزوری، تھکاوٹ یا مختلف...
06/06/2026

💉 طاقت کی ڈرپ، طاقت کے ٹیکے اور جگر کی گرمی ختم کرنے والی ڈرپس — حقیقت یا دھوکا؟

آج کل بہت سے لوگ کمزوری، تھکاوٹ یا مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے نام نہاد "طاقت کی ڈرپ" اور "طاقت کے ٹیکوں" کا سہارا لیتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسی بیشتر ڈرپس اور ٹیکے سائنسی بنیادوں پر ثابت شدہ علاج نہیں ہوتے۔

⚠️ "جگر کی گرمی" کوئی باقاعدہ طبی تشخیص نہیں ہے، اور اس نام پر دی جانے والی ڈرپس اکثر مریضوں کو گمراہ کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔

یاد رکھیں:
✅ ہر کمزوری کی ایک وجہ ہوتی ہے، جس کی درست تشخیص ضروری ہے۔
✅ غیر ضروری ڈرپس اور انجیکشن نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔
✅ صرف مستند اور رجسٹرڈ ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
✅ سوشل میڈیا، اشتہارات یا عطائیوں کے دعوؤں پر اندھا اعتماد نہ کریں۔

اپنی صحت کو تجربات کے حوالے نہ کریں۔ درست تشخیص، مستند علاج اور ماہر ڈاکٹر ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لاہور جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور کی ٹیم نے، ڈاکٹر شہریار احمد اور ڈاک...
01/09/2025

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لاہور جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور کی ٹیم نے، ڈاکٹر شہریار احمد اور ڈاکٹر فہد میرانی کی قیادت میں، قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

اس وفد میں ڈاکٹر محمن ریاض، ڈاکٹر طاہر بدرون، ڈاکٹر زاہد، ڈاکٹر مسیح اللہ، ڈاکٹر احسن اقبال، ڈاکٹر عمیر، ڈاکٹر سفیان اور ڈاکٹر عمیر اقبال بھی شامل تھے۔

ٹیم نے متاثرین کے ساتھ وقت گزارا، ان کے دکھ درد میں شریک ہوئے اور ان تک بنیادی ضروریات، راشن اور ادویات پہنچائیں۔ سیلاب زدہ بھائی بہنوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں اور ان کی فوری ضروریات کا خیال رکھا گیا۔

ٹیم نے مشکل راستوں کو عبور کرتے ہوئے دریاؤں کو پار کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لاہور جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور ہمیشہ قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔

متحد رہیں،
مضبوط رہیں

وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال / پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Muhammad Umair posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category