03/06/2026
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے غذائی ہدایات
• چاول مہینے میں 2 سے 3 بار سے زیادہ نہ کھائیں، اور ایک وقت میں صرف ایک چھوٹی پلیٹ استعمال کریں۔
• روزانہ سلاد، سبزیاں اور فائبر والی غذائیں زیادہ استعمال کریں۔
• پھل محدود مقدار میں کھائیں۔ آم کھانا ہو تو زیادہ
سے زیادہ 2 قتلے چھلکے سمیت کھائیں۔
• روزانہ ایک انڈا استعمال کریں۔ مچھلی، مرغی اور مٹن مناسب مقدار میں کھا سکتے ہیں۔
• گائے کا گوشت، آلو، چینی، کولڈ ڈرنکس اور پیک شدہ جوس سے پرہیز کریں۔
• تلی ہوئی اور زیادہ چکنائی والی غذاؤں سے پرہیز کریں، اور تیل کم استعمال کریں۔
• سفید آٹے کی بجائے آٹا، دالیں اور سبزیاں زیادہ استعمال کریں۔
• دن بھر مناسب مقدار میں پانی پئیں۔
• روزانہ کم از کم 20 منٹ تیز چہل قدمی (Brisk Walk) کریں۔
• اپنی شوگر باقاعدگی سے چیک کروائیں اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات وقت پر استعمال کریں۔