Ali hospital - mushtasfa Ali

Call Directions Website Contact the practice

Ali hospital - mushtasfa Ali Our Hospital was established in 1982 under Leadership of Dr Muhammad Ali & Dr Shamim Ali.

The vision of hospital is "committed to better healthcare" Hospital is a 30 bedded with 24hr Emergency,OPD,NICU & Pharmacy facilty with Competent Doctors & staff.

World patient safety day علی ہسپتال میں ہمارا عزم ہے کہ:مریضوں کی سلامتی کو ہمیشہ ترجیح دی جائے۔معیاری اور محفوظ علاج فر...
18/09/2026

World patient safety day

علی ہسپتال میں ہمارا عزم ہے کہ:

مریضوں کی سلامتی کو ہمیشہ ترجیح دی جائے۔
معیاری اور محفوظ علاج فراہم کیا جائے۔
مریض اور اہلِ خانہ کے ساتھ مؤثر رابطہ اور واضح رہنمائی یقینی بنائی جائے۔
درست مریض کو درست وقت پر درست علاج فراہم کیا جائے۔
ہر مریض کے عزت، اعتماد اور تحفظ کا خیال رکھا جائے۔

محفوظ علاج، بہتر صحت اور روشن مستقبل کے لیے ہم سب کا کردار اہم ہے۔

مریضوں کی سلامتی — ہماری ترجیح

مثانے میں پتھری؟ اسے نظر انداز نہ کریں!اگر آپ کو پیشاب کرتے وقت درد یا جلن، بار بار پیشاب آنا، پیشاب کی دھار کا رک رک کر...
16/09/2026

مثانے میں پتھری؟ اسے نظر انداز نہ کریں!
اگر آپ کو پیشاب کرتے وقت درد یا جلن، بار بار پیشاب آنا، پیشاب کی دھار کا رک رک کر آنا، پیٹ کے نچلے حصے میں درد یا پیشاب میں خون آنے جیسی علامات ہیں تو ان کو نظر انداز نہ کریں۔ یہ مثانے کی پتھری کی علامات ہو سکتی ہیں۔

علی ہسپتال میں مثانے کی پتھری کے لیے جدید تشخیصی اور علاج کی سہولیات دستیاب ہیں، جن میں:

🔹 الٹراساؤنڈ اور تشخیصی امیجنگ
مثانے کی پتھری کی درست تشخیص اور صورتحال کا جائزہ

🔹 ماہر یورولوجی معائنہ
پتھری کی وجہ معلوم کرکے مناسب علاج کا منصوبہ

🔹 اینڈوسکوپک علاج
جدید طریقوں سے پتھری کو توڑنے اور نکالنے کی سہولت

🔹 کم تکلیف دہ علاج
کم چیرا، کم تکلیف اور معمول کی سرگرمیوں کی طرف جلد واپسی

درد سے نجات، پتھری سے آزادی — بہتر معیارِ زندگی کی طرف ایک قدم۔

اپنی صحت کو نظر انداز نہ کریں۔ اگر پیشاب سے متعلق علامات برقرار رہیں تو ماہر ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

علی ہسپتال
📍 39 شالیمار لنک روڈ، لاہور
📞 0423-6819521-3

Committed to Better Healthcare

ذیابیطس — خاموش بیماری، بڑا خطرہذیابیطس کئی سال تک بغیر واضح علامات کے رہ سکتی ہے، لیکن اندر ہی اندر ہمارے:❤️ دل🫘 گردوں👁...
15/09/2026

ذیابیطس — خاموش بیماری، بڑا خطرہ
ذیابیطس کئی سال تک بغیر واضح علامات کے رہ سکتی ہے، لیکن اندر ہی اندر ہمارے:
❤️ دل
🫘 گردوں
👁️ آنکھوں
🦶 پاؤں اور اعصاب
کو متاثر کر سکتی ہے۔

ذیابیطس کی وجہ سے اعصاب کو نقصان اور جسم میں خون کی روانی کم ہو سکتی ہے، جس سے پاؤں کے معمولی زخم بھی دیر سے ٹھیک ہوتے ہیں اور سنگین مسئلہ بن سکتے ہیں۔

اچھی خبر!
بروقت تشخیص بہت کچھ بدل سکتی ہے۔
ایک سادہ اور درست خون کا ٹیسٹ ذیابیطس کی بروقت نشاندہی میں مدد دے سکتا ہے۔

اپنی شوگر چیک کروائیں، اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

🩸 آج ہی اپنی اسکریننگ کروائیں
علی ہسپتال
📍 39 شالیمار لنک روڈ، لاہور

صحت مند خاتون، مضبوط خاندان، روشن کلعلی ہسپتال میں خواتین کی صحت کے لیے ماہر امراضِ نسواں، وومن ہیلتھ فزیوتھراپسٹ اور ڈا...
13/09/2026

صحت مند خاتون، مضبوط خاندان، روشن کل

علی ہسپتال میں خواتین کی صحت کے لیے ماہر امراضِ نسواں، وومن ہیلتھ فزیوتھراپسٹ اور ڈائیٹیشن ایک مربوط ٹیم کی صورت میں کام کرتے ہیں۔

خواتین کے حمل سے پہلے، دورانِ حمل اور بعد از زچگی پیش آنے والے مختلف مسائل میں ہم جامع رہنمائی اور نگہداشت فراہم کرتے ہیں۔

مثلاً:
اگر کسی خاتون کو حمل یا زچگی کے دوران یا بعد میں کمر درد، جسمانی کمزوری، حرکات میں دشواری، پیلوک فلور کے مسائل یا پیشاب پر قابو نہ رہنے جیسی شکایات ہوں تو گائناکولوجسٹ کی رہنمائی میں وومن ہیلتھ فزیوتھراپسٹ مناسب ورزش اور بحالی کے ذریعے مدد کرتی ہیں، جبکہ ڈائیٹیشن متوازن غذا اور طرزِ زندگی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

ایک ٹیم — ایک مقصد
ہر خاتون کو صحت مند، فعال اور پُراعتماد بنانا۔

اگر آپ کو یا آپ کی والدہ، بہن، بیٹی یا کسی عزیز خاتون کو صحت سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہے، تو علی ہسپتال تشریف لائیں۔
ہماری ماہر ٹیم آپ کی بہتر صحت کے لیے آپ کے ساتھ ہے

ورلڈ فزیوتھراپی ڈے 2026مریضوں کی فلاح و بہبود اور صحت مند معاشرے کے عزم کے ساتھ8 ستمبر 2026، بروز منگل، ورلڈ فزیوتھراپی ...
09/09/2026

ورلڈ فزیوتھراپی ڈے 2026
مریضوں کی فلاح و بہبود اور صحت مند معاشرے کے عزم کے ساتھ

8 ستمبر 2026، بروز منگل، ورلڈ فزیوتھراپی ڈے کے موقع پر علی ہسپتال، لاہور میں مریضوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کے لیے خصوصی فری فزیوتھراپی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ کے دوران مریضوں کو دل کے امراض اور فالج (Stroke) سے بچاؤ، فالج کے بعد بحالی، جسمانی صحت و تندرستی اور مختلف طبی مسائل میں فزیوتھراپی کے مؤثر کردار کے حوالے سے آگاہی اور رہنمائی فراہم کی گئی۔

مزید برآں، جوڑوں، پٹھوں، کمر، گردن اور دیگر عضلاتی و جسمانی مسائل میں مبتلا مریضوں کا جامع فزیوتھراپی اسیسمنٹ کیا گیا، جس کے بعد ان کی علامات اور ضروریات کے مطابق مناسب رہنمائی اور علاج کے حوالے سے مشاورت فراہم کی گئی۔

کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 40 مریضوں کو مفت فزیوتھراپی اسیسمنٹ اور ماہرین کی رہنمائی فراہم کی گئی:
صبح کے اوقات میں:18 مریض
شام کے اوقات میں: 22 مریض

یہ کیمپ اس عزم کا عملی اظہار تھا کہ علی ہسپتال معیاری علاج کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے متعلق آگاہی، مؤثر بحالی، جسمانی صحت اور مجموعی فلاح و بہبود کو بھی اپنی ترجیحات میں نمایاں مقام دیتا ہے۔

علی ہاسپٹل — ملٹی ڈسپلنری پیشنٹ کیئرعلی ہاسپٹل میں ہم ملٹی ڈسپلنری پیشنٹ کیئر اپروچ کے تحت مریض کی صحت کو جامع انداز میں...
07/09/2026

علی ہاسپٹل — ملٹی ڈسپلنری پیشنٹ کیئر

علی ہاسپٹل میں ہم ملٹی ڈسپلنری پیشنٹ کیئر اپروچ کے تحت مریض کی صحت کو جامع انداز میں دیکھتے ہیں۔

اگر کسی مریض کو ہڈیوں، جوڑوں یا جسمانی حرکت سے متعلق مسئلہ درپیش ہو تو ہمارے آرتھوپیڈک اسپیشلسٹ، فزیوتھراپسٹ اور ڈائیٹیشن باہمی مشاورت سے مریض کی مکمل صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں، مسئلے کی درست تشخیص میں معاونت کرتے ہیں اور مریض کی ضروریات کے مطابق مؤثر علاج، بحالی اور غذائی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

کیونکہ بہتر علاج، بہتر نتائج اور بہتر صحت کے لیے ٹیم ورک ضروری ہے۔

Ali Hospital
Committed to better healthcare.

05/09/2026

سلام اُن شہداء و غازیوں کو
جن کی قربانیوں سے وطن محفوظ ہے۔

علی ہسپتال کی جانب سے
ہم پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں

صحت مند قوم، مضبوط پاکستان — ہمارا عزم!

پاکستان زندہ باد 🇵🇰

علی ہسپتال — ایک ٹیم، مکمل نگہداشتاگر آپ معدے، جگر یا ذیابیطس کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، تو علی ہسپتال میں تشخیص، ماہ...
04/09/2026

علی ہسپتال — ایک ٹیم، مکمل نگہداشت
اگر آپ معدے، جگر یا ذیابیطس کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، تو علی ہسپتال میں تشخیص، ماہر مشورہ اور مکمل علاج ایک ہی جگہ دستیاب ہے۔

👨‍⚕️ گیسٹروانٹرولوجسٹ
🥗 ڈائٹیشن
🧠 سائیکاٹرسٹ
👥 ملٹی ڈسپلنری میڈیکل ٹیم

آپ کی صحت، ہماری ترجیح۔

فالج کے بعد بحالیِ صحتبہتر زندگی کی طرف ایک قدمفالج کے بعد بروقت اور جامع بحالی مریض کی حرکت، گفتگو، نگلنے کی صلاحیت اور...
02/09/2026

فالج کے بعد بحالیِ صحت

بہتر زندگی کی طرف ایک قدم

فالج کے بعد بروقت اور جامع بحالی مریض کی حرکت، گفتگو، نگلنے کی صلاحیت اور روزمرہ خودمختاری کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
Ali Hospital — Rehabilitation Services

🔹 Physiotherapy— حرکت، طاقت، توازن اور چلنے پھرنے کی بحالی
🔹 Speech & Language Therapy— بولنے، سمجھنے اور اظہارِ خیال میں بہتری
🔹Swallowing Rehabilitation— نگلنے میں دشواری کی بحالی
🔹 Occupational Therapy— روزمرہ کاموں میں خودمختاری کی تربیت
🔹 Balance & Mobility Training— توازن اور محفوظ نقل و حرکت کی تربیت
🔹 Patient & Family Education— گھر پر بحالی اور نگہداشت کی رہنمائی

ہر مریض کے لیے اس کی ضرورت کے مطابق انفرادی Rehabilitation Programme

شعبۂ فزیوتھراپی و بحالیِ صحت

Address

39, Shalamar Link Road
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali hospital - mushtasfa Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Ali hospital - mushtasfa Ali:

Shortcuts

Share

Category