Muraqba Hall Larkana-official

Muraqba Hall Larkana-official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muraqba Hall Larkana-official, Meditation Center, Larkana.

09/06/2026
جو بندہ اللہ کی محبت سے آشنا ہو جاتا ہے اسے اللہ اپنا دوست بنالیتا ہے اور جو بندہ تعصب تفرقہ اور خودنمائی کے خ*ل میں بند...
17/05/2026

جو بندہ اللہ کی محبت سے آشنا ہو جاتا ہے اسے اللہ اپنا دوست بنالیتا ہے اور جو بندہ تعصب تفرقہ اور خودنمائی کے خ*ل میں بند رہتا ہے اسے شیطان اپنا دوست بنا لیتا ہے
کتاب اسم اعظم
خواجہ شمس الدین عظیمی رحمتہ اللہ علیہ

Muraqba Hall Larkana-official Waqar Yousuf Azeemi Roohani Digest
12/05/2026

Muraqba Hall Larkana-official Waqar Yousuf Azeemi Roohani Digest

یا اللہ یا رحمن یا رحیم ۔ یا مجیب الدعوات۔۔۔اپنے حبیب رحمۃ للعالمین خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کے طفیل ہم عاجز بندوں کی دع...
11/05/2026

یا اللہ یا رحمن یا رحیم ۔ یا مجیب الدعوات۔۔۔
اپنے حبیب رحمۃ للعالمین خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کے طفیل ہم عاجز بندوں کی دعاؤں کو قبول فرما۔ آمین
پاکستان اور بیرونِ پاکستان سے واٹس ایپ نمبر 03418746050
اور دفتر کے دیگر فون نمبرز پر بڑی تعداد میں مرد و خواتین اپنے مسائل پر دعاؤں اور مشوروں کے لیے رابطے کرتے ہیں۔
ان نمبرز پر رابطہ کرنے والوں کے اسماء محفل مراقبہ میں اجتماعی دعا اور انفرادی دعا میں بھی شامل کرلیے جاتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے کئی سو افراد کے مسائل کے حل اور بیماریوں سے شفا کےلیے اللہ تعالیٰ کے حضور، رحمۃ للعالمین حضرت محمد ﷺ
کے وسیلے سے دُعا کی گئی۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں۔
ان میں سے چند اسماء یہاں درج کیےجارہے ہیں۔
ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی
پیر11 مئی 2026ء

مراقبہ کے فوائد:-*مراقبہ کرنے والے بندے کو مندرجہ ذیل فوائدحاصل ہوتے ہیں -1)  خوابیدہ  صلاحیتیں بیدار ہو جاتی ہیں-2)   ر...
11/05/2026

مراقبہ کے فوائد:-
*مراقبہ کرنے والے بندے کو مندرجہ ذیل فوائدحاصل ہوتے ہیں -
1) خوابیدہ صلاحیتیں بیدار ہو جاتی ہیں-
2) روحانی علوم منتقل ہوتے ہیں -
3) اللہ تعالی کی توجہ اور قرب حاصل ہوتا ہے-
4) منتشر خیالی سے نجات مل جاتی ہے ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے-
5) اخلاقی برائیوں سے ذہن ہٹ جاتا ہے -
6) مسائل حل ہوتے ہیں -پریشانیوں سے محفوظ ہو جاتا ہے -
7) مراقبہ کرنے والا بندہ بیمار کم ہوتا ہے -
8) مراقبہ کے ذریعے بیماریوں کا علاج قدرت کا سربستہ راز ہے -
9) اللہ تعالی پر یقین مستحکم ہو جاتا ہے -
10) اپنے خیالات دوسروں کو منتقل کئے جاسکتے ہیں -
11) صاحب مراقبہ روحانی طور پر جہاں چاہے جاسکتا ہے -
12) مراقبہ کرنے والوں کو نیند جلدی اور گہری اتی ہے وہ جلد سوجاتا ہے -
13) فراست میں اضافہ ہوتا ہے -
14) کسی بات یا مضمون کو بیان کرنے کی اعلی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے-
15) صاحب مراقبہ بندہ عفو و درگزر سے کام لیتا ہے-دل نرم اور گفتگو لطیف ہوجاتی ہے-
16) بلا تخصیص مذہب وملت اللہ کی مخلوق کو دوست رکھتا ہے اور خدمت کرکے خوش ہوتا ہے -
17) ماں سے والہانہ محبت کرتا ہے ،باپ کا احترام کرتا ہے ،بڑوں کے سامنے جھکنا ہے ،چھوٹوں کے ساتھ شفقت سے پیش آتا ہے-
18) مراقبہ کرنے والا بندہ سخی اور مہمان نواز ہوتا ہے -
19) اپنے پرانے سب کے لئے دعا کر تا ہے -
20) مراقبہ کرنے والے کی روح سے عام لوگ فیض یاب ہوتے ہیں -
21) تواضع اور انکساری اس کی عادت بن جاتی ہے -
22) صاحب مراقبہ سالک کو پراگندہ خیالات بوجھ اور وقت کا ضیاع نظر آتے ہیں اور وہ ہر حال میں ان سے نجات حاصل کرنے کی جدوجہد کرتا ہے-انبیاء اور اولیاء اللہ کی روحوں سے امداد کا طالب ہوتا ہے ،اور اس کی بے قراری کو قرار آجاتا ہے -
23) نماز میں حضور ی ہو جاتی ہے -رکوع کرنے والوں کیساتھ رکوع کرتے ہوئے آور سجدہ کرنے والوں کیساتھ سجدہ کرتے ہوئے فرشتوں کو صف بہ صف دیکھتا ہے-
24) آسمانوں کی سیرکرتا ہے اور جنت کے باغات اسکی نظروں کے سامنے آجاتے ہیں -
25) کشف القبور کے مراقبے میں اس دنیا سے گزرے ہوئے لوگوں سے ملاقات ہو جاتی ہے -
26) سچے خواب نظر آتے ہیں -
27) شریعت و تصوف پر کاربند انسان کو سیدنا حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت نصیب ہو تی ہے -

*کتاب احسان و تصوف
خواجہ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی رح*

Address

Larkana
77150

Opening Hours

17:00 - 19:30

Telephone

03003400234

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muraqba Hall Larkana-official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share