Maryam Nawaz Health clinic laskani wala

Maryam Nawaz Health clinic laskani wala where efforts meets vision to serve humanity

14 august celebrations MNHC laskani wala
13/08/2026

14 august celebrations MNHC laskani wala

MNHC laskani wala Dr muzamil kareem DC Irmnch Dr Rameez Munir khar
19/06/2026

MNHC laskani wala
Dr muzamil kareem DC Irmnch
Dr Rameez Munir khar

بچوں کو نیند کی دوا دینا: ایک سنگین غلطی۔۔۔آج کل ہمارے گھروں میں یہ ایک بہت عام بات ہو گئی ہے۔ بچہ رات کو جاگتا ہے، ماں ...
06/05/2026

بچوں کو نیند کی دوا دینا: ایک سنگین غلطی۔۔۔
آج کل ہمارے گھروں میں یہ ایک بہت عام بات ہو گئی ہے۔ بچہ رات کو جاگتا ہے، ماں تھکی ہوئی ہے، گھر کے بڑے کہتے ہیں " Phenergan دے دو، سو جائے گا"۔ اور ماں، جو پہلے سے تھکاوٹ سے چور ہوتی ہے، دے دیتی ہے۔ بچہ سو جاتا ہے، سب سکھ کا سانس لیتے ہیں۔ لیکن جو اندر ہو رہا ہوتا ہے، وہ کوئی نہیں دیکھتا۔ چلیں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔۔

✅۔Phenergan کیا ہے؟ یہ اصل میں کس کام کی دوا ہے؟

جواب: Phenergan کا اصل نام Promethazine ہے۔ یہ دوا اصل میں الرجی، متلی، اور قے کے لیے بنائی گئی تھی۔ اس کا ایک اثر یہ بھی ہوتا ہے کہ اس سے نیند آتی ہے یعنی sedation ہوتا ہے۔ لیکن یہ نیند کی دوا نہیں ہے۔ اسے نیند کے لیے استعمال کرنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی بخار اتارنے کے لیے بے ہوشی کا انجیکشن لگا دے ، کام تو ہو جائے گا، لیکن طریقہ بالکل غلط ہے۔

✅ کیا چھوٹے بچوں کو Phenergan دینا منع ہے؟

جواب: جی ہاں، یہ صرف میری رائے نہیں بلکہ دنیا کے تمام ڈاکٹرز سب ایک ہی بات کہتے ہیں۔

· دو سال سے کم عمر بچوں کو Promethazine (Phenergan) بالکل نہیں دینی چاہیے۔
· ایک سال سے کم عمر بچوں میں تو یہ جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔

یہ دوا سانس کے مرکز کو دباتی ہے۔ بچے کا دماغ ابھی اتنا پختہ نہیں ہوتا کہ اس کا مقابلہ کر سکے۔ نتیجہ یہ نکل سکتا ہے کہ بچہ گہری نیند میں چلا جائے اور سانس لینا بند ہو جائے۔ یہ Sudden Infant Death Syndrome (SIDS) یعنی اچانک شیر خوار موت کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ کئی کیسز میں بچے صبح اٹھے ہی نہیں۔

✅ چھوٹے بچوں میں Phenergan کے کیا نقصانات ہیں؟

جواب: پانچ بڑے نقصانات درج ذیل ہیں:
1. سانس کا رک جانا (سب سے بڑا خطرہ)۔۔۔
دوا سانس کے اعصابی نظام کو سست کر دیتی ہے، جو ایک چھوٹے بچے کے لیے بہت خطرناک ہے۔
2. الٹا اثر (Paradoxical reaction)۔۔۔
کچھ بچوں میں یہ دوا نیند لانے کے بجائے زیادہ بے چینی، چڑچڑاپن اور ہائپر ایکٹیویٹی پیدا کر دیتی ہے۔ یہ بچوں میں کافی عام ہے۔
3. دل کی دھڑکن پر اثر۔۔۔۔
یہ دوا دل کی تال کو بگاڑ سکتی ہے جسے Arrhythmia کہتے ہیں۔
4. دورے پڑنا (Seizures)۔۔۔
چھوٹے بچوں میں دورے آنے کے کیس سامنے آئے ہیں۔

5. دماغی نشوونما پر اثر۔۔۔
جب بچے کو بار بار کیمیکل کے ذریعے سلایا جائے تو اس کا اثر دماغ کی قدرتی نشوونما پر پڑتا ہے۔ نیند کے دوران بچے کا دماغ سب سے زیادہ کام کرتا ہے، نئے راستے بناتا ہے، یادیں محفوظ کرتا ہے۔ جب یہ نیند مصنوعی ہو تو یہ فائدے کم ہو جاتے ہیں۔

✅ پھر بچہ رات کو جاگے تو کریں کیا؟

جواب: یہ سوال ہر ماں کے دل میں ہوتا ہے اور یہ بالکل جائز سوال ہے۔ لیکن اس کا جواب دوا نہیں ہے۔

چھوٹے بچوں کا رات کو جاگنا بالکل فطری ہے۔ ایک سال سے کم عمر بچے کا نیند کا چکر بہت چھوٹا ہوتا ہے ، وہ ہر 45 سے 60 منٹ میں ہلکی نیند میں آتا ہے۔ یہ کوئی بیماری نہیں، یہ بچے کی فطرت ہے۔

💥ہم اپنے بچوں کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے، اور ہم خود بھی تھکاوٹ سے نڈھال ہو جاتے ہیں۔ لیکن ایک گولی جو آج رات سکون دے اور کل نقصان پہنچائے، وہ حل نہیں ہے۔

اگر آپ کا بچہ واقعی بہت زیادہ جاگتا ہے، رو رہا ہے، نیند نہیں لے رہا، تو اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔ وجہ جانیں:

· کیا پیٹ میں گیس ہے؟
· کیا کان میں تکلیف ہے؟
· کیا دانت نکل رہے ہیں؟

اصل وجہ کا علاج کریں، نہ کہ بچے کو زبردستی ادویات دے کر سلانے کی کوشش کریں۔..

آپ کا بچہ امانت ہے۔ اور اس امانت کی حفاظت یہی ہے کہ آسان راستے کے بجائے صحیح راستہ اختیار کیا جائے۔ بچوں کو نیند کی کوئی بھی دوا خاص کر Phenergan بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے دینا سنگین غلطی ہے جس کے جان لیوا نتائج ہو سکتے ہیں۔ اگر بچہ رات کو جاگتا ہے تو صبر کریں، وجہ تلاش کریں، اور ماہر اطفال سے رجوع

13/04/2026
21/03/2026

Eid Mubarak to all of you..stay blessed

03/02/2026

6 ماہ سے کم عمر بچے کو پانی کیوں نہیں دینا چاہیے؟

🔹 ماں کا دودھ / فارمولا دودھ میں پانی کافی ہوتا ہے
🔹 بچے کے گردے ناپختہ ہوتے ہیں، پانی سے نمکیات کم ہو سکتے ہیں
🔹 پانی پیٹ بھر دیتا ہے → دودھ کم پیتا ہے، وزن کم بڑھتا ہے
🔹 آلودہ پانی سے دست اور انفیکشن کا خطرہ
🔹 دودھ کم پینے سے یرقان (پیلیا) بڑھ سکتا ہے

کیا دیں؟

صرف ماں کا دودھ یا فارمولا دودھ

کیا نہ دیں؟

پانی، گھٹی، شہد، عرق

پانی کب؟

6 ماہ کے بعد اوپر کا کھانا شروع ہونے پر

یاد رکھیں:

پہلے 6 ماہ، ماں کا دودھ ہی پانی بھی ہے اور خوراک

04/01/2026

ڈاکٹر صاحب : میرا بچہ ایک مہینے کا ہے اس کا ناک بند ہے عجیب سی آواز آتی ہے کوئی حل بتائیں؟
جواب : یہ بہت کامن مسلہ ہے اکثر لوگ اس کو چھاتی کی آواز سمجھتے ہیں نمونیا بنانے لگ جاتے ہیں۔
سب سے پہلے Normal saline کے ساتھ نیبولایئزیشن کروائے ۔۔
رات کو بچے کے سر والی سائڈ کو اونچار کھیے ۔۔سر کے نیچے تکیہ ہرگز نہیں دینا بلکہ اور آل اس سائڈ کو اونچا رکھیں ۔۔
ناک کے گرد Vaseline لگائیں ..Norsaline نیزل ڈراپ ڈالیں
ہفتے میں دو مرتبہ Bulb sucker کے ساتھ بچے کے ناک کو صاف رکھیں ۔

Address

Laskani Wala District Layyah
Layyah
32100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maryam Nawaz Health clinic laskani wala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share