THQ Hospital Liaquatpur

THQ Hospital Liaquatpur The official page of THQ Hospital Liaquatpur.

26/08/2026
26/08/2026

آج مورخہ 26اگست 2026
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور، ڈاکٹر غلام شبیر لاکھو نے ہسپتال میں نصب فائر ایکسٹنگوشرز (Fire Extinguishers) کی فعالیت اور دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے فائر سیفٹی کے انتظامات کو عملی طور پر جانچنے کے لیے ہسپتال کے ڈاکٹرز، افسران اور دیگر عملہ سے آگ بجھانے کی عملی مشق کروائی۔

ڈاکٹر غلام شبیر لاکھو نے ہدایت کی کہ تمام فائر ایکسٹنگوشرز ہر وقت قابلِ استعمال حالت میں رکھے جائیں اور متعلقہ عملہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر سیفٹی کے طریقۂ کار سے مکمل آگاہی اور عملی تربیت حاصل ہونی چاہیے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مریضوں، تیمارداروں اور ہسپتال کے عملہ کی حفاظت اولین ترجیح ہے، لہٰذا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے فائر سیفٹی کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

Visit Report Dated 24-8-26Night shift Mr Zaheer Anwar jappa Deputy commissioner Rahim yaar Khan along with Mr Ghulam Mur...
25/08/2026

Visit Report
Dated 24-8-26
Night shift
Mr Zaheer Anwar jappa Deputy commissioner Rahim yaar Khan along with Mr Ghulam Murtza Assistant commissioner LQP visited THQ hospital Liaquatpur.
Worthy DC sb visited all emergency departments in Detail,check staff attendance, cleanliness, Availability of essential emergency medicines and also interviewed from patients regarding availability of all essential emergency medicines free of cost. He also directed for delivery of essential emergency services timely to sick patients,and also issued necessary direction for improvement of emergency services available for patients care, worthy DC sb satisfied from all services of hospital.
Regards Dr Ghulam Shabir MS THQ hospital Liaquatpur.

25/08/2026

Visit Report
Dated 24-8-26
Night shift
Mr Zaheer Anwar Jappa, Deputy Commissioner Rahim yaar Khan along with Mr Ghulam Murtza Assistant commissioner LQP visited THQ hospital Liaquatpur.
Worthy DC sb visited all emergency departments in Detail,check staff attendance, cleanliness, Availability of essential emergency medicines and also interviewed from patients regarding availability of all essential emergency medicines free of cost. He also directed for delivery of essential emergency services timely to sick patients,and also issued necessary direction for improvement of emergency services available for patients care, worthy DC sb satisfied from all services of hospital.
Regards Dr Ghulam Shabir MS THQ hospital Liaquatpur.

23/08/2026

مورخہ 21 اگست 2026ء کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں محفلِ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہسپتال کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز حافظ طلحہ بھٹی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ سعید ہاشمی نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔

محفل کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر طارق محمود، سینئر ڈینٹل سرجن نے سرانجام دیے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سیرتِ نبوی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی بعثت انسانیت کے لیے عظیم تبدیلی کا پیغام تھی۔ آپ ﷺ نے انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اللہ تعالیٰ کی بندگی کی طرف بلایا۔ آپ ﷺ کی دعوتِ اسلام میں تشدد کے بجائے رحمت، اخلاق، عدل اور انسانیت کی فلاح کا پیغام تھا۔ صحابۂ کرامؓ نے دین کی سربلندی کے لیے اپنی جان، مال اور گھریلو وسائل تک نچھاور کر دیے۔ آپ ﷺ کی تعلیمات نے انسان کو اندر سے تبدیل کرکے ایک ایسا نظامِ زندگی عطا کیا جو انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔

آخر میں ڈاکٹر غلام شبیر لاکھو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل پیرا ہونے، اللہ تعالیٰ سے محبت اور اتباعِ رسول ﷺ کو کامیاب زندگی کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے محفل کے انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

محفل کا اختتام ملک و قوم اور تمام امتِ مسلمہ کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا سے ہوا۔

مورخہ 21 اگست 2026 کو ڈاکٹر حافظ بابر علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رحیم یار خان نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتا...
21/08/2026

مورخہ 21 اگست 2026 کو ڈاکٹر حافظ بابر علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رحیم یار خان نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور کا تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر محمد فہد افتخار ڈسٹرکٹ آفیسر IRMNCHبھی موجود تھے۔

دورے کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ہسپتال کے مختلف اہم شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں ایمرجنسی، انڈور وارڈز، ڈائیلائسز سنٹر اور ایمرجنسی فارمیسی خصوصی طور پر شامل تھے۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، ریکارڈ کی تکمیل اور ہسپتال کے انتظامی و طبی امور کا جائزہ لیا۔

ایمرجنسی کے معائنے کے دوران مریضوں کو فوری اور بروقت طبی امداد کی فراہمی، ضروری ادویات کی دستیابی اور ایمرجنسی سروسز کے تسلسل کا جائزہ لیا گیا۔ انڈور وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی کے انتظامات اور طبی عملے کی کارکردگی کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔

ڈائیلائسز سنٹر کے دورے کے دوران مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات، ڈائیلائسز کے عملہ، مشینری کی حالت، صفائی اور ضروری طبی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اسی طرح ایمرجنسی فارمیسی کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات کی دستیابی، اسٹاک ریکارڈ اور مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر غلام شبیر لاکھو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور ہسپتال میں جاری طبی و انتظامی امور، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور روزمرہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حافظ بابر علی نے ہسپتال میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور طبی عملے کی ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی کی انجام دہی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو اور تمام شعبہ جات میں سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی سہولت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام طبی و انتظامی امور کی مؤثر نگرانی جاری رکھی جائے اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

دورے کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مریضوں کو بہتر، بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

Today Dated 5-8-26Evening shift Worthy Assistant Commissioner Tehsil Liaquatpur Mr Ghulam Murtza sb Paid surprise visit ...
05/08/2026

Today Dated 5-8-26
Evening shift
Worthy Assistant Commissioner Tehsil Liaquatpur
Mr Ghulam Murtza sb
Paid surprise visit at THQ hospital LQP.
He check staff attendance, cleanliness, Availability of essential emergency medicines and also interviewed from patients regarding medical facilities provided at THQ hospital Liaquatpur
Worthy Assistant Commissioner Sb directed to improve cleanliness status of hospital and ensure Round the clock free and immediate medical care to sick patients .
Regards Dr Ghulam Shabir MS THQ hospital LQP.

Address

Circular Road Near City Courts
Liaquatpur
64000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when THQ Hospital Liaquatpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category