Hamdard Welfare Society

Hamdard Welfare Society Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hamdard Welfare Society, Lopoke.

🌿 Hamdard Welfare Society 🌿
🤝 خدمتِ انسانیت ہمارا مشن
🌳 شجرکاری | 💉 بلڈ ڈونیشن | 💧 صاف پانی
📚 تعلیم و فلاح | 🚑 امداد و ریلیف
✨ سرسبز، روشن اور فلاحی گاؤں کی طرف ہمارا سفر…

الحمدللہ!ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں سے ہمارے گاؤں میں ایک کامیاب فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف احباب سے گفت...
08/06/2026

الحمدللہ!

ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں سے ہمارے گاؤں میں ایک کامیاب فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف احباب سے گفتگو کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ہمارے علاقے میں شاید پہلی مرتبہ اس نوعیت کا فری آئی کیمپ لگایا گیا ہے۔ اس سے قبل ہمارے گاؤں میں طبی سہولیات اور میڈیکل کیمپس کا انعقاد نہ ہونے کے برابر تھا۔

یہ ہمارے لیے خوشی اور حوصلہ افزائی کی بات ہے کہ گاؤں کے لوگوں نے اس فلاحی سرگرمی کو بھرپور سراہا۔ ان شاء اللہ ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی مستقبل میں بھی عوامی خدمت کے اس سفر کو جاری رکھے گی اور کوشش کرے گی کہ ایسے فری میڈیکل کیمپس، آئی کیمپس اور دیگر فلاحی منصوبے وقتاً فوقتاً گاؤں میں منعقد کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔

آپ سب کی دعائیں، تعاون اور حوصلہ افزائی ہمارے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔

05/06/2026

آپ کا اعتماد—ہماری شفافیت!
**محترم اہلِ علاقہ!**
ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی کا ہمیشہ سے اصول رہا ہے کہ آپ نے جس کام کے لیے بھی فنڈ دیا، ہم نے پوری دیانت داری سے اسے اسی جگہ پر لگایا.
**الحمدللہ!** آپ کے اسی تعاون کی بدولت اس بار بھی **جنازہ گاہ کے راستے کی تعمیرِ نو کا کام** پوری تیزی سے جاری ہے تاکہ جنازے کے وقت پیش آنے والی تکلیف کا مستقل خاتمہ ہو سکے. ہم آپ کے تعاون اور اعتماد کے بے حد ممنون ہیں.
**منجانب:** ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی 🤝

03/06/2026
الحمدللہ 🌹آج ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی 531 گ ب کی ٹیم کے ممبران کی ملاقات محترم ڈاکٹر عبدالمالک صاحب سے ہوئی۔ اس ملاقات کا ب...
31/05/2026

الحمدللہ 🌹
آج ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی 531 گ ب کی ٹیم کے ممبران کی ملاقات محترم ڈاکٹر عبدالمالک صاحب سے ہوئی۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد گاؤں میں ایک فری آئی کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت تھا، تاکہ علاقے کے عوام کو آنکھوں کے معائنے اور ابتدائی طبی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جا سکیں۔
ہم محترم ڈاکٹر عبدالمالک صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس اہم فلاحی منصوبے کے لیے ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی پر اعتماد کا اظہار کیا اور گاؤں کی خدمت کے لیے ہمیں اپنا معاون و شریکِ کار منتخب فرمایا۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کی اس کاوش کو قبول فرمائے، انہیں صحت و عافیت اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

ان شاء اللہ، اس فری آئی کیمپ کے ذریعے علاقے کے مستحق اور ضرورت مند افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی، جو معاشرے کی فلاح و بہبود کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوگی۔
— ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی 531 گ ب



















27/05/2026

تمام اہل اسلام کو ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے بڑی عید کی خوشیاں مبارک ہو اللہ پاک اپ کی کی ہوئی قربانیاں نیکیاں اپنے بارگاہ الہی میں شرف قبولیت فرمائے اپ کے لیے روز قیامت بخشش کا ذریعہ بنائے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی 531 گ ب ڈھلواں

Address

Lopoke

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamdard Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share