23/06/2026
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
روزانہ ہم سب ایک دوسرے کو سلامتی بھیجتے ہیں یا سلامتی حاصل کرتے ہیں اللہ تعالئ کی رحمت اور برکتوں کے ساتھ۔
تحقیق کیلیفورنیا امریکہ کی ہے کہ شکر گزاری آپ کے مزاج اور صحت پر خوشگوار اثر ڈالتی ہے۔سب سے پہلے تو خدائے رحیم کریم کی شکر گزاری کہ بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ہم اکثر پوچھتے ہیں
کیا حال ہیں؟
جواب دیتے ہیں
الحمد للہ یعنی خدا کا شکر ہے۔
تحقیق یہ بتاتی ہے کہ اگر ہم شکر گزاری اپنا لیں تو تین ماہ کے بعد طبیعت میں بے پناہ مثبت تبدیلیاں پیدا ہو جاتی ہے اور مایوسی مشکلات کے باوجود آپ کی طبیعت سے نکل جاتی ہے۔
آج میں خدا کے شکر کے بعد اس بات کا شکر گزار ہوں گا کہ میں اس گروپ میں شامل ہوں جہاں ہم سب ایک دوسرے کے لئے دعا کرتے ہیں۔
کل مینا بہت پریشان تھی۔میں جب بھی باہر نکلتا تو وہ درخت پر اپنی ساتھی کے ساتھ آوازیں نکالنے لگتی۔ان شا, اللہ آج وہ خوش ہوگی کہ میں نے اس کے لئے دعا کی تھی۔
آج آپ ایک کام کریں اور یہ میری درخواست ہے۔
میں بچپن سے کوئل کی کوک سن کر بہت خوش ہوتا ہوں۔کوئل کی آواز مجھے مسحور کن لگتی ہے۔
آپ جب بھی کوئل کی کوک سنیں تو خدا کا شکر ادا کریں۔خدا ضرور آپ کو خوش کرے گا
سب اپنے دل دماغ میں رقم کریں۔
"ان شاءاللہ"
"انشاء اللہ"
"ان شاءاللہ "
آج 23 جون ،2026 مغرب سے پہلے خدا کے علاؤہ کم از کم 3 افراد کا شکریہ ادا کیجئے۔
ممکن ہے یہ عمل بے معنئ محسوس ہو لیکن اس میں نقصان کیا ہے؟
محمد الیاس شیخ کی طرف سے تمام قارئین کا شکریہ