22/06/2026
🩺 *پتے کی پتھری کا آپریشن کب کروانا چاہیے؟*
پتے کی پتھری کے مریضوں کا سب سے عام سوال یہی ہوتا ہے کہ آپریشن کروانے کا صحیح وقت کیا ہے؟
جب پتے کی پتھری کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جائیں، جیسے پیٹ کے دائیں حصے میں درد، بدہضمی، متلی یا کھانے کے بعد تکلیف، تو مریض کو اپنے سرجن سے مشورہ کر کے آپریشن کا فیصلہ کر لینا چاہیے۔
پتے کی پتھری کا آپریشن عموماً ایک *Elective Surgery* ہوتا ہے، یعنی یہ اکثر ایمرجنسی نہیں ہوتی، لیکن اسے غیر ضروری طور پر مؤخر بھی نہیں کرنا چاہیے۔ اگر پتھری زیادہ دیر تک موجود رہے تو یہ پتے میں سوزش، پیپ بننے، یا پتھری کے نالی میں پھنس جانے کا سبب بن سکتی ہے، جس سے آپریشن زیادہ پیچیدہ ہو سکتا ہے۔
بروقت علاج نہ صرف پیچیدگیوں سے بچاتا ہے بلکہ آپریشن کو بھی نسبتاً آسان اور محفوظ بناتا ہے۔
📍 حبیب ہاسپٹل، پھالیہ روڈ، منڈی بہاؤالدین
📞 0335-4555200