Dr Muhammad Bilal Tariq

Dr Muhammad Bilal Tariq Consultant Cardiologist
Fellow Interventional Cardiology.

25/12/2025





آپ کی بات !بہت سے دوست ھم سے یہ سوال کرتے ہیں کہ ھم اپنے آپکو دل کی بیماریوں سے کیسے  بچا سکتے ہیں ۔  ھم اپنے آپ کو اور ...
10/05/2024

آپ کی بات !
بہت سے دوست ھم سے یہ سوال کرتے ہیں کہ ھم اپنے آپکو دل کی بیماریوں سے کیسے بچا سکتے ہیں ۔ ھم اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کے تمام افراد کو دل کی بیماریوں سے یقینی طور پر بچا سکتے ہیں بس ذرا سی احتیاط اور اپنی عادات میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے ۔

آج سے اپنی خوراک سادہ کرلیں ۔ گھرکے بنے ھوئے کھانے جو تازہ سبزیوں ، دالوں اور پھلیوں پر مشتمل ھوں ۔ صرف یہی کھانے کھائیں اور اس وقت کھائیں جب شدید بھو ک لگی ھو ۔ شدید بھوک میں ھری مرچ ، لہسن ، پودینہ ، انار دانے کی چٹنی اور پانی والی سادہ موٹی روٹی بھی پلاؤ اور مرغ متنجن کا مزہ دیتی ہے ۔ گھر کا بنا ھوا اچار دل کی صحت کے لئے بہترین ہے ۔

بازار کے بنے ھوئے کھانے ، ڈبوں میں ملنے والی مرغیاں ، مچھلیاں ، کھانے ۔ بوتلیں ، ڈبے کے جوس ، ڈبے کا دودھ ، انرجی ڈرنکس سب بند کردیں ۔

تمباکو نوشی ھر طرح کی جن میں سگریٹ ، سگار ، پائپ ، شیشہ ، الیکٹرونک سگریٹ ۔ نسوار ، پان تمباکو والا ، حقہ مکمل بند کر دیں ۔

نشہ آور ادویات کا استعمال اپنی قوت ارادی مضبوط کرکے ھمیشہ کے لئے ترک کر دیں ۔

آج سے شراب اور اس کی محفل کو ھمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیں ۔

سیر اور ورزش کے لئے باغ ، سیرگاہوں اور اکھاڑوں کا انتخاب کریں ۔ مشینوں کا استعمال ترک کردیں ۔

موبائل فون ، کمپیوٹر کا استعمال رات کے وقت ھرگز نہ کریں ۔ رات کے وقت گھروں میں روشنی بہت ھلکی اور دھیمی کردیں تاکہ دماغ میں ان ھارمونز اور کیمیائی مادوں کے پیدا ھونے میں رکاوٹ نہ ھو جو گہری اور سکون کی نیند لانے کے ذمہ دار ہیں۔

زندگی کے تمام معاملات میں انتہا پسندی سے بچیں ۔

اگر آپ یا آپکے بچوں یا خاندان کے کسی فرد میں دل کا پیدائشی نقص یا کوئی بھی بیماری موجود ھے تو اس کا فوری علاج کروائیں ۔ غیر متعلقہ لوگوں سے مشورہ کرنے میں وقت ضائع نہ کریں ۔

موٹاپا ، شوگر کی بیماری ، ھائی بلڈ پریشر ، خون میں کولیسٹرول اور دوسری چکنائیوں کی زیادتی اور غیر متوازن باہمی تناسب ، یورک ایسڈ کی زیادتی ، اگر موجود ھیں تو انہیں کنٹرول کریں ۔

اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ وقت ضرور گزاریں ،۔ ان کے تمام معاملات میں دلچسپی لیں ۔ بزرگوں کے ساتھ گزارا جانیوالا وقت ذہنی دباؤ کم کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔لیکن یہ وقت مکمل طور پر صرف خاندانی وقت ھونا چاہئے اس دوران موبائل فون اور کمپیوٹر مکمل طور پر بند ھونے چاہیں ۔
سب سے اہم بات !
دین سے محبت اور نزدیکی ۔ تنہائی میں اللہ تعا لی کے اس حکم پر جو اس نے قرآن حکیم میں ارشاد فرمایا کہ غور کرو ، فکر کرو ، تدبر کرو پر ضرور عمل کریں ۔
خلاصہ !
خوراک اور زندگی کے رہن سہن اور دوسرے تمام معاملات میں درویشی اختیار کرلیں ، یقین کریں دل کے ھسپتال خالی ھونا شروع ھوجائیں گے ۔

لیکن کیا موجودہ دور میں یہ سب ممکن ھوگا ؟؟؟؟

ڈاکٹر سید جاوید کی وال سے منقول

Address

Mansehra
21300

Opening Hours

Monday 15:00 - 19:00
Tuesday 15:00 - 19:00
Wednesday 15:00 - 19:00
Thursday 15:00 - 19:00
Friday 15:00 - 19:00

Telephone

+923349217286

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Muhammad Bilal Tariq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category