Maryam Lab

Maryam Lab Maryam Lab is clinical laboratory, serving you since 1998. It is run by highly qualified professional

Maryam Lab is fastly growing clinical laboratory dedicated to provide patients with high standard and affordable lab testing services. Maryam Lab team is highly qualified and expert in dealing with various kind of lab tests.

گھر میں بزرگ بیمار پڑے ہیں۔اور ڈاکٹر نے ان کا ٹیسٹ کروانے کو کہا ہے۔ آپ موبائل نکال کر لیبارٹری کال ملاتے ہیں۔ تھوڑی دیر...
04/08/2023

گھر میں بزرگ بیمار پڑے ہیں۔
اور ڈاکٹر نے ان کا ٹیسٹ کروانے کو کہا ہے۔

آپ موبائل نکال کر لیبارٹری کال ملاتے ہیں۔
تھوڑی دیر بعد۔۔

بندہ آیا،
سیمپل لیا
اور چلا گیا۔

اور اس کے کچھ ہی دیر بعد آپ کو واٹس اپ یا ای۔ میل پر رپورٹ مل گئی۔

اس کا کیا فائدہ ہوا؟

بزرگ کو ہسپتال لے کے جانا ایک تکلیف دہ کام ہے۔
کیونکہ وہ ضعیف بھی ہیں اور بیمار بھی ہیں۔

اور پھر گاڑی منگوانا اور دو چار بندوں کا ساتھ جانا۔

اور پھر ہسپتال میں گھنٹہ بھر رپورٹ کا انتظار کرنا۔
ڈبل خرچہ اور ڈبل تکلیف ہے۔

یا آپ کو خود اپنا ٹیسٹ کروانا ہے۔
لیکن آپ مصروف ہیں۔

آپ جاب پہ ہیں،
دکان یا آفس میں ہیں
یا گھر پہ ہی مصروف ہیں۔
تو لیبارٹری کی اس سہولت سے آپ کا قیمتی وقت بچ جائے گا۔

ہم نے مر یم لیب پہ گھر یا آفس سے سیمپل کی سہولت شروع کی ہے۔

اور یہ سہولت ہم فری دے رہے ہیں۔

فری کیوں؟

دیکھیں۔
جو دوست اور بزرگ ٹیسٹ کیلئے مریم لیب آتے ہیں۔
انہوں نے یہیں سے ٹیسٹ کروانا ہے
چاہے وہ دور سے ہی کیوں نہ آئیں۔

کیونکہ انہیں ہم پر اعتماد ہے۔

آپ نے مریم لیب پر اعتماد کیا۔

یہ فری سروس آپ کے اس اعتماد کیلئے شکریے کا اظہار ہے۔

اور یہ اعتماد ہمیں مزید بہتری کی طرف مائل کرتا ہے۔

فی الحال ہم اوگی اور نزدیک کے علاقوں میں یہ سہولت دے رہے ہیں۔
کیونکہ زیادہ دور جاتے ہوئے پر جلتے ہیں۔

بہرحال۔
یہ نمبر اپنے پاس save کر لیں.
ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

کال کیلئے: 03058880032
واٹس اپ: 03129579579

مریم لیب اور نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے اشتراک سے ٹی بی مکاؤ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔اپنا اور اپنے پیاروں کا ٹیسٹ ...
23/06/2022

مریم لیب اور نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے اشتراک سے ٹی بی مکاؤ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔
اپنا اور اپنے پیاروں کا ٹیسٹ اور ٹی بی کی میڈیسن بالکل فری حاصل کریں۔

ٹی بی کے خلاف اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں اور اس میسج کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔

آپ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں۔چیک اپ کے بعد وہ آپ کو ٹیسٹ لکھ کر دیتا ہے۔ آپ پر چی لے کر لیبارٹری پہنچ جاتے ہیں،لیکن یہ سن کر...
12/07/2021

آپ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں۔

چیک اپ کے بعد وہ آپ کو ٹیسٹ لکھ کر دیتا ہے۔

آپ پر چی لے کر لیبارٹری پہنچ جاتے ہیں،
لیکن یہ سن کر آپ پریشان ہو جاتے ہیں کہ یہ سپیشل ٹیسٹ ہیں، جو اس لیبارٹری میں نہیں ہوتے۔
بیماری کی حالت میں دوسرے شہر جانا بہت مشکل کام ہے۔

سفر کی تکلیف کے علاوہ آپ کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے، اور خرچہ بھی ڈبل ہوتا ہے۔
یہ سوچ کر آپ کی طبیعت اور بھی خراب ہوجاتی ہے۔

لیکن لیبارٹری والا آپ کو یہ کہہ کر خوش کر دیتا ہے کہ یہ ٹیسٹ ہم بھیج دیں گے۔
آپ صرف سیمپل دے دیں، اور پرسوں آکر اپنی رپورٹ لے لیں۔

اس سے آپ کا مسئلہ کسی حد تک تو حل ہو جاتا ہے، لیکن پھر بھی آپ کو انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑتا ہے۔
کیونکہ آپ کی رپورٹ 1 یا 2 دن بعد آئے گی۔
پھر آپ کو دوبارہ ہسپتال جا کر وہ رپورٹ ڈاکٹر کو دکھانی پڑے گی۔
اس کے بعد کہیں جا کر آپ کا علاج شروع ہوگا،
کیونکہ ڈاکٹر رپورٹ کے مطابق ہی آپ کو میڈیسن لکھ کے دے گا۔
آپ کو مجبوراً دنوں یا ہفتوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

لیکن اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

الحمدللہ۔
اب ہم آپ کو سپیشل ٹیسٹوں کی سہولت اوگی میں ہی دے رہے ہیں۔
آپ کے ٹیسٹوں کی رپورٹ صرف دو گھنٹوں میں آپ کے ہاتھ میں ہوگی،
جس سے آپ کا علاج بروقت شروع ہوگا۔
اور آپ سفر کی تکلیف اور انتظار سے بھی بچ جائیں گے۔

ہم فی الحال ان سپیشل ٹیسٹوں کی سہولت دے رہے ہیں، جو کہ بہت زیادہ ضروری ہیں۔
اور وقت کے ساتھ ساتھ ان میں اضافہ بھی کریں گے، انشاء اللہ
HbA1c
Thyroid function tests ( T3, T4, TSH),
Vitamin D,
Ferritin.

ٹیسٹوں کی قیمت ہم نے انتہائی مناسب رکھی ہے،
لیکن ہم کوالٹی پر کمپرومائز نہیں کرتے۔
کیونکہ یہ انسانی صحت اور زندگی کا معاملہ ہے۔

کیا آپ اس سہولت سے خوش ہیں؟
کمنٹ میں اپنی رائے کا اظہار کیجئے۔


special tests now available at
08/07/2021

special tests now available at

خواتین ہمارے معاشرے کا 48 فیصد حصہ ہیں۔ اور صحت کے متعلق زیادہ مسائل خواتین کے ہی ہوتے ہیں۔  لیکن ہمارے علاقے کا بڑا مسئ...
06/04/2021

خواتین ہمارے معاشرے کا 48 فیصد حصہ ہیں۔
اور صحت کے متعلق زیادہ مسائل خواتین کے ہی ہوتے ہیں۔
لیکن ہمارے علاقے کا بڑا مسئلہ ہے کہ کوئی گائینا کالوجسٹ نہیں ہے۔
یہاں میڈیکل سپیشلسٹ آتے ہیں، سرجن بھی موجود ہوتے ہیں، لیکن زچہ و بچہ کی سپیشلسٹ آنے کو تیار نہیں ہوتی۔
ہمیں ایبٹ آباد جانا پڑتا ہے، جو ایک بڑی ٹینشن ہے، اور ہمارے قیمتی پیسے کا ضیاع بھی ۔
اور ہر سال کئی لیڈیز اور نومولود بچے بروقت صحت کی سہولت نا ہونے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
لیکن اب نہیں!!!
ڈاکٹر ماریہ نواز،
جو کہ بہت قابل اور ماہر گائناکالوجسٹ( زچہ و بچہ سپیشلسٹ) ہیں،
اور کنگ عبدللہ ہسپتال مانسہرہ میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں،
اب وہ ہر اتوار کو ڈاکٹر خواج کلینک اوگی میں خواتین کا معائنہ کریں گی۔
الحمدللہ۔
یہ ہمارے علاقے کے لئے بہت خوش آئند بات ہے۔
اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
03457651886
اگر ہماری مصروفیت کی بنا پر کال نا ملے، تو تھوڑی دیر بعد دوبارہ ٹرائی کریں۔
ڈاکٹر خواج کلینک،
النور پلازہ، شیرگڑھ روڈ اوگی۔




پرسوں شام کو میں  کام نمٹا کر  لیب بند کر رہا تھا۔ زیادہ کام کی وجہ سے میں کچھ تھکن محسوس کر رہا تھا، اچانک میرا دوست کا...
04/04/2021

پرسوں شام کو میں کام نمٹا کر لیب بند کر رہا تھا۔
زیادہ کام کی وجہ سے میں کچھ تھکن محسوس کر رہا تھا،

اچانک میرا دوست کاشف لیب میں داخل ہوا۔
اس کے چہرے پر لاچارگی اور بہت زیادہ تھکاوٹ کے آثار تھے۔

"کیا ہوا کاشف؟" میں نے پوچھا۔

"آج سارا دن مارا مارا پھرتا رہا ہوں، لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔

لیکن یہ ایک دن کا مسئلہ نہیں ہے۔ اب تو ساری زندگی خوار ہونا ہے،

کاش!!! مجھے شادی سے پہلے پتہ ہوتا تو یہ دن دیکھنے نہ پڑتے"۔

کاشف کی شادی کو چھ سال ہو گئے ہیں۔ اس کے تین بچوں کو تھیلیسیمیا کی بیماری ہے۔ سب بچوں کو مہینے میں دو دو بار خون لگتا ہے۔ اور کاشف بس ہر وقت بلڈ ڈونرز کے پیچھے پھرتا رہتا یے،

بلڈ ڈونر سوسائٹی والے اس کی بہت مدد کرتے ہیں، لیکن ایک بچے کا بلڈ گروپ بی نیگیٹو ہے، جو بہت مشکل سے ملتا ہے۔
اور کاشف ہر وقت اس ٹیشن میں رہتا ہے۔

تھلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے جو والدین سے بچوں میں منتقل ہوتی ہے۔

اس کی دو بڑی اقسام ہیں۔
تھیلسیمیا میجر
اور تھیلیسیمیا مائینر.

کیا آپ کے خیال میں آپ کو تھیلیسیمیا میجر ہو سکتا ہے؟؟

بالکل نہیں!!!

کیونکہ اگر آپ کو ہوتا تو آپ اس وقت یہ پوسٹ نا پڑھ رہے ہوتے،
بلکہ ہسپتال کے بستر پر پڑے ہوتے یا پھر کب کے اس فانی دنیا کو چھوڑ چکے ہوتے۔
کیونکہ اس کے مریض بچپن یا جوانی میں ہی فوت ہوجاتے ہیں۔

لیکن
آپ کو تھلیسیمیا مائینر ہو سکتا ہے۔

مائینر کا مریض ٹھیک ٹھاک ہوتا ہے۔

لیکن اگر میاں اور بیوی دونوں کو تھلیسیمیا مائینر ہو تو بچوں کو تھلیسیمیا میجر ہوگا۔

اور انھیں ہر مہینے ایک، دو بار یا زیادہ خون کی ضرورت ہوگی۔

لیکن اس کے باوجود آپ اپنے بچے کو کھو دیں گے۔

اس مسئلے کا بہترین حل یہ ہے کہ ہر لڑکا اور لڑکی شادی سے پہلے اپنی تھلیسیمیا سکریننگ کروالیں۔

اگر دونوں کو تھلیسیمیا مائینر ہو تو یہ رشتہ ابھی سے توڑ دیں، چاہے وہ آپ کو کتنا ہی پیارا کیوں نہ ہو،

تاکہ آپ دونوں، اور آپ کی پوری فیملی کی زندگی برباد ہونے سے بچ جائے۔

بے خبری میں کچھ غلط ہو جائے تو ہم پر اتنی زمہ داری نہیں ہوتی،

لیکن اگر جان بوجھ کے ہم غلطی کرتے ہیں،
تو خود اپنی اور پوری فیملی کی تباہی کا گناہ ہمارے سر ہوتا ہے۔

اگر آپ متفق ہیں تو یہ پوسٹ شئیر کریں، تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی ہو۔

مریم لیب اوگی۔


خواتین ہمارے معاشرے کا 48 فیصد حصہ ہیں۔ اور صحت کے متعلق زیادہ مسائل خواتین کے ہی ہوتے ہیں۔  لیکن ہمارے علاقے کا بڑا مسئ...
02/04/2021

خواتین ہمارے معاشرے کا 48 فیصد حصہ ہیں۔

اور صحت کے متعلق زیادہ مسائل خواتین کے ہی ہوتے ہیں۔

لیکن ہمارے علاقے کا بڑا مسئلہ ہے کہ کوئی گائینا کالوجسٹ نہیں ہے۔
یہاں میڈیکل سپیشلسٹ آتے ہیں، سرجن بھی موجود ہوتے ہیں، لیکن زچہ و بچہ کی سپیشلسٹ آنے کو تیار نہیں ہوتی۔
ہمیں ایبٹ آباد جانا پڑتا ہے، جو ایک بڑی ٹینشن ہے، اور ہمارے قیمتی پیسے کا ضیاع بھی ۔

اور ہر سال کئی لیڈیز اور نومولود بچے بروقت صحت کی سہولت نا ہونے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

لیکن اب نہیں!!!

ڈاکٹر ماریہ نواز،
جو کہ بہت قابل اور ماہر گائناکالوجسٹ( زچہ و بچہ سپیشلسٹ) ہیں،

اور کنگ عبدللہ ہسپتال مانسہرہ میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں،

اب وہ ہر اتوار کو ڈاکٹر خواج کلینک اوگی میں خواتین کا معائنہ کریں گی۔

الحمدللہ۔
یہ ہمارے علاقے کے لئے بہت خوش آئند بات ہے۔

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
03457651886

اگر ہماری مصروفیت کی بنا پر کال نا ملے، تو تھوڑی دیر بعد دوبارہ ٹرائی کریں۔

ڈاکٹر خواج کلینک،
النور پلازہ، شیرگڑھ روڈ اوگی۔




ایک  رئیل سٹیٹ کمپنی کو  سیلز ورکرز کی ضرورت تھی۔انھوں نے اشتہار دیا۔"آسامیاں خالی ہیں۔   ہماری کمپنی کو سیلز ورکرز کی ض...
16/03/2021

ایک رئیل سٹیٹ کمپنی کو سیلز ورکرز کی ضرورت تھی۔
انھوں نے اشتہار دیا۔

"آسامیاں خالی ہیں۔
ہماری کمپنی کو سیلز ورکرز کی ضرورت ہے،
تعلیم اور عمر کی کوئ قید نہیں۔
تنخواہ: 2 لاکھ ماہانہ".

کسی نے بھی اپلائی نہیں کیا۔

انھوں نے اشتہار میں تھوڑی سی تبدیلی کی۔

"تنخواہ 30 ہزار ماہانہ"۔

دھڑا دھڑ ہزاروں لوگوں نے اپلائی کیا۔ جن میں سے کمپنی نے ٹاپ کے لوگوں کو رکھ لیا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کس وجہ سے ہوا؟

دراصل بات یہ ہے کہ ہم میں سے اکثر لوگ خود کو کمتر سمجھتے ہیں۔
ہم خود کو 2 لاکھ تنخواہ کے قابل نہیں سمجھتے۔

اور یہی سوچ ہمیں کامیاب ہونے سے روکتی ہے۔

یہ سوچ ہمیں کسی بھی فیلڈ میں آگے بڑھنے نہیں دیتی۔ ہم دوسروں کو آگے بڑھتے دیکھتے ہیں اور کڑھتے رہتے ہیں،

اپنی صحت کے حوالے سے بھی ہم اسی سوچ کا شکار ہوتے ہیں۔

ہم بہترین صحت کو اپنا حق نہیں سمجھتے۔

اور یہ سوچ ہمیں ذہنی اور جسمانی طور پر بیمار کر دیتی ہے۔

ہم بس جیسے تیسے زندگی گزار کے منوں مٹی تلے دفن ہوجاتے ہیں۔
یہ کوئی اسلام نہیں ہے ۔

میرے دوست!
اب خود کو بدلنا ہوگا۔

آپ کو یہ بات اپنے ذہن میں بٹھانی ہوگی کہ بہترین زندگی اور بہترین صحت آپ کا حق ہے۔

آپ بہترین کے حقدار ہیں

آپ کی زندگی امریکہ میں رہنے والے گورے کی زندگی کسی طور کم نہیں ہے۔

اپنی صحت کے معاملے میں لاپرواہی نا برتیں،
کیونکہ بیمار قومیں کبھی آگے نہیں بڑھ سکتیں۔

مریم لیب آپ کے علاقے کی بہترین اور مصروف ترین لیب ہے۔

ہم آپ کو انتہائی مناسب ریٹ پر بہترین کوالٹی ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کر رہے ہیں،

کیونکہ ہمارا مقصد خدمت ہے۔

مریم لیب


ہماری بد احتیاطی کی وجہ سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جو خون کی نالیوں کے اندر والی سائیڈ سے چمٹ جاتی ہے۔ ا...
10/03/2021

ہماری بد احتیاطی کی وجہ سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جو خون کی نالیوں کے اندر والی سائیڈ سے چمٹ جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے، اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے،

بعض اوقات اس کی وجہ سے آپ کے دماغ کو بھی خون کی سپلائی رک جاتی ہے، جو فوری موت کا سبب بن جاتا ہے۔

علامات:

کولیسٹرول بڑھنے سے آپ جلدی تھک جاتے ہیں،
ذرا سا پیدل چلنے سے آپ کا سانس پھول جاتا ہے،
سینے میں درد ہوتا ہے۔

کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی، لیکن کولیسٹرول ہائی ہوتا ہے۔

اس صورت میں صرف ٹیسٹ سے ہی پتہ چل سکتا ہے کہ آپ کا کولیسٹرول کہیں زیادہ تو نہیں۔

کولیسٹرول کیسے کم کریں:

آپ اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی کر کے کولیسٹرول کم کر سکتے ہیں۔

1. خوراک میں چکنائی کا استعمال بہت کم کر دیں۔ گوشت، فرائی چیزیں، برگر، روسٹ، بسکٹ، کیک اور کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے میں 2 بار مچھلی کھانا مفید ہے۔

تازہ پھلوں اور سبزی کا استعمال زیادہ کریں۔ اپنے کھانے میں ادرک اور ہلدی ضرور شامل کریں۔

ڈرائی فروٹس بھی کولیسٹرول کم کرنے میں مفید ہیں۔

دودھ بغیر بالائی کے پی سکتے ہیں۔

2. متحرک زندگی گزاریں۔
زیادہ دیر بیٹھنے سے گریز کریں۔
ورزش اور چہل قدمی کو اپنا معمول بنا لیں۔

اگر آپ کا وزن بڑھا ہوا ہے، تو کم کرنے پر دھیان دیں۔

3. سگریٹ زیادہ نقصان دہ ہے۔ اگر آپ پیتے ہیں تو چھوڑنے یا کم کرنے کی کوشش کریں۔

4. کچھ لوگوں کو موروثی طور پر بھی ہائی کولیسٹرول کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کی فیملی میں ہائی بلڈ پریشر یا دل کا مریض ہے تو آپ کو اپنا ٹیسٹ ضرور کروانا چاہئیے۔

بعض اوقات کولیسٹرول کم کرنے کیلئے آپ کو باقاعدہ میڈیسن بھی استعمال کرنی پڑ سکتی ہے، اس کیلئے اپنے ڈاکٹر سے بروقت مشورہ کریں۔

شوگر کے مریض کو کولیسٹرول بڑھنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے،

اس لئے اپنا کولیسٹرول وقتاً فوقتاً چیک کروائیں۔

اگر آپ اپنا کولیسٹرول چیک کروانا چاہتے ہیں تو صبح نہار پیٹ کروائیں۔ جب آپ نے کچھ بھی کھایا پیا نہ ہو۔

*خاموش قاتل* ہم پاکستانی بھی انوکھے لوگ ہیں۔اپنی خون پسینے کی کمائی شاپنگ میں اڑا دیتے ہیں، لیکن اپنی صحت کا خیال بالکل ...
09/03/2021

*خاموش قاتل*

ہم پاکستانی بھی انوکھے لوگ ہیں۔

اپنی خون پسینے کی کمائی شاپنگ میں اڑا دیتے ہیں،
لیکن اپنی صحت کا خیال بالکل بھی نہیں رکھتے۔

اور پھر کچھ ہی عرصے میں شوگر، بلڈ پریشر اور قسم قسم کی بیماریوں کا روگ پال لیتے ہیں، جو مرتے دم تک جان نہیں چھوڑتیں۔

پھر ہسپتالوں کے چکر اور ڈبل خرچے، اور پرہیز۔

بہت مشکل کام ہے، جب بندہ نا میٹھا استعمال کر سکتا ہے اور نہ کوئی اور اچھی خوراک۔

بھائی۔۔۔ آپ شاپنگ بھی کریں، اچھے اچھے برانڈز بھی خریدیں لیکن آپ کی صحت اور آپ کی زندگی زیادہ ضروری ہے۔

اپنی صحت کا خیال رکھیں،
کیونکہ۔

٭جان ہے تو جہان ہے۔٭

اپنے مکمل چیک اپ کیلئے سالانہ یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں،

CBC
LFT's
RFT's
Lipid profile,
Blood sugar,
Urine R/E

ان ٹیسٹوں کی فیس کسی بھی اچھی لیبارٹری میں 5000 سے کم نہیں ہے۔

اور ہم نارمل 3100 لیتے ہیں۔

لیکن ہم 4 دن کا کیمپ لگا رہے ہیں،
اس میں صرف 1700 فیس چارچ کی جائے گی۔

ان پیسوں میں اچھے جوتے بھی نہیں ملتے،

لیکن ٹیسٹ سے آپ کو اپنی صحت کا پتہ چل جائے گا۔ اور اپنے کام پہ بھرپور توجہ دے سکیں گے۔

خدا نخواستہ کوئی مسئلہ ہو بھی ، تو بروقت علاج کر کے بڑی ٹینشن سے بچ جائیں گے۔

یہ آفر صرف 13 مارچ تک ہے۔

اس کے بعد پھر نارمل فیس چارج کی جائے گی۔

اس موقعے سے فائدہ اٹھائیں۔

مریم لیب آپ کے علاقے کی بہترین لیب ہے، کیونکہ ہم کوالٹی پہ کمپرومائز نہیں کرتے۔

مزید معلومات کیلئے میسج کریں، یا اس نمبر پہ رابطہ کریں۔

مریم لیب اوگی
03479122973

07/03/2021



Dear reader! On a pleasant Sunday morning back in 2006, I was reading a newspaper while sipping tea in a café in Islamab...
02/03/2021

Dear reader!
On a pleasant Sunday morning back in 2006, I was reading a newspaper while sipping tea in a café in Islamabad.

Suddenly my heart filled with sorrow to see the news of a little child’s death in a hospital.

They were blaming the doctor for injecting him with the wrong medicine, but the actual story was different.

It’s not always the doctor’s fault.

On visiting your doctor, it is often necessary to have your tests done, to diagnose the cause of your illness.
But it is extremely important to choose the best lab to get tested.

No matter how much qualified and expert your doctor is, if your lab reports are wrong, big troubles are going to chase you.

Do you know what kinds of problems a wrong report can cause to you?

Your doctor will prescribe you the wrong medicine which can cause you a severe reaction; that sometimes is fatal for your life.

Let’s suppose, your blood potassium level is high, but reported low, wrongly by your lab.

Your doctor will give you a dose of potassium. Then only a miracle can stop you from going to heaven.

Let me give you another example.

Your blood group is “A positive”, and your lab reported it “B positive”.

If you are transfused with the wrong blood,

then we are going to lose you within minutes.

Believe me, this wrong medicine prescribed by your doctor will never cure the illness, you are suffering from right now.

And it can also cause severe damages to your body.

Another problem:

This will increase the number of your visits to the hospital, which is a waste of your precious time and hard-earned money, and it will affect your mental health badly.


Dear!

It’s a matter of your health and life.

So be cautious in the selection of your lab or this ignorance will cost you your life or will make it miserable at least.

But don’t worry!

We have the solution to your problem.

Maryam Lab is the oldest and best lab in the territory.
It is run by a highly qualified pathologist, microbiologist, and well-trained technologist.

Our staff at Maryam lab got their education from prestigious institutions of Pakistan, like NIH, Islamabad and Karachi University;

and got years of experience from Well-known hospitals like Shifa Int’l Hospital, Islamabad.

We use equipment and chemicals of the best, multinational companies, like Sysmex, Randox and Merck to perform your tests.

Although it’s very costly for us, we don’t compromise on quality, because it’s a matter of health and life.

On other hand, we don’t put a burden on you. Our prices are far less than any good laboratory, without compromising the quality of your test because we aim to serve our less-privileged area.

We give you a money-back guarantee on all tests if you were not satisfied with your report.

Please call for any queries: 0347-9122973


Address

Al-noor Plaza, Shergarh Road Oghi, KPK
Mansehra
21400

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 18:00
Sunday 09:00 - 18:00

Telephone

+923129579579

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maryam Lab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Maryam Lab:

Share

Category